Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننےکا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کر دیا جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا اور جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار کو کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ 14 مارچ کو اس عدالت نےکیس کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے واپس بھیجا، ناقا بل فہم طور پر غالبا غلطی سے کیس کی فائل دوبارہ اس عدالت کو بھیج دی گئی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی سائیڈ پر ریمارکس کے ساتھ فائل بھیجی گئی یہی بینچ کیس کو سنےگا۔

    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    حکمنامے میں لکھا کہ کیس واپس اس عدالت بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیردانستہ غلطی ہو گی، چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت نے لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے۔

    حکمنامے میں لکھا کہ کیس سننے سے معذرت پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، رولز کے مطابق ہنگامی اور عمومی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے، چیف جسٹس کی ذمہ داری ڈپٹی رجسٹرار کے تیار کردہ بینچز کے روسٹر کی منظوری دینا ہے۔

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ روسٹر منظوری کے بعد چیف جسٹس کا دائر ہونے والا ہر کیس مقرر کرنے میں کوئی کردار نہیں، بینچ سماعت سے معذرت یا لارجر بینچ بنانے کا کہتا ہے تو معاملہ چیف جسٹس کے پاس جائےگا، سماعت سے معذرت پر کیس چیف جسٹس کو بھیجنےکی پریکٹس رولزکےمطابق نہیں، سماعت سے معذرت پر کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

  • امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    امریکی وزیر دفاع کے بازو پر ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑ اکر دیا

    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو نے نیا تنازع کھڑا کر دیا جس پر عربی زبان میں ’کافر‘ لکھا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ دنوں ریاست ہوائی میں واقع جوائنٹ بیس پرل ہاربر-ہکَم کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو دیکھا گیا جس پر عربی زبان میں ’کافر‘ لکھا تھا۔

    پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا جس کے بعد ان پر اسلامو فوفیا کو فروغ دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    اس حوالے سے امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دیا، کہا کہ عربی لفظ’کافر’ جو بنیادی طور پر ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جان بوجھ کر بنیادی الٰہی سچائیوں کو چھپاتا ہے یا اس سے انکار کرتا ہے کا ٹیٹو اپنے جسم پر لکھنا مسلم دشمنی اور ذاتی عدم تحفظ دونوں کی علامت ہے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    ایک فلسطینی صارف نیردین کسوانی نے لکھا ‘ہیگستھ نے کافر ٹیٹو بنوایا ہے، ایک صلیبی نعرہ ہے اور یہ صرف ایک ذاتی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ امریکی جنگوں کی نگرانی کرنے والے شخص کی طرف سے اسلامو فوبیا کی واضح علامت ہے’۔

  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی  میں 17 روز  کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ

    کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی، ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا، اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا،عظمی بخاری

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، فیصل آباد واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جا ئے گی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ جنسی جرائم کی روک تھام کے اسپیشل انویسٹی گیسشن یونٹ بنایا جائے گا ، مریم نواز نے واقعے کی تفتیش کی خود مکمل نگرانی کی، مریم نواز پنجاب میں خواتین، بچوں سے متعلق انتہائی سنجیدہ ہیں، موٹر وے ریپ کیس میں تو کوئی پیش رفت نہیں ہو ر ہی ہوگی، موٹر وے ریپ کیس کے ملزمان کا آج تک کوئی پتا نہیں، ملزم کی گرفتاری تک وزیراعلیٰ نےایک لمحہ سکون نہیں لیا۔

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نوازکی حکومت میں خانہ پوری نہیں ہو سکتی، خصوصی افراد، طلبہ ، بزرگوں کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انھیں ریلیف دینا میری اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی 25 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    عظمٰی بخاری نے کہا کہ پوری قوم کوجمعۃ الوداع کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، ماہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی گئی، رمضان میں پنجاب حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، 15 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دئیے جا ئیں گے، پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ بننے جا رہا ہے، واقعے کے تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

  • سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    سنیتا آہوجا کی گوندا کے بغیر ایوارڈ شو میں شرکت، طلاق کی افواہیں پھر گردش

    ممبئی: سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔

    پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا، سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ ’ہم بھی اسے یاد کر رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے وہ بیٹے کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک مرتبہ پھر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق پر بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سنیتا آہوجا کا یہ رویہ مشکوک معلوم ہوتا ہے اور شاید ان کے اور گووندا کے درمیان واقعی کوئی مسئلہ چل رہا ہے تاہم وہ نہیں چاہتے یہ خوبصورت جوڑی علیحدہ ہو۔

    واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب بالی ووڈ اداکار کی اہلیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اور گووندا الگ رہتے ہیں۔

  • پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن  نے  استعفیٰ دیدیا

    پی سی بی کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے استعفیٰ دیدیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق سمیع برنی نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو دسمبر 2024 میں آگاہ کر دیا تھا، پی سی بی میں سمیع الحسن کی مدتِ ملازمت کا اختتام آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ہوا، سمیع الحسن 13 سال تک آئی سی سی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیو نیکیشنز رہے جس کے بعد 2019 میں بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا، وہ اس سے پہلے توقیر ضیاء کے دور میں 2002 سے 2004 تک جنرل مینجر میڈیا رہے۔

    سمیع الحسن کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ وابستگی میرے لیے اعزاز رہی، مستقبل میں بھی میڈیا برادری سے روابط رہیں گے۔

    عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم

    نومئی کےتین مقدمے،یاسمین راشد کی ضمانت خارج

    میانمار میں زلزلہ،عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات

  • اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ اور سیشن کورٹس میں 29 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی تعطیلا ت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ ملک میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات اور اسپارکو نے عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

  • بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

    راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے اس وقت ریلوے کا خسارہ پینشن کا ہے،ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے تو اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، لوگ اپنی ویگن لائیں اور ہمارے ساتھ چلائیں ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے ہیں، 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے پاس ٹریننگ ہے نہ کیپسٹی ہے انقلابی اقدامات سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گےجعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے ہمیں زچ پہنچائی گئی لیکن ہم نے دشمن کو اس کا جوا ب دیدیا ہے، یہ سازش ہے کہ بلوچستان میں پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خون ریزی ہو گی۔

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں، 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

    سپریم کورٹ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    مصر : 45 افراد سے بھری سیاحتی آبدوز ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک

  • امریکا نے بھارتیوں کی  2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

    امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں

    امریکا نے بھارت میں دو ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی سفارت خانے کے مطابق، بھارت میں ویزا اپوائنٹمنٹ کے نظام میں دھوکہ دہی اور بدنظمی کے شواہد ملے، جس میں بوٹس اور دیگر ”بدنیت عناصر“ شامل تھےاس کے نتیجے میں سفارت خانے نے ان مشتبہ اکاؤنٹس کو معطل کر دیا اور ان کے ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دیئے۔

    سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا کہ قونصلر ٹیم انڈیا تقریباً 2,000 ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر رہی ہے جو بوٹس کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں ہم ایسے ایجنٹس اور افراد کے لیے زیرو ٹالرنس رکھتے ہیں جو ہمارے شیڈولنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ان تمام اپوائنٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    پاک افغان یوتھ فارم کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد،افغان بحران کےجامع حل کی ضرورت پر زور

    بھارت میں امریکی ویزا درخواست گزار پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں، خاص طور پر ”B1“ (کاروباری) اور ”B2“ (سیاحتی) ویزا کے امیدواروں کو کئی سالوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، 2022-23 میں ویزا کے لیے انتظار کا وقت 800 سے 1,000 دن تک جا پہنچا تھا۔

    اس طویل انتظار کے مسئلےکو کم کرنے کے لیے امریکہ نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ اور تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھارتی شہریوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹس کی سہولت فراہم کی تھی۔

    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    بھارتی حکومت کئی بار اس طویل انتظار کے مسئلے پر واشنگٹن سے شکایت کر چکی ہے 2022 میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے اس معاملے پر بات کی تھی بائیڈن انتظامیہ نے اس تاخیر کی بڑی وجہ ”COVID-19“ وبا کو قرار دیا تھا۔

    رواں سال جنوری میں جب جے شنکر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے واشنگٹن کا دورہ کیا تو انہوں نے بلنکن کے جانشین، مارکو روبیو، سے اس مسئلے پر دوبارہ بات کی،ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے علاوہ، مجموعی طور پر ویزا کی منظوری کی شرح میں بھی کمی آئی ہے، جس سے خاص طور پر بھارتی طلبہ متاثر ہو رہے ہیں، اب ویزا درخواستوں میں دھوکہ دہی کے انکشاف کے بعد، امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