Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے کی دھمکی

    ایرانی سپریم لیڈر کی مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر دوبارہ حملے کی دھمکی

    امریکا کی جانب حالیہ اقدامات اور ایران پر دباؤ کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ای نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ قطر میں امریکی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا حوالی دیتے ہوئے کہا کہ العدید اڈے پر حملہ معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ یہ بہت بڑا کارنامہ تھا،ہم نے پہلے امریکی اڈے پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا تھا، اور اگر واشنگٹن نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں، ایران کے پاس ’اہم امریکی مراکز‘ تک رسائی ہے اور انہیں ہدف بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے، مریم نواز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پینٹاگون نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کی 23 جون کو ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں ایک بیلسٹک میزائل العدید اڈے پر کمیونیکیشن ڈوم پر گرا تھا، جس کی سیٹلائٹ تصویر بھی اب سامنے آ چکی ہے،ایران کی جانب سے العدید اڈے پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد امریکا کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا ایران کی جانب سے حملے سے آگاہ تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے حملے کو ’کمزور ریسپانس‘ قرار دیا تھا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی افغان سفیر کو کینسر اسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی یہ تازہ دھمکی خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا اشارہ دے رہی ہے، اور اگر صورتحال مزید بگڑی تو مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • مسلم لیگ (ن)  عوام کی امید بن چکی ہے، مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے، مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے،مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام میں کہا کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ ان شا اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لےی ہم دن رات کوشش کررہے ہیں امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ،ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اورخوشحال ہوگا۔

    غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی ہے عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ،فری دوائیں ملیں گی۔

    قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی

  • غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

    غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ انروا چیف نے کہا ہے کہ غزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک کا بحران غیر معمولی سطح پر پہنچ چکا ہے اور ہر3 میں سے ایک شخص بغیر کچھ کھائے دن گزارتا ہے۔

    فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق انروا‘ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، ایک طرف موت ہے تو دوسری جانب بھوک، ہمارے اصول اور اقدار دفن ہو رہے ہیں، مئی سے اب تک تقریباً 800 فلسطینی امداد کی تلاش میں مارے جا چکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی افغان سفیر کو کینسر اسپتال کے قیام میں معاونت کی پیشکش

    علاوہ ازیں غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق خان یونس کے مغرب کے علاقے المواسی میں اسرائیلی فوج نے قبریں اُکھاڑ کر لاشیں نکالیں جسے وزارت نے "مقدسات کی کھلی پامالی” اور "مرنے والوں کے تقدس پر صریح حملہ” قرار دیا۔

    وزارت نے کہا کہ اسرائیلی دراندازی صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اب مردوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں، ترک قبرستان کی مسماری کو وزارت نے انسانی وقار اور مذہبی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

    وزارت اوقاف کے مطابق غزہ میں موجود 60 میں سے کم از کم دو تہائی قبرستان یا تو مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں یا شدید نقصان پہنچا ہےبین الاقوامی قوانین کے مطابق قبرستانوں کا تقدس برقرار رکھنا لازم ہے، تاہم اسرائیلی اقدامات عالمی انسانی حقوق کے اصولوں اور جنگی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھے جا رہے ہیں۔

  • قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی

    قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی تصدیق، تباہی کی سیٹلائٹ تصویر بھی سامنے آگئی

    امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے،حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے 23 جون کو العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکا کے مواصلاتی نظام کے اہم حصے کو نشانہ بنایا گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی میزائل نے خاص طور پر مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا، جو امریکی فوجی آپریشنز کے لیے انتہائی اہم تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایران نے حملے سے قبل اشارہ دے دیا تھا، جس کی وجہ سے ہمیں اڈے کو جزوی طور پر خالی کرنے کا موقع ملا۔‘‘ تاہم، قطر کی حکومت نے اب تک اس واقعے پر کوئی رسمی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

    بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو گئی اس حملے کو ایران کی طرف سے امریکا کو جوابی کارروائی کا واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

    سیٹلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے سے قبل ڈوم عمارت مکمل طور پر صحیح سلامت تھی، جبکہ حملے کے بعد اس کی چھت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اندرونی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی مہارت کا مظہر ہے، جس میں انہوں نے انتہائی درستگی سے اہم امریکی فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ

    باکو: پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں آذربائیجان کے وزیر اعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں تعاون کے مفاہمتی معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت‌ سازی اور تجربات کے تبادلے کے لیے جامع فریم ورک وضع کیا گیا۔

    وزیرِ انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف نے چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو کریموف سے بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں قانونی اصلاحات اور عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا مظفرآباد دورہ،سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

    پاکستان اور آذربائیجان کے فریقین نے شعبہ قانون و انصاف میں مضبوط اور دیرپا اشتراکِ عمل کا عزم دہرایا، معاہدے کو پاکستان کے بین‌الاقوامی قانونی شراکتوں کے فروغ اور ملکی قانونی ڈھانچے کی جدید کاری کی حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

    محسن نقوی کی یو اے ای کے وزیر داخلہ سے ملاقات

  • گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر

    گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر

    کراچی میں گائے سے منتقل ہونے والے ریبیز کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ ہوا-

    بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں گائے سے منتقل ہونے والے ریبیز کے پہلے کیس کی رپورٹ دی گئی ہے، جس میں ایک نوجوان کسان متاثر ہوا، اس کی جان 2024 میں کراچی کے انڈس ہسپتال میں بروقت طبی امداد سے بچائی گئی یہ تحقیق ’ آ ریبڈ کائو بائٹس دا ہینڈ، ڈیٹ فیڈز اٹ’ کے عنوان سے انٹرنیشنل جرنل آف انفیکشیس ڈیزیزز (آئی جی آئی ڈی) میں شائع ہوئی ہے۔

    تحقیق کے مطابق 18 سالہ کسان کو اس وقت گائے نے ہاتھ اور انگوٹھے پر کاٹ لیا جب وہ اسے چارہ دے رہا تھا، خوش قسمتی سے، اسے گائے سے ریبیز منتقل ہونے کے خطرے کا علم تھا، اس نے اسی دن ہسپتال کے ریبیز پریوینشن اینڈ ٹریننگ سینٹر (آر پی ٹی سی) سے رجوع کیا، زخم شدید نوعیت کے تھے، جس کے لیے عام طور پر ریبیز امیونوگلوبیولن (آر آئی جی) اور ویکسین دونوں دی جاتی ہیں، لیکن چونکہ کسان کو 4 سال قبل ایک کتے کے کاٹنے کے بعد مکمل طور پر ویکسین دی گئی تھی، اس لیے آر آئی جی کو غیر ضروری قرار دیا گیا، اور صرف ویکسین کی خوراکیں دی گئیں، جس سے اس کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت اسے ہدایت کی گئی کہ گائے کو مشاہدے میں رکھے اور اس کے رویے میں کسی بھی تبدیلی کی اطلاع دے، 3 ہفتے بعد کسان نے اطلاع دی کہ گائے کا رویہ عجیب ہو گیا ہے، اور وہ چند دن بعد مر گئی۔

    تحقیق میں لکھا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ایک ممکنہ ریبیز کی شکار گائے کی رپورٹ موصول ہوئی، جس کے بعد ایک ٹیم نے گائے کا سر تحقیق کے لیے کاٹ کر حاصل کیا، اور باقی جسم کو گہرائی میں دفن کر دیا گیا، دماغی ٹشو پر کیے گئے ریورس ٹرانسکرپشن-پولی میریز چین ری ایکشن (آر ٹی-پی سی آر) ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا،دیہاتیوں نے مزید تصدیق کی کہ اس گائے کو کچھ دن پہلے ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، لیکن وہ یہ تصدیق نہ کر سکے کہ وہی کتا دوسرے جانوروں یا انسانوں کو بھی کاٹ چکا ہے یا نہیں۔

    ریبیز ایک قدیم وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے، جو عموماً کسی متاثرہ جانور، خاص طور پر کتے کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتی ہے، اور بروقت اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ 100 فیصد مہلک ہےہر سال دنیا بھر میں تقریباً 60 ہزار افراد ریبیز سے ہلاک ہوتے ہیں، لیکن غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہوتے، زیادہ تر ہلاکتیں دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں جہاں لوگ اکثر قسمت پر بھروسہ کرتے ہوئے متبادل علاج پر انحصار کرتے ہیں، لیکن جانبر نہیں ہو پاتے۔

    ڈاکٹر نسیم صلاح الدین، جو تحقیق کی سربراہ اور انڈس ہسپتال کے انفیکشن ڈیزیز ڈپارٹمنٹ کی سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ بیووائن ریبیز (گائے میں ریبیز) کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے، دیہات میں پہلے بھی مویشیوں، بھینسوں اور گدھوں میں ریبیز کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن میرے علم کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک شخص کو ریبیز زدہ گائے نے کاٹا ہو۔

    تحقیق کے مطابق، پاکستان میں لائیو اسٹاک کا زرعی شعبے کی کل قدر میں 37.5 فیصد اور مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 9.4 فیصد حصہ ہے، دیہی گھرانوں کے لیے زراعت اور مویشی پالنا بقا کا ذریعہ ہے، تقریباً 3.5 کروڑ افراد مویشی پالنے سے منسلک ہیں اور اپنی آمدنی کا 40 فیصد اسی شعبے سے حاصل کرتے ہیں۔

    تحقیق میں مزید کہا گیا کہ یہ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں بیووائن ریبیز انسانوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، بہت سے جانوروں میں ریبیز کے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوتے، جنہیں مؤثر نگرانی کی ضرورت ہے، انسانوں اور جانوروں کے لیے ریبیز ویکسین کی فراہمی حکومت کی مدد سے یقینی بنائی جانی چاہیے۔

    اس میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کو مستحکم کرنے، طبی عملے کو تربیت دینے اور آر آئی جی ویکسین کے مناسب ذخیرے کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے۔

    2013 میں انڈس ہسپتال میں 13 ہزار 330 جانوروں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 12 ہزار 524 (94 فیصد) کتے کے کاٹنے کے، جب کہ باقی 806 (6 فیصد) کیسز دوسرے جانوروں جیسے بلی، گدھے، گھوڑے اور گائے کے کاٹنے کے تھے گایوں میں ریبیز کی علامات میں ضرورت سے زیادہ رال بہنا، رویے میں تبدیلی، چڑچڑاپن، پاگل پن شامل ہے، جو بعد میں جسمانی فالج اور موت تک جا سکتا ہے۔

  • محسن نقوی کی  یو اے ای کے  وزیر داخلہ سے ملاقات

    محسن نقوی کی یو اے ای کے وزیر داخلہ سے ملاقات

    یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان سے ابو ظہبی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ،دوران ملاقات پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی شہریوں، خصوصاً ورک ویزا کے اجرا میں سہولت کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا یو اے ای کے وزیر داخلہ نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں، خاص طور پر سیکیورٹی کے میدان میں، تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے بڑی تعداد میں پاکستانی شہری یو اے ای کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پا کستانی شہری آسانی سے یو اے ای آ سکیں اور ویزہ پالیسیوں میں نرمی سے انہیں بہت فائدہ ہوگا۔

    محسن نقوی کی یو اے ای کے وزیر داخلہ سے ملاقات

    دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی، انسداد منشیات، انسداد اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    علاقائی امور اور خطے میں پائیدار امن کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا محسن نقوی نے ابوظہبی میں جدید پولیسنگ اور آپریشن روم کا بھی دورہ کیا، جو جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ کے لیے قائم کیا گیا ہے، یو اے ای کے حکام نے انہیں مانیٹرنگ آپریشن روم کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے جدید پولیسنگ نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور یو اے ای کے پولیسنگ ماڈل کی تعریف کی۔

    بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کی منصوبہ بندی جاری

  • سابق پولیس سربراہ کاانسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    سابق پولیس سربراہ کاانسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف ، حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

    ڈھاکا:بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے،اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہےمامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے بارے میں اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے عدالت نے ان کی حفاظت کے لیے علیحدہ رہائش کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    ٹریبونل نے جمعرات کو شیخ حسینہ اور ان کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کے خلاف الزامات ختم کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد کر دی، دونوں شخصیات پر اس مقدمے میں باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے حسینہ واجد کے سرکاری وکیل عامر حسین نے کہا کہ مقدمہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس میں کئی قانونی کارروائیاں باقی ہیں۔

    ایئر انڈیا طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اگست کے دوران شیخ حسینہ حکومت کے خلاف ہونے والے طلبا کے مظاہروں کو کچلنے کی کوششوں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے آئی سی ٹی اب حسینہ کی معزول حکومت اور ان کی کالعدم جماعت عوامی لیگ سے وابستہ سابق اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمات چلا رہی ہے۔

    اس سے قبل 2 جولائی کو شیخ حسینہ کو ایک الگ مقدمے میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فرار وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال کے بارے بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھارت میں موجود ہیں استغاثہ کا موقف ہے کہ مظاہروں کے دوران ہونے والے تشدد کی تمام تر ذمے داری براہ راست شیخ حسینہ پر عائد ہوتی ہے۔

    وزیراعظم کی آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    واضح رہے کہ 77 سالہ حسینہ واجد مظاہروں کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہوگئی تھیں، جس کے ساتھ ہی ان کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا انہوں نے ڈھاکا واپس آنے کے لیے جاری کیے گئے حوالگی کے حکم کو نظر انداز کیا اور یکم جون سے ان کی غیر حاضری میں مقدمہ چل رہا ہےان پر قتل عام کی روک تھام میں ناکامی، سازش، معاونت، اشتعال اور شریک جرم ہونے سمیت کم از کم پانچ سنگین الزامات عائد ہیں۔

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

    کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو اور موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کی  آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    وزیراعظم کی آرمی چیف کے صدارتی عزائم کی خبروں کی سختی سے تردید

    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے استعفیٰ طلب کرنے اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر صدارتی عہدہ حاصل کرنے کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے-

    دی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ان خبروں کو ”محض قیاس آرائیاں“ قرار دیا اور کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں، ’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، نہ ہی ایسی کوئی منصوبہ بندی زیر غور ہے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی، صدر زرداری کی اور آرمی چیف کی باہمی رفاقت احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں ان خبروں کو ”شرپسندانہ مہم“ قرار دے چکے ہیں، جن میں صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا تھا ’ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس مہم کے پیچھے کون ہے میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ صدر سے استعفیٰ لینے یا آرمی چیف کے صدارتی عزائم پر نہ کوئی بات ہوئی ہے، نہ ایسا کوئی ارادہ موجود ہے،اس منفی بیانیے میں دشمن غیر ملکی عناصر کا ہاتھ بھی شامل ہےایسے عناصر جو دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہیں کریں، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا، وہ ضرور کریں گے، ان شاءاللہ۔‘

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان افواہوں کو ”بے بنیاد پروپیگنڈا“ قرار دیا۔