Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نان فائلرز کے لئے  بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز

    نان فائلرز کے لئے بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز

    نان فائلرز کے خلاف مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے-

    ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ٹیکس کی شرح دگنی کرنے کی تجویز ہے، 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 1.2 کیا جائے گا نا ن فائلرز کی موبائل فون سم، انٹرنیٹ ڈیوائس بلاک نہیں ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلر ز کیلئے گاڑیاں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی، نان فا ئلرز مالی لین دین کی ٹرانزیکشن نہیں کر سکیں گے،، نان فائلرز پر بیرون ملک سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

    نا ن فائلرز کے شیئرز خریدنے اور میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری پر پابندی ہو گی، ٹیکس سسٹم سے نا ن فائلرز کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام جاری ہے، پوائنٹ آف سیل میں ٹیکس چوری کیخلاف جرمانے میں 10 گنا اضافہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوگا

    پوائنٹ آف سیل مشین سے ٹیکس چوری کیخلاف جرمانہ 5 سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے، پوائنٹ آف سیل میں کیش کے خفیہ طور پر الگ ریٹ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 114 بی میں نا ن فائلر کے خلاف ایکشن ہوں گے۔

    بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر

  • وزیراعظم کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوگا

    وزیراعظم کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوگا

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوگا –

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، خزانہ ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور معاشی ماہرین شریک ہوں گے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے اہداف، محصولات، ممکنہ ٹیکس اصلاحات اور دیگر اہم تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،اس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    معاشی ٹیم کا یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے باضابطہ اجلاس سے قبل منعقد ہوگا، تاکہ کابینہ کو بجٹ سے متعلق مجوزہ نکات اور فیصلوں سے آگاہ کیا جا سکےاجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مالی خسارے پر قابو پانے، مہنگائی، اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ کو عوام دوست اور اقتصادی استحکام کا ضامن بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع طور پر اس اجلاس میں کرے گی۔

  • بین الاقوامی سطح پر  انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر

    بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر

    بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے کے بعد بین الاقوامی سطح پر انڈین میڈیا کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے، وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے-

    عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت اعتماد کے معاملے میں شدید بحران کا شکار ہے، وہاں صحافتی معیار انتہائی گر چکا ہے بھارت میں قوم پرستی کے عروج نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی طرف دھکیل دیا ہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز سے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، بھارتی میڈیا پر حکومتی بیانیہ اجاگر کرنے اور مخالف آوازوں کو دبانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    عرب ٹائمز آن لائن کے مطابق بھارت میں پریس فریڈم خطرے میں ہے میڈیا کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ چکی ہے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جعلی خبروں نے بھارتی میڈیا کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ہےعالمی مبصرین اور مقامی صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے بھارتی میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکا ہے،مودی سرکار میں بھارتی صحافت سیاسی ایجنڈوں کی تابع ہو چکی ہے اور بھارت میں آزاد میڈیا کا تصور دھندلا گیا ہے-

    برطانیہ :اسرائیلی نیوی کے یونٹ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر

    مودی کے ترقیاتی دعوؤں کا پردہ فاش، وکست بھارت“ کا خواب وعدوں کا قبرستان بن چکا

    عید الاضحیٰ پرگؤ رکھشکوں کی دہشتگردی عروج پر رہی،مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

  • برطانیہ :اسرائیلی نیوی کے یونٹ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر

    برطانیہ :اسرائیلی نیوی کے یونٹ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر

    بیلجیم میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن (HRF) نے برطانیہ میں اسرائیلی بحریہ کی اسپیشل فورس "شیطیت 13” اور اس کے کمانڈر وائس ایڈمرل ڈیوڈ سعار سلامہ کے خلاف جنگی جرائم کی شکایت دائر کر دی ہے۔

    تنظیم کے مطابق شکایت کل اسرائیلی فورسز کے ذریعے برطانوی پرچم بردار کشتی "مدلین” پر حملے کے بعد دائر کی گئی ہےمدلین کشتی، جو فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ تھی، غزہ کے شہریوں کے لیے طبی سامان، خوراک اور بچوں کے دودھ جیسی امدادی اشیاء لے جا رہی تھی، یہ کشتی جب اسرائیلی نیوی کے شیطیت 13 کمانڈوز نے روکی، تب وہ سمندر میں 60 ناٹیکل میل (111 کلومیٹر) کے فاصلے پر بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھی، اور قانونی طور پر برطانوی سرزمین شمار ہوتی ہے۔

    فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    واضح رہے کہ ہند رجب فاؤنڈیشن اس فلسطینی بچی کے نام پر قائم کی گئی ہے جو غزہ میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئی تھی تنظیم پہلے بھی ہزار سے زائد اسرائیلیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ثبوت عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں جمع کروا چکی ہے۔

  • مودی کے ترقیاتی دعوؤں کا پردہ فاش، وکست بھارت“ کا خواب  وعدوں کا قبرستان بن چکا

    مودی کے ترقیاتی دعوؤں کا پردہ فاش، وکست بھارت“ کا خواب وعدوں کا قبرستان بن چکا

    نریندر مودی کے ”وکست بھارت“ اور ”سب کا وکاس“ جیسے دعووں کی حقیقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ۔

    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2024 کے منشور اور پچھلے گیارہ برسوں کے حکومتی وعدوں کو ”جھوٹ کا پلندہ“ قرار دے دیا۔

    راجیو گوڑا نے اپنی تحقیقی رپورٹ ”ایک اور بار جُملہ سرکار“ میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا، ”گیارہ سال جھوٹے وکاس کے وعدے“ مودی حکومت کی اصل حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔

    عید الاضحیٰ پرگؤ رکھشکوں کی دہشتگردی عروج پر رہی،مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

    راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے مقامی دفاعی پیداوار کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی بھارت اپنی 40 فیصد دفاعی ضروریات درآمدات سے پوری کرتا ہے ”مشن موڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت شروع کیے گئے 55 منصوبوں میں سے 23 منصوبے شدید تاخیر کا شکار ہیں، جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    گواڑ نے کہا کہ مودی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے گزشتہ سال بھارت کی ترقی کی شرح محض 6.5 فیصد رہی، جو کووڈ کے بعد کی کم ترین سطح ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک میں دولت کی تقسیم شدید غیر منصفانہ ہو چکی ہےصرف 1 فیصد اشرافیہ کے پاس 40 فیصد دولت ہے جبکہ ملک کی نصف غریب آبادی محض 3 فیصد دولت پر گزارا کر رہی ہے۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ،عوام کا اظہار تشکر

    راجیو گوڑا نے انکشاف کیا کہ بھارت آج بھی گلوبل ہنگر انڈیکس میں 105ویں نمبر پر ہے مفت گندم کی اسکیموں کے باوجود غریب عوام کو خوراک میسر نہیں، اور ہر تیسرا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے 32 فیصد سے زائد بچے کم وزن کے مسئلے میں مبتلا ہیں، جو کہ ایک خطرناک انسانی بحران کا اشارہ ہے بی جے پی نے 700 قبائلی اسکولوں کا اعلان کیا، لیکن 300 اسکول آج بھی غیر فعال ہیں راجیو گوڑا نے طنزاً سوال کیا کہ ”کیا اسکول بنانا اور چلانا بھی راکٹ سائنس ہے؟“

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے مودی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر کروڑوں نوجوان آج بھی بے روزگار ہیں ”وکست بھارت“ کا خواب دراصل وعدوں کا قبرستان بن چکا ہے بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل اشتہار، نعروں اور میڈیائی مہمات پر مبنی ہے، جبکہ زمینی حقیقت فاقہ کشی، بے روزگاری اور محرومی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اب مزید دھوکہ نہ کھائیں، اور حقیقت کو پہچانیں۔

    یہ رپورٹ مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کے خلاف ایک واضح اور مدلل چارج شیٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے-

  • عید الاضحیٰ   پرگؤ رکھشکوں  کی دہشتگردی عروج پر رہی،مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

