Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

    بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

    پشاور: خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سرکاری دستاویز ات میں بے نظیر نشوونما پروگرام پروجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کی تنخواہوں میں بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی ہے کارکنوں اور عملے کو تنخواہوں میں کٹوتیوں کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں مگر اس کے باوجود محکمے نے ان ادائیگیوں کی پوری قیمت ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشوونما پروگرام دونوں سے وصول کیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بے ضابطگیاں تقریباً 79 کروڑ 99 لاکھ روپے بنتی ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام سے کے پی حکومت کو منتقل ہونے والے 66 کروڑ 40 لاکھ روپے بے نظیر نشوونما پروگرام فنڈز کا 30 فیصد ہے جبکہ پروگرام میں کام کرنے والے 11 گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا بھی انکشاف بھی ہوا ہے۔

    شادی سے چند دن قبل باپ نے بیٹی کو پولیس کے سامنے گولی مار دی

    ورلڈ فوڈ پروگرام نے صوبے میں پروگرام کو روکتے ہوئے آڈٹ کی درخواست کردی جبکہ بہتر احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کا انتظام کے پی حکومت سے لے کر این جی اوز کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاس حوالے سے ک کہا کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشونما پروگرام میں بڑے پیمانے پر مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر خیبرپختونخواہ میں کام روک دیا ہے،ورلڈ فوڈ پروگرام نے مالی بے ضابطگیوں، گھوسٹ ملازمین کے معاملے پر صوبائی حکومت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:اکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799 ملین کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے علی امین گنڈاپور کی ناک کے نیچے سے 799 ملین غائب ہوگئے اس سے قبل بھی مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70 کروڑ کے فنڈز غائب کیے گئے تھے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ تمام پیسے سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کے خلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیئے جاتے ہیں، خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ ہر ہفتے وفاق کو فنڈز کی فراہمی کے لئے خط لکھتے ہیں،وفاق کے دیئے گئے فنڈز پشتونوں کی بجائے فوج مخالف پروپیگنڈے کرنے والوں کو بانٹے جارہے ہیں۔

    لاس اینجلس جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری

  • شادی سے چند دن قبل باپ نے بیٹی کو پولیس کے سامنے گولی مار دی

    شادی سے چند دن قبل باپ نے بیٹی کو پولیس کے سامنے گولی مار دی

    باپ نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی 20 سالہ بیٹی کو اس کی شادی سے 4 دن قبل گولی مار دی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیئر میں پیش آیا جہاں مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    لڑکی نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں وِکی نامی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں، ابتدا میں میرے گھر والوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے انکار کردیا ویڈیو میں لڑکی نے اپنی زندگی کے خطرات کا بھی اظہار کیا تھا اور گھر والوں پر روزانہ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    لاس اینجلس جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچائت کے لوگ معاملہ سلجھانے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے جہاں باپ نے بیٹی کو ہی گولی ماردی،مرنے والی لڑکی کی شادی 18 جنوری کو طے تھی، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    نومئی کیس، یاسمین راشد،اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

  • چیمپئنز ٹرافی:اکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

    چیمپئنز ٹرافی:اکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس حو الے سے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کرلی ہیں، جس کے بعد پاکستان کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے پاکستان کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت دو ہزار روپے مقرر کی ہے پاک، نیوزی لینڈ میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت چار ہزار روپے،پریمیم کی قیمت سات ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 12 ہزار روپے میں ملیں گے۔

    جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن کے درمیان طلاق کی تصدیق

    پاک نیوزی لینڈ میچ میں گیلری کا ٹکٹ 25 ہزار اور وی وی آئی پی کا ٹکٹ 20 ہزار روپے کا ہوگا، کراچی میں بقیہ دو میچز میں جنرل انکلوژر کی قیمت ایک ہزار مقرر کی گئی ہےاسی طرح کراچی میں ہونے والے دیگر میچز میں فرسٹ کلاس 1500، پریمیم ٹکٹ 3500، وی آئی پی 7 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 18000 کا رکھا گیا ہے۔

