Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سیئول: جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد 3 جون 2025 کو قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے یہ فیصلہ قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے باضابطہ اعلان کے ذریعے کیا جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق، اگر صدر کا عہدہ خالی ہو جائے تو 60 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہوتا ہے۔

    اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، حالانکہ ان پر کچھ قانونی مقدمات زیرِ التوا ہیں حالیہ گیلپ کوریا پول کے مطابق، لی کو 34 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جو دیگر قدامت پسند امیدواروں سے کہیں زیادہ ہے۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    صدارتی امیدواروں میں سابق لیبر منسٹر کم مون سو اور رکن پارلیمان اہن چول سو بھی شامل ہیں اَہن نے صدر یون کے خلاف مواخذے کی حمایت کی تھی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے معیشت کو ترقی دیں گے تا کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے پیدا شدہ مشکلات سے نمٹا جا سکے۔

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    واضح رہے کہ صدر یون نے دسمبر میں مختصر وقت کے لیے مارشل لا نافذ کیا تھا اور قومی اسمبلی میں فوج تعینات کی تھی، جس پر شدید عوامی غصے اور تنقید کے بعد انہیں آئینی عدالت نے متفقہ طور پر معزول کر دیا تھا صدر یون نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا، مگر ان کا اقدام ماضی کے آمرانہ ادوار کی یاد دلاتا ہے، جس سے ملک میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا۔

    شمالی وزیرستان سے بھی تیل ،گیس کے ذخائر نکل آئے

  • پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق رواں ماہ درجہ حرارت میں 4 سے 7 ڈگری اضافے کا امکان ہے جس دوران میدانی علاقےاور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی شدید لپیٹ میں آسکتے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنرز عوامی مقامات پر ہیٹ ویو سے بچاؤ کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں، ہیلپ لائن نمبرز، مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کریں۔

    پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور اسکولوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے بارے فلیکسز لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ہیٹ ویو کے فصلوں پر اثرات سے متعلق آگاہی دی جائے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عوامی اجتماع والی جگہوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بینرز کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے بارے آگاہی دیں، جانوروں کی منڈیوں کے مقامات پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں محکمہ لائیو اسٹاک کو ویٹرنری کیئر سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھیں جائیں اور محکمہ صحت بھی اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹر قائم کریں-

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو سے متاثرہ افراد کی ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، عوامی مقامات پر موبائل ہیلتھ یونٹس اور مستقل بنیادوں پر میڈیکل کیمپس لگائیں جائے، شہری ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھوپ میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، دل کے عارضہ میں مبتلا افراد خصوصی احتیاط کریں، دھوپ میں باہر نہ نکلیں، شہری ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہیٹ ویو کے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہے۔

    کراچی، 16 لاکھ چالان،ڈرائیور کے لئے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار

  • پاکستان  معدنی ذخائر نکال کر  قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے اور خام مال کے بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا،ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر کے ہیں اور ان معدنی ذخائر کے ذریعے پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اور سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی پر انحصار کرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہے ہیں۔

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خرانے مدفن ہیں، ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت حوصلہ افزا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سودمند ہے۔

    وزیراعظم نے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہو اور پاکستان خلیجی ممالک، چین، یورپ، امریکا اور دیگر خطوں سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ فائر پاور مظاہرہ

    شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کے لیے فنی تربیت لازم و ملزوم ہے، حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں، ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

  • مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ

    مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، میئر کراچی نے چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا بڑی گاڑی میں آتا ہوں، آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟-

    باغی ٹی وی : کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی، ٹریفک حادثات تھم نہیں رہے، واقعات بڑھتےجا رہے ہیں، ملیر کے کامران خورشید اور اہلیہ دونوں ٹریفک حادثے میں چل بسے، کامران خورشید کی 2 بچیاں یتیم ہو چکی ہیں ، ٹینکرز، ڈمپرز کے ٹائرز کراچی میں خاص کمیونٹی کوشہید نہیں کر رہے، ٹینکر اور ڈمپر تلے کوئی بھی شخص کچلا جا رہا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کسی کی ذات ، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پرسیاست نہیں ہوگی ہم نے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں،میئر کراچی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی، میں موٹرسائیکل چلاتا ہوں، آپ پیچھے بیٹھیں، کراچی گھومتے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ آپ چنگچکی لے آئیں، میں اس میں بیٹھ جاتا ہوں، 80 فیصد مینڈیٹ رکھنی والی جماعت کا گورنر ہوں، اگر بقول آپ کے میرے پاس اختیار نہیں تو میں شہر کا بیٹا ہوں، اپ ہمیں نہ سکھائیں، مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، میئر کرا چی نے چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا بڑی گاڑی میں آتا ہوں، آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟-

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

  • تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہوا، کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوا۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہواتھا لیکن رابطے میں کبھی کوئی ڈائیلاگ ہوا نہیں ڈائیلاگ ہرصورت ہونا چاہئے، اعظم سواتی نے 2022 کا حوالہ دیا ہے، خواہش ہے کہ بات چیت ہونی چاہئے، لیکن پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر چلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس میں بے شمار قراردادیں اور قانون سازی ہوتی ہے امریکی کانگریس میں قانون سازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، کسی امریکی وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کے ساتھ کسی کا کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سےاتنا ہی باخبر ہوں جتنا آپ لوگ باخبر ہیں۔

    پی آئی اے فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا

    ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے بعد 15 اپریل کو فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ الائنس بنائیں گے، آئندہ کا لائحہ عمل مشترکہ طے کریں گے اور مشترکہ اپوز یشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کیے جائیں گے،نفرت نہیں بلکہ ہم بھائی ہیں آپس میں یہ اختلاف ہوتا رہتا ہے، ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کو بولنے سے منع نہیں کرتے، واضح کیا ہے کہ اگر بات کرنی ہے تو پارٹی کے اندر بات کریں-

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

  • پی آئی اے  فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا

    پی آئی اے فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا

    لاہور: قومی ایئرلائن پی آئی اے فضائی عملے کی بھرتیوں کے لئے اشتہار دیدیا،تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے جبکہ فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال جبکہ تجربہ کار ائیرہوسٹس کےلیے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گر یجو یشن رکھی گئی ہے۔

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    پی آئی اےکی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافرکا ائیرہوسٹس پر تشدد

    حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

  • نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے

    اسلام آباد: ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر میں مزید بہتری لاتے ہوئے والدین کے لیے کنٹرول اور شفافیت میں اضافہ کر دیا

    باغی ٹی وی :2025 ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

    تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں:

    – ٹائم اَوے شیڈولنگ  والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں،اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔

    – ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی:  والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فردکس کو فولو کرتا ہے، کون اسے فولو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے- اس طرح یہ آن لائن تعاملات کے بارے میں باقاعدہ بحث کو فروغ دیتا ہے۔

    – فعال رپورٹنگ الرٹس : جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی اطلاع دیتا ہے تو ،جلد ہی ، اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا ، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔

    اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ ، فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک پر اپنے نوعمرافراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دئیے جانے والے سیفٹی ، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتےہیں۔

    نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی

    نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی کے ساتھ رکاوٹ آئے گی گی ، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اگر وہ ا سکرول(scroll) کرنا جاری رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہو گا۔

    ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں ، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ٹک ٹاک اس فیچر کے اندر مراقبہ کی مشقوں کی جانچ کرے گا، کیونکہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ذہنی مراقبہ نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ”ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر، اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں تلاش، کریئٹ اور رابطہ قائم کر سکیں۔“

    آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری

    ٹک ٹاک صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں ۔

    ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔ مزید برآں، ٹک ٹاک عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔

    نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم کی بہتری کے مرکز میں لانے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر ، ٹک ٹاک سنہ 2025ء کے لیے اپنی گلوبل یوتھ کونسل کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے کامیاب سال کے بعد ، کونسل – جسے فی الحقیقت سنہ2023ء میں قائم کیا گیا تھا – نوجوانوں کے نقطہ نظر میں اضافہ کرنے اور پلیٹ فارم پر اُن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یوتھ کونسل ٹک ٹاک پرحفاظت، فلاح و بہبود اور شمولیت کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی ضروریات اور تجربات کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔

    ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ ، ٹک ٹاک بہتر نگرانی کے ٹولز متعارف کروا کے اور نوجوانوں میں صحت مند آن لائن عادات کی حوصلہ افزائی کرکے اور حفاظتی ماہرین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل سیفٹی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تقویت دے رہا ہے۔ یہ کوششیں خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون ڈیجیٹل ماحول بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے جاری کام کی عکاسی کرتی ہیں۔

  • پی آئی اےکی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافرکا ائیرہوسٹس پر تشدد

    پی آئی اےکی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر مسافرکا ائیرہوسٹس پر تشدد

    پیرس: پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئرہوسٹس پر حملہ کردیا-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی، عملے اور کپتان کے اصرار پر مسا فر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب ہوئیں

    اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی مسافر نے کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی، کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کیا اور جہاز کی پیرس آمد پر پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا، فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔

    حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

    ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے، پی آئی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنل ازم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔

    بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

  • حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

    حکومت امریکا کیساتھ بہتر تجارتی روابط کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

    اسلام آباد: امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا جس کے پیش نظر وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے سے پہنچائے جا سکیں، اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

    وزیر تجارت جام کمال خان نے اس موقع پر وزارت تجارت کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت امریکا کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے تاکہ باہمی مفاد پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکیں، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ اس حکمت عملی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

    وزیر تجارت نے برآمد کنندگان سے تجاویز اور سفارشات طلب کیں تاکہ ایک مضبوط اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کی جا سکے،نجی شعبے نے وزیر تجارت کی قیادت میں حکومت کی بروقت اور فعال کوششوں کو سراہا اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کرنے کے حکو متی عزم کی تعریف کی۔

  • تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

    تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ کے قریب تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:جڑانوالہ بے قابو بس لوڈر رکشہ پر چڑھ دوڑی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جان سے گئے،حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،جو عید منانے کے بعد قریبی گاؤں سے واپس آرہے تھے۔

    پولیس کے مطابق رکشہ میں 17 افراد سوار تھے، حادثہ تھانہ لونڈیا نوالہ کے علاقے اڈہ چک پانچ میں پیش آیا بدنصیب خاندان سید والا کے چک سید پور کا رہائشی تھا، تمام افراد عید اپنوں کے ساتھ منانے گئے تھے خواتین بچوں سمیت دیگرکی میتیں گاؤں پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔

    بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لے لیتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم کومعطل کردیا ہے، پولیس نے حادثے کے بعد فرارہونے والے بس ڈرائیور کوگرفتارکرلیا دوسری جانب جڑانوالہ خوفناک حادثہ میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    متنازع ترین "پرموشن بورڈ” تحریر:ملک محمد سلمان