Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی

    رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی جو کل پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.6 فیصد تھا، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا، معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھارواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن 144 ڈالر بڑھی جبکہ سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی، ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 114.7 ہزار ارب روپے رہا، گزشتہ سال پاکستان کی معیشت کا حجم 105.1 ہزار ارب روپے تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے زرعی شعبے کی گروتھ 0.56 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 2 فیصد تھا، اہم فصلوں کی گروتھ منفی 13.49 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف منفی 4.5 فیصد تھا، دیگر فصلوں کی گروتھ 4.78 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ ہدف 4.3 فیصد تھا، کاٹن جیننگ کی گروتھ منفی 19 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف منفی 2.3 فیصد مقرر تھا، لائیو اسٹاک شعبے کی شرح افزائش 4.72 فیصد جبکہ ہدف 3.8 فیصد تھا اسی طرح جنگلات کی گروتھ 3.03 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف ہدف 3.2 فیصد تھا، ماہی گیری کے شعبے کی شرح نمو 1.42 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف3.1 فیصد تھا، صنعتی شعبے کی گروتھ 4.77 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد تھا۔

    ذرائع کے مطابق اکنامک سروے میں بتایا گیا ہے کہ پیداواری شعبے کی گروتھ 1.34 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد تھا، بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی 1.53 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد تھا، چھوٹی صنعتوں کی گروتھ 8.81 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گروتھ کا ہدف 8.2 فیصد تھا، سلاٹرنگ (مذبح خانوں)کی گروتھ 6.34 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 3.8 فیصد تھا۔ بجلی، گیس اور پانی سپلائی کے شعبوں کی گروتھ 28.88 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ ہدف 2.5 فیصد تھا، تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو 6.61 فیصد رہی جبکہ ہدف 5.5 فیصد مقرر تھا، خدمات کے شعبے کی گروتھ 2.91 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد ہدف مقرر تھا۔

    ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ کی گروتھ 0.14 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد مقرر تھا، ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس کی گروتھ 4.06 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد تھا، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی گروتھ 6.48 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 5.7 فیصد مقرر تھا، فنانشل اور انشورنش سرگرمیوں کی گروتھ 5.7 فیصد رہی جو ہد ف کے مقابلے میں 3.22 فیصد رہی، رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ3.75 فیصد رہی جبکہ گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد تھا، تعلیم کے شعبے کی گروتھ 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.43 فیصد رہی، انسانی صحت اور سوشل ورک سرگرمیوں کی گروتھ 3.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.71 فیصد رہی، ٹرانسپور ٹ اسٹو ر یج اینڈ کمیونیکیشنز کی گروتھ 3.3 فیصد ہدف کے بر عکس 2.2 فیصد رہی، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سوشل سیکورٹی کے شعبے کی گروتھ 3.4 فیصد ہدف کے مقا بلے میں 9.92 فیصد رہی۔

  • بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ،نہ دیوی محفوظ ، نہ درشن

    بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ،نہ دیوی محفوظ ، نہ درشن

    بھارت میں مذہب کے نام پر فراڈ کا خوفناک انکشاف ہوا ہے جہاں ایودھیا رام مندر کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی ویب سائٹ کے ذریعے "پرساد” کی ترسیل کا جھانسہ دیا گیا، امریکی پروفیسر کے نام پر بھارتی شہریوں کو لوٹ لیا گیابھارت میں عقیدت کو تجارت میں بدلنے والا نیٹ ورک سرگرم ہے، کروڑوں روپے کی رقم صرف جعلی ترسیل پر خرچ ہوئی۔

    ہندوؤں کے مقدس موقع پر فراڈ کو روکنے میں بھارتی سائبر سیکیورٹی ناکام رہی، رام مندر کی تقریب شاندار رہی مگر پردے کے پیچھے مالی گھپلے کیے جاتے رہے، بھارتی عوام کو لوٹ لیا گیا، مودی سرکار نے زبان سی لی، بھارت میں مذہب کے نام پر فریب کا بازار گرم رہا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،یہ سب اُس وقت ہوا جب پورے بھارت کی نظریں رام مندر پر تھیں۔

    سوال یہ ہے کہ کیا مودی سرکار صرف مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے؟ کیا عوام کی حفاظت مودی کی ترجیح نہیں؟ مذہبی عقیدت کو دھوکہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟عقیدت اور دھوکہ، مودی کا نیا سیاسی ہتھیار بن چکا، بھارت میں آج نہ دیوی محفوظ ہے نہ درشن ، ہر مقدس موقع اب ایک نیا فراڈ بن کر سامنے آ رہا ہے مودی کے ‘نئے بھارت’ میں عقیدت مندوں کی جیبیں خالی اور مذہب کے بیوپاری مالامال ہو رہے ہیں۔

  • پہلگام حملے سے متعلق سوالات،بھارت  جوابات دینے میں ناکام

    پہلگام حملے سے متعلق سوالات،بھارت جوابات دینے میں ناکام

    پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ہے جب کہ بھارت کے پاس ان کے کوئی جوابات نہیں ہیں، بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور کے امریکا میں مقیم بیٹے کے ذریعے سوالات اٹھانے کا خودساختہ ڈرامہ رچایا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارت نے پاکستان کیخلاف کھلی اور بلاجواز جارحیت کی، پاکستان کے دندان شکن جواب کے بعد جنگ بندی ہوئی مگر بھارتی حکومت کی زبان بندی نہ ہوسکی اپنی ہزیمت چھپانے اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹی کہانی سنائی جا رہی ہیں، بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور کے امریکا میں مقیم بیٹے کے ذریعے سوالات اٹھانے کا خودساختہ ڈرامہ رچایا۔

    ششی تھرور کے بیٹے نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے پر شواہد کا سوال کیا تو طے شدہ جواب یہ تھا کہ ہم سے کسی نے بھی شواہد کے متعلق کچھ نہیں کہا ہاں میڈیا نے ایسا ضرور کہا،ششی تھرور کا جھوٹ 24 اپریل 2025 کو پاکستان کے نائب وزیراعظم کے بیان سے واضح ہے کہ ’کوئی شواہد نہیں ہیں اگر ان کے پاس کوئی شواہد ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ یا دنیا کے ساتھ شیئر کریں۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 26 اپریل 2025 کو واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی ایسی مشترکہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے جو اس معاملے کو سامنے لائے،سابق بھارتی ممبر پارلیمینٹ سیمرانجیت سنگھ مان کا بھی کہنا ہے کہ بھارت کے پاس بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

    29 اپریل 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ابھی تک پہلگام حملے کے حوالے سے کوئی شواہد شیئر نہیں کئے گئے جن سے ثابت ہو کہ یہ بے بنیاد الزام سچا ہے30 اپریل کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ’پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ،شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم پاکستان نے مطالبہ کیا ہے‘۔

    7 مئی 2025ء کو وزیراعظم پاکستان کہہ چکے تھے کہ ’پاکستان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کی دنیا نے بھرپور تائید کی،13مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

    15مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کو ہر سال بھارت کے جھوٹے دہشتگردی کا شکار ملک کا بیانیہ روکنا ہوگاششی تھرور نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے 45 منٹ بعد ہی ٹی آر ایف گروپ نے ذمہ داری قبول کی، ٹی آر ایف 25 مئی 2025ء کو پہلگام واقعہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے تردید جاری کرچکی ہےٹی آر ایف کی تردید کو بھارتی میڈیا نے بھی جاری کیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی کی خفیہ دستاویزات بھی منظر عام پر آئیں۔

    ششی تھرور نے یہ ہرزہ سرائی بھی کہ جب بھارت نے حملے کئے تو اس میں جیش محمد کے لوگ مارے گئے دنیا نے دیکھا کہ جیش محمد کے جو لوگ مارے گئے ان کے جنازوں میں آرمی آفیسر نے شرکت کی، ششی تھرور کی ہرزہ سرائی۔

    21مئی کو بی بی سی کیساتھ انٹرویو میں ڈی جی آئی آیس پی آر کا کہنا تھا کہ ’جو انہوں نے ٹارگٹ کیا بہاولپور، مظفر آباد اور مرید کے میں ، وہ مساجد تھیں، حملے کے اگلے ہی روز بین الاقوامی میڈیا کو وہاں لیجایا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کیا یہ ممکن ہے کہ راتوں رات وہاں سے ملبہ ہٹا کر جگہ صاف کردی جائے؟،

    بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی پہلگام حملے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا، بھارتی عوام نے بھی پہلگام واقعہ میں سیکورٹی کی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایابھارتی سیاستدانوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی اپوزیشن کے سیاست دانوں نے بھی سوال پوچھے کہ وہاں پر سکیورٹی کیوں نہ تھی؟ پہلگام حملے سے پہلے سکیورٹی کیوں ہٹائی گئی؟ کیا یہ ایجنسیوں کی ناکامی نہیں ہے؟،

    پہلگام حملے میں مارے جانے والے شخص کے معصوم بچے نے بھی بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا، بھارت کے مذہبی پنڈتوں نے بھی کہا کہ سب سے پہلے تو چوکیدار کو پکڑیں اور پوچھیں تم کہاں تھے؟بھارتی فوج کے سابق اہلکاروں نے بھی پہلگام حملے پر سوالات اٹھائے، بھارتی عوام نے سوال کیا کہ پہلگام پاکستان بارڈر سے 200 کلومیٹر دور ہے کیسے گھس آئے اتنی دور تک حملہ آور۔

  • چین کی جانب سے پابندی مودی سرکار کے میک ان انڈیا دعوے کو بڑا جھٹکا

    چین کی جانب سے پابندی مودی سرکار کے میک ان انڈیا دعوے کو بڑا جھٹکا

    آٹو انڈسٹری میں چین پر انحصار نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری متاثر ہو گئی ہے اور صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب میگنٹس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہےجبکہ بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی پابندی سےمتاثر ہوئی ہے۔

    نایاب دھاتوں میں چین کی اجارہ داری ہے اور بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں بھارتی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے بھارتی کارخانوں کی بندش کے خدشے کے ساتھ ساتھ روزگار پر بھی منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

    چین کی پابندی سے مودی سرکار کے میک ان انڈیا دعوے کو بڑا جھٹکا لگا ہے اس اقدام سے بھارت میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے جبکہ بھارت کی صنعتی خودمختاری پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ایک بار پھر بھارتی صنعت غیر ملکی رحم و کرم پر ہے۔

    بہاولپور: ڈی ایچ اے میں تین موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک جاں بحق،3زخمی

    چین کی پابندی سے بھارت کا صنعتی خواب چکنا چور ہو گیا ہے بھارت کی الیکٹرک گاڑیوں اور روایتی آٹو پروڈکشن کا دار و مدار انہی نایاب دھاتوں پر ہے اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا سپلائر ہے بھارت کی آٹو انڈسٹری کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، پیداوار سست ہو گئی ہے، اور روزگار پر منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

    عید پر نہانے کے دوران دریائے سندھ میں 3 لڑکے ڈوب گئے، 2 کی تلاش جاری

  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

    جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

    جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیاتقریب میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کیں، تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سمیت سینئر وکلا نے بھی شرکت کیں۔

    چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ 10 جون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آئیں گے، جسٹس منصورعلی شاہ 10 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں گے-

  • مریم نواز کا آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت

    مریم نواز کا آلائشیں اٹھانے کیساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔

    پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائےانہوں نے ہدایت کی کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھویا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائے گلی محلے، چوک ، سڑکیں اور بازار صاف نظر آنے چاہیئیں۔ اور امید ہے ادارے اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔

    محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

  • محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) ، وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی، دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، انہوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن، استحکام و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، بعدازاں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا، اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

  • انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    واشنگٹن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی تھنک ٹیکنس اور ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسائل کو جڑوں سے حل کرنا ہو گا جموں و کشمیر تنازع اور آبی جارحیت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں، انسداد دہشت گردی پر جامع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

    بلاول بھٹو نے امریکی صدر کو پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے اور بات چیت ہی دیرپا امن کی ضمانت ہے پاکستان پر عزم ہے کہ انصاف ، قانون اور سفارتکاری سے امن قائم کیا جائے، بلاول بھٹو نے پاکستان کی امن، مذاکرات اور سفارتکاری پر مبنی مستقل پالیسی پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کرکے عیدالاضحیٰ جوانوں کےساتھ منائی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے افسروں اورجوانوں کیساتھ نماز عید ادا کی ، اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کےعزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،فیلڈ مارشل نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مورچوں پر اپنے اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑاقومی فریضہ ہے۔

    آرمی چیف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فارمیشن کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبےکو خراج تحسین پیش کیا،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں کے نقصان پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر بچوں ، خواتین اور بزرگوں کےخون کا بھرپور بدلہ لیا۔

    جنرل عاصم نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو فوری جواب دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، کشمیریوں کی بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

  • امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں  پر  پابندیاں عائد

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

    امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں-

    امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے پابندیوں کی زد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہانگ کانگ میں موجود کچھ کمپنیاں بھی آئی ہیں، دو اماراتی کمپنیاں — Ace Petrochem FZE اور Moderate General Trading LLC — کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ نیشنلز لسٹ (SDN) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کی سرکاری نیشنل آئل ٹینکر کمپنی سے منسلک ہیں، جو ایران کی تیل برآمد کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے اور پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

    یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت جاری ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی پر اختلافات کے باعث یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