Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد  بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    نئی دہلی: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتری 10 سے 19 اپریل 2025ءتک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گےیاتری دیگر مقدس مقامات کے علاوہ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے

    ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجراءلوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیا ن ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے،پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جار ی رکھے گا-

    متنازع ترین "پرموشن بورڈ” تحریر:ملک محمد سلمان

    مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974ءکے پاکستان ۔ انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت ہر سال بھارت سے یاتروں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں/مواقع میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

    غزہ لہولہو،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

  • گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    لاہور: معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھیں-

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

    علی پور: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بے بس، گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی  کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے،وزیراعظم

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس بھی بنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے، میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی، ٹاسک فورس نے سخت محنت کی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اوسطا ساڑھے 7 روپے کمی کی، پاکستان کی معیشت مسحتکم ہو رہی ہے 72 گھنٹوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، سوچ بچار ہو رہی ہے جلد ہم آپشن سامنے لائیں گے، اس کا فائدہ معیشت اور عوام کو دینے کیلئے کام کریں گے۔

    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

    ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا

    منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

  • پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

    پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو جرمانے اور 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی ،جس میں عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ رو پے کا جرما نہ برقرار ہے جبکہ سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹادیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیرئیر پر اثرانداز نہیں ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےجج کےخلاف ریفرنس پر حکومت کو پیغام دینا تھا، ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، جرمانے ادا کر دیں یہ اتنا بڑامسئلہ نہیں ہے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت ناقابل برداشت، عالمی برادری فوری کردار ادا کرے.محمد مدثر

    دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے 9 مئی ٹرائل سے متعلق کہا کہ ٹرائل عدالت نے ضمانت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا، اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا ضمانت کےفیصلوں میں بعض عدالتی فا ئنڈنگز درست نہیں اگر کوئی ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، آپ سوچ لیں ہم 3 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا آرڈر کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سابق اے ٹی سی جج راولپنڈی اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس اور مقدمہ منتقلی کی درخوا ست ہائیکورٹ نے خارج کردی تھی جس پر پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

  • ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا

    ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا

    اسلام آباد: ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔

    باغی ٹی وی : واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے اور گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88ہزار ایکڑ فٹ تھا آج تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا اور آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے،گزشتہ سال 7اپریل کو منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ گزشتہ سال 7 اپریل کو چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 11ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 72ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

    ذرائع واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18600کیوسک ہے، گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19200 کیوسک تھی، ، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں آج پانی کی آمد 21800 کیوسک ہے، گزشتہ سال 7 اپریل کو منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 33200کیوسک تھی جبکہ چشمہ کے مقام پر آج پانی کی آمد 32200کیوسک ہے اور گزشتہ سال 7اپریل کو چشمہ کے مقام پر پانی کی امد51700کیوسک تھی۔

    منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

  • ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

    ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخوا ست پر سماعت ہوئی،سماعت کے دوران درخواست گزارکسان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے رکن کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل اور تمام فیصلے غیر قانونی ہیں، اس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب عدالت نےارسا میں سندھ کےرکن کی تعیناتی نہ ہونےپرسیکرٹری وزارت پانی وآبی ذخائر اور وفاقی سیکرٹری اسٹیبلش منٹ ڈویژن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں افسران کو 7 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار کے وکیل اور پی پی رہنما ضمیر گھمرو نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد اب کینالزکی تعمیرنہیں ہوسکے گی۔

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

  • منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

    منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

    لاہور:وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تین ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دیا ہےٹرینوں کی باقاعدگی سے خود مانیٹر کروں گا، منسٹر سمیت کسی شخص کے لیے ٹرین لیٹ نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    حنیف عباسی نے کیماڑی حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے، پراجیکٹ ڈائریکٹر چھ ماہ میں سلیپر تیار کر کے دیں، انتظامیہ دو سال کا پراجیکٹ ایک سال میں کرے اور سال کے آخر تک چار ٹیمپنگ مشینیں قابلِ استعمال بنائی جائیں۔

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

    حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں تین سال کے منصوبے ایک سال میں مکمل کر کے دکھائے، ریلوے انتظا میہ ان کے ماڈل کی پیروی کرے، انہوں نے ہدایت کی کہ مال گاڑیوں سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے اور لیکج روکی جائے، مسافر ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا انہوں نے فریٹ ٹرینوں کی بکنگ آن لائن کر کے انسانی مداخلت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کی لسٹ مانگ لی جبکہ غیر متعلقہ افراد اور ریٹائرڈ افسران کی ریلوے ریسٹ ہاؤسز میں رہائش پر مکمل پابندی لگا دی،انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

    میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام ڈی ایسز کی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا، کارکردگی کے جائزے کے لیے اسٹاف کے بغیر دفاتر اور اسٹیشنز کا وزٹ کروں گا،اجلاس میں تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ایلی ویٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ابتداء راولپنڈی اسٹیشن سے کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صوبے کے عوام کی رسائی دور دراز علاقوں تک چاہتی ہیں۔ انہوں نے برانچ لائنوں کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہےتجاوزات کے خاتمہ کیلئے پنجاب اور سندھ سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گاضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آپریشن کیے جائیں گے۔

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

    وزیر ریلوے نے کمرشل پوٹینشل کی حامل ریلوے زمینوں کا بریک اپ مانگ لیا ہے جبکہ تمام ڈویژنز کو، لیز کی گئی زمینوں کی تفصیل جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر  منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

    اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہےپی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں،ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

    میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہےجے آئی ٹی کی جانب سے نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

  • میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان کے والد اور مصنف ،اداکار سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ تینوں بیٹوں کو مجھ سے ڈانٹ پڑی لیکن سلمان خان نے بڑا ہونے کے باوجود مجھ سے سب سے زیادہ ڈانٹ سنی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلیم خان نے اپنے والد سے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہمیرے والد بے حد سخت انسان تھے، میں ان سے بہت گھبراتاتھا، ان کے چمڑے کے جوتے کی آواز سن کر بھی خوفزدہ ہوجاتا تھا لیکن میں چاہتا تھا کہ میرے بچے میرے دوست بنیں-

    اگرچہ سلمان خان سلیم خان کے ایک فرمانبردار بیٹے کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن سلیم خان نے ناراضگی میں سلمان خان سے مہینوں بات نہ کرنے کا انکشاف کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وقت بھی آیا جب ہم نے تقریباً 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی، اگر سلمان کبھی کوئی غلط کام کرے یا پھر کوئی ایسا کام کرے جو مجھے اچھا نہ لگے تو میں اس سے بات نہیں کرتا، میں ناراض ہوکر کھڑکی کے پاس بیٹھ جاتا ہوں اور مجھ سے ملے بغیر گھر سے چپکے سے چلا جاتا ہے، بعد میں آکر مجھے سوری کرکے منالیتا ہے‘۔

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

    واضح رہے کہ سلیم خان اور سلمیٰ خان کے تین بیٹے سلمان خان، سہیل خان اور ارباز خان ہیں،جبکہ ایک بیٹی الویرا خان اگنی ہوتری اورایک گود لی ہوئی بیٹی ارپیتا خان ہے-

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

  • میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

    میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

    مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، مائیکروسافٹ کوئی وراثتی ادارہ نہیں، میں نہیں کہتا کہ کل کو میرے بچے مائیکروسوفٹ کا کاروبار سنبھالیں-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ میں اپنی وراثت کا 1 فیصد سے بھی کم اپنے بچوں کے لیے چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ میرے بعد میرے ورثا میرے بنائے ہوئے کاروبار کے بجائے خود کامیابی حاصل کریں، مائیکروسافٹ کوئی وراثتی ادارہ نہیں، میں نہیں کہتا کہ کل کو میرے بچے مائیکروسوفٹ کا کاروبار سنبھالیں، میں چاہتا ہوں وہ خود کمائیں اور کامیابی حاصل کریں۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، گیٹس کی مالیت 162 بلین ڈالر ہے اس کی مجموعی مالیت کا 1 فیصد 1.62 بلین ڈالر ہے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق گیٹس کی مجموعی مالیت قدرے کم $107 بلین ہے، جس میں سے 1فیصد کی مالیت اب بھی ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

    رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے،طوبیٰ انور

    لہٰذا جب کہ گیٹس کے تین بچے اپنے والد کی قدر نہیں ہوں گے، لیکن ان کے اثاثے اب بھی ان کو سرفہرست 1 فیصد میں رکھنے کا امکان ہے جس کی تعریف عالمی رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس نائٹ فرینک نے کی ہے جس کی مالیت $5.8 ملین یا اس سے زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے اسٹیو جابز اور ایمازون کے جیف بیزوس اپنی دولت اگلی نسل کو منتقل کرنے کے بجائے فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کو ترجیح دے چکے ہیں۔

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن