Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور جارح مزاج کیوی کھلاڑی ٹم سائفرٹ پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شان ایبٹ، کائل جیمیسن، آکیل حسین اور فن ایلن پاکستان پہنچ گئے ہیں،جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ٹیم ہوٹل میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے،وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب 4 پی ایس ایل فرنچائزز آج اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کریں گی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوپہر ڈیڑھ بجے تک پریکٹس سیشن کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز شام ساڑھے6 بجے پریکٹس سیشن شروع کریں گی،جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ، ملتان سلطانز پی ایس ایل کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گی۔

    لاہور ہائیکورٹ کی خشک سالی کے خطرات کے پیش نظر واٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راو لپنڈ ی میں کھیلیں جائیں گے۔

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل

    سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے،جسٹس جمال خان مندوخیل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں،اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے-

    اٹارنی جنرل منصور اعوان نے مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل ٹرا ئل ہوتا ہے ہے تو اس کا پورا طریقہ کار ہے، ملٹری ٹرائل کیسے ہوتا ہے یہ پورا ریکارڈ عدالت کے پاس ہے، اگر کسی کو سزائے موت ہوتی ہے تب تک اس پر عمل نہیں ہوتا جب تک اپیل پر فیصلہ نہ ہو جائے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سمیت 119 ملزمان کو پیش کرنے کا حکم
    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم اپیل کی بات اس لیے کر رہے ہیں کہ کیونکہ یہ بنیادی حق ہے، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب دلائل مکمل کریں تو میں مزید بات کروں گا، کلبھوشن کیس میں ایک مسئلہ اور تھا،سیکشن تھری میں فئیر ٹرائل اور وکیل کا حق ہے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق دستیاب ہیں، ہمارے سامنے اس وقت وہ مسئلہ ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب فل کورٹ میں یہ معاملہ آیا تھا تو وہ بھی 18ویں ترمیم کے بعد آیا تھا، جب فل کورٹ میں یہ معاملہ تھا تو عدالت نے ہی تین آپشنز دئیے تھے۔

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ وہ تین آپشنز موجود ہیں اپیل کا حق ہے یا نہیں یہ بتائیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس اپیل پر نہیں تھا، اگر کسی کو فئیر ٹرائل کا حق دیتے ہیں اس میں مسئلہ کیا ہےجسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اگر کوئی جج چھٹی پر چلا جائے تو آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے کہ ٹرائل لیٹ ہو رہا ہے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے؟ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ جوڈیشل سسٹم کا حصہ آپ بھی ہیں میں بھی ہوں، ہم نے مل کر اس سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، خواجہ صاحب دلائل مکمل کریں تو میں میں کوشش کروں گا جتنی جلدی مکمل کر لوں۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

    جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر خواجہ صاحب کے دلائل آج مکمل ہو گئے تو آپ کو کل سن لیں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ خواجہ صاحب تو کل کی بھی امید لگائے بیٹھے ہیں،اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

  • اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سوارا بھاسکر نے لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں لیکن یہ سب بھی مجھے غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک سکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہر دن ایسے والدین کو دیکھتی ہوں جو اپنے مردہ بچے کو گود میں اٹھائے رو رہے ہوتے ہیں، ایسا بچہ جس کا سر تن سے جدا ہو چکا اور جسم کے ٹکڑے اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری نے فضا میں اڑا دیئے جاتے ہیں، لوگ اپنے عزیزوں کے اعضا پلاسٹک بیگز میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ جلادیا گیا-

    سوارابھاسکر نے لکھا کہ ہم سب ایک نسل کشی دیکھ رہے ہیں، یہ بدترین جنگی جرائم اور غیر انسانی مظالم کو ہمارے فونز پر لائیو اسٹریم دکھایا جاتا ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کرپارہے،ہم سب آہستہ آہستہ مر رہے ہیں، اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا اور فلسطین میں قتل وغارت گری نہیں کررہا بلکہ وہ ہماری انسانیت چھین رہا ہے، صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارنا یا آن لائن خریداری کرنا انسانیت کو نہیں بچا سکتا۔

    چین،نرسنگ ہوم میں آگ،20 افراد ہلاک

    سوارا نے لکھا کہ یہ معمولی نہیں ہے، انسانوں یاکسی بھی جاندار کو زندہ جلانا معمول کی بات نہیں ہے، بچوں کا قتل اور اسپتالوں، اسکو لوں اور شہریوں پر بمباری بھی معمول کی بات نہیں، وہ جنگیں جو مغربی دنیا نے پیدا کیں جو ہتھیار انھوں نے بنائے اور نسل کشی، یہ سب معمولی نہیں ہے۔

    سوارا بھاسکر نے لوگوں کو اس ظلم ونانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے بھیانک جنگی جرائم دیکھ کر اپنی آنکھیں بند نہ کریں اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

    ہم انصاف کے لئے کہاں رجوع کریں، بتایا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  • حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی

    حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی

    کراچی: 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حج 2025کے سلسلے میں قبل ازحج آپریشن کے دوران جناح ٹرمینل کراچی سے پہلی حج پرواز نجی پاکستانی ائیرلائن سیرین ائیر کی ای آر 1611کی روانگی 29 اپریل کو رات 10:15 بجے ہوگی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر حج نے کہا کہ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گےکراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148عازمین حج کے ہمراہ پرواز پی اے 1766 صبح 3:40 پر اڑان بھرے گی۔

    عظمی بخاری کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید

    گلزار سومرو نے کہا کہ کراچی سے سعودی ائیرلائن کی پہلی پرواز ایس وی 3701 یکم مئی کی صبح 9:15 بجے 365 اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے )کی پہلی پروازپی کے 743 2 مئی کو صبح 5:55 بجے 393 عازمین حج کے ہمراہ مدینہ منورہ روانہ ہوگی، قبل ازحج آپریشن کےدوران تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر اتریں گی تاہم 14 مئی سے حج پروازیں بنیادی طور پر جدہ اور چند ایک کی روانگی مدینہ منورہ کی جانب رہیں گی، نظامت حج کراچی اور متعلقہ ادارےعازمین کی باعزت اور باوقار روانگی کے لیے مکمل تیار ہیں اور ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

  • عظمی بخاری  کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید

    عظمی بخاری کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید

    لاہور: صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کی ہے-

    باغی ٹی وی : عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا، بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، گورکھ پور ناکے کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین گرفتارکیا گیا تھا احتجاج کے دوران صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

    حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

    بعدازاں پولیس تحویل میں لی گئی خواتین نجی شادی ہال پہنچ گئیں، تمام خواتین پولیس وین سے اتر کا شادی ہال کے لان میں بیٹھ گئیں، پولیس افسران بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےساتھ موجود ہیں، شادی ہال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا، عام افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔

    عمران خان نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

  • حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

    حکومت پنجاب کا 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

    لاہور:حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورے ضلع میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا،اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں یہ تقاریب پہلے شالامار باغ کے اندر منعقد ہوا کرتی تھیں مگر صدر ایوب خان کے صدارتی حکم 1958ء کے بعد سے شالیمار باغ میں ان تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    پہلے پہل یہ عرس پنجاب میں سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بسنت کے بعد دوسرا بڑا ثقافتی تہوار ہے۔ ماضی قریب تک یہ میلہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا کلچرل فیسٹول گردانا جاتا تھااب بسنت پر پابندی کے باعث یہ پھر بڑی تقریبات میں شمار ہوتا ہے۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    اگرچہ اسے مشہور صوفی حضرت مادھو لال حسین کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ لیکن دراصل یہ ایک موسمی میلہ تھا اتفاق سے ایک دفعہ مادھو لال حسین کا عرس انہی تاریخوں میں آگیا جو میلے کے لیے مخصوص تھیں اور یہ دونوں اکٹھے منائے گئے میلے میں زیادہ تعداد کسانوں کی ہوتی ہے جو اپنی منڈلیوں کے ساتھ گاتے بجاتے اور ناچتے آتے ہیں اس موقع پر جو گیت گائے جاتے ہیں ان میں ’’بولیاں ‘‘ خصو صی حیثیت کی حامل ہوتی ہیں۔

  • جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    اسلام آباد: : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور ڈرائیو غیر مقامی ہیں پانی کا عظیم منصوبہ کے فور تعطل کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی : سلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی-

    ایم کیو ایم نے کہا کہ چنگاریاں اگربارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو پھر شہر میں آگ لگ جائے گی کراچی کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ چور اور سپاہی کا غیر مقامی ہونا ہے کے فور کا منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے صوبوں سے بات کرنا دیوارسے سر پھوڑنے کے مترادف ہے۔

    عمران خان نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور ڈرائیو غیر مقامی ہیں پانی کا عظیم منصوبہ کے فور تعطل کا شکار ہے یہ کیسا نظام ہے کہ جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے آج ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، ہم آئینی اور قانونی راستے کو استعمال کرنے جا رہے ہیں۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    مصطفی کمال نے کہا کہ جب جب ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار تھا تو کراچی ترقی کررہا تھا ہر حکومت ہمارے پاس آتی ہے اور وعدے کرتی ہے ہم کیوں حکومت میں نہ بیٹھیں، مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل ہونے چاہیں،ہم یہ کہہ کر الیکشن نہیں لڑتے اپوزیشن میں ڈیسک بجائیں گے، بتا دوں ہم اگلی حکومت میں بھی بیٹھیں گے، ہماری فوج سرحدوں پر لڑ رہی ہے، انتظامی معاملات حکومت کا کام ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ ہماری کوشش سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • عمران خان نے پنجاب میں  فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    عمران خان نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔

    باغی ٹی وی : آج پی ٹی آئی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے، عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے۔

    عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی جبکہ خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بانی پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران وکلاء رہنماء عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اُن کی بہنوں کا حق اور یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم ہے سمجھ سے باہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جارہی اور اس میں مسئلہ کیا ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولیس نے گرفتار نہیں حراست میں لینے کا کہا مگر یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ عدالتی حکم موجود ہے۔

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دو بار سے بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی جس پر انہوں نے آج دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جس طرح بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ویسے عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی وہ جیل کے باہر رہیں گی،ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

    اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔

    خیبر:ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر اور سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب

    نواز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی شخصیات سے ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں،پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلیے تیار کر رہے ہیں، پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلیے بالکل تیار ہے،ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    اعلامیہ کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے چانگ پنگ ژاؤ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا اور کہا چانگ پنگ ژاؤ کے تقرر سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت بنے گا۔