Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی بڑی اور کامیاب کارروائی، کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا،اس ذخیرہ میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے،سی ٹی ڈی نے مقامی و انٹیلیجینس لیڈ پر پیشگی کارروائی کی۔

    انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا سی ٹی ڈی کے فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ عمل نے ایک تباہ کن حملے کو موثر طریقے سے روک دیا ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،2 مشکو ک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،کوئٹہ/بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

    آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کی معترف ہے، خواجہ آصف

  • کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی

    کراچی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی

    کراچی کے سینٹرل جیل میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل حسن سہتو کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے صحت یابی کیلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت کیلئے دعائیہ تقریب کراچی سینٹرل جیل کی مدینہ مسجد میں منعقد کی گئی۔ قرآن خوانی کی تقریب میں ڈی آئی جی جیل کراچی حسن سہتو، ایس ایس پی عبد الکریم عباسی اور دیگر افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جیل حسن سہتو کا کہنا تھاکہ سینٹرل جیل میں صدرمملکت کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب ہوئی جس میں ان کی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے صدر مملکت آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اس حوالے سے صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے، ایک دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا، صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے ، یہ کورونا کا ایک اور ویرینٹ ہے ، یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں۔

  • افغان شہری کا  دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ

    افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ

    خوست: افغانستان کے صوبے خوست کے رہائشی عاقل نظیر نے دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمر 140 سال ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عاقل نظیر نے کہا کہ ان کی پیدائش 1880 کی ہے وہ 1919 میں لڑی جانے والی تیسری اینگلو افغان جنگ کے وقت 30 سال سے زائد عمر کا تھا اور کابل کے شاہی محل میں بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ برطانوی افواج کے انخلاء کا جشن منایا تھامجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں اُس وقت بادشاہ امان اللہ خان کے ساتھ محل میں موجود تھا سب لوگ خوش تھے اور انگزیزوں کو بے دخل کرنے پر بادشاہ کا شکریہ ادا کر رہے تھے،اُس وقت میرے ساتھ جتنے بھی لوگ تھے، اب وہ سب فوت ہو چکے ہیں۔

    آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کی معترف ہے، خواجہ آصف

    تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بزرگ شہری کے پاس اپنے دعوے کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے،طالبان حکومت کی ایک خصوصی سول رجسٹریشن ٹیم نے شہری کے 140 سال عمر ہونے کے دعوے کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے-

    ترجمان طالبان نے کہا کہ اگر مذکورہ شخص کا دعویٰ دستاویزات یا سائنسی طور پر درست ثابت ہوگیا تو دنیا کے معمر ترین شخص کے طور پر رجسٹر کروائیں گے اگرعاقل نظیر کی عمر کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ فرانسیسی خاتون جین کالمین کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنھوں نے 122 سال کی عمر پائی تھی۔

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی نے دنیا کے سب سے معمر شخص ہونے کا دعویٰ کیا ہو رواں برس کے آغاز میں برازیل کی ایک خاتون نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ 120 سال کی ہونے کے قریب ہیں تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کا دعویٰ ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔

  • آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کی معترف ہے، خواجہ آصف

    آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کی معترف ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیاست دان سیاسی اختلافات حل کرتے ہیں، انی پی ٹی آئی جیب کترا تھا میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نہ نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کل امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی،کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی بانی پی ٹی آئی جیب کترا تھا میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نہ نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا، بانی اب کہتا ہے جب تک مجھے نہیں لے کر جائیں گے تب تک میری پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہو گی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پرسوں صارفین کو 16 سے 17 فیصد بجلی پر رعایت دی گئی ہے، مریم نواز پنجاب کو دن رات چار چاند لگا رہی ہیں آئندہ ماہ میں اس ضلع کی صورتحال تبدیل ہو جائے گی، جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹروے شروع ہو جائے گی، سیالکوٹ میں رنگ روڈ زیر تعمیر ہےنوازشریف جب بھی آئے گا ترقی کے دور کا آغاز ہوگا ہمارے ساتھی اپنی لیڈر شپ کے زیر قیادت کام کر رہے ہیں۔

    اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن میں آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل

    خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں، پاک افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہی ہیں، میں بھی قید میں تھا لیکن اب تو ملاقاتیں اور پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں، ترقی کا سفر اب اس ملک میں جاری رہے گا شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے، آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کی معترف ہے، یہ امریکا کو کہتے تھے کہ بیانات دے اس نے بھی بیان نہیں دیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم کےذریعے پی ٹی آئی سےاقتدارحاصل کیا، اس وقت ملک میں ہر طرف تباہی تھی ان کا لیڈر بین الااقوامی چور ہے نوبل پرائز ملنے کا کہتے ہیں لیکن فی الحال تو 14 سال قید ملی ہے، ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اسے ہر طرح کا کھانا میسر ہے یہ اوورسیز پاکستانیوں کو کہتے تھے پیسے نہ بھیجیں، یہ بھی چال ان کی ناکام ہوئی، ریکارڈ پیسہ باہر سے اس ملک میں آیا ہے، اسٹاک ایکسچینج اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

    ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا،گورنر سندھ

  • پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ شروع ہوگا

    پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ شروع ہوگا

    کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل ازحج آپریشن کا آغاز29 اپریل کو ہوگا –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن رواں ماہ 29 اپریل کو شروع ہوگا اور قبل از آپریشن یکم جون تک جاری رہےگا اور اس دوران مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا-

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں رواں سال 20 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے عازمین سفر کریں گے،قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون کو شروع ہوگا جو 10جولائی تک جاری رہے گا،پی آئی اے انتظامیہ قبل اور بعد از حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے آپریٹ کرےگی۔

    اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن میں آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل

    ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

  • اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن میں آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل

    اوکاڑہ: مہندی کے فنکشن میں آنے والی اسٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل

    پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔

    قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی تھا جو سٹیج ڈانسر تھی اور کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑہ آئی تھی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے،ترجمان پولیس عرفان سندھو کے مطابق اطلاع پر تھانہ گوگیرہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کی اسپتال منتقل کیا۔

    ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا،گورنر سندھ

    ترجمان پولیس نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے، ڈی پی او اوکاڑہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت جاری کردی ہےلاش کی شناخت نہ ہونے پر پہلے ہی پولیس کی مدعیت میں ایف ائی آر درج کی جا چکی ہے، پولیس ایپ کی مدد سے خاتون کی شناخت کی گئی، قتل کی گئی خاتون کا تعلق ضلع پاک پتن سے ہے۔

    قصور: فارم ہاؤس پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں30 مرد 25 لڑکیاں گرفتار

  • 13  سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور:پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ رہا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا،گورنر سندھ

    ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 12 اپریل کو پلاٹ دوں گا،گورنر سندھ

    کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجا ت اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔

    واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی، گورنرسندھ نے کہا کہ یوسف گوٹھ انفرااسٹرکچر، بجلی ، گیس ، پینے کے صاف پانی سے محروم ہے یہاں کے لوگوں نے سارے ظلم سہے لیکن ساتھ نہیں چھوڑا اس شہر کے ہر مظلوم کا بھائی ہوں، یہ شہر لاوارث نہیں، یہ ہمارا شہر ہے، ہم اس شہر کے بیٹے ہیں اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی ایک بھائی دوسرے بھائی کے گھر آیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    انہوں نے کہا کہ کلاشنکوف نہیں قلم دینے آیا ہوں۔ بھائی کو بھائی سے لڑائیں گے نہیں بلکہ ملائیں گے۔ مظلوموں کو انصا ف دلائیں گے اور ان کا مداوا بھی کریں گے77برس بعد گورنرہاﺅس میں مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اب میرے شہر کے لوگ جذباتی نعروں کے پیچھے نہیں بھاگیں گے۔ہمیں نعرے نہیں نوکری اور گھروں کی چھت چاہئے گورنرسندھ بنتے ہی شہدا قبرستان گیا۔ اس شہر کا بیٹا ہوں ، اپنی پارٹی کا حق پرست گورنرہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے مکینوں کو گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کرائیں گے، یوسف گوٹھ کے مکینوں کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل پرانہیں موٹر سائیکل بھی دیں گے یوسف گوٹھ کاجو بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس کا ایڈمیشن بھی کرائیں گے اس موقع پر ایک بیوہ کی فریاد پر گورنرسندھ نے اس کے لئے وظیفہ مقرر کرنے اور اسے عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    گورنر سندھ نے کہا کہ مجھ سے بڑا کوئی مہاجر نہیں، ماضی میں مہاجروں کو جذباتی نعروں کے پیچھے چلانے اور تقسیم کر کے ہزاروں نوجوانوں کو مروانے والوں کو کراچی میں سیاست کی اجازت نہیں دیں گے،جن کو اختیار حاصل ہیں کیا وہ لوگ ان مظلوموں کے پاس آئے؟

  • ٹرمپ  انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے

    اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا، ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا،امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی اس کے علاوہ وفد سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔

  • کنگ چارلس سوم کی گاجر سے بنی بانسری پردھن ،ویڈیو

    کنگ چارلس سوم کی گاجر سے بنی بانسری پردھن ،ویڈیو

    لندن: برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم ”ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار“ بجا ئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھاتقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نےشرکت کی جنمیں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور گاجر سے بنی بانسری بجا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے،سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بادشاہ کو پرمسرت انداز میں بانسری بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    برطانوی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس انداز کو سراہا ہے اور اسے شاہی شخصیت کی سادگی اور فن سے محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی باشندوں کو غلط ای میل بھیج دی

    ایم کیو ایم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی مشکور

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی