Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملزم ارمغان کی  ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد

    ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد

    کراچی:مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جیپ برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کی ملکیتی 5 کروڑ 85 لاکھ روپےمالیت کی فورڈ ریپٹرجیپ برآمد کرلی۔

    ایف آئی اے ٹیم نے اسپیشلائزڈ یونٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔

    سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی

    قبل ازیں ارمغان کے گھر سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی آڈی ای ٹرون کاربرآمد کی گئی تھی ریکارڈ کے مطابق کال سینٹر سے حاصل کردہ رقم سےارمغان نے 8 گاڑیاں خریدی تھیں، مختلف کمپنیوں کی مہنگی ترین مذکورہ گاڑیوں کی کل مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے برآمد شدہ گاڑی کو ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

  • سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی

    سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3ہزار سے زائد کی کمی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں گذشتہ 5 ماہ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024میں سپریم کورٹ میں زیر التو ا مقدمات کی تعداد 59ہزار 784تھی، گذشتہ سال اکتوبر میں 1089نئے کیسز دائر ہوئے ،1847کیسز نمٹائے گئے۔

    گذشتہ سال نومبر میں 1487نئے کیسز دائر ہوئے ،2901کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024میں 1115نئے کیسز دائر ہوئے،2458کیسز نمٹائے گئے، جنوری 2025میں 1909نئے کیسز دائر ہوئے ،2192کیسز نمٹائے گئے۔

    فروری 2025میں 1394نئے کیسز دائر ہوئے 2069کیسز نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

    ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

  • ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت

    ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت

    اسلام آ باد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہارورڈ لا اسکول میں انٹرن شپ پروگرام سے متعلق وضاحت جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ لا اسکول انٹرن شپ سے سپریم کورٹ کا کوئی تعلق نہیں کچھ حلقوں کے مطابق سپریم کورٹ انٹرن شپ پروگرام کروا رہی ہےسپریم کورٹ اس قسم کے کسی پروگرام کی معاونت نہیں کر رہی ایسے جعلی پروگرام کے حوالے سے معلومات ملنے پر طلبہ رجسٹرار آفس سے رابطہ کریں، سپریم کورٹ سالانہ انٹرن شپ پروگرام کرواتی ہے، جو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت سینئر ججز کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا،ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ابتدائی اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کی تعداد 10 بتائی جاتی ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    کراچی: معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ماں بننے والی ہیں-

    باغی ٹی وی : سابق رکنِ قومی اسمبلی، ٹی وی کی معروف شخصیت عامر لیاقت سے شادی کرنے کے بعد راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے جولائی 2024ء میں حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی تھی۔

    دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ، دانیہ شاہ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں،ان ویڈیوز کو دیکھ کر دانیہ شاہ سے متعلق نئی قیاس آرائیوں نے جنم لیا ہے۔

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    سوشل میڈیا صارفین کا ان ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دانیہ شاہ حمل سے ہیں ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اپنے یہاں جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

  • لاہور:  خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہور: خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباش گرفتار

    لاہورپولیس نے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے کارروائی عمل لاتے ہوئے لاہورمیں ویلنشیا ٹاؤن مارکیٹ سے خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے 3 برقعہ پوش اوباشوں کو گرفتار کر لیا چوکی ہلوکی پولیس نے دوران پٹرولنگ ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برقعہ پہن کر عید شاپنگ پر آئی فیملیز کو ہراساں اور تنگ کر رہے تھے، ملزمان علی، زوہیب، فیضان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیاایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

    علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کردیا گیا پیدل اور سائیکل پر گشت کرتے اسکواڈ نے مختلف تجارتی مراکز سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا ۔

    ہرسال عید کے آخری عشرے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں ، ان کو روکنےکے لیےاس مرتبہ پولیس نے شہرکے 65 تجار تی مراکز کے بازاروں میں فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ تشکیل دیئے ہیں، جو پیدل اور سائیکلوں پر پٹرولنگ کررہے ہیں، اسکواڈ میں شامل پو لیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا اورشاپنگ کے لیے آنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فرینڈلی پٹرولنگ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کا کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی میں نہ تو کوئی خواتین کو ہراساں کرے گا اور نہ واردات کرنے کی کوشش کرے گا دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کی تعیناتی سے انہیں تحٖفظ کا احساس ہوا ہے-

  • ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

    ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

    واشنگٹن: امریکی نگراں ادارے ’امریکن اوور سائیٹ‘ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

    باغی ٹی وی :فوربز کے مطابق مقدمے میں وزیرِ دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے کے ڈائریکٹر، وزیرِ خزانہ اور وزیرِ خارجہ کو نامزد کیا گیا ہےامریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔

    امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سگنل ایپ خودکار طور پر پیغامات حذف کر سکتی ہے، سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش

  • مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    مولانا یوسف جمیل نے اپنے والد مولانا طارق جمیل کے ذرائع آمدن بتا دئیے

