Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا خواجہ حارث سے استفسار

    ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا خواجہ حارث سے استفسار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے –

    باغی ٹی وی : جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ نہیں لے سکتی۔

    انہوں نے استدلال کیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے آرٹیکل 184 کی شق تین کا کیس عدالت کے سامنے نہیں ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ مجاز عدالت نہ ہو، بدنیتی پر مشتمل کارروائی چلے یا اختیار سماعت سے تجاوز ہو تو ٹرائل چیلنج ہو سکتا ہے، اگر ملٹری ٹرائل میں کوئی ملزم اقبال جرم کرلے تو اسے اسلا مک قانون کے تحت رعایت ملتی ہے۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اقبال جرم تو مجسٹریٹ کے سامنے ہوتا ہے، وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ وہ معاملہ الگ ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اگر ملٹری ٹرائل میں کوئی ملزم وکیل کی حیثیت نہ رکھتا ہو کیا اسے سرکاری خرچ پر وکیل دیا جاتا ہے۔

    وکیل وزارت دفاع نے مؤقف اپنایا کہ وکیل کرنے کی حیثیت نہ رکھنے والے ملزم کو سرکاری خرچ پر وکیل دیا جاتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ عام طور پر تو ملزم عدالت کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، کیا ملٹری کورٹ میں بھی ملزم کو فیورٹ چائلڈ سمجھا جاتا ہے۔

    وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے رولز کے تحت ملزم کو مکمل تحفظ دیا جاتا ہے، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ میں نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ملٹری کورٹس کے فیصلے کیخلاف اپیلیں سنی ہیں، ایسا نہیں ہوتا محض ملٹری کورٹس کے فیصلے میں صرف ایک سادے کاغذ پر لکھ دیا جائے کہ ملزم قصور وار ہے یا بے قصور ہے، جب رٹ میں ہائی کورٹس میں اپیل آتی ہے تو جی ایچ کیو پورا ریکارڈ فراہم کرتا ہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ریکارڈ میں پوری عدالتی کارروائی ہوتی ہے، جس میں شواہد سمیت پورا طریقہ کار درج ہوتا ہے، آپ 9 مئی کے مقدمات سے ہٹ کر ماضی کے ملٹری کورٹس کے فیصلے کی کچھ مثالیں بھی پیش کریں،جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ غیر ملکی جاسوسوں کے علاوہ اگر کسی عام شہری کا ملٹری ٹرائل ہو تو کیا وہاں صحافیوں اور ملزم کے رشتہ داروں کو رسائی دی جاتی ہے، وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے جواب دیا کہ قانون میں رشتہ داروں اور صحافیوں کو رسائی کا ذکر تو ہے لیکن سیکیورٹی وجوہات کے سبب رسائی نہیں دی جاتی۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اگر ٹرائل میں کوئی غلطی رہ گئی ہو تو کیا اپیل میں اس غلطی کی نشاندہی کی وجہ سے ملزم کو فائدہ ملتا ہے، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اس کی تمام پہلو دیکھے جاتے ہیں۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کیا رٹ میں اتنا اختیار ہے کہ پروسیجر کو دیکھا جائے کہ اسے مکمل فالو کیا گیا یا نہیں، خوا جہ حارث نے کہا کہ تمام پروسیجر فالو ہوتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ رٹ میں کوئی ایسی اتھارٹی تو ہو جو پروسیجر کو دیکھ سکے اور اسکا جائزہ لے، زندگی کسی کی بھی ہو انتہائی اہم ہوتی ہے، جج پر بھی تو منحصر ہوتا ہے کہ وہ ٹرائل کیسے چلاتا ہے۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اپیل میں اپیل کنندہ کو کیا مکمل موقع دیا جاتا ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ رولز 63 میں ملٹری کورٹ کے پرائزئڈنگ آفسر کہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور شفاف ٹرائل کا موقع دینا اسکی ذمہ داری میں شامل ہے، حلف لینے کے بعد آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کرتے ہیں۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ کے جو پرائزئینڈنگ افسر ہوتے ہیں، کیا وہ مکمل تجربہ کار ہوتے ہیں یا کسی کو بھی یہ ذمہ داری دے دی جاتی ہے، خواجہ حارث نے جواب دیا کہ تجربہ ضروری نہیں لیکن ملٹری ایکٹ پر عبور رکھتے ہوں۔

    جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ پہلے مجسٹریٹ اور کمشنر وغیرہ بھی ٹرائل کرتے تھے تو قتل کیس میں سزا دی جاتی تھی، جب کہا جاتا تھا کہ اس میں شہادتیں نہیں تو سزا کیسی، تو کہا جاتا قتل تو ہوا ہے، پروسیجر اور شفاف ٹرائل کا موقع تو فراہم ہونا چاہیے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل کرنے والوں کو اسکی کوئی خاص ٹریننگ کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے صرف حقائق دیکھنے ہوتے ہیں کہ یہ قصوروار ہے کہ نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آجکل ہمارا ملک اتنا ٹرینڈ ہوچکا ہے کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 لوگ بیٹھ کے کہتے ہیں کہ غلط ہے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ سوشل میڈیا کی تو بات نہ کریں وہاں کیا کچھ نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بیٹھ کر اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتے ہیں، ان کا کام ہے ان کو کرنے دیں ہمیں ان کی ضرورت نہیں۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے کہ جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، میرا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے میں ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کہ وجہ سے سوال کرتی ہوں، لیکن افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

  • امریکا کے جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35  کو  خوفناک حادثہ،پائلٹ محفوظ

    امریکا کے جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 کو خوفناک حادثہ،پائلٹ محفوظ

    الاسکا: امریکا کا جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق منگل کے روز الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35 جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا کینیڈن کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی پائلٹ کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

    اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے ایئر فورس نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

    ایلسن ایئر فورس بیس فیئر بینکس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے 2016 میں ایلسن ایئر فورس بیس کو 54 ایف 35 طیاروں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد بیس میں نصف ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے توسیع کی گئی تھی۔ اس توسیع میں 36 نئے عمارتیں اور رہائشی یونٹ شامل تھے۔

    بھارتی اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی

    گزشتہ سال مئی میں بھی ایک ایف 35 طیارہ نیو میکسیکو میں ایندھن بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اکتوبر میں بھی ایک ایف 35 طیارے کے پائلٹ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے غیر ضرور ی طور پر طیارے سے باہر نکل کر طیارے کو بے قابو چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارہ 11 منٹ تک بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا رہا، اور پھر جنوبی کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    اسرائیل نے امدادی ایجنسی کو کام سے روک دیا،پاکستان کی مذمت

  • ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

    ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

    اسلام آباد: قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسےبل کا حصہ نہیں بنےگی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنےگورنر پنجاب نےان خیالات کااظہارملاقات کے لیے آ نے والے سینیئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کر نے والوں میں امتیازصفدروڑائچ، عزیزالرحمان چن، نویدچیمہ، ابرار حسین شاہ، رائےوقاص،علامہ یوسف اعوان اور ایڈون سہوترا شامل تھے۔

    گورنر پنجاب نے صحافیوں کے خلاف لائے گئے پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدام کی مخالفت کرےگی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے اورپیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے اور پارٹی ورکروں اور رہنماوں سے ملاقات کریں گے،پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام سیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی،ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے،ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

    دریں اثنا گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی، انہوں نے چوہدری لطیف اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا،بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔

  • میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عظمی بخاری

    میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عظمی بخاری

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے چیئرمین آئی ٹی این ای شاہد محمود کھوکھر نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات نے چیئرمین آئی ٹی این ای کو ڈی جی پی آر آمد پر خوش آمدید کہا ، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اپنی سالانہ رپورٹ اور سوینئر وزیر اطلاعات کو پیش کیں آئی ٹی این ای نے ایک سال میں 395 صحافیوں کو ادائیگیاں کروائیں آئی ٹی این ای نے 395 صحافیوں کو 60 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 434 روپے کی ادائیگیاں کروائیں۔

    عظمیٰ بخاری نے ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کے لیے چیئرمین آئی ٹی این ای سے رائے بھی مانگی، چیئرمین آئی ٹی این ای نے اس کے عملدرآمد کے طریقے سے تفصیلی آگاہ کیا اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے صوبے میں قانون سازی بھی کرسکتی ہے صحافیوں کو 2019 کے ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ملنی چاہئیں۔

    سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہی حکومت میڈیا کو اشتہارات جاری کرتی ہےہم صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں،ویج ایوارڈ اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا-

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا نمائندوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جو ادارے بروقت اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے اس حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن واضح کی جائے گی اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر صغیر شاہد ،ڈائریکٹر کواڈینیشن خورشید جیلانی اور ای ڈی بلال بھٹی بھی موجود تھے۔

    کندھ کوٹ: سیپکو اور رینجرز کا آپریشن، 50 کنڈے منقطع، 10 مقدمات درج

  • سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، پانچوں دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ، خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا،حملے کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

    پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی،فیصل واوڈا

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے رہائشی) اور لانس نائیک طاہر اقبال (26 سال، ضلع کرک کے رہائشی)، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، حملے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے عمل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

  • پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں  گی،فیصل واوڈا

    پہلے ہی بتادیا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اور آزاد حیثیت میں ایوان بالا کے رکن منتخب ہونے والے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے آپ کو حامد میر صاحب کے شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں۔

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے، جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

  • 26 ویں ترمیم کیخلاف  عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    26 ویں ترمیم کیخلاف عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے

    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور مذاکرات ایک ہی جگہ ہو رہے تھے، کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھلے دل کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ ہم 26 ویں ترمیم کے خلاف باقی حزب اختلاف کی جماعتوں سے ملیں گے اور عدالتوں میں جانے سمیت ہرقسم کی جدوجہد اور احتجاج کریں گے۔

    گوہرعلی خان نے کہا کہ علی امین کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ علی امین کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے خود ملاقات میں بتایا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ بوجھ ہے اور ان کی نیند پوری نہیں ہو رہی، علی امین گنڈا پور کی مرضی سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے، اور علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

    اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    بیرسٹر گوہرعلی خان نے تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے بلکہ کھل کر کریں گےہمارے یہی مذاکرات ہیں جو اب ختم ہو چکے ہیں۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

  • اداکارہ  راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا

    پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہاں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو پاکستانی نوجوان کا رشتہ مل گیا۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو پاکستانی صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہےوائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستانی نوجوان اداکار دودی خان کی جانب سے پروپوزل آیا ہے اور میں نے ہاں بھی کر دی ہے، پاکستان میں شادی سے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ پیدا ہو گا۔

    راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے ابھی یہ نہیں سوچا کہ شادی کے بعد بچے کہاں پیدا ہوں گے اور ان کی قومیت کیا ہو گی؟مجھے مکہ مدینہ جانے والا دیندار لڑکا چاہیے تھا، پاکستانی لڑکے بہت دیندار ہوتے ہیں، مجھے 5 وقت کا نمازی اور مولانا ٹائپ کا لڑکا چاہیے تھا۔

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    ٹائمز آف انڈیا ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ میں تیسری دفعہ شادی کے لئے تیار ہوں جب میں پاکستان گئی تو انہوں نے دیکھا کہ مجھے اپنی پچھلی دو شادیوں میں کتنا ہراساں کیا گیا تھاانہوں نے پاکستانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سارے مداح پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ممکنہ شوہر دودی خان ایک پولیس افسر اور اداکار ہیں اور شادی جلد پاکستان میں اسلامی رسم ورواج کے مطابق ہوگی جبکہ ریسیپشن بھارت میں ہوگا۔ہنی مون ہم نے ہالینڈ یا سوئٹزر لینڈ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

    راکھی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کر کے امریکا اور دبئی میں آباد ہو چکے ہیں اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں ہم دونوں دبئی میں آباد ہوں گے اسپورٹس لیجنڈ ثانیہ مرزا کی سرحد پار شادی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ان کے فیصلے کی تعریف کی لیکن انہوں نے ان کی طلاق کی وجوہات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا بھارتیوں اور پاکستانیوں کے درمیان شادی اتحاد کی علامت ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں پاکستانی اداکار دودی خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کر رہے ہیں دودی خان نے کی اس ویڈیو میں انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی مبارک باد دینے کے بعد سوال کیا کہ بارات لے کر بھارت آؤں یا دبئی؟-

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

    دودی خان کا ایک تعلق کاروباری خاندان سے بھی ہے، وہ خود اپنے خاندانی کاروبار کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ و اداکاری کر تے ہیں انہوں نے مختلف کمرشلز کے ساتھ ساتھ قومی و بین الاقوامی پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، دودی خان ڈرا مہ سیریل میرے ہم نشیں، اکھاڑا، بلبلے کے علاوہ فلم درج، گھبرانہ نہیں ہے اور چوہدری میں کام کر چکے ہیں۔

    46 سالہ اداکارہ جن کی پہلے دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں نے اب پاکستان میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی پہلی شادی رتیش سنگھ سے ہوئی تھی انہوں نے شادی خفیہ رکھنے کی کوشش کی تاہم ’’بگ باس ’’ میں رتیش سنگھ کے ساتھ شرکت کے بعد شادی کا راز افشاں ہوگیایہ شادی کچھ عرصے ہی قائم رہ سکی کیونکہ دونوں کی انائیں بہت بڑی تھیں۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

    دوسری شادی انہوں نے عادل خان درانی سے کی اور اس کے لئے راکھی نے بہت بڑی قربانی دے کر مشرف بہ اسلام بھی ہوگئیں اور عمرے کے لئے بھی گئیں تاہم بوجوہ یہ شادی بھی ٹوٹ گئی لیکن اس کا انجام اتنا خوشگوار نہیں رہا ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے اور عادل خان درانی کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی لیکن دوبار گھر بسانے کی ناکام کوشش کے بعد اب راکھی ساونت بڑی حد تک پرامید ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو پاکستانی گانوں پر ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دیا تھا۔ راکھی ساونت نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

    پنڈت کی بھائی کے ساتھ ملکر شوہرکے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

    راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔

  • اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    اسلام آباد: اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، امریکا کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد دو روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی-

    ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان انویسٹمنٹ کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے، وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے،جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے، نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے

    کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت قائم ہونے کے کچھ ہی دن بعد امریکی انویسٹمنٹ وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جینٹری بیچ نے گزشتہ دنوں مار اے لاگو میں صدارتی انتخابات کے بعد ایک تقریب کے دوران پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ;”پاکستان کے لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، ہزاروں لوگ دہشتگردی کی نذر ہو گئے“-

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    جینٹری بیچ نے کہاکہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے، یہاں کا ماحول امریکی صدر ٹرمپ کیلئے سازگار ہے، پاکستان کے عوام امریکا کے ساتھ مثبت شراکت داری اور اچھے دوست کے طور پریکساں شرائط پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ;”پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں“

    امریکی انویسٹمنٹ وفد کا یہ دورہ، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوگا-

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

  • کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی حکومت پر تاجروں کی تنقید کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں کو آج ظہرانے پر مدعو کیا تھا بلاول بھٹو نے تاجر برادری کے اعزاز میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے تاجربرادری سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کسی بیوروکریٹ یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہےسندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کے لیے آگاہ کریں۔

    پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

    بلاول بھٹو نے سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو پیپلز پارٹی کی بدولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے بھتہ نہیں مانگا جا رہا، صنعتوں کو بند کر کے مزدوروں کو سیاسی جلسوں میں نہیں لے جایا جا رہا اور آپ کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تاجر برادری کے مسائل بہت پہلے حل ہو جانے چاہیے تھے، اور کراچی اور ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں سوال کیا کہ کیا میں نے کبھی آپ کو تنگ کیا؟اور کہا کہ میں کیوں چاہوں گا کہ میرے یا میری حکومت کے نام پر تاجروں کو تنگ کیا جائے؟ ماضی میں کراچی کا چلن اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اب ہوائی باتیں ختم ہونی چاہئیں۔

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 15 سال سے میری حکومت ہے، کیا میں نے آپ کو تنگ کیا؟سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وزیراعلیٰ آپ کی بات سنیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے دوران تاجر رہنما عتیق میر نے ان سے کہا تھا، ’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

    حکومت کا پی ٹی وی سے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    عتیق میر کے اس بیان پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے مراد علی شاہ منتخب وزیراعلیٰ ہیں، اور متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔‘

    سندھ حکومت کے ایک اور ترجمان، سکھ دیو آسرداس ہمنانی نے کہا کہ ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، اور کسی ایک بیان سے حقائق نہیں بدل سکتے۔

    سیف علی خان کیس،نئی ویڈیولیک،کرینہ کپور کہاں تھیں،سیف کے جسم پر نشان

    حکومتی ردعمل کے بعد تاجر رہنما عتیق میر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں وضاحت پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز کو سندھ دینے کی بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اور یہ کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے نہیں تھی مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہے کہ ”ساڈے کام نہ ویکھو، ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو“ ۔‘