Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل کے غزہ پر حملے،حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما اہلیہ سمیت شہید

    اسرائیل کے غزہ پر حملے،حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما اہلیہ سمیت شہید

    غزہ: اسرائیل نے غزہ میں حملے کرکے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو اہلیہ سمیت شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کو مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہو گئے۔

    اس کے علاوہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں بھی حملے کیے جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے جنگ بندی پر کاربند ہیں۔

    بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

    دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا،ادھر یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور حدیدہ میں بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

  • بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

    بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز نے شادی کر لی

    بھارتی اسٹار ہاکی اولمپئینز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ہاکی ٹیم کے اولمپئین مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئین اودیتا دوہن نے شادی کر لی،30 سالہ مندیپ اور 27 سالہ اودیتا کی شادی جالندھر میں ہوئی، مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق ایک دوسرے کے قریب لایا۔

    مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں بیک ٹو بیک برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتادوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوز یشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں، مندیپ سنگھ 260 اور اودیتا 120 میچز میں انڈیا کی نمائندگی کر چکی ہیں، مندیپ اور اود یتا کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے اور کووڈ کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھی تھی۔

    نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

  • نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

    نیو میکسیکو میں فائرنگ، 3 نوجوان ہلاک، 15 زخمی

    لاس کروسیس: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لاس کروسیس پولیس کے مطابق فائرنگ جمعہ کی رات 10 بجے اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ نوجوان شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    فائر چیف مائیکل ڈینیئلز کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کو ایڈوانس علاج کے لیے ایلبو، ٹیکساس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 4 کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا بقیہ 4 زخمیوں کی حالت تاحال غیر واضح ہے۔

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    پولیس کے مطابق زخمیوں کی عمریں 16 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔ جائے وقوعہ سے ہینڈ گن کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    نیو میکسیکو کی گورنر میشل لوہان گریشام نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی وسائل کو بروئے کار لا کر تحقیقات میں تعاون فراہم کریں گی جبکہ لاس کروسیس کے میئر ایرک اینریکز نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کمیونٹی سے اتحاد اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    لاس کروسیس امریکہ،میکسیکو بارڈر کے قریب واقع ہے اور ایلبو، ٹیکساس سے 41 میل شمال میں واقع ہے، حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہو تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔

  • جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے  خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

    کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔

    والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت، عوام اور مشیران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

  • 26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں۔

    عدالت نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضروری نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پوسٹمارٹم رپورٹ ریکارڈ پر موجود نہیں، درخواست گزار نے کہا پولیس اور اسلام آباد کی اتھارٹیز نے انہیں کوئی ریکارڈ نہیں دیا جو پیش کرتے۔

    ”ٹی کرونا بوریالس“ نامی ستارہ آئندہ ہفتے تباہ ہونیوالا ہے

    فیصلے کے مطابق درخواست کے مطابق 9 ہلاک ہونے والوں کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہیں، 9 افراد کی موت کی وجہ جانچنے کے لیے مجسٹریٹ کو قبر کشائی درخواست بھی دے سکتے تھے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا موت کی وجہ معلوم کرنا درخواست گزار کی نہیں پولیس کی ذمہ داری تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پٹشنر نے الزام لگایا ہے پولیس نے ڈیڈ باڈی حوالے کرتے زبردستی سادہ کاغذ پر دستخط کروائے، درخواست گزار کے مطابق دیگر ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ تھانے مقدمہ درج کرانے گیا، درخواست کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اسے اور دیگر کو وہیں حراست میں لے لیا۔

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق دیگر افراد سے بیان حلفی لیکر رہا کر دیا گیا، درخواست گزار کے مطابق رہا ہونے کے بعد ایس ایچ او کو بیان ریکارڈ کرانے گیا تو اس نے انکار کر دیا ،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے نام کا درخواست میں ذکر ہی موجود نہیں، فرانزک میڈیسن ، لیگل میڈیسن اور میڈیکو لیگل رپورٹ کرمنل جسٹس سسٹم کے ساتھ جڑی ہوئیں ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ یہ تمام رپورٹ آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے بھی ضروری ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم اور میڈیکو لیگل سسٹم میں میڈیکل ایگزیمینر بہت کلیدی کردار ہے، درخواست گزار کی بات سے واضع ہوتا ہے اسے اور دیگر کو ڈیڈ باڈیز حوالے کی گئیں تھیں، ایک دلیل کے طور یہ کہہ سکتے ہیں اسلام آباد اتھارٹیز نے پوسٹمارٹم نہیں کرایا تھا۔

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

    فیصلے میں کہا گیا کہ اس صورت حال میں لواحقین اپنی پسند کی جگہ سے پوسٹ مارٹم کرا سکتے تھے ، لواحقین قبر کشائی کی درخواست بھی مجسٹریٹ کو دے سکتے تھے، نا درخواست گزار نا کسی اور نے موت کی وجہ جانچنے کے لیے کوئی درخواست دائر کی، محمد علی اور دیگر 8 کی موت کے حوالے سے کوئی مواد موجود نہیں کہ ان کی غیر طبعی موت ہوئی، وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی 22 اے کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

  • ”ٹی کرونا بوریالس“  نامی ستارہ آئندہ ہفتے تباہ ہونیوالا ہے

    ”ٹی کرونا بوریالس“ نامی ستارہ آئندہ ہفتے تباہ ہونیوالا ہے

    ماہرین فلکیات کے مطابق ”ٹی کرونا بوریالس“ نامی ستارہ، جو شمالی تاج کہکشانی جھرمٹ میں موجود ہے، ایک زبردست ”نووا“ دھماکے کے قریب ہے، جو ہر 80 سال میں ایک بار ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کےمطابق یہ شاندار دھماکہ انسانی آنکھ سے بغیر کسی دوربین کے دیکھا جا سکے گا، جو 1946 کے بعد پہلی بار فلکیاتی شائقین کے لیے ایک نایاب موقع ہوگا یہ ستارہ ایک دوہرے ستاروں کے نظام پر مشتمل ہے، جس میں ایک سرخ دیو (Red Giant) اور ایک سفید بونا (White Dwarf) شامل ہیں سرخ دیو عمر بڑھنے کےساتھ ساتھ ٹھنڈا ہو رہا ہےاور اپنا مادہ خلا میں پھینک رہا ہے، جبکہ سفید بونا ستارہ، جس کا ایندھن ختم ہو چکا ہے، اس مادے کو جذب کر رہا ہے۔

    وقت کے ساتھ، جب سفید بونا ستارہ سرخ دیو کے مادے کو جذب کرتا رہتا ہے، تو ایک حد کے بعد تھرمو نیوکلیئر دھماکہ ہوتا ہے۔ یہ دھماکہ ستارے کی چمک میں زبردست اضافہ کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ زمین سے بغیر کسی دوربین کے دکھائی دینے لگتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو یہ نایاب فلکیاتی مظہر وقوع پذیر ہوسکتا ہے اور چند راتوں تک کھلی آنکھ سے نظر آسکتا ہے اس کی چمک رات کے آسمان میں شمالی ستارے جتنی روشن ہو سکتی ہے، جو آسمان کا 48 واں سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہے۔

    تاریخی شواہد کے مطابق، ٹی کرونا بوریالس (T Coronae Borealis) کے دھماکے 1787، 1866 اور 1946 میں ریکارڈ کیے گئے تھے، جو اس کے متوقع اور باقاعدہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں اسی طرح کا سلسلہ ہیلی کا دمدار ستارے کے ساتھ بھی جڑا ہوا ہے، جو ہر 76 سال بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔

    سیٹی انسٹی ٹیوٹ کے ماہر فرینک مارشس کے مطابق، گزشتہ ستمبر سے ٹی کرونا بوریالس کی تفصیلی نگرانی کی جا رہی ہے، جس میں ایسے اشارے ملے ہیں جو اس دھماکے کی پیشگوئی کر رہے ہیں، تاہم، ابھی تک یہ نظریاتی مطالعہ ہے، اور اس کے نتائج مکمل طور پر یقینی نہیں ہیں۔

    ناسا کے گورڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے ایک محقق ڈاکٹر ہونسل نے کہا ہے کہ یہ ”زندگی میں ایک بار“ پیش آنے والا واقعہ ہے، جو نوجوان فلکیاتی ماہرین کو براہ راست ایک کائناتی مظہر کا مشاہدہ کرنے، سوالات پوچھنے اور اپنا ڈیٹا جمع کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، یہ نووا (nova) واقعہ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک نادر موقع ہوگا، جو آسمان پر ایک شاندار فلکیاتی مظہر دیکھ سکیں گے۔

  • اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرا ئیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

    ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

    اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہو ں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

  • دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر  پانی کی سطح گر گئی

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ جو کبھی سندھ کی زرخیزی کی پہچان تھا، آج پانی کی کمی کا شکار ہو چکا ہے، کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ ، سجاول پل کے اطراف دریا کی زمین خشک ہو چکی ہے اور زرعی زمینیں بھی بنجر ہونے لگی ہیں، دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے،سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات اور کوٹری کے نیچے پانی کے اخراج نے پانی کی قلت کی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے 21 مارچ 2025 کو ارسا کو لکھے گئے اپنے خط میں پنجاب محکمہ آبپاشی نے نشاندہی کی ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں غیر متوقع طور پر زیادہ پانی کے نقصانات اور کوٹری پر بڑھتے ہوئے بہاؤ نے موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    اس کے نتیجے میں ایسی قلت پیدا ہوگئی ہے جو پانی کے نگران ادارے کی متوقع کمی سے بھی بڑھ گئی ہے، پنجاب حکومت نے ارسا سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈس پر ٹی پی (تونسہ-پنجند) لنک کو کھولے تاکہ تھل اور پنجند نہروں کو پانی فراہم کیا جا سکے، اس وقت پنجاب کو ٹی پی لنک، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان نہروں سے پانی کا کوئی اخراج نہیں مل رہا۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    محکمہ آبپاشی پنجاب کے ڈائریکٹر ریگولیشن نے اپنے خط میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ 31 مارچ 2025 تک دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات اور کوٹری ڈاؤن اسٹریم پر پانی کے اخراج نے اس کمی سے زیادہ قلت پیدا کی جو ارسا نے حساب لگائی تھی، خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ کے مرکزی دھارے میں حقیقی پانی کے نقصانات 1.20 ایم اے ایف کے متوقع نقصان کے مقابلے میں بڑھ کر 1.60 ایم اے ایف تک پہنچ گئے ہیں۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

  • چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ماؤنٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں،اس مو قع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا، کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

  • امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

    امریکا نے افغان طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور تحریک کے دیگر عہدیداروں کے سر پر رکھے گئے انعامات کو منسوخ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی "ریوارڈز فار جسٹس” ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے سراج الدین حقانی کے نام حذف کر دیئے، سراج الدین کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔ یحییٰ اور عبد العزیز حقانی کی گرفتاری کرانے پر انعام 50 لاکھ ڈالر تھا اسے بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

    "العربیہ ” کو حقانی کے قریبی ذرائع نے حقانی اور دو دیگر رہنماؤں سے انعامات ہٹانے کے بارے میں معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ان تین رہنماؤں کی گرفتاری پر انعامات کا خاتمہ امریکی زیر حراست جارج گلیزمین کی رہائی کے بدلے عمل میں آیا۔

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    جمعرات کے روز طالبان نے یرغمالی امور کے لیے امریکی ایلچی ایڈم بوہلر اور کابل میں طالبان حکام کے درمیان بات چیت کے بعد دو سال سے زیادہ عرصے سے افغانستان میں قید امریکی شہری کو رہا کر دیا تھاگلیزمین کو 2022 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بطور سیاح کابل گئے تھے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے گلیزمین کی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

    جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جمعرات کو کابل میں ہونے والی بات چیت امریکہ اور طالبان کے درمیان اعلیٰ سطح کی پہلی براہ راست ملاقات تھی۔

    سندھ میں اراضی ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