Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد   کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف سے امریکا اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے اپنی قسم کی پہلی کانفرنس کو سراہا،وفد نے باہمی مفید شراکت داروں کے ذریعہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کی پالیسی کی تعریف کی ہے۔

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کے سربراہ ایرک مئیر نے امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں اشتراک باہمی مفاد کا بنیادی پہلو ہے اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بتدریج بہتری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے دونوں فریقین کو عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کے اہداف پر ایک دوسرے کا مؤقف جاننے کا موقع ملا دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور مزید پہلو شا مل کرنے اور تعلقات کو جامع انداز میں مضبوط بنانے کے لیے جی ٹو جی اور پی ٹو پی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

  • مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا ،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کرے گا اور اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے گا بعض نام نہاد قوم پرست جماعتیں اس مسئلے کو غلط طریقے سے اُٹھا رہی ہیں اور سیاست میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن وفاقی حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کے لیے سب کو مل بیٹھ کر بات کرنی ہوگی اور ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ مسائل کا حل گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہےاگر بانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو اس مسئلے کا حل ممکن نہیں ہو گا، مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا جا سکے اور پانی کے وسائل کا غیر متنازعہ استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

  • ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ  پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    ریلوے کیلئےسیٹ کئے گئے ٹارگٹ پورے ہو رہے ہیں،حنیف عباسی

    لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسافرٹرینوں کو مکمل آؤٹ سورس کرنا ٹارگٹ ہے، 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان طلب کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ریلوے کے لیے جو ٹارگٹ سیٹ کیے گئے تھے، وہ پورے ہو رہے ہیں اور حکومتی سطح پر مکمل طور پر ریلوے کے شعبے میں اصلاحات کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے،مسافر ٹرینوں کو مکمل طور پر آؤٹ سورس کرنے کا ٹارگٹ ہے، تاکہ ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے-

    حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرینوں کے حوالے سے بھی ایک نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں مال برداری کے نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے 31 دسمبر تک فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے مال برداری کی صلا حیت میں نمایاں اضافہ ہوگا حالیہ برسوں میں مسافر ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، اس کا حل تلاش کیا جا رہا ہے اور مریم اورنگزیب کے ساتھ ایک طویل میٹنگ میں اس بارے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے اندر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنایا جا سکے 10 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے ایک منصوبہ طلب کیا گیا ہے، جس سے ٹرینوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ریلوے کے شعبے میں مزید اصلاحات کی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور ملک بھر میں ریلوے کے نظام کو ایک نئی زندگی مل سکے۔

    بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہےملک میں 10گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر فی اونس ہے۔

    بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی تاہم آج پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا،سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک پہنچنے کے بعد پھر کمی ہوئی اور 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

  • بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

    بھارت: مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی

    نئی دہلی: بھارت کے مرکزی بینک نے مسلسل دوسری بار بنیادی شرح سود میں کمی کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کی 6 رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے متفقہ طور پر ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 6 فیصد کردیا، بھارت کے مرکزی بینک کے گورنر سنجے ملہوترانے بدھ کو ممبئی سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عالمی معیشت کے لیے سال کا آغاز بے چینی کے ساتھ ہوا ہے،بھارتی معیشت نے مسلسل پیشرفت کی ہے لیکن ہم محتاط ہیں۔

    دسمبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ملہوترا نے سابق گورنر کے مقابلے میں زیادہ ترقی پسند پالیسی اپنائی ہے، انہوں نے فروری میں اپنی پہلی پالیسی میٹنگ میں 5 سال بعد شرح سود میں پہلی بار کمی کی تھی اور گزشتہ 2 ماہ میں بینکاری نظام میں 80 ارب ڈالر سے زائد کا سرمایہ شامل کیا ہے۔

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    بلوم برگ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح ہدف سے کم رہی اور تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی ریزرو بینک آف انڈیا کو نرمی پر مبنی پالیسی برقرار رکھنے کا جواز فراہم کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی معیشت نے گزشتہ مالی سال میں 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی جو کہ کورونا وبا کے بعد کی کمزور ترین سطح ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ رواں سال ٹیرف کے باعث ترقی کی شرح میں 20 سے 40 بیس پوائنٹس کی کمی ہوسکتی ہے۔

    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    واضح رہے کہ شرح میں کمی ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ جوابی ٹیرف نافذ العمل ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوزپائپ پر پابندی عائد کی گئی ہے، خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچاؤ ناگزیر ہے۔

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

  • پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کہاں ہو گی؟کون سے گلوکار پرفارم کریں گے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    سوشل میڈیا پروپیگنڈہ،طلبی پر پیش نہ ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ کا فیصلہ

    ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  • ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    ممبئی: بھارت کی معروف و مشہور ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

    بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    ایکتا کپور نے کہا کہ اس ریبوٹ میں ایک سیاست دان ہوگا، اس شو میں سمرتی ایرانی کی "تلسی ویرانی” کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایکتا نے کہا کہ ہم سیاست کو تفریح ​​میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 جولائی 2000 کو شروع ہونے والا یہ ڈرامہ 6 نومبر 2008 کو اختتام پذیر ہوا تھا، اس میں سمریتی ایرانی (تُلسی) اور امر اوپادھیائے (مہیر) نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اور ناظرین کی جانب سے اسے کافی پسند کیا گیاتھا-

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    رپورٹس کے مطابق مریتی ایرانی جو بھارت میں سابق وفاقی وزیر برائے خواتین و اطفال ہیں، اپنے کردار میں دوبارہ نظر آنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، ڈرامے کے مشہور تھیم سانگ کو بھی ازسرنو تیار کیا جا رہا ہے، اور اسے پرانے مقام پر ہی فلمایا جائے گا۔

  • کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکارہ کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئیں اداکارہ نے ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ڈالا-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت نے منالی میں اپنے خالی گھر کے لیے ایک لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیابھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ہماچل پردیش میں کنگنا رناوت نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل 1 لاکھ روپے آیا ہے، میں جس میں رہتی بھی نہیں ہوں۔

    سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ہ پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر اور زعفرانی رنگ چھایا ہوا ہے،لیکن ہماچل پردیش کی حالت دیکھنا تکلیف دہ ہے میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے ہماچل پردیش کی حکومت نے اتنا بُرا حال کیا ہوا ہے، میں بل کو پڑھ کر شرمندہ ہوں، یہ کیا ہو رہا ہے؟ لیکن ہمارے پاس ایک موقع ہے، ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہے، ہمیں اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، ہمیں ان بھیڑیوں سے اپنے ملک کو بچانا ہے۔

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں، وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی قیادت میں حکومت نے 5 ستاروں والے ہوٹل سے وزیر اعلیٰ کے لیے بھیجے گئے سموسوں اور کیک کے غائب ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اس پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ریاست مالی بحران کا شکار تھی لیکن حکومت غیر ضروری تحقیقات میں مصروف تھی-

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  • عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

    لاہورہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی :جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،جس میں عدالت نے سماعت کرنے والے جج کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔

    دوران سماعت وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دعویٰ پر سماعت کے اختیار کی اور درخواست زیرِ سماعت ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں۔

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جج صرف 5 کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کے دعوے پر سماعت سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دس ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،عمران خان نے شہباز شریف پرالزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے پاناما کے معاملے سے الگ ہونے پر رشوت کی آفر کی تھی جس پر شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں 10 ارب ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ کی خشک سالی کے خطرات کے پیش نظر واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز