Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گوجرخان میں ولیمہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 300 سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہو گئی

    گوجرخان میں مضر صحت کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے علاقے ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے کثیر تعداد میں لوگوں کو فوڈ پوائزنگ ولیمہ کھانے والوں کے معدے میں شدید درد، متلی اور قے آنا شروع ہو گئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے بھی تجاوز کر گئی ہے، متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرخان کے نواحی علاقے میں شادی کا کھانا کھانے سے درجنوں افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں ٹی ایچ کیو گوجرخان منتقل کر دیا گیا ، متاثرہ افراد میں سے بعض کو ٹی ایچ کیو سوہاوہ جبکہ بعض کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹی ایچ کیو گوجرخان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، اے سی گوجر خان بھی موقع پر پہنچ گئے، محکمہ صحت اور فوڈ کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔

    قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

    دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا

    ٹرمپ انتظامیہ نے عربی ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

  • قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی اجلاس، اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

    باغی ٹی وی:قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران ایران میں شہید ہونے والے پاکستانیوں، پروفیسر خورشید احمد، اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی فاتحہ خوانی وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کرائی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی حکومت کے سامنے 8 پاکستانیوں کےقتل کا معاملہ اٹھایا ہےایران کے شہر سیستان میں 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، ان پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپورسے تھا۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے عربی ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان پاکستانیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا، حکومت پاکستان نےایرانی حکومت کے سامنے یہ معا ملہ اٹھایا ہے، ہم چاہتے ہیں واقعے کی تحقیقی رپورٹ ہمارے پاس بھی آئے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارتوں کی جانب سے مختلف اہم امور پر تفصیلات پیش کی گئیں، جبکہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کے لیے وقفہ سوالات معطل کر دیا گیا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں تحریک پیش کی جسے منظور کرتے ہوئے اسپیکر نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر بحث کے لیے وقفہ سوالات معطل کر دیا۔

    دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا

    اس موقع پر تمام جماعتوں کے وہیپس نے مسئلہ فلسطین پر بحث کا مطالبہ کیا، جب کہ پیپلزپارٹی نے اس کی مخالفت کی رکن اسمبلی نوید قمر نے مؤقف اختیار کیا کہ وقفہ سوالات کو معطل نہیں کیا جا سکتا، تاہم پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے بھی اس معاملے پر بھرپور بحث کا مطالبہ کیا۔

    اسپیکر نے کہا کہ سیاست نہ کی جائے، تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے وزیر قانون نے واضح کیا کہ حکومت مسئلہ فلسطین پر بحث کی مخالفت نہیں کرے گی۔

    وفاقی وزیر، اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ ممالک غزہ کی صورتحال پر خاموش ہیں، اسرائیلی جارحیت پر بعض ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے، جنوبی افریقہ کا اسرائیلی جارحیت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا خوش آئند ہے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوا لے سے موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔

    مجھے لگتا ہے میں والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےفلسطین میں اسپتال، ایمبولینس تک غیر محفوظ ہیں، فلسطین میں عالمی انسانی رضاکار تک غیر محفوظ ہیں، پاکستان عالمی سطح پر فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز اٹھا رہا ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کا دو ٹوک موقف پیش کیا، اسرائیلی جارحیت کا فل الفور خاتمہ ہونا چاہئے، نہتے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات اطا تارڑ نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرمظالم ڈھائے جا رہے ہیں، فلسطین کے معاملے پرہم سب متحد ہیں، سیاست نہیں ہونی چاہیے، پوائنٹ اسکورنگ کی بجائےعملی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر لکھا ہے کہ یہ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں، مجھے اپنے پاسپورٹ پر فخر ہے، جنوبی افریقا فلسطین کے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، فلسطین کے معاملے پر پاکستان نے جنوبی افریقا کی مکمل حمایت کی، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

    اوورسیز کنونشن:آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کیجانب سے کنونشن شرکاء کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، 200 فلسطینی طلبہ پاکستانی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، فلسطینی طلبہ کوتمام سہولیات مہیاکی گئی ہیں، فلسطین کیلئے امداد بیجھنے پرفلاحی اداروں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، مصر اور اردن کے ذریعے ہزاروں ٹن امدادی سامان غزہ بھجوایا گیا۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں عبدالقادرپٹیل نے خطاب کہا کہ میں نے کہا کہ کچھ دیر نعرے نہ لگاؤ، ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ہمارے ارکان نے ان کی تھوڑیوں کو ہاتھ لگایا، کہا گیا کہ غیرآئینی طریقے سے ایک حکومت کو ختم کیا گیا۔ وہ تو واحد آئینی طریقہ تھا جس سے حکومت کو ختم کیا۔

    اپوزیشن کے شور شرابے پر عبدالقادر پٹیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سر اب ان کی دوائی کا ٹائم ہوگیا تو میں کیا کروں، جب وہ لوگ یہاں موجود تھے تو آپ نے بات تک نہیں کی، آپ انہیں بتاتے نہ کہ ہمیں ڈی چوک سے اٹھالیا جاتا ہے، آپ کہتے ناں، لیکن آپ میں تو ہمت ہی نہیں تھی-

    وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

  • ٹرمپ انتظامیہ نے عربی  ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

    ٹرمپ انتظامیہ نے عربی ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی

    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کے زیرِ سرپرستی چلنے والے عربی زبان کے ٹی وی چینل "الحرہ” کی فنڈنگ روک دی ہے، جس کے بعد چینل نے نشریات بند کرنے اور بیشتر عملہ فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:یہ فیصلہ ایلون مسک کی قیادت میں کیے جانے والے بجٹ کٹوتیوں کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے مارچ میں ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ تمام سرکاری میڈیا اداروں کی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔

    "الحرہ” کی بنیاد 2004 میں اس وقت رکھی گئی تھی جب امریکا نے عراق جنگ کے دوران قطر کے چینل الجزیرہ کی خبروں سے نارا ض ہو کر اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کے لیے یہ چینل شروع کیا،اب "الحرہ” روایتی نشریات بند کر دے گا، البتہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر چند درجن افراد کے عملے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی کوشش کرے گایہ چینل 22 ممالک میں ہفتہ وار 30 ملین ناظرین تک پہنچنے کا دعویٰ کرتا ہے، تاہم ہمیشہ سے اسے الجزیرہ، العربیہ اور اسکائی نیوز عربیہ جیسے بڑے چینلز سے سخت مقابلے کا سامنا رہا ہے۔

  • دوستی  سےانکارکیوں کیا؟  امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا

    دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا

    لاہور: دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نےطالبہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنایا اورمقبرہ جہانگیر کےاحاطہ میں لےگیا متاثرہ طالبہ کو اسلحے کے زورپر ہراسا ں کرتارہا، لڑکی نے گاڑی سے بھاگ کرجان بچائی ، شورمچنے پرملزم مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ سے فرارہوگیا، ملزم کی شناخت کرلی گئی-

    پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نےملزم کےخلاف سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا، مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں پرائیو یٹ گاڑی کاداخلہ ممنوع ہوتا ہے،ملزم کی گاڑی مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں داخل کرنےپرعملے سےتفتیش جاری ہے،واردات میں ملوث ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، تعلق سیاسی گھرانے سےہے-

    وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

    مالی سال 2025-26 بجٹ: کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان

    چراٹ میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت

  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی جس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث وفاقی حکومت گندم نہیں خریدے گی 2025 میں ہونے والی پیداوار سال 26-2025 میں گندم کی ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھ کر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم نے گندم پالیسی کی تشکیل کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی، وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کابینہ کمیٹی برائے ضروری اجناس کے نائب وزیراعظم کی زیرِ صدارت اب تک دو اجلاس ہو چکے۔

    مالی سال 2025-26 بجٹ: کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہو گی اور صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے لیے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔

    چراٹ میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے گزشتہ سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا، بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت دے رہے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل تھےسندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہےڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔

    اوورسیز کنونشن:آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کیجانب سے کنونشن شرکاء کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام

  • مالی سال 2025-26 بجٹ:  کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان

    مالی سال 2025-26 بجٹ: کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد:مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کے لیے کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات اور جوسز مہنگے ہونے کا امکان ہےکاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور والے مشروبات یا نان شوگر سویٹس پر بھی قیمتوں میں اضافے کی تجویز ہے، ان اشیاء پر ٹیکس ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک لے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

    دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پر بھی 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساسیجز، خشک، نمکین یا اسموکڈ گوشت سمیت دیگر گوشت کی مصنوعات پر بھی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے چیونگم، کینڈی، چاکلیٹ، کیریملز اور بیکر ی آئٹمز پر ٹیکس کی شرح میں بھی 50 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جبکہ آئس کریمز، فلیورڈ یا سویٹ یوگرٹ، فروزن ڈیزرٹ، اینیمل یا ویجی ٹیبل فیٹ سے بنی تمام دیگر اشیا پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے،اگلے 3 سال میں ان اشیا پر ٹیکس کی شرح میں بتدریج 50 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    پولیس کی کرائے پر دستیابی شرمناک،ازقلم:ملک سلمان

