Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے  وفاقی بجٹ  کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ کیلئے شیڈول کی منظوری دے دی

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 قومی اسمبلی میں کل پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وفاقی بجٹ 26-2025 پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔

    ٹرمپ سے تنازع، ایلون مسک کو ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا نقصان

    مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف

    پُرانے فاٹا اور قبائلی علاقوں میں غیر ریاستی عناصر کی جانب مسلح کواڈ کاپٹر کا عام استعمال

  • ٹرمپ سے تنازع، ایلون مسک کو ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا نقصان

    ٹرمپ سے تنازع، ایلون مسک کو ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا نقصان

    واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا، جب ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک عوامی تنازع کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں ٹیسلا کے مارکیٹ ویلیو میں 150 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، ٹرمپ نے مسک کی کمپنیوں کو دیئے جانے والے سرکاری معاہدوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا، تاہم ٹیسلا کے شیئرز میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور بعد از وقت کاروبار میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔

    فوربز کی "ریئل ٹائم بلینیئر لسٹ” کے مطابق، بھاری نقصان کے باوجود ایلون مسک اب بھی دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، جن کی مجموعی دولت 388 ارب ڈالر بتائی گئی ہے دوسرے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں، جن کی دولت 236 ارب ڈالر ہےڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی دولت کا تخمینہ 5.4 ارب ڈالر ہے، اور وہ فوربز کی فہرست میں 689ویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف

    مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف

    اربوں روپے کی سرکاری تشہیر کے لیے مودی سرکار اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بھارتی عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مودی سرکار سال 2025-26 میں 12 ارب سے زائد کا بجٹ عوامی تشہیر کے لیے مختص کیا، گزشتہ مالیاتی سال میں مودی سرکار کی جانب سے 1228 کروڑ کی رقم عوامی تشہیر پر خرچ کی گئی۔

    آزاد میڈیا پر قدغنیں لگانا اور بھارتی نیوز چینلز پر گرفت، مودی سرکار کی پرانی روش رہی ہے، بھارت کے بڑے کارپوریٹ ادارے، جیسے ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی گروپ کا بھارتی میڈیا چینلز پر مکمل کنٹرول ہےاڈانی گروپ کا این ڈی ٹی وی پر قبضہ میڈیا کی آزادی اور حکومت پر تنقید کو محدود کرنے کی واضح مثال ہے ، گزشتہ 15 سال میں ریلائنس انڈسٹریز اور اڈانی انٹرپرائزز نے کئی اہم اور مقبول میڈیا ادارے اپنے کنٹرول میں لیے۔

    مودی سرکار سے تعلقات، بھارتی کاروباری گروپوں کا سب سے بڑا سہارا ہے جس سے انہیں میڈیا مارکیٹ میں غلبہ حاصل ہے حکومت سے منسلک کارپوریٹ مالکان کے زیرِاثر میڈیا گروپس کی ایڈیٹوریل پالیسیاں حقائق کی مکمل عکاسی کرنے سے قاصر ہیں،میڈیا اداروں میں کاروباری اور اشتہاری مفادات کے دباؤ کے باعث خبروں کی رپورٹنگ اور آزاد صحافت شدید متاثر ہے،سرکاری نشریات کے لیے اربوں روپے مختص کرنا گودی میڈیا کے پروپیگنڈے میں اضافے کی واضح دلیل ہے۔

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کروڑوں کی آمدن والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں،انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

    ستھرا پنجاب کی کامیابی ویلڈن وزیراعلی پنجاب لیکن..تحریر:ملک سلمان

  • ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں جاری مظاہرے پرتشدد ہو گئے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔

    دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔

    واضح رہے لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنیوالوں کی امیگریشن حکام اورپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا ،شیری رحمان

    24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393زخمی

  • فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جہاز پر سوار 12 افراد کو یرغمال بنا لیا

    فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا کے بحری جہاز پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے مکمل قبضہ جما لیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امدادی مشن پر روانہ ہونے والے جہاز پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار تھے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبر گ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں، اسرائیلی کارروائی کے دوران تمام افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

    فریڈم فلوٹیلا 6 جون کو اطالوی بندرگاہ سسلی سے روانہ ہوا تھا اور اس کا مقصد غزہ کے محصور عوام تک امدادی سامان پہنچانا تھا روانگی کے وقت جہاز سے لائیو نشریات کی جا رہی تھیں، جو فوجی کارروائی کے دوران اچانک بند ہو گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا،دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر اس اقدام کی شدید مذمت متوقع ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393زخمی

    24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393زخمی

    غزہ: عید الاضحی کے موقع پر بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری رہی، جس کے نتیجے میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 393 زخمی ہو چکے ہیں۔

    آج صبح سے اب تک 21 فلسطینی شہادتیں ہو چکی ہیں اسرائیلی فضائی حملے خاص طور پر جبالیا، بیت لاہیا، غزہ سٹی اور خان یونس میں کیے گئے، جہاں گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیاخان یونس کے علاقے المَواسی میں ایک ڈرون حملے نے ان خیموں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل نے خود "محفوظ زون” قرار دیئے تھے ا س حملے میں دو بچیوں سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔

    ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جن میں عروہ، جلازون، کفر مالک، بلاطہ اور الخضر جیسے شہروں سے کئی فلسطینی گرفتار کیے گئے،غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ایندھن کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں "قبرستان” بن جانے کا خطرہ ہے اسرائیلی افواج ایندھن کی رسائی روک رہی ہیں، جس سے جنریٹرز بند اور طبی سہولیات مفلوج ہو چکی ہیں۔

    زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے،صدر مملکت

    اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کی 93 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکی ہے اقوامِ متحدہ کے مطابق تقریباً 20 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے گزشتہ 8 دن میں 100 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

    7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جنگ میں اب تک 54,880 فلسطینی شہید اور 126,227 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 90 فیصد آبادی بےگھر ہو چکی ہے،بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم پر وارنٹ جاری کیے ہیں، جبکہ عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) میں اسرائیل پر نسل کشی کا مقدمہ بھی زیرِ سماعت ہے۔

    منی پور میں ایک بار پھر احتجاج، میتئی رہنما کی گرفتاری پر کشیدگی، کرفیو اور انٹرنیٹ معطل

  • زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے،صدر مملکت

    زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے،صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

    صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی،اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔

    شیرِ دریا، رضا علی عابدی اور پتھر حلوائی

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کا بڑھتی شدت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارکباد

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیر اعظم نے ترک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقاتوں میں کیے گئے اہم فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر اردوان نے بھی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کو بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم نے سلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا-

  • دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا  ، فیصل کریم کنڈی

    دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا ، فیصل کریم کنڈی

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں 78 گھنٹوں کے دوران بھارت کو سبق سکھایا، اور سبق سکھانے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف نے کہا اگر عوام سپورٹ کریں تو 3 ماہ میں دہشت گردی ختم ہو جائے، اورجو فوج بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے اس کے لیے دہشت گرد کیا چیز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف اجتماعی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط کی جا رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ملنے والے 700 ارب کہاں گئے ؟ صوبائی وزراء نے اسپتالوں کو لوٹا اور گندم کی لوٹ مار کی۔ ایک ضلع سے 50 ارب لوٹے گئے۔ اور لوٹی ہوئی رقم دھڑا دھڑ فرانس جا رہی ہےعلی بابا چالیس چور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کی منظوری میں مخصوص لابی سے ڈیل کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پشاور میں ہمارے احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ جرات کریں اور اسلام آباد میں مارچ کر کے دکھائیں جبکہ ان کے خانہ بدوش خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں ان خانہ بدوش کا بتائیں کس تاریخ کو میدان میں نکل رہے ہیں اسلام آباد میں ان کے سہولت کار واپسی کا روٹ دیتے تھے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کے سہولتکار الگ ہوں گے تو لگ پتہ جائے گا جبکہ کوہستان میں چوری صوبائی حکومت کے افسران نے کی اس لیے وزیر اعظم صوبائی حکومت کے بجائے براہ راست ضم اضلاع کو فنڈز دیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں ایک میگا پراجیکٹ کا بتا دیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں ڈی آئی خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا جلد افتتاح ہو گا جبکہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان ائیر پورٹ کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے کیا وزیر اعلیٰ نے کبھی امن و امان کی بات پر ایکشن لیا، اور امید ہے کہ سپہ سالار جلد ہی امن یقینی بنائیں گے بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتیں جبکہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو فنڈز نہیں مل رہے جبکہ صوبے میں کمیشن دینے والے ممبران کو فنڈز ملتے ہیں، صدر مملکت سے خیبرپختونخوا کے مالیاتی اسکینڈل پر بات ہوئی۔