    عید الاضحیٰ پرگؤ رکھشکوں کی دہشتگردی عروج پر رہی،مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

    عید الاضحیٰ کے موقع پر بھارت میں گؤ رکھشکوں کی دہشت گردی عروج پر رہی،ہندوتوا غنڈے مسلمانوں پر گؤ رکھشا کے نام پر حملہ آور رہے۔

    بھارت میں نریندر مودی کے دور حکومت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر بنی ملکی پالیسیو ں کے باعث بھارت میں مذہبی آزادی شدید دباؤ میں ہے بھارت میں عید کے موقع پر بھی مسلمانوں کو سکون نہیں ملا اور ہندوتوا غنڈے مسلمانوں پر گؤ رکھشا کے نام پر حملہ آور رہے، دی وائر کے مطابق گائے کے نام پر نفرت انگیز جرائم عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں مودی کی سرکار میں 97 فیصد حملے ہوئے ہیں مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کی ریاستی دہشتگردی جب کہ ہندوتوا انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی میں بتدریج اضافہ ہوا ہوا ہے –

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حیدرآباد کے علاقے جلب پلی میں بقر عید کے اگلے دن گؤ رکھشکوں نے جانوروں کی باقیات لے جانے والی گاڑی کو آگ لگا دی، گؤ رکھشکوں نے ہندوانہ مذہبی نعرے لگا کر ڈرائیور پر حملہ کیا اور موبائل و رقم لوٹنے کے بعد پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ریاست کرناٹکا کے شہر کمل نگر میں گائے ذبح کر نے کے الزام پر ہندوتوا انتہا پسندوں نے احتجاج کر کے دکانیں بند کرائیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دی انڈین ایکسپریس کے مطابق مدھیہ پردیش میں بقر عید پر گائے کے بچھڑے کو ذبح کرنے کے الزام میں 7 مسلمان گرفتار کرکے 32 کلو گوشت ضبط کر لیا گیا، اڑیشہ کے علاقے ترٹول میں جگن ناتھ مندر کے قریب گائے ذبح کرنے کے الزام میں 3 مسلمان نوجوان گرفتار کرلیے گئے علاوہ ازیں اڑیشہ ہی میں عبرسنگھ گاؤں میں گائے کے نام پر پیدا کی گئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے نتیجے میں 3 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ڈکن ہیرالڈ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے علاقے بیدر میں گائے ذبح کے الزام پر 4 مسلمان گرفتار کرلیے گئے اور ہندوتوا کے دباؤ پر قربانی پر بھی قدغن لگا دی گئی علاوہ ازیں متھرا میں عید گاہ کے قریب گوشت کے ٹکڑے ملنے پر ہنگامہ کھڑا کردیا گیا اور ہندو تنظیموں نے گائے ذبح کرنے کا محض شبہ ظاہر کرکے ایف آئی آر کا مطالبہ کردیا۔

    دی ہندوستان ٹائمز کے مطابق عید الاضحیٰ پر آسام کے 5 اضلاع میں مویشی ذبح کرنے کے الزام میں 16 سے زائد مسلمان آسام مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیے گئے،سکرول ان کے مطابق متھرا میں عیدگاہ کے قریب مبینہ طور پر گائے کا گوشت ملنے پر 11 مسلمان گرفتار کرلیے گئے اور وہاں بھارتی پولیس کی سخت نگرانی جاری ہے۔

    قربانی کے حق میں بولنے والے کانگریس لیڈر شاہجہان میاں کے گھر پر حملہ بھی کیا گیا، جو بھارت میں بی جے پی کی انتقامی سیاست کو بے نقاب کرتا ہےانڈین ایکسپریس کے مطابق جانوروں کے ذبح پر پابندی کی بی جے پی پالیسی پر شاہجہان میاں کی تنقید کے بعد مقدمہ درج کرکے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی : قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی

    راولپنڈی میں ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہو کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیامتن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے گھر کا قبضہ دیا۔

    متن مقدمہ کے مطابق ملزم کو بقایا 30 لاکھ بھی ادا کر دیئے، لیکن رجسٹری کروانے میں ٹال مٹول کرتا رہا، ملزم نے پوری رقم وصول کرنے پر گھر پر قبضہ کی کوشش کی، جس پر عدالت سے سٹے لے لیا،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے میں ملزم چوہدری طارق گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا، ملزم نے مجھے اکیلے دیکھ کر زبردستی زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر آئی۔

  • رواں مالی سال کتنے  افراد روزگار کے لیے بیرون ملک  گئے،رپورٹ جاری

    رواں مالی سال کتنے افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے،رپورٹ جاری

    اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔

    اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزارہے، اومان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق بیرون ملک کام کے لیے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے خیبر پختونخوا سے بیرون ملک کام کے لیے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے جبکہ سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کے لیے گئے۔

    اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کے لیے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی تعداد 29 ہزار 591 ہے، ایک سال میں وفاقی دارالحکومت سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک گئے بلوچستان سے بیرون ملک جانے والے ورکرز کی تعداد 5 ہزار 668 ہے جبکہ شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے، رواں مالی سال ترسیلات زر 31.2 بلین امریکی ڈالرتک پہنچی۔

  • بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

    بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

    لاہور: بھارتی حکومت کی جانب سے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔

    بھارتی حکومت کے اس اقدام کے باوجود متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کے استقبال کے لیے علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور سکھ برادری کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

    سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب 16 جون کو گردوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو مدعو کیا گیا ہے شیڈول کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں نے 9 جون کو پاکستان آنا تھا لیکن پاک بھارت کشیدہ تعلقات اور بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

    علامتی استقبال کے لئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ، کمیٹی کے دیگر اراکین ، کرشنامندر لاہور کے پجاری پنڈت کاشی رام، بالمیکی ہندوکمیونٹی کے نمائندے امرناتھ رندھاوا، حضرت میاں میر ؒ کی درگارہ کے سجادہ نشین مخدوم سید علی رضا گیلانی سمیت مسیحی برادری کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ پاک بھارت معاہدے کے تحت شہیدی دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان آسکتے ہیں تاہم، اس برس بھارتی حکومت نے نہ صرف یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی بلکہ کرتارپور راہداری بھی بند رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپریل میں وساکھی کے موقع پر پاکستان نے سات ہزار بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کئے تھے ہمارے دروازے اب بھی بھارتی سکھوں کے لئے کھلے ہیں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان نے واضع طور پر کہا تھا کہ بھارتی سکھوں کے لئے پاکستان کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ سکھ یاتری،کل پرسوں جب بھی آنا چاہیں ہم ان کا خیرمقدم کریں گے، ہم پرامید ہیں کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔

    سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مذہبی آزادیوں کا احترام ہر ملک کی بنیادی ذمہ داری ہے بدقسمتی سے بھارت نے گرو ارجن دیو جی کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک کر مذہبی ہم آہنگی اور یاتریوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے کرتارپور راہداری کی بندش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کو بے پناہ عزت دی جاتی ہے اور سکھوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے پاکستان، اقلیتوں کے حقوق کا حقیقی محافظ ہے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنا اور کرتارپور راہداری کی بندش ایک ناقابل قبول اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

    سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل بے بنیاد پراپیگنڈا مہم چلا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے ہمیشہ امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے، پاکستان کی طرف سے آج بھی کرتارپور کوریڈور کھلا ہے اور بھارتی سکھ یاتری جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔

  • معاشی ترقی کے میدان میں بھی بھارت کو شکست ، اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش

    معاشی ترقی کے میدان میں بھی بھارت کو شکست ، اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے بعد معاشی ترقی کے میدان میں بھی بھارت کو شکست دے دی، معیشت درست سمت میں گامزن ہے-

    اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے 25-2024 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مجموعی پیداوار کی شرح میں کمی آئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد پر آچکی ہے، پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی، گروتھ کے لیے گلوبل جی ڈی پی کو مد نظر رکھنا ہوگا، عالمی افراط زر 4.3 فیصد رہی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، پاکستان میں پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آیا، زرمبادلہ کے ذخائر میں واضح اضافہ ہوا ہے، 2023 میں ریکوری میں بہتری آنا شروع ہوئی، وزیراعظم کے اقدامات سے معیشت میں بہتری آئی، نگراں حکومت نے معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رکھا، ہم درست سمت میں جارہے ہیں تاکہ مہنگائی کی شرح کم ہو۔

    20 افراد سے بھرا اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے لیکج کو روکنا ہے، 43 وزارتیں اور400 محکمے ختم کئے جارہے ہیں، رائٹ سائزنگ سے معیشت میں بہتری آئے گی، ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات جاری ہیں، ٹیکنالوجی کا استعمال ٹیکسیشن نظام کا حصہ ہے، پاورسیکٹر میں وصولیاں ایک سال میں حوصلہ افزا رہیں، تمام ڈسکوز میں نئے بورڈز لگائے گئے، این ٹی ڈی تین میں تقیسم کی، پاورسیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے بینکوں کے ساتھ معاہدے ہوئےسرکاری ملکیتی اداروں کا نقصان ایک ٹریلین سے زائد ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ رواں سال برآمدات میں 7 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی برآمدات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، مشینری کی امپورٹ میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا، مشینری کی امپورٹ میں اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند ہے، ترسیلات زر جون کے آخر تک 37 یا 38 ارب ڈالر تک ریکارڈ ہوں گی، 2 سال میں ترسیلات زر میں تقریبا 10 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    سگی ماں نے دوسری شادی کے لیے 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال انفرادی فائلرز کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا، پرائیوٹ سیکٹر سے قرضوں کے حصول میں اصلاحات کیں، حکومت پرائیویٹ سیکٹرسے اپنی شرائط پر قرض لے گی، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تبدیل ہوچکا ہے، پاسکو کرپشن کا گڑھ تھا، پاسکو کے خاتمے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔

    وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جولائی سے مئی میں 26 فیصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا، ریٹیلر کی رجسٹریشن میں 74 فیصد اضافہ ہوا، صنعتوں کی گروتھ میں 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، خدمات کے شعبے میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا، زرعی شعبے محض 0.6 فیصد تک بڑھا ہے۔

    یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق

    انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال میں قرض منیجمنٹ پر ہمارا فوکس ہوگا، کنسٹرکشن سیکٹر میں 6.6 فیصد کا اضافہ ہوا، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں کمی آئی، گاڑیوں کی صنعت میں 40 فیصد اضافہ ہوا، سروسزسیکٹرمیں 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا، فوڈ سروسز میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا، زراعت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، بڑی فصلوں کی پیداوارساڑھے 13 فیصد سے کم رہی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، معاشی محاذ پر بھی ایک جنگ چل رہی تھی، بھارتی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے میٹنگ نہ ہونے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، معاشی محاذ پر بھی بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، دوست ممالک نے پاکستان کی بڑی مدد کی۔

    اقتصادی سروے کے مطابق مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، مہنگائی اپریل 2025 میں صرف 0.3 فیصد رہی، مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.9 ارب ڈالرہے، اقتصادی سروے مالیاتی خسارہ کم ہو کر2.6 فیصد رہ گیا، بنیادی مالیاتی توازن میں 3 فیصد بہتری آئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کارجحان برقراررہاجی ڈی پی کی شرح نمو2.68 فیصدرہی، فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، فی کس آمدنی 1,824 ڈالرہوگئی، فی کس آمدنی گزشتہ سال 1,662 ڈالر تھی۔

    گوجرخان: دیرینہ دشمنی پر باپ اور دو بیٹے قتل، دو مشتبہ افرادگرفتار

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، نوکریاں دینے کے نعرے لگانے کے حق میں نہیں، کم سے کم تنخواہ پرعملدرآمد کے لیے انفورسمنٹ کا مسئلہ ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات پائیدارترقی کی طرف لے جائے گی، فصلوں کی گروتھ پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر پڑتا ہے، 6 سے 7 سو ملین ڈالر موسمیاتی تبدیلیوں پر خرچ کرنا ہوں گے، آبادی بڑھنے کی شرح 2.55 فیصد رہی تو ملک کا کیا حشر ہوگا، ترقیاتی بجٹ 4 ہزار ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔

    اقتصادی سروے کے مطابق لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں کمی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 3 سال سےمسلسل کمی آرہی ہے، صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 4.77 رہی، پاکستان میں اسکولز سے باہر بچوں کی تعداد 38 فیصد ہے، بلوچستان میں 69 فیصد بچے اسکولز سے باہر ہیں، پنجاب میں 32 فیصد، سندھ میں 47 فیصد بچے اسکولز سے باہر ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے اسکولز سے باہر ہیں، صحت عامہ کے لیے جی ڈی پی کے 9 فیصد اخراجات ہوئے، ملک میں اسپتا لوں کی تعداد ایک ہزار 696 ہے، بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5 ہزار 434 ہے، رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار572 ہے۔

    وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب

    وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے، اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری ہے، اخراجات میں جتنی کمی کی، اس سے زیادہ ممکن نہ تھی، پرائمری سرپلس کے بڑھنے کی وجہ اخراجات میں کمی ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 14 فیصد تک لے کر جانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہیں، جہاں جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

    اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ملک میں کرنسی سرکولیشن میں اضافہ ہوگیا، رواں مالی سال کرنسی سرکولیشن 12.1 فیصد بڑھ گئی، 1108 ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں رہی، گزشتہ مالی سال 498 ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن تھی، زرعی شعبے کی گروتھ سست روی کا شکار رہی، زرعی شعبے میں 0.5 فیصد کی رفتار سے گروتھ ہوئی، صنعت کے شعبے میں 4.7 فیصد گروتھ ہوئی، خدمات کا شعبہ 2.91 فیصد کی رفتار سے گروتھ کرسکا، رواں مالی سال فی کس آمدن میں 144 ڈالرز کا اضافہ ہوا، فی کس آمدن بڑھ کر 1 ہزار 824 ڈالرز پر آگئی، جی ڈی پی کے لحاظ سے سرمایہ کاری 13.8 فیصد بڑھی، جی ڈی پی کے لحاظ سے سیونگ میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا۔

    بھارتی میں سنسرشپ کا رجحان ، جرمن نشریاتی ادارے نے بے نقاب کر دیا

    اقتصادی سروے میں مزید کہا گیا کہ رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ 5 ہزار840 ارب روپے سے بڑھ گئی، انکم ٹیکس چھوٹ 800 ارب سے تجاوز کرگئی، سیلز ٹیکس چھوٹ 4 ہزار253 ارب روپے سے بڑھ گئی، کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ 786 ارب روپے تک پہنچ گئی، زیرو ریٹڈ شعبے کو 683 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

    اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق چھٹے شیڈول کے تحت مقامی سپلائی کی ٹیکس چھوٹ 613 ارب سے تجاوز کرگئی، چھٹے شیڈول کی درآمدات پرٹیکس چھو ٹ 372 ارب روپے سےبڑھ گئی، آٹھویں شیڈول کی ٹیکس چھوٹ 617 ارب روپے بڑھ گئی، نویں شیڈول کے تحت ٹیکس چھوٹ 87 ارب سے بڑھ گئی، بار ہویں شیڈول کی ٹیکس چھوٹ 49 ارب روپے تک پہنچ گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی مقامی سپلائی پر ٹیکس چھوٹ 1496 ارب سے تجاوز کرگئی، پیٹرولیم پروڈکٹس کی امپورٹ پر ٹیکس چھوٹ 299 ارب سے بڑھ گئی، زیرو ریٹنگ کی مختلف سیکشنز کی ٹیکس چھوٹ 29 ارب سے تجاوزکرگئی۔

    عدالت سمجھتی ہے کہ عمران ضمانت کے حق دار ہیں تو ہم اس کی حمایت کریں گے،بلاول