Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی نا اہلی، حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی مذاکرات آج

    پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

    مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے اور اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔

    حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین، علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم، امجد جاوید، احمداقبال، شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں،حکومت کی کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میںوزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا، اور ان ارکان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

  • حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات،عالمی ادارہ صحت کا بڑا فیصلہ

    سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے پر عالمی ادار ہ صحت ایکشن لے لیا-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (WHO) نے ایک غیر معمولی اقدام میں جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اپنی علاقائی ڈائریکٹر صائمہ واجد کو غیر معینہ مدت کے لیے چھٹی پر بھیج دیا ہے صائمہ واجد، برطرف شدہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بیٹی ہیں۔

    ہیلتھ پالیسی واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس ایڈہانوم نے 11 جولائی سے صائمہ واجد کی رخصتی کے بارے میں عملے کو ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیاای میل میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کیتھرینا بوہمے، جو ڈبلیو ایچ او کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ہیں، صائمہ واجد کی جگہ جنوب مشرقی ایشیا کے علاقائی دفتر (SEARO) میں عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

    جنگ کے دوران سرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

    رواں سال کے آغاز میں بنگلہ دیش کی اینٹی کرپشن کمیشن (ACC) نے صائمہ واجد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا، جس میں ان کے تعلیمی کوائف پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جو انہوں نے ڈبلیو ایچ او کی اعلیٰ عہدے کے لیے پیش کیے تھےصائمہ نے اپنی والدہ شیخ حسینہ کے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے ڈبلیو ایچ او میں علاقائی سربراہ کا عہدہ حاصل کیا صائمہ واجد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بنگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی میں اعزازی عہدے پر فائز ہیں، تاہم یونیور سٹی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ صائمہ واجد نے اپنی والدہ کے اقتدار کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں حصہ لیا اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات اور روابط کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف بینکوں سے تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر حاصل کیے، جنہیں بعد ازاں ”سچونا فاؤنڈیشن“ کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس کی وہ ایک وقت میں سربراہ تھیں۔

  • جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

    جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

    گزشتہ ماہ جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

    ایرانی میڈیا نےتصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے16 جون کو تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے گئے تھے۔

    دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایمرجنسی راستے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھےاس دوران ایران کے صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، ایرانی صدر کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا تھا۔

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صحافی اور ٹرمپ کے سابق قریبی ساتھی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

  • کراچی:  ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ  لاش برآمد

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

    کراچی: شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا ابتدائی معا ئنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاش سے شدید بدبو اٹھ رہی ہے پولیس نے کیمیکل تجزیے کے لیے لاش کے نمونے حاصل کر لیے ہیں تاکہ موت کی وجہ اور وقت کا درست تعین کیا جا سکے۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے اور گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے یہ واقعہ ایک سنگین جرم کی طرف اشارہ کرتا ہے، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کی خاتون رشتہ دار لاپتہ ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رجوع کریں۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    صدر مملکت نے اپنے پیام میں کہا کہ کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت نے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔

    انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں اور اس تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

    ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جائز جدوجہد کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہے اور کررہے ہیں، حکومت پاکستان، ہندوستان کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتی ہے ہم ان تمام کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے کئی دہائیوں پر محیط ہندوستانی قبضے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مسئلے کا حل اور جموں کشمیر کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    ساہیوال : ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی

    صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھال روڈ پھاٹک کے قریب خاتون کی جانب سے بچوں سمیت خود کشی کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد ابتدائی تحقیقات شروع کی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

    دوسری جانب بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ  ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نےمزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج 13 جولائی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

    کراچی:سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا-

    ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی

    اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 4ہزار 022روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کے اضافے سے 3ہزار 448روپے کی سطح پر آگئی۔

    شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    کراچی: ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی بڑی واردات

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

  • شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    شزا فاطمہ خواجہ سے گوگل ٹیم کی ملاقات

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کے ریجنل اے آئی ڈیولپر ایکو سسٹم اینڈ کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی-

    ملاقات کا مقصد پاکستان میں اے آئی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا، پالیسی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے حکومت کی تین اہم شعبوں (اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیم، ورک فورس ڈویلپمنٹ بشمول فری لانسرز، اور صنعتی جدت)، میں اے آئی تربیت پر اسٹریٹجک توجہ پر زور دیا۔

    ملاقات کے دوران وزیر ٹیکنالوجی نے اے آئی سیکھو پروگرام، سینڈ باکس ماحولیات اور کلاؤڈ کریڈٹس جیسے ٹولز تک جامع رسائی کی ضرورت پر بھی زور دیادوسری جانب، گوگل ٹیم نے خطے میں اپنے ڈیولپر ایکو سسٹم کا جائزہ پیش کیاجس میں گوگل ڈیولپر گروپس، کمیونٹی پر مبنی اے آئی اقدامات، اور تعلیم آباد جیسے با اثر پلیٹ فارمز کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

    خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش، مگر پی ٹی آئی اکثریت میں ہے، مولانا فضل الرحمان

    شزا فاطمہ نے گوگل اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان گہرے تعاون اور پاکستان کو عالمی اے آئی ایکو سسٹم میں مؤثر طریقے سے شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    رواں، ہفتے پاکستانی پلیٹ فارم ایس او سی بائٹ نے ملک کا پہلا اے آئی پاورڈ سائبر سیکیورٹی پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد پیشہ ور افراد کو اہم معلومات فراہم کرنا ہےگزشتہ ہفتے منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے قومی ترقیاتی حکمت عملی میں اے آئی کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاانہوں نے جدت طرازی کے خیالات اور پائلٹ منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے قومی اے آئی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

    بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    جون میں، وزارت تعلیم اور گوگل نے تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانے اور لرننگ کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ایک ’اسٹریٹجک تعاون‘ کا اعلان کیا تھامارچ میں سندھ حکومت نے گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے لیے 30 ہزار سے زائد گوگل کیریئر سرٹیفیکیٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا تاکہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

  • بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سخت اور بے مثال فیصلے کیے گئے، ایف بی آر سے کرپٹ عناصر کو بغیر کسی تاخیر کے نکالا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان، سمر اسکالرز کے لیے منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں عملی شرکت کا موقع دینا ایک بہترین اور تاریخی اقدام ہے،اس پروگرام میں پاکستان کے ہر کونے سے آئے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی نمائندگی ہے جو ملک کا روشن مستقبل ہیں،وزیراعظم نے نوجوان شرکاء کو ”سپر اسٹارز کی کہکشاں“ قراردیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوان پاکستان کی ممتاز جامعات سے تعلق رکھتے ہیں اور ان میں اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہیں یہ نوجوان مختلف وزارتوں، شعبہ جات اور محکموں میں براہِ راست مشاہدہ اور سیکھنے کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں جو ان کے لیے قیمتی سرمایہ بنے گا جب میں نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ایک شدید معاشی بحران سے گزر رہا تھا،مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے حکومت نے نہایت مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور پوری مخلصانہ کوشش کے ساتھ فیصلے کیے، باقی معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا ہے۔

    تنہا رہنے والے فنکاروں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا لیا، طوبیٰ انور

    وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ جون 2023 میں جب وہ پیرس میں موجود تھے تو معاشی حالات انتہائی خطرناک دکھائی دے رہے تھے اس وقت اکثریت کا خیال تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا“، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم پرُامید تھی کہ ملک اس بحران سے نکل آئے گا اس وقت پاکستان کی معیشت کی حالت دگرگوں تھی، لیکن انہیں یقین تھا کہ مختصر مدت میں آئی ایم ایف سے نیا پروگرام حاصل کر لیں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم ملاقات کے بعد بحران پر قابو پانے کی راہ ہموار ہوئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے وزرا، بیوروکریٹس اور ماہرین کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل مرتب کیا، جو اگرچہ دشوار تھا، مگر اللہ کے کرم اور ٹیم ورک کی بدولت مثبت نتائج سامنے آئے، بنائے گئے معاشی لائحہ عمل پر عملدرآمد اب بھی ایک مشکل مرحلہ ہے، لیکن ٹیم ورک، اتحاد اور خلوص نیت سے یہ چیلنجز بھی عبور کیے جا رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں، حکومتی اداروں، اور معیشت سے جڑے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن آگے بڑھ رہا ہے اور ترقی کا سفر جاری ہے۔

    باتیں کرنے اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، مرتضیٰ وہاب

    وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر سے تمام بدعنوان عناصرکو نکال پھینکا، جانتا تھا بدعنوان عناصرکو ختم کرنا ہے تو فون کال اور سفارشوں کا سامنا ہوگا، ذہنی طور پر سوفیصد تیار تھا اسی لیے ایسے فیصلے کیے جو کبھی نہیں ہوئے، کسی تاخیرکے بغیر گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا میری عاجزانہ شہریت کو جانتے ہو ئے پنجاب سے بہت کم سفارشیں آئیں، انہیں معلوم تھا میں پاکستان بھر سے آنیوالی سفارشوں پر عمل نہیں کروں گا، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کی بڑی باتیں کی گئیں، مگر سب صرف کاغذوں پر تھا، حقیقت میں ابتدائی چند اقدامات کےعلاوہ ڈیجیٹائزیشن پرکوئی کام ہی نہیں ہوا۔