    لاہور میں ہونے والے آسٹریلیا انگلینڈ کے میچ کا جنرل انکلوژر ٹکٹ ایک ہزار، فرسٹ کلاس 2 ہزار، پریمیم 5 ہزار، وی آئی پی ٹکٹ 7500، وی وی آئی پی ٹکٹ 12000 اور گیلری کا ٹکٹ 18000 روپے کا ہوگا لاہور میں افغانستان کے میچز کی کم سے کم قیمت 1 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12500 مقرر کی گئی ہے۔

    جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول گرفتار

    لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کیلئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2500 رکھی گئی ہے اور سیمی فائنل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25000 روپے مقرر کی گئی ہے راولپنڈی میں پاک بنگلہ دیش کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 2 ہزار، فرسٹ کلاس ٹکٹ 4 ہزار، پریمیم 7 ہزار، وی آئی پی کی 12500 مقرر کی گئی ہے،راولپنڈی میں دیگر دو میچز کا ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے میں ملے گا۔

    ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے شراب کی خریداری کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ

  • سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    سنو نیوز بحران کا شکار، متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز مستعفی

    باغی ٹی وی : سنو نیوز کی انتظامیہ مالی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں چینل میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں اور ملازمین کو نکالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اطلاعات کے مطابق، چینل کے مالکان، جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو خریدنے کے خواہاں ہیں، نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں کم کر دی ہیں اور کئی اہم بیوروز کو بند کر دیا ہے۔

    رواں ماہ کے دوران سنو نیوز کی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی ہے، جس سے کارکنوں میں شدید مایوسی اور بے چینی پھیل گئی ہے ذرائع کے مطابق، چینل کی جانب سے چالیس کے قریب ملازمین کی فہرست تیار کی گئی ہے جنہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا , مولاجٹ کے پروڈیوسر کا انتقال, ایک عہد کا خاتمہ

    مزید برآں، سنو نیوز کے متعدد بیوروز بھی بند کر دیے گئے ہیں، سنو نیوز کے ملتان اور فیصل آباد کے بیوروز بند کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر چینل کی خبریں اور رپورٹس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اس بحران کے دوران، چینل کے ڈائریکٹر نیوز بھی مستعفی ہو گئے ہیں، جو کہ ادارے کے اندر جاری بدانتظامی اور مالی مشکلا ت کی علامت بن چکا ہے، یہ بحران سنو نیوز کے مستقبل پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور میڈیا صنعت میں اس کے اثرات گہرے محسوس ہو رہے ہیں۔

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

  • احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا بعد ازاں احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا اعلان واپس لے رہے ہیں اور چار ماہ میں اتنی محنت کریں گے کہ جن لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا وہ ہی دوبارہ ٹیم میں شامل کریں گے۔

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا کہا تھا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

  • بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنٍڈی: بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت نے نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا گیا ملاقات میں دونوں برادرممالک کےدرمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعےعلاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں ، لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی بے پناہ قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی،ملاقات میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک محفوظ اور خوش حال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو مضبوط دفاعی تعلقات پر مبنی ہے۔

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی، انہوں نے مسلح افواج کے عزم اور استقلال کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

  • معید پیرزادہ اور شہباز گل  کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم میں معید پیرزادہ اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : درج مقدمے میں کہا گیا کہ معید پیرزادہ کی جانب سے ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنے اکاؤنٹ سے جھوٹ پر مبنی غلط مواد شئیر کیا جا رہا ہے جس سے غلط فہمیاں اور انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،مقدے میں کہا گیا ہے کہ معید پیرزادہ کی جانب سے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر حکومتی اداروں کے خلاف مواد شئیر کیا جا رہا ہے جس سے حکومتی اداروں کی ساکھ متاثر ،اور عوام میں غم وغصے کا باعث‌بن سکتا ہے-

    ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاک پر تمام حکومتی اداروں پولیس اور سیکیورٹی اداروں،سیکیورٹی فورسز بشمول پاک فوج،ائیر فورس ،نیوی کے خلاف بغاوت پر اکسانے والا مواد شئیر کیا جا رہا ہے جن کا مقصد انتشار عوام میں خوف یا کسی قسم کے خطرے کی گھنٹی پیدا کرنے کی کوشش اور ریاست یا ریاستی ادارے یا عوامی سکون کے خلاف جرم کرنے پر اکسانا ہے-

    یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ معید نے ایک مخصوص سیاسی قیادت کے حق میں پہلے سے طے شدہ جعلی تاثر پیدا کرنے کے لیے پاکستانی فوج پر رشوت دینے کے بدعنوان طریقوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست مخالف بیانیہ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے افواج پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے الزام تراشی اور دھمکی آمیز مواد ذاتیات میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے تخریب کاری کا گھناؤنا عمل ہے،معید پیرزادہ کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن یو ایس 9 ،10 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    fia

  • یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، احسن اقبال

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ چوری کرکے القادر یونیورسٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدرات سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان کسی نے نہیں چھینا، ان کو الیکشن کمیشن نے بارہا یاددہانی کرائی کہ آپ اپنے پارٹی انتخابات کرائیں ورنہ آپ کا نشان چھن سکتا ہے پی ٹی آئی نے تین سال سے پارٹی الیکشن نہیں کرائے، اور اپنے انتخابی نشان کو چھینے جانے کے لیے اپنی سازش خود تیار کی۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ الیکشن میں التوا ہوا، 18-2017 میں فیصلہ ہوا تھا کہ نئی مردم شماری کی جائے گی، انہوں نے 2019 میں نہیں کی، 2020 اور 2022 تک نہیں کی، اس لیے جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں ڈیجیٹل رائے شماری کرنی پڑی، اس مردم شماری کی وجہ سے انتخابی عمل متاثر ہوا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے کہا کہ معیشت درست نہیں ہوئی، میں قائد حزب اختلاف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے خیال میں معیشت کی درستگی یہ ہے کہ آپ معیشت کو دیوالیہ کرکے اور آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کر جائیں جو ملک کی مالی خودمختاری داؤ پر لگا دے تو پھر یہ معیشت کی درستگی آپ ہی کو مبارک ہے اگر معیشت کی درستگی یہ ہے کہ آپ سی پیک کا منصوبہ تباہ کر چلے جائیں تو یہ معیشت کی درستگی آپ ہی کو مبارک ہو۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تنقید کی کہ انہوں (پی ٹی آئی) نے کہا کہ پی آئی کا ایک گاہک آیا، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کس منہ سے پی آئی کا نام لیتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جنہوں نے پاکستان کی شہری ہوا بازی کی صنعت کو پی آئی کو کئی سو ارب کا نقصان پہنچایا۔

    احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ یہ پاکستان کے وہ مجرم ہیں، کہ جن کی وجہ سے پی آئی اے کی یورپ، امریکا اور لندن کی پروازوں پر پابندی لگی، یہ وہ نالائق اور نااہل ہیں، جنہوں نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کا بیڑہ غرق کیا ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور پی آئی اے اور شہری ہوائی بازی کو تباہ کرنے کے الزام میں ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ملک میں ایف ڈی آئی نہیں آرہی، تو شبلی فراز سن لیں، چین سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آچکی ہے، اور سی 5 کی صورت میں پاکستان کا 1200 میگا واٹ کا سب سے بڑے نیوکلیئر پاور اسٹیشن پر کام شروع ہو چکا ہے۔

    رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس ہم پر جھوٹا بنایا گیا، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں، دنیا کا وہ کونسا ملک ہے، جو وزیراعظم کو سستا تحفہ دیتا ہے اور وزیر اعظم کے سیکیورٹی گارڈ، ایم ایس کو مہنگا تحفہ دیتا ہے ان کا لیڈر (عمران خان) ساری دنیا سے کہتا تھا کہ رسیدیں دکھاؤ، جب اپنی تحفوں کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی، تو ساری رسیدیں بوگس نکلیں، ان بوگس رسیدوں کا جواب دے دیں تو آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، آپ کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس پر بات کرتے ہیں، مسئلہ القادر ٹرسٹ کا نہیں، مسئلہ 190 ملین پاؤنڈ (64 ارب روپے) کا ہے، جو پاکستان کے خزانے میں آنا چاہیے تھا، وہ عمران خان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں چلا گیا، یہ بتایا جائے کہ وہ 64 ارب روپے پاکستان کے خزانے سے کس نے لوٹا؟

    انہوں نے کہا کہ کوئی شخص ڈاکا ڈالے، چوری کرے اور کہے کہ میں نے چوری میں سے 50 روپے سے مسجد بنا دی ہے، اور اب میرے خلاف چوری کا مقدمہ ختم کیا جائے کیونکہ میں نے مسجد بنا دی ہے، چوری کے پیسے سے مسجد بنانے والا بھی چور ہے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ یہ سیرت النبی ﷺ کے پیچھے اپنی چوری چھپا کر مسلمانوں کی توہین کررہے ہیں، ہمارے آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی یونیورسٹی کسی چوری کے پیسوں کی محتاج نہیں ہے، پاکستان کے لوگ آقا سے محبت کرنے والے ہیں، اور وہ حلال کے پیسوں سے ایسی 10 یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں۔

  • شیل پاکستان  کا نام تبدیل کردیا گیا

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.36 فیصد ہے۔

    جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا-

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے پاس اب شیل کے 187,866,141 عام حصص ہیں جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 87.78 فیصد ہے۔

    دریں اثنا سابقہ پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے شیل میں اپنے تمام حصص فروخت کر دیئے ہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وافی کے حصول کی تکمیل کے نتیجے میں شیل کے ڈائریکٹرز زین کے حق، رفیع ایچ بشیر اور ڈاکٹر محمد محمود البلوشی نے فوری طور پر یعنی 31 اکتوبر 2024 سے کمپنی کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین: داخلی راستوں پر ناکہ بندی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    مذکورہ بالا استعفوں کے نتیجے میں غسان الامودی، جاوید اختر اور کائی یوو ویٹرسٹائن کو فوری طور پر ڈائریکٹرز کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرز کے عہدے کی بقیہ مدت کے لئے بورڈ میں عارضی خالی آسامیوں کو پر کیا جاسکےنوٹس میں بتایا گیا ہے کہ غسان العمودی کو فوری طور پر کمپنی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

    کمپنی کا نام ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے تبدیل کر کے مجوزہ نام ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے ٹیکر / ٹریڈنگ سمبل کو ’شیل‘ سے ’ڈبلیو ای پی‘ میں تبدیل کردیا گیا یا ایسا دوسرا نام جو ایکسچینج سے منظور کیا جا سکتا ہے، قابل اطلاق کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور قابل اطلاق قوانین کے تحت ضروری قانونی کارروائیوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔

    پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    گزشتہ سال جون میں شیل پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کی پیرنٹ کمپنی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایس پی سی او) نے پاکستانی ادارے میں اپنے حصص فروخت کرنے کے ارادے سے آگاہ کر دیا ہےاس وقت شیل پاکستان نے کہا تھا کہ اس پیش رفت کا اس کے موجودہ کاروباری آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رہے گا۔

  • واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور

    اسلام آباد: واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی-

    باغی ٹی وی :سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ناقص تفتیش پر مجرم حمید اللہ کی رہائی کا فیصلہ دیا گیا کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا-

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تفتیش درست نہیں ہوتی پھر الزام عدالت پر لگا دیا جاتا ہے،مجرم کے وکیل نے کہا کہ واہ کینٹ واقعہ میں حمید اللہ پر غلط الزام لگایا گیا،حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے کا بتایا گیا جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر 20 منٹ بعد دائر ہوئی، کیسے ممکن ہے کہ واہ کینٹ واقعہ ہو اور ملزم کو 20 منٹ میں فاٹا سے گرفتار کر لیا جائے-

    پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کا فیصلہ دیا تھا، 2008 میں واہ کینٹ خودکش حملے میں ملوث مجرم حمید اللہ کو گرفتار کیا گیا-

    میہڑ: باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی