Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

    تل ابیب: اسرائیل میں سکیورٹی چیف کو عہدے سے ہٹانے اور غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات ہزاروں افراد نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے دفتر کے باہر احتجاج کیا مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو عہدےسے ہٹانےاور مغویوں کی واپسی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے نیتن یاہو حکومت کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا۔

    واضح رہے نیتن یاہو نے چند دن قبل شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے برطرف کردیا تھا مگر بعد ازاں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے نیتن یاہو حکومت کا فیصلہ معطل کردیا تھا، غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    سندھ میں اراضی ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

    اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

  • ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے۔

    باغی ٹی وی : یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی، یومِ پاکستان کی پریڈ ایوان صدر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زردار ی ہیں، ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پریڈ میں غیر ملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔

    یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی، قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن "23 مارچ” پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے،اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا اور یوں مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

    یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاسی، معاشی اور سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدم رہیں گے، ہر پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔

    صدر نے یوم پاکستان پریڈ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو، شاندار پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتاہوں، فتنہ الخوارج، دہشت تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، ہم باحوصلہ قوم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتاہے،ہمارے سامنے سفر آسان نہیں ، لیکن ناممکن بھی نہیں، سب سے اپیل کرتا ہوں تمام تر توانائیاں ملکی ترقی کے لیے وقف کریں، اختلافات سے بالا تر ہوکر خوشحال اور پُر امن پاکستان کے لیے کام کرنا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

    عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں اس تبدیلی کی معترف ہیں، درست پالیسیوں، نیک نیتی اور قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو بھی سلام ہے، یوم پاکستان پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کویاد رکھنا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کویوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ آج کے دن غربت میں کمی، مساوات اور کمزو رطبقات کے تحفظ کاعہد کرتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یوم پاکستان کے موقع پر کہاکہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے کردار ادا کریں، سب کو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا یوم پاکستان پر پیغام

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مربوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، پاکستان میں خوشحالی نئے دور کا آغاز جلد ہوگا۔

    یوم پاکستان کے موقع پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

    یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا،اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی جانب سے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی،ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کےلیے پُرعزم ہیں، پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔

  • اسرائیل کے لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع

    اسرائیل کے لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع

    بیروت: اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نےلبنان کے مختلف علاقوں پر تقریباً 15 حملےکیے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں، لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، آئندہ گھنٹوں میں لبنان پر مزید حملےکیے جائیں گے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائرکیےگئے، اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ بھی کیا،حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل میں کہا ہےکہ اسرائیل پر راکٹ حملے میں حزب اللہ کا کوئی ہاتھ نہیں،لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہے ہیں، اسرائیل راکٹ حملےکا بہانہ بنا کر لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دوسری جانب غزہ میں بم باری سے 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ پانچ روز میں شہدا کی تعداد 630 سے زیادہ ہوگئی، ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے، اقوام متحدہ انسانی امور ایجنسی نے غزہ کی بدترین انسانی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

  • قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار مزدور ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے چار مزدورو ں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے-

    فائرنگ کا واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا، جب مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد، پنجاب سے تھا،مزدور عبدالغفور لانگو نامی زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کر رہے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ”ارتھ آور“ منایا جا رہا ہے، جس کے تحت رات ساڑھے آٹھ بجے سے نو بجے تک تمام غیر ضروری روشنیاں اور برقی آلات بند کر دیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی :یہ دن ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور زمین سے محبت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی ارتھ آور کی مناسبت سے روشنیاں بجھانے کا عمل کیا جائے گا۔

    ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے ارتھ آور کو 2007 میں متعارف کروایا تھا، جس کے بعد سے ہر سال مارچ کے آخر میں مخصوص دن پر یہ مہم دنیا بھر میں منائی جاتی ہے۔

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

  • سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے آئندہ ہفتے کا ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے آئندہ ہفتے 24 مارچ سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا اور 4 بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ مقدمات سنے گا اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

    دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان تیسرے بینچ کی سربراہی کریں گے اورر جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ کا حصہ ہوں گےسپریم کورٹ میں چوتھا بینچ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    اسی طرح سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تین بینچز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، پہلے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں، دوسرے بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید، تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلا ل حسن اور جسٹس عامر فاروق حصہ ہیں۔