    فیصل آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی –

    باغی ٹی وی : مولانا یوسف جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا مالی معاملات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا یوسف جمیل نے بتایا کہ ہم بنیادی طور پر زمیندار لوگ ہیں، مولانا طارق جمیل کے اثاثے وراثتی ہیں، زمینیں بھی وراثتی سلسلے کا حصہ ہیں، مولانا طارق جمیل کو تلنبہ کی حویلی اور زمینیں وراثت میں ملی ہیں-

    مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ مولانا طارق جمیل کو شہرت ملی تو پیسہ ملا اور بعد ازاں ہم نے یہ ساری زمینیں اور جائیداد بنائی مولانا طارق جمیل تقریباً 300 ایکٹر اراضی کے مالک ہیں، اس زمین پر کاشت کاری کی جاتی ہے جو آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    مولانا یوسف جمیل نے کہا کہ ہم سب گھر والے بھی اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کو صدقہ و خیرات دیتے ہیں، ہم نے والد سے سیکھا ہے جب کبھی گھر میں کوئی بیمار ہو تو سب سے پہلے صدقہ کرو، لوگ اکثر اوقات میرے والد کی طرزِ زندگی پر سوال اٹھاتے ہیں، اب ہم کیا کریں ؟ اس کا کیا جواب دیں؟ کیا ہم ساری وراثتی دولت کسی کو دے دیں؟-

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

  • میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش

    میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا عروسی لباس نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ کا مشہور کرسچین ڈیور ویڈنگ گاؤن جو جان گلیانو نے خاص طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی کے لیے ڈیزائن کیا تھا، اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا چکا ہے لیکن یہ اب پہلے جیسا نظر نہیں آ رہا، یہ لباس 20 سال قبل ملانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کے موقع پر پہنا تھا، جس کی اصل قیمت 100,000 ڈالرز تھی اور اس کا وزن 60 پاؤنڈ تھا۔

    ایک ای بے (eBay) سیلر نے اس لباس کی نیلامی کے لیے بولی 45,000 ڈالرز سے شروع کی ہے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بیچنے والے نے یہ لباس 2010ء میں 70,000 ڈالرز میں خریدا تھا تاکہ اپنی شادی میں پہن سکے۔

    سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    یہ مشہور گاؤن فروری 2005ء کے ووگ (Vogue) میگزین کے سرورق پر نمایاں کیا گیا تھا، جہاں ملانیا نے اسے پہن رکھا تھالباس کرسٹلز سے مزین تھا جو 500 گھنٹوں میں تیار ہوا تھا، مگر نیلامی میں پیش کردہ لباس کی موجودہ حالت ملانیا کے اصل لباس سے خاصی مختلف ہے اصل لباس اسٹرپ لیس تھا، لیکن اب اس میں کندھوں پر فینسی اسٹریپس لگا دی گئی ہیں، بیڈنگ اور کڑھائی کے ساتھ ویسٹ بینڈ (waist sash) کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

  • ٹک ٹاک کا  بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

    ٹک ٹاک کا بانی چین کا امیر ترین شخص بن گیا

    بیجنگ: ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یامنگ چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ٹک ٹاک کے بانی نے چین کے روایتی ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے 41 سالہ زینگ یامنگ اس وقت 57.5 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں، جس کے ساتھ وہ ایشیا کے تیسرے اور دنیا کے 24 ویں امیر ترین شخص بن چکے ہیں۔

    بلومبرگ کے مطابق صرف رواں سال میں ان کی دولت میں 13.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے انہوں نے نونگفُو اسپرنگ کے مالک زونگ شانسان اور ٹین سینٹ کے شریک بانی پونی ما ہواٹینگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    سلمان خان نےاپنی زندگی کو لاحق خطرات اور دھمکیوں پر خاموشی توڑدی

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک جیسے مقبول پلیٹ فارم کے بانی ہونے کے باوجود زینگ یامنگ خود لو پروفائل زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں چین کے صوبے فوجیان میں پیدا ہونے والے زینگ کے والدین سرکاری ملازم تھے، اور انہوں نے نآنکی یونیورسٹی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔

    زینگ یامنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک اسٹارٹ اپ Kuxun سے کیا، جہاں وہ جلد ہی ٹیم لیڈر بن گئے بعد میں، انہوں نے مائیکرو سافٹ میں بھی کام کیا لیکن اپنی کمپنی بنانے کے لیے ملازمت چھوڑ دی 2012 میں انہوں نے بائیٹ ڈانس کی بنیاد رکھی، جو آج ٹک ٹاک کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔

    اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    زینگ یامنگ کے مطابق وہ شروع میں ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کرتے تھے کیونکہ انہیں یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کے لیے لگتا تھا، لیکن بعد میں، کمپنی کے ملازمین کے لیے ویڈیوز بنانا اور لائکس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ایپ کا استعمال شروع کیا۔

    بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اور زینگ یامنگ کا شمار دنیا کے سب سے بااثر ٹیکنالوجی انٹرپر ینیورز میں ہوتا ہے۔

    افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