    حکومت کی جانب سے بجٹ تجاویز کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، تاہم اس سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

    آئندہ مالی سال دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے، دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے۔

    ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔

    مجھے لگتا ہے میں والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

  • چراٹ میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت

    چراٹ میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت

    راولپنڈی : پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق – 2025 اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی:آ ئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان اورمراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری پاک مراکش مشترکہ مشقیں 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی مشق میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔

    اوورسیز کنونشن:آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کیجانب سے کنونشن شرکاء کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام

    پاکستانی لڑکے ندال احمد کا اونیجا سےمحبت کا اعتراف

    پاکستانی لڑکے ندال احمد کا اونیجا سےمحبت کا اعتراف

  • پولیس کی کرائے پر دستیابی شرمناک،ازقلم:ملک سلمان

    پولیس کی کرائے پر دستیابی شرمناک،ازقلم:ملک سلمان

    پولیس کی کرائے پر دستیابی شرمناک

    ٹک ٹاکر پیسے پھینک رہا ہے اور پولیس وردی میں ملبوس اہلکار نوٹوں سے بھرا تھال اٹھائے پروٹوکول دے رہا ہے۔ پولیس کی وردی عوام کیلئے تحفظ کی علامت اور پہننے والے محافظ کیلئے فخر ہوتی ہے لیکن ایسے واقعات اس پاکیزہ وردی کی توہین ہیں۔ مجھے قوالی اور رقص سے کوئی پرابلم نہیں اور نہ ہی میں خوشی کے مواقع پر ناچ گانے کا مخالف ہوں بلکہ میں تو عوامی آزادی کا شدید حمائتی ہوں۔ حالیہ ڈانس پارٹی میں قصور پولیس کی طرف سے چھاپے اور ویڈیو بنانے پر میں اکیلا لکھتا رہا اور تب تک فائٹ کی جب تک ان پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرکے جیل نہیں بھیجا گیا۔

    پولیس اور پرائیویٹ پروٹوکول کی جعل سازیوں پر میں نے تفصیلی کالم میں لکھا تھا کہ پروٹوکول کے بھی کوئی پروٹوکول ہوتے ہیں لیکن یہاں ”اَیرا غَیرا نَتُّھو خَیرا” چاہتا ہے کہ اسے پولیس سلوٹ کرے اور وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے بے شرمی اور بے حیائی کی انتہا ہے کہ وزارتوں کی فوکل پرسن اور چھوٹے موٹے سیاسی کن ٹٹے بھی سرکاری پروٹوکول کی گاڑیاں اور پولیس سکواڈ لیے آوارگی کی انتہا کر رہے ہوتے ہیں۔ کسی بھی محکمے کے وزیرکے ہوتے ہوئے اضافی عہدوں کی پریکٹیکلی کوئی خاص اہمیت نہیں ہوتی صرف سیاسی افراد کو خوش کرنا مقصود ہوتا ہے۔لیکن یہ خود سے مشیر خاص لکھنا اور کہلوانا شروع کردیتے ہیں بلکہ منت ترلا کرکے کسی نہ کسی طرح پروٹوکول کی گاڑی لے لیتے ہیں۔بات یہیں نہیں ختم ہوتی یہ جعل ساز ایک کے بعد دوسری گاڑی کے حصول کیلئے اثرورسوخ اور تحفے تحائف کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ اس سے اگلا مشن ہوتا ہے کہ پولیس کے افسران سے دو، دو کرکے اہلکار مانگنا۔ ”سر دو بندے میرے نال لا دوو، تنخواہ روٹی تے رہائش وی میرے ذمہ“ ساتھ ہی مذکورہ افسر کیلئے بیش قیمت تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔ ہر جاننے والے پولیس افسر سے ایک دو اہلکار مانگ کر یہ دودرجن اہلکار اکٹھے کرلیتے ہیں۔

    اگلا مرحلہ پروٹوکول کو بیچنے کا ہوتا ہے کیونکہ ان جعلی مشیروں کا حکومت سازی سے کوئی لینا دینا تو ہوتا نہیں اس لیے پروٹوکول کی گاڑیاں لیکر مختلف افراد کے گھروں، ڈیروں اور کاروباری جگہوں پر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں۔ جعلی مشیر سرکاری پروٹوکول کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مجبور کرتے ہیں سارے راستے ہوٹر مارتے رہو بلکہ یوں کہتے ہیں کہ ”کگو اوچی آواز وچ ماریا کر“۔

    ہم کیونکہ مِن حَیثُ القَوم نمود و نمائش اور جعل سازیوں کو پسند کرتے ہیں اس لیے دونوں بانہیں پھیلائے ان جعل سازوں کو ویلکم کرتے ہیں کہ سارے محلے کو پتا لگے کہ پولیس پروٹوکول کے ساتھ میرے گھر مشیر خاص آیا ہے ان جعلی پروٹوکول کے خرچے پورے کرنے کیلئے یہ سیاسی کن ٹٹے ٹرانسفر پوسٹنگ اور سرکاری نوکریوں کے نام پر پیسے اکٹھے کرتے ہیں۔ یہ جعل ساز پولیس اہلکار وں کا پروٹوکول لینے کیلئے ”ہر طرح کا تحفہ“ پیش کرنے کو تیار ہوتے ہیں کیونکہ یہ پروٹوکول ہی انکی روزی روٹی کا بنیادی زریعہ ہوتا ہے۔

    اہم اور خطرناک پہلو یہ ہے کہ بہت سارے نودولتیے اور ٹک ٹاکرز نے بھی پولیس اہلکار لے رکھے ہیں۔ پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کے ساتھ ویڈیو سیشن کیے جاتے ہیں شودے ٹائپ اوورسیز اور چند کمینے سوشل ورکرز کا بھی یہی طریقہ واردات ہے کہ افسران کو تحفے پیش کرکے پولیس اہلکار لے لیتے ہیں اور پرائیویٹ ویگو ڈالے میں پولیس اہلکار بٹھا کر پروٹوکول ڈالہ بنایا ہوتا ہے۔

    میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور ایجنسیز کو جعل سازی کے یہ دروازے بند کرنے چاہئے۔ وزیراعظم، صدر، گورنر، وزیراعلیٰ اور چند اہم وزراء کے علاوہ کسی کو بھی پروٹوکول کی گاڑیاں اور پولیس اہلکار نہ دیئے جائیں خاص طور پر پرائیویٹ افراد کیلئے ہر طرح کے پروٹوکول پر سخت پابندی عائد کی جائے۔ وزراء سمیت جن کو بھی پروٹوکول دینا ناگزیر ہے ان کیلئے بھی”ایس او پی“بنائی جائے کہ پروٹوکول کی گاڑیاں اور سرکاری اہلکار تمہاری حفاظت کیلئے ہیں نہ کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کیلئے۔ کسی بھی سرکاری گاڑی اور اہلکار کے ساتھ سیاسی اور سماجی افراد کے فوٹوشوٹ پر سخت پابندی لگائی جائے۔

    پرائیویٹ افراد کے خود ساختہ پروٹوکول کی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے، پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور افراد نے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو پولیس لائٹس لگائی ہوئی ہیں ان سب کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائےکسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

    غیرقانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو دیے گئے تمام پولیس اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو نہ صرف واپس بلایا جائے بلکہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے ان افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جنہوں نے مختلف اقسام کے تحفوں کے عوض پولیس اہلکاروں کو کرایہ پر دے رکھا ہے۔ پولیس ہماری محافظ ہے نہ کہ کرائے پر دستیاب ہونی چاہئے۔

    وزیراعظم، صدر، گورنر اور وزیراعلیٰ آفس کے پروٹوکول سٹاف کی بھی کڑی نگرامی ناگزیر ہے کیونکہ یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ گفٹ کے بدلے پرائیویٹ افراد کو اہم تقریبات کا حصہ بناتے ہیں اور وہ جعل ساز ان تصاویر کو بیچتے ہیں۔نوسر باز ان تعلقات کو بیچتے ہیں خاص طور نودولتی حضرات گفٹ دینے آنے سے پہلے دس بندوں کے سامنے اوپن سپیکر پر کال کرتے ہیں کہ میں گفٹ دینے آ رہا ہوں۔

    سکول کالج جانے اور چھٹی کی اوقات میں کسی بھی شخصیت کا پروٹوکول ہرگز نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ شدید رش کا وقت ہوتا ہے پروٹوکول سے رہتی سہتی کسر بھی نکل جاتی ہے بیوروکریسی کو اس بات کا کریڈٹ دینا ہوگا کہ افسران کی اکثریت پروٹوکول نہیں لیتے۔ چند شودے ٹائپ افسران کے علاوہ میجورٹی پروٹوکول جیسی جعل سازی اور تھڑی ہوئی حرکتیں نہیں کرتے۔

    ملک سلمان
    maliksalman2008@gmail.com

  • اوورسیز کنونشن:آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کیجانب سے کنونشن شرکاء کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام

    اوورسیز کنونشن:آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کیجانب سے کنونشن شرکاء کیلئے خصوصی عشائیے کا اہتمام

    اسلام آباد :تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ دنیا بھر سے سہ روز کنونشن اسلام آباد میں جاری ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا تاریخی کنونشن شاندار انداز میں شروع ہو چکا ہے جو 15 اپریل تک جاری رہے گا دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے کنونشن میں شرکت کی ہے جبکہ وقت اور روابط کی کمی کے باعث ہزاروں مزید پاکستانی شریک نہ ہو سکے۔

    آرمی چیف اور وزیرِ اعظم کی جانب سے کنونشن کے شرکاء کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا جس نے اوورسیز پاکستانیوں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیاطویل عرصے بعد ہونے والے اس اجتماع نے ناصرف اوورسیز کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا بلکہ تحریکِ انصاف کے بیرونِ ملک اثر و رسو خ کو بھی واضح طور پر کمزور کیا ہےترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافے اور اوورسیز پاکستانیوں کی حکومت پر بڑھتے اعتماد نے فضا کو یکسر بدل دیا ہے۔

    مجھے لگتا ہے میں والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    کنونشن کے کامیاب انعقاد میں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور پنجاب اوورسیز کمیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سے کنونشن سینڑ خوش آمدید ملاقاتوں اور مشاورت اور پروگرام پر مشاورت کے کئی دور ہوئے 3 روز کنونشن میں بہت سے پروگرام اور نشتیں ہوئیں اور تارکین وطن کی آرا اور تجاویز اور تقاریر پر مبنی رائے پر ملاقاتوں کے بعد حکومت ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی، بیرسٹر امجد ملک وائس چیرمین اورسیز کمیشن نے کہا ہے کہ بہت سی تجاویز کو تحریری شکل بنا کر اعلی حکام کو پیش اور عملداری تارکین وطن کے مسائل کو خصوصی اہمیت ہوگی۔

    پاکستان میں بڑھتے پولیو کیسز، وزیر صحت مصطفیٰ کمال پریشان

    ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ ہم جاپان سے بھرپور جذبات کے ساتھ اپنے وطن آئے ہیں تاکہ حکومت کو بیرونِ ملک پاکستانیوں کی خدمات اور مسائل سے آگاہ کر سکیں، کنونشن کے مختلف سیشنز کے دوران اوورسیز کمیونٹی کے مسائل، ترسیلاتِ زر میں اضافے کے امکانات، سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی سہولتوں پر تفصیلی مشاورت ہو رہی ہے۔

  • مجھے لگتا ہے میں  والدہ  ملکہ ترنم نورجہاں  کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    مجھے لگتا ہے میں والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں،نازیہ اعجاز

    پاکستان فلم اور میوزک انڈسٹری کی لیجنڈی اداکارہ و گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی نازیہ اعجاز درانی نے کہا ہے کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحد گی کے بعد دوستانہ تعلقات تھے-

    نازیہ اعجاز درانی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں نازیہ اعجاز نے بتایا کہ والدہ 9 سال کی عمر سے اسٹار تھیں، انہوں نے بہت زیادہ شہرت اور مداحوں کی محبت دیکھی مگر وہ گھر میں ایک عام ماں کی طرح ہوتی تھیں، والدہ نے ہمیشہ اپنے ہاتھوں سے کھانا بنایا اور کھلایا اور ہمارے سب ناز نخرے بھی اٹھائے-

    انہوں نے کہا کہ بڑی بہن ظِلّ ہما کی شادی کے بعد والدہ نے ہم 3 چھوٹی بہنوں کو بورڈنگ اسکول میں ڈال دیا تھا،زیہ اعجاز کا کہنا ہے کہ والدہ اور والد اعجاز درانی میں علیحد گی کے بعد دوستانہ تعلقات تھے، بورڈنگ اسکول ہماری سالگرہ منانے کے لیے دونوں آیا کرتے تھےوالدہ کی وفات سے قبل جب ان کی طبیعت خراب ہوئی ہےتو اس دوران بھی اعجاز درانی ہی والدہ کو اسپتال لے کر گئے تھے۔

    نازیہ اعجاز درانی نے انکشاف کیا کہ مجھے کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنی والدہ جیسی زندگی جی رہی ہوں، میں بھی سنگل مدر ہوں، علیحدہ رہتی ہوں اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال بالکل اس طرح سے کرتی ہوں جیسے نورجہاں ہماری کیا کرتی تھیں، میں بھی اپنے بچوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا پکاتی ہوں اور چھوٹے بیٹے کو تاحال اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی ہوں،جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے، لوگ مجھے کہنے لگے ہیں کہ میں اپنی والدہ سے بہت زیادہ ملتی ہوں، مجھے لگتا ہے میں اپنی والدہ کی زندگی ری کری ایٹ کر رہی ہوں۔