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعتوں کے لیے بھی تین بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، پہلے بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی اور تیسرے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں، سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

  • جنوبی وزیرستان:رستم بازار  میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:رستم بازار میں دھماکا،3 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم بازار وانا میں کڑیکوٹ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں3 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نور نامی شخص کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر جان محمد نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے،واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

  • شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

    دمشق: شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے سرکاری طور پر درخواست کی ہے کہ وہ بشار الاسد کو ان کے حوالے کر دیں-

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے سرکاری طور پر درخوا ست کی ہےکہ وہ بشار الاسد کو ان کے حوالے کر دیں،اس اقدام کا مقصد شامی سرزمین پر بشار الاسد کے خلاف عدالتی کارروائی ہے۔

    رواں ماہ کے اوائل میں ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ شامی صدر الشرع نے بشار کی جانب سے ماسکو میں رکھی گئی مالی رقوم واپس کی جائیں، تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کچھ عرصہ قبل دمشق کا دورہ کرنے والے روسی وفد نے الشرع کو آگاہ کر دیا کہ بشار الاسد نے روس میں کوئی رقم ڈپازٹ نہیں کی ہے۔

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک روسی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ روس بشار کی حوالگی پر کبھی راضی نہیں ہو گا،روسی وفد کےدمشق کےدورے کےدوران میں شامی ذمے داران کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کی بحالی کے سامنے بشار کی واپسی کوئی بڑی رکاوٹ نہیں بنے گی۔

    پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

  • ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کر سکتی ہے،عرفان صدیقی

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور افغانستان کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی دہشتگردوں کا اڈہ اور پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینٹر عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کہا کہ علی امین گنڈاپور، افغانستان کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی دہشت گردوں کا اڈہ اور پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور اُن کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ خدانخواستہ کل ہماری مغربی سرحد پر کوئی مہم جوئی ہو جائے تو کیا ہماری مسلح افواج گنڈا پور سے اجازت کا انتظار کرتی ر ہیں گی، عمران خان نے اُس وقت کی فوجی قیادت کے ساتھ مل کر جن دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس لا کر پاکستان میں بسایا وہ ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔

    وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کےاسلام آباد پہنچ گئے

    عرفان صدیقی نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو لوگ ریاست پہ حملہ آور ہو رہے ہیں، جو معصوم زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، اُن سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا لیکن ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کر سکتی ہے۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا اغوا، دہشتگردی کی سنگین واردات تھی، ساری دنیا نے اِس کی مذمت کی، اقوام متحدہ کی سلا متی کونسل نے بھی مذمتی بیان جاری کیاکسی نےاسےقوم پرستی یا بنیادی حقوق کی جدوجہد کا نام نہیں دیاسب نے اسے دہشت گر دی قرار دیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایک جماعت کے رہنما اور اس کے زیر اثر میڈیا نے پروپیگنڈے کا طوفان اٹھا دیا، دہشت گر د وں کی حوصلہ افزائی کی اور آپریشن کرنے والی مسلح افواج کے خلاف نفرت اُبھارنے کی کوشش کی۔

    قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ

    عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ ہم دہشتگردوں، اُن کے سرپرستوں اور سوشل میڈیا پر اُنہیں ہیرو بنانے والوں سے کوئی رو رعایت نہ برتیں اور آہنی ہاتھوں سے نبٹیں، آرمی چیف نے یہ کہہ کر پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کی ہےافسوس کی بات ہے کہ ہم نے 9 مئی جیسے واقعات کے حوالے سے بھی نرم یعنی سافٹ ریاست کا مظاہرہ کیا ہے،کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو اُس کے تمام کردار اور منصوبہ ساز اپنے انجام کو پہنچ چکے ہوتے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ بُری گورننس یا خراب حکمرانی کا خلا اپنے خون سے پُر کرنے کی بات خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حوالے سے ہوئی تھی جہاں دہشتگردی کی 90 فیصد سے زائد وارداتیں ہوئی ہیں۔

    اوچ شریف: ٹائر کھلنے سے بے قابو رکشہ درخت سے ٹکرا گیا،ایک شخص جاں بحق