Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنیوالی جماعت آج خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے،مریم اورنگزیب

    لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے آج خود اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتی تھی، آج وہ خود ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے جو دوسروں کو چور کہتے تھے، آج ایک دوسرے کو چور قرار دے رہے ہیں تحریک انصاف کے دور حکومت میں سی پیک جیسے اہم منصوبے کو روک دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی، مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت کو استحکام ملا، سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا-

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچی تھی، جبکہ نواز شریف کے دور میں سی پیک آیا اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا بجلی کا یونٹ ہم نے 45 روپے تک نہیں پہنچایا، یہ کارنامہ پچھلی حکومت کا ہے، ہمارے دور میں بجلی کا نرخ 11 روپے تھا نواز شریف پر کرپشن کا ایک دھیلہ بھی ثابت نہ ہو سکا، ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت سے معیشت بہتر ہوئی اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے،ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی اقدامات کیے، بجلی کی قیمت میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں،ملک پر چھائی مایوسی اب چھٹ رہی ہے، اور عوام کو دوبارہ امید کی کرن نظر آ رہی ہے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیلوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر طبقہ ان کی محنت اور فیصلوں کی تعریف کر رہا ہے، یہاں تک کہ ن لیگ سے تعلق نہ رکھنے والے بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کا پانی آئینی حصوں کے مطابق ہے، کسی کا پانی چوری نہیں ہو رہا، ایسے معاملات کے لیے سی سی آئی کا فورم موجود ہے جہاں آئینی فیصلے ہوتے ہیں، مریم نواز نے پانی کے مسئلے پر سنجیدہ موقف اپنایا ہے اور گندم کی خریداری سے متعلق جلد اعلان کریں گی۔

  • "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    "پورا مائیکرو سافٹ خون میں رنگا ہے، مائیکروسافٹ کی تقریب میں فلسطین کے حق میں زبردست احتجاج

    واشنگٹن: ٹیکنالوجی دیو مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا –

    باغی ٹی وی : تقریب میں اس وقت احتجاج شروع ہوا جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ "Copilot” سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا کہ "مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم اے آئی کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے، مائیکرو سافٹ اسرائیل کو اے آئی ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں

    مصطفیٰ سلیمان نے خاتون کے احتجاج پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو سن لیا، شکریہ، تاہم، خاتون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ نسل کشی کے لئے اے آئی کا استعمال بند کرو،ہمارے خطے میں نسل کشی کیلئے اے آئی کے استعمال کو بند کرو ، آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، پورا مائیکروسافٹ خون میں رنگا ہے،تم لوگ جشن کیسے منا سکتے ہو،مائیکرو سافٹ بچوں کو مار رہا ہے؟تن سب پر افسوس ہے،شرم کرو ،شرم کرو-

    رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جس نے اس لمحے کو مزید اہم اور علامتی بنا دیا، یہ احتجاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ملازمین کے اس اقدام کو بہادری اور سچائی کی آواز قرار دیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ابتہال ابوسعید نے کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ میں اپنی 9سے 5 کی نوکری سے اٹھوں اور مجھے علم ہو کہ یاخدا میرے ساتھیو ں کی وجہ سے ہمارے بچے مارے گئے یہی وہ فکر ہے جو میرے دل و دماغ پر غالب رہی اور اس وجہ سے میں نے بولنے کا فیصلہ کیا حالانکہ مجھے اندازہ تھا کہ اس کے نتائج ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی میں حصہ لینے کا خوف میرے لیے سب سے بڑا ہے،سچ کہوں تو میں مائیکرو سافٹ کی نسل کشی میں "سادگی” سے شمولیت پر زیادہ پریشان ہوں،یہی حد ہے کہ یہ جاننا کہ ہمارا کوڈ بمباری ، نگرانی اورف معصوموں کو نشانہ بنانے میں استعمال ہو رہاہے میرے لئے یہی سب سے بڑا خدشہ ہے،ذاتی نتائج سے کہیں بڑھ کر –

  • یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے، ربڑ کی کشتی کی گنجائش صرف 8 سے 10 افراد کی تھی، لیکن انسانی اسمگلر نے زیادہ منافع کے لالچ میں 40 افراد کو سوار کرا دیا نہ کسی کو لائف جیکٹ دی گئی اور نہ ہی کشتی میں زندگی بچانے کا کوئی سامان موجود تھا۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    واضح رہے کہ یونانی جزیرہ کاستیلوریزو ترکیہ کی سرزمین سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہےیونانی حکام نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور محفوظ امیگریشن پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    قصور: فارم ہاؤس پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں30 مرد 25 لڑکیاں گرفتار

  • حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    لاہور: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی-

    باغی ٹی وی : لاہور میں نیوز کانفرنس میں سردار یوسف نے کہا کہ 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے، ان کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہوگا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حج، عمرے کا عقیدے کے ساتھ تعلق ہے، جو بھی اس حوالے سے کام کیا جاتا ہے وہ عقیدہ ہے، اس حوالے سے شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں، حجاج کو ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں بزر گ حضرات کے حوالے سے خاص خیال رکھا جائے گا ، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تربیت دی جائے گی، ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی،حجاج کی سہولت کےلئے میڈیکل مشن، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات بہتر کیے ہیں، یہ انتظامات سعودی حکومت خود کرتی ہے، مجھے یہ آج تک اطلاع نہیں ہے کہ کسی حاجی نے بھیک مانگی ہو۔

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی افسر ذمہ داری سے کام کرتا ہے تو یہ ہمارا عقیدہ بھی ہے، یہی وجہ ہے جب میں پہلے 2013 سے 2018 تک وزیر رہا، ہماری کوشش تھی کہ عام فرد حج کرسکے، اب انٹرنیشنل سطح پر حج 10 لاکھ 50 ہزار تک چلا گیا ہے، شاٹ ٹرم، 21 سے 22 روز کےلئے ہوتا ہے وہ 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں ہو گا، جو پیسے بچ جاتے ہیں وہ حاجی کو واپس کردیئے جاتے ہیں یہ حاجیوں کا حق ہے ان کو واپس دینا، باقی 2 مہینے باقی رہ گئے ہیں، حاجیوں کے لئے اچھے انتظامات ہوں گے، وہاں سعودی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

  • خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    خطرناک ہتھیار افغانستان میں بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں ،اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان اب دہشتگردوں کا اسلحہ مرکز بن چکا ہے، جہاں سے ہتھیار نہ صرف اندرونی خلفشار بلکہ ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد سے اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور یہ ہتھیار القاعدہ، فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپوں تک پہنچ چکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے میں موجود امریکی ساختہ M4، M16 رائفلز اور دیگر خطرناک ہتھیار افغانستان میں ایک بلیک مار کیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جہاں سے انہیں واٹس ایپ گروپس اور دیگر غیر رسمی ذرائع سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

    پے در پے طیارہ حادثات،بھارت کاخطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب ملبےکا ڈھیر بنتا جا رہا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ انخلا کے وقت اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، جو اب طا لبان کے زیر تسلط ہے جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان بگرام ایئربیس جیسے اہم مقامات پر امریکی ہتھیاروں کی تربیت دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس سے دنیا بھر میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

    بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ طالبان کی اسلحے تک رسائی اور اس کی فروخت عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے اور اس پر عالمی اداروں کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں اسلحے کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائی کرے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی ہتھیاروں تک رسائی کو روکے یہ درخوا ست مختلف عسکریت پسند گروپوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان سامنے آئی ہے۔

    پاکستانی میڈیا نے ہفتہ، 5 اپریل کو اطلاع دی ہے کہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی، اور بریگیڈ آف مجید کو ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں یہ گروہ پاکستان بھر میں شورشوں میں سرگرم عمل ہیں۔

    جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے نمائندے سید عاطف رضا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلحے کی اسمگلنگ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی بلیک مارکیٹ کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

    یہ بیان جنیوا میں قائم ایک تنظیم کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں پاکستان کے مشرقی اور سرحدی علاقوں میں ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی فروخت میں اضافے کی دستاویز کی گئی ہے، خاص طور پر عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں۔

    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    "افغانستان میں ہتھیاروں تک رسائی کی دستاویز” کے عنوان سے رپورٹ خطے میں اسلحے کی مسلسل اسمگلنگ پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوویت دور اور نیٹو کے ہتھیار غیر رسمی بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہیں، جو ایک اہم سیکورٹی خطرہ ہیں۔

    پاکستان میں طالبان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث حالات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے تشدد نےخاص طور پر خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں ہلاکتوں میں تیزی سےاضافہ کیا ہےمارچ میں ایک دہائی میں سب سےزیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، جس نے خطے کے استحکام کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی

    ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے نے پاکستانی حکام کے لیے سیکیورٹی آپریشنز کو مزید چیلنج بنا دیا ہے۔ افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ، پاکستان کو نشانہ بنانے والے باغیوں کی حمایت کے ساتھ، سرحدی علاقوں میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

    یہ جاری تنازعہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو دباؤ میں ڈال رہا ہے، کیونکہ افغانستان سے ہتھیاروں کی آمد صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے صورت حال اسلحے کی غیر قانونی تجارت کو روکنے اور پاکستان کے استحکام کو لاحق عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کرتی ہے۔

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • پے در پے طیارہ حادثات،بھارت کاخطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب  ملبےکا ڈھیر بنتا جا رہا

    پے در پے طیارہ حادثات،بھارت کاخطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب ملبےکا ڈھیر بنتا جا رہا

    نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کو گزشتہ ایک سال کے دوران پے در پے طیارہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا اور دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر تکنیکی خرابیوں، تربیتی کمزوریوں اور غیر پیشہ ورانہ کارکردگی کا شکار ہو چکی ہے اور اس کا خطے کی طاقتور ایئر فورس بننے کا خواب اب ملبے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے۔

    فروری 2024 سے اپریل 2025 تک بھارتی فضائیہ کے درجن سے زائد طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جن میں ہاک ایم کے-132، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ، اپاچی ہیلی کاپٹر، سخوئی، مگ 21، مگ 29، اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر، میراج 2000، جگوار اور اے این 32 شامل ہیں۔

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    ہر حادثے کے بعد تکنیکی خرابی کو ذمہ دار قرار دے کر رسمی کورٹ آف انکوائری کا اعلان کیا جاتا ہے، مگر ان رپورٹس کو کبھی منظر عام پر نہیں لایا جاتا، جس سے شکوک و شبہات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پائلٹوں کی تربیت دونوں میں ناکام ہو چکی ہےآئے روز ہونے والے حادثات نہ صرف بھارت کی دفاعی تیاریوں کو کمزور ظاہر کرتے ہیں بلکہ اندرونی ناکامیوں اور کرپشن کی بھی عکاسی کرتے ہیں، بھا ر تی حکومت ان حادثات کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے اور میڈیا کو ابھینندن جیسے نااہل پائلٹوں کو ہیرو بنانے پر لگا دیتی ہے، اس سے پیشہ ورانہ کارکردگی کی توقع رکھنا مشکل ہے حالیہ حادثات نے بھارتی فضائیہ کی اصل صلاحیت، تیاری اور اعتماد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    مودی سرکار کے اقتدار میں کرپشن، ذاتی مفادات اور نااہلی نے بھارتی فضائیہ کو ایک ناقابلِ بھروسہ ادارہ بنا دیا ہے، جو اب خطے کی طاقتور فضائیہ بننے کا خواب پورا کرنے کے بجائے حادثات کی زد میں آ چکی ہے۔

  • بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک

    لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی،جس میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی، شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

    شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

    جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے شادی کرنے سے قبل سن 1989 میں بشریٰ بی بی نے بینظیر بھٹو کی کابینہ کے وفاقی وزیر غلام فرید مانیکا کے بیٹے اور سینئر کسٹمز آفیسر خاور مانیکا سے شادی کی تھی،سن 2017 میں بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے خلع لے لی پہلی شادی سے ان کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ان کے بیٹوں موسٰی اور ابراہیم مانیکا نے سن 2013 میں ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم پائی اور اعلیٰ تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ان کی سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا سیاست دان میاں عطا محمد مانیکا کی بہو ہیں، ان کی دوسری بیٹیاں بھی شادی شدہ ہیں۔

    امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

  • جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

    لندن: برطانیہ کے لیبر رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایم پی ڈین نورس کو عصمت دری، بچوں کے جنسی جرائم، بچوں کے اغوا اور عوامی دفتر میں بدتمیزی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری سے آگاہ کرنے کے بعد "فوری طور پر معطل” کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے زیادتی اور کمسن سے جنسی جرم کے شبہے میں ڈین نوریس کو گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کیا پولیس کے مطابق ڈین نوریس کے گھر پر چھاپے کے دوران بعض اشیاء بھی تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ پارٹی کی جانب سے انہیں معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

    امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

    ترجمان لیبرپارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، اس پر مزید بات نہیں کر سکتے۔

    ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ایک شخص کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسے مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، 65 سالہ نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے لیے رکن پارلیمان منتخب ہوئے، انہوں نے کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی۔

    ایک بیان میں ایون اور سمرسیٹ پولیس نے کہا کہ ڈین نورس ٹیچر اور چائلڈپروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں، ان کےخلاف دسمبر 2024 میں شکایت ملی تھی ، ہمیں ایک اور پولیس فورس کی جانب سے ایک ریفرل موصول ہوا جس میں مبینہ طور پر غیر حالیہ بچوں کے جنسی جرائم کا ارتکاب ایک لڑکی کے خلاف کیا گیا تھا، اور زیادہ تر واقعات سن 2020 کے عشرے میں ہوئے۔

    اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ 65 سال کے ڈین نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے، ڈین نورس نےہائی پروفائل کنزرویٹوایم پی جیکب ریس موگ کو شکست دی تھی، ڈین نورس گورڈن براؤن کی کابینہ میں بھی جونیئر وزیر رہ چکے ہیں۔

  • امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

    امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی:”دی گارڈین” کے مطابق واشنگٹن جنوبی سوڈانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے تمام ویزے منسوخ کر رہا ہے اور نئے آنے والوں کو روک رہا ہے، سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کہا کہ افریقی ملک امریکہ سے نکالے گئے اپنے شہریوں کو قبول نہیں کر رہا ہے۔

    روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ "جنوبی سوڈانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے پاس موجود تمام ویزوں کو منسوخ کرنے اور داخلے کو روکنے کے لیے مزید اجراء کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے”۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو امیگریشن مخالف پلیٹ فارم پر مہم چلانے کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد سے یہ پہلا ایسا اقدام تھا جس میں کسی مخصوص ملک کے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کو الگ کیا گیا تھا۔

    مارک روبیو نے واضح کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری امریکا سے بے دخل کیا جائے تو اس کا ملک اُسے واپس لینے کا پابند ہے، تاہم جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے اس اصول کی خلاف ورزی کی جس پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب جنوبی سوڈان کے شہریوں کو امریکا کے نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے جنوبی سوڈان اگر امریکا سے مکمل تعاون کرے گا تو اس پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے،جنوبی سوڈان امریکا سے فائدے اٹھانا بند کرے، اور بین الاقوامی ذمہ دار یوں کو سمجھے۔

    دنیا کا سب سے نیا ملک اور غریب ترین ملک جنوبی سوڈان اس وقت سیاسی رہنماؤں کے درمیان تناؤ کا شکار ہے کچھ مبصرین کو خانہ جنگی کی تجدید کا خدشہ ہے جس میں 2013 اور 2018 کے درمیان 400,000 افراد ہلاک ہوئے جنوبی سوڈانی شہریوں کو ٹرمپ کے پیشرو جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے "عارضی تحفظ یافتہ درجہ” (TPS) دیا گیا تھا، اس عہدہ کی میعاد 3 مئی 2025 کو ختم ہو رہی تھی۔

    امریکہ TPS دیتا ہے، جو لوگوں کو ملک بدری کے خلاف ڈھال بناتا ہے، ایسے غیر ملکی شہریوں کو جو جنگ، قدرتی آفات یا دیگر "غیر معمولی” حالات کی وجہ سے بحفاظت وطن واپس نہیں جا سکتے.محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ستمبر 2023 میں کہا کہ TPS پروگرام کے تحت امریکہ میں تقریباً 133 جنوبی سوڈانی تھے، جن میں سے مزید 140 درخواست دینے کے اہل تھے۔

    لیکن ٹرمپ وائٹ ہاؤس نے جنوری میں 600,000 سے زیادہ وینزویلا کے تحفظ کو منسوخ کرتے ہوئے TPS کے عہدوں کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔

    اس ہفتے ایک وفاقی جج نے حکومت کے ان دعوؤں پر سوال اٹھانے کے بعد اس فیصلے کو روک دیا کہ امریکہ میں وینزویلا کی اکثریت مجرم ہے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق، مارچ 2024 تک امریکہ میں 1.2 ملین افراد ٹی پی ایس کے اہل یا حاصل کرنے والے تھے، جن میں وینزویلا کے لوگ سب سے بڑے گروپ میں شامل تھے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کا جنوبی سوڈان سے الگ ہونا بھی افریقیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بعد اس کی جنوبی سرحد کے ذریعے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد سامنے آیا ہے – جو یورپ میں خطرناک راستوں کا متبادل ہے۔

  • اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

    اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا

    تل ابیب: اسرائیل نے برطانیہ کی 2 خواتین رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: یورپی میڈیا کے مطابق لیبرممبران پارلیمنٹ یوآن یانگ اورابتسام محمد کو گرفتار کیا گیا، دونوں ارکان پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسرائیل کے دورے پر تھیں،برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل مخالف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    اسرائیلی امیگریشن وزارت کے مطابق ان ارکانِ پارلیمنٹ پر شبہ تھا کہ وہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرنا چاہتے تھے اور مبینہ طور پر’اسرائیل مخالف نفرت’ پھیلانے کے ارادے سے آئے تھے۔

    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نےگرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لینا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی ہم منصبوں کو واضح کر دیا اس طرح کا سلوک قبول نہیں، ہم دونوں ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں ہیں اوران کی حمایت کے لئے موجود ہیں، برطانوی حکومت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات بحال کئےجائیں۔

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی