Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے،طوبیٰ انور

    رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے،طوبیٰ انور

    کراچی: پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا کہ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خصوصیات بتائیں،کہا کہ کہا کہ میرا خیال ہے کہ لائف پارٹنر تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی میرا لائف پارٹنر کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ میں مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کر سکوں، میں جب بھی اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں گی، میں کوئی بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ میں ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

  • جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    برلن: جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے حق میں نکلنے والی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ دھرنے کے بعد 4 غیرملکی طلبا کو ڈی پورٹ بھی کردیا گیا ہے،جرمنی میں بھی آزادیِ اظہار رائے کو کچلنے کے لیے سخت قوانین کے ذریعے فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہے۔

    آئرش ٹائمز کے مطابق، برلن نے شہر میں رہنے والے دو آئرش شہریوں کے خلاف ملک بدری کے احکامات جاری کیے ہیں، جس میں انہیں فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کے بعد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

    اکتیس سالہ برٹ مرے اور 29 سالہ شین اوبرائن اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کی بمباری کی مہم شروع کرنے کے بعد سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کر رہے ہیں۔

    اوبرائن کو جرمن پولیس نے گزشتہ اکتوبر میں برلن میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔ آئرش ٹائمز کی خبر کے مطابق، مرے پر پولیس نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں میں ممنوعہ نعرے لگانے کا الزام لگایا ہے۔

    انکے بیٹے مریں نہ ، اٹھائے جائیں تو ان کو پتہ چلے ، لاپتہ بیٹوں کی والدہ کی عدالت میں دہائی

    دونوں آئرش شہریوں کے ساتھ، دو دیگر کے ساتھ – ایک امریکی شہری اور ایک پولش شہری – کو مارچ میں جرمن ہجرت کے قانون کے تحت ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور کسی جرم میں سزا نہ ہونے کے باوجود انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 21 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

  • پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی سِلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا ہے کیونکہ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی، کپتان محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہےپاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جرمانہ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے،جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے مایوس کن رہی، یہ کنڈیشن ہمارے لیے مشکل تھی، مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابراعظم بہترین کھیلے، سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پی ایس ایل ہمارے لئے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، امید ہے پی ایس ایل میں لوگوں کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

    امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

    نیویارک: امریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین نے واشنگٹن، نیویارک، ہیوسٹن، فلوریڈا، کولوراڈو اور لاس اینجلس سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں "Hands Off!” کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20,000 سے زائد مظاہرین نے شرکت کی، ملک کی تمام 50 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا اور میکسیکو میں بھی تقریباً 1,200 احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

    سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن اب اس دنیا میں نہیں رہے

    مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں، تجارتی محصولات، تعلیمی بجٹ میں کٹوتیوں اور ایلون مسک کی سربراہی میں محکمہ حکومتی کارکردگی کی جانب سے وفاقی ملازمتوں میں کی گئی 200,000 سے زائد کٹوتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

    یورپ میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے برلن، فرینکفرٹ، پیرس، اور لندن میں مقیم امریکی شہریوں نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی، برلن میں ٹیسلا کے شوروم کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ایلون، چپ رہو، کسی نے تمہیں ووٹ نہیں دیا” جیسے نعرے درج تھے۔

    پی ایس ایل 10: کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا،کمنٹری مکمل اردو میں ہو گی

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں جمہوریت کی بحالی، عوامی مفادات کی حفاظت اور "طاقتور افراد کے ذریعے پالیسی سازی” کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوئے ہیں ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر ان عوام دشمن پالیسیوں کو واپس لے اور حقیقی نمائندہ نظام کو بحال کرے۔

  • سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن  اب اس دنیا میں نہیں رہے

    سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن اب اس دنیا میں نہیں رہے

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا –

    باغی ٹی وی: ‘کچھ تو گڑبڑ ہے دیا’ یا ‘دروازہ توڑو دیا’ یہ وہ جملے ہیں جو اے سی پی پردیومن کی پہچان رہے، لیکن اب یہ الفاظ مداحوں کو مزید سننے کو نہیں ملیں گے کیونکہ اے سی پی پردیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔

    اگر آپ 1998 سے سی آئی ڈی کے مداح نہیں ہیں تو جان لیں کہ اے سی پی پردیومن سی آئی ڈی کا وہ کردار تھا جو 1998 سے 2025 تک بھارتی ٹیلی ویژن کا ایک بڑا حصہ تھا، حالیہ ایپیسوڈ میں دکھایا گیا کہ اے سی پی پردیومن ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں، اور یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ اس کردار کے اداکار، شواجی ستام، کچھ وقفہ لینا چاہتے تھے۔

    پی ایس ایل 10: کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا،کمنٹری مکمل اردو میں ہو گی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پر پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پرد یومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے سی آئی ڈی کی ٹیم خطرناک مجرم باربوزا (تگمانشو دھولیا) کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، جو اے سی پی پردیومن کو اپنے جال میں پھانس کر ایک دھماکے میں مار ڈالتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے،پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپکٹر دیا کو روتے جب کہ انسپکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہےتاہم، اس موت کو براہ راست نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے کئی مداحوں نے قیاس کیا کہ یہ کردار شاید واپس آ جائے گا-

    شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک

    یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب سونی ٹی وی نے ہفتہ کے روز اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس خبر کی تصدیق کی،
    ہفتہ کی رات دیر سے سونی ٹی وی نے انسٹاگرام پر اے سی پی پرادیومن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت بھری یادوں کے ساتھ، اے سی پی پرادیومن… ایک نقصان جو کبھی نہیں بھولا جائے گا۔‘

    اس تصویر میں لکھا تھا کہ ایک عہد کا خاتمہ۔ اے سی پی پرادیومن (1998-2025)‘۔

    شواجی ستام نے اپنے کردار کی موت کے بارے میں بمبئی ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے میں نے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا ہے اور شو کے پروڈیوسرز کو معلوم ہے کہ آگے کیا ہوگا میں نے سیکھا ہے کہ ہر چیز کو اپنے انداز میں قبول کروں، اور اگر میرا ٹریک ختم ہو گیا ہے تو میں اس سے راضی ہوں تاہم، مجھے ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ میرا ٹریک ختم ہو چکا ہے یا نہیں! فی الحال، میں شو کی شوٹنگ نہیں کر رہا۔

    پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    سی آئی ڈی، جو بی پی سنگھ کی تخلیق اور سنگھ اور پرادیپ اپور کی پروڈکشن ہے، 1998 سے سونی ٹی وی پر نشر ہو رہا ہے، اس شو نے اب تک تقریباً 1600 ایپی سوڈ نشر کیے ہیں اور یہ بھارت کے سب سے مقبول ٹی وی شوز میں سے ایک بن چکا ہے۔

  • پی ایس ایل 10: کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا،کمنٹری مکمل اردو میں ہو گی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا جبکہ پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری بھی ہوگی ، اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ انگریزی کمنٹری کے لیے انگلینڈ کے سابق کپتان سرا لیسٹرکک پہلی بارپی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

    آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر لیزا اسٹالکر بھی پہلی بارپی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی جبکہ رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامرسہیل ، بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان، مارٹن گپٹل، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں اور ایرن ہالینڈ اورزینب عباس میچوں کے دوران پریزینٹرز ہوں گی۔

    شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی،راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔

    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ

  • شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک

    شادی میری سب سے بڑی غلطی اور ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا،ویناملک

    کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی،جو بعد میں میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی۔

    باغی ٹی وی : وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی طے شدہ تھی اور یہ رشتہ ان کے والدین کے ذریعے طے پایا تھا۔

    وینا ملک نے کہا کہ 2013 میں میری زندگی ایک ایسے موڑ پر تھی جہاں شہرت، دولت اور ہر چیز میرے بس سے باہر ہو چکی تھی، میں سب کچھ چھوڑ کر غائب ہو جانا چاہتی تھی، یہ شادی میرے لیے ایک قسم کی راہ فرار تھی، لیکن بعد میں یہ میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی، میں نے 14 سال کی عمر کے بعد کبھی والدین سے پیسے نہیں لیے، نہ میں کسی سے تحفے لیتی ہوں، نہ دیتی ہوں، میں آج بھی مالی طور پر مکمل طور پر خود کفیل ہوں۔

    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ

    اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ہاں میں نے دولت اور شہرت کی خواہش کی تھی، لیکن یہ سب اتنا زیادہ مل گیا کہ میں اس بوجھ کو سنبھال نہ سکی، اس وقت میں ذہنی طور پر انتہائی دباؤ میں تھی اور اسی دباؤ میں میں نے شادی کا فیصلہ کیا جو بالکل بھی سمجھداری پر مبنی نہیں تھامیں IVF کے ذریعے 2 بچوں کی ماں بنی، جنہیں میں اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو قرار دیتی ہوں، تاہم شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی یہ ایک ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا، جس پر آج بھی مجھے افسوس ہے۔

    پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

  • عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ

    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،سپریم کورٹ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ نے تحریرکیا جس میں کہا گیا ہے کہ عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، عدالت نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار د یا-

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں، سیکشن افسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قا نون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں،شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین کے آرٹیکل 25، 27 اور 14 کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ شادی سے عورت کی قانونی حیثیت، اس کی ذات اور خودمختاری ختم نہیں ہو جاتی، مالی خود مختار ی بنیاد ی حق ہے، عورت کے یہ حقوق شادی پر منحصر نہیں ہو سکتے، آئین ازدواجی اکائیوں یا سماجی کرداروں کی بنیاد کی بجائے ہر شہری کو انفرادی حقوق دیتا ہے، اسلام میں بھی عورت کواپنی جائیداد،آمدنی اورمالی معاملات پر مکمل اختیارحاصل ہے، پاکستان نے خوا تین کے خلاف ہرقسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے عالمی کنونشن کی توثیق کی ہے، اس کنونشن کے تحت شادی کی بنیاد پرملاز مت میں امتیازی سلوک ممنوع ہے۔

    تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    عدالتی فیصلے کے مطابق نسوانی قانونی نظریے کے تحت عورت کی معاشی اور قانونی خود مختاری کو تسلیم کرنا چاہیے، ایسی روایات کو ختم کرنا چاہیے جو شادی کی بنیاد پر عورتوں کو عوامی حقوق سے محروم کرتی ہیں، عدالتوں اور انتظامی اداروں کو اپنے فیصلوں میں صنفی حساس اور غیرجانبدار زبان استعمال کرنی چاہیےایسے الفاظ پدرشاہی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں اور آئینی اقدار کے منافی ہیں، یہ اصول طے شدہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے عمومی طور پر آئندہ کیلئے لاگو ہوتے ہیں۔

    سپریم کورٹ نے خاتون کو نوکری سے برخاست کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ درخواست گزار کو تمام سابقہ مراعات کے ساتھ بحال کرے۔

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

  • پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، جیسن گلیسپی

    سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔

    باغی ٹی وی :جیسن گلیسپی نے کہا کہ یہ ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیےکوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں،میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے، آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا تو میں جواب دیتا کہ ابھی نہیں، میری اس وقت کل وقتی کوچنگ میں دلچسپی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے،گیری کرسٹن کے عہدہ چھوڑنے کے بعد جیسن گلیسپی عبوری وائٹ بال کوچ بھی بنے۔

    تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

  • تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے،عطاء اللہ تارڑ

    لاہور: وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا-

    باغی ٹی وی : حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حما یت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے، عوام جا نتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے، مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست نہیں ریا ست کانعرہ لگایا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اورعہدے ہیں، قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا، شبانہ روز محنت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

    ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کاوعدہ پوراکردکھایا، گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کیلئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں، عا لمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کااعتراف ہورہاہے، بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر، اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے، تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھرچکا ہے۔

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا، صنعتی صارفین کیلئے بھی 7روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگارکے مواقع پیداہوں گے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگیا ہے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کرآگے بڑھتے رہیں گے۔

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار