Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل  پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو میں عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے حکومت کے معاشی بحالی کے 5 سالہ منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان 2035 تک1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے مگر اس کے لیے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا،اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔

    پاکستان میں کرنسی کی گردش 9.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی

    مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10سال میں20 ارب ڈالر کے قرضے یا مالی تعاون کی یقین دہانی کرانے سے قبل حزب اختلاف سمیت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔

    مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان کے پاس بہت سارے ایسے مواقع ہیں جن سے وہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔

    سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 بازاروں کو کلیئر، 9 ریڑھی مارکیٹ قائم

  • 190 ملین پاؤنڈ  کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کے وکلا نے  سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کے وکلا نے سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدا لت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے، اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیار ات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل خواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    سوڈان:سعودی اسپتال پر بمباری ،عمارت تباہ،30 افراد ہلاک،کئی زخمی

    عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

  • سوڈان:سعودی اسپتال پر بمباری ،عمارت تباہ،30  افراد ہلاک،کئی زخمی

    سوڈان:سعودی اسپتال پر بمباری ،عمارت تباہ،30 افراد ہلاک،کئی زخمی

    پورٹ سوڈان شمالی دارفور کے محصور دارالحکومت الفشر میں حملے میں 30 افراد ہلاک،کئی زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کے مطابق ایک طبی ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا کہ سوڈان کے دارفور علاقے میں الفشر کے آخری کام کرنے والے اسپتالوں میں سے ایک پر ڈرون حملے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    ذرائع نے جوابی کارروائی کے خوف سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی شام سعودی اسپتال پر بمباری سے اسپتال کی عمارت "تباہ” ہوگئی جہاں ہنگامی حالات میں علاج کیا جاتا تھافوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سوڈان کے متحارب فریقوں میں سے کس نے حملہ کیا تھا۔

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

    اپریل 2023 سے، سوڈانی فوج نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ جنگ ​​میں ہے، جنہوں نے دارفور کے تقریباً پورے وسیع مغربی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے انہوں نے مئی سے شمالی دارفور کے ریاستی دارالحکومت الفشر کا محاصرہ کر رکھا ہے، لیکن وہ شہر پر دعویٰ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے، جہاں اسے فوج سے منسلک ملیشیا کی مزاحمت کا سامنا ہے-

    طبی ذرائع کے مطابق، اسی عمارت کو "چند ہفتے قبل” ایک RSF ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    الفشر میں صحت کی دیکھ بھال پر حملے بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں، جہاں طبی خیراتی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے اس ماہ کہا تھا کہ سعودی ہسپتال "واحد سرکاری ہسپتال ہے جس میں جراحی کی صلاحیت ابھی تک موجود ہے”۔

    باقاعدہ فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 21 ماہ کی لڑائی کے دوران سوڈان بھر میں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور ایک کروڑ 20لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے جبکہ لک بھر میں، 80 فیصد تک صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات متاثر ہو ئی ہیں –

    2024 میں عالمی سیاحت کی واپسی، 1.4 ارب افراد نے بین الاقوامی سفر کیا

    الفشر کے آس پاس کے علاقے میں، قحط نے پہلے ہی تین بے گھر کیمپوں – زمزم، ابوشوق اور السلام – میں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق قحط مئی تک شہر سمیت پانچ مزید علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔

  • ضلع خیبر  میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج  ہلاک ، 2 زخمی

    ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک ، 2 زخمی

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی،وزیرِ اعظم نے اہم خارجی لیڈران سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی-

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گےمجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دہشتگردوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

    عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

  • عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

    عمرا ن خان نے علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک انصاف خیبر پختوانخوا کا صدر مقرر کر دیا ہے،جبکہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،جنید اکبر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔

    اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہےکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

  • پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہےایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست، پنجاب کےباہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا تھا اب آہستہ آہستہ حالات تبدیل ہورہے ہیں گنڈاپور یا کسی اور کی والدہ صاحبہ نے جو تربیت کی ہوگی جو وہ جلسوں میں کرتے ہیں اس سے کسی اور کی توہین نہیں ہوتی بلکہ اس شخص کی توہین ہوتی ہے جو یہ کرتا ہے ایک یوٹیوبر نے ٹویٹ کیا ہے اس کو دیکھ کر یہی کہہ سکتی ہوں آپ کی والدہ بیوی اور بیٹی سے دلی ہمدردی ہے۔

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اپنی تانگہ پارٹی لے کر باہر نکلیں میرا خیال ہے ان کو تمام طرف سے نا ہوگئی ہےخود کسی قابل نہیں اس لئے ہر پارٹی کے دس دس پندرہ پندرہ لوگ اکٹھا کرکے باہر نکلے جو جس نے کیا ہے اس کو بھگتنا تو پڑے گا بانی پی ٹی آئی سیلانی میں جاکر کہتے تھے لوگوں کو ہم نے کھانا دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

    عظمی بخاری نے کہا کہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائےاب مصنوعی ذہانت آگئی ہے خواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، سوشل میڈ یا پر میڈیا کے بڑے بڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

  • گوہر رشید اور  کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا

    کراچی: پاکستان شوبز کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ویڈیو میں اذان سمیع ،مومل شخ ، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا ہے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔

    ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔

    معاہدے کی خلاف ورزی،اسرائیل کاجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب اس جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

  • معاہدے کی خلاف ورزی،اسرائیل کاجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

    معاہدے کی خلاف ورزی،اسرائیل کاجنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

    تل ابیب:اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا علاقے سے اسرائیلی فوج کا انخلا لبنانی فوج کی تعیناتی اور معاہدے پر عمل درآمد پر منحصر ہے معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے پیر کی صبح 4 بجے تک اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنجگوؤں کا انخلا اور لبنانی فوج کی تعیناتی ہونی ہے۔

    دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود فلسطین میں بھی اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے,قباطیہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد شہید ہوگئے جنین میں پانچ روز سے جاری اسرائیلی آپریشن کے دوران 14 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،جبکہ 3 ہزار فلسطینی خاندان جبری نقل مکانی پر مجبور کردئیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب حماس کی جانب سے چار مزید اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا گیا، حماس نے یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، چاروں اسرائیلی یرغمالیوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔

    رہا کی جانے والی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں چار اسرائیلی یرغمالیوں کی تصاویر پہلی بار سامنے آئی ہیں،یہ تمام چار خواتین فوجی یونیفارم میں ملبوس ہیں اور ان کے گرد مسلح حماس کے جنگجو ہیں ان خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں سرحدوں تک لے جائیں گی جہاں انہیں اسرائیلی فوج کے حوا لے کیا جائے گا۔

    حماس نے فوجی وردی پہنے چار یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا

    حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اسرائیل کی طرف سے رہا ہونے والے 200 فلسطینی قیدیوں میں سے 70 کو غزہ اور مغربی کنارے سے باہر منتقل کر دیا جائے گا آج کی یرغمالیوں کی رہائی پچھلے ہفتے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی ان کے خاندانوں سے ملاقات کے بعد ہو رہی ہے۔ اس وقت اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔غزہ میں ایک ہنگامہ خیز ہجوم کے درمیان، اسرائیلی یرغمالیوں کو مسلح نقاب پوش افراد نے ریڈ کراس کے حوالے کیا، جہاں سے انہیں اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا گیا اور وہ جنوبی اسرائیل میں داخل ہوئے۔

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش، سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز کی پرفارمنس انڈیکٹرز میٹنگ میں پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق اس حوالےسے اجلاس میں گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری کی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نمبرز گیم کی بجائے حقیقی طور پر کرائم پر قابو پایا جائے لوگ تھانوں میں آکر حوالات میں ملزموں کو قتل کر رہے ہیں، یہ صورت تحال کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے –

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو سرعام لوٹا اور مارا جارہا ہے، کئی علاقوں میں علاقہ غیر کا تاثر سامنے آرہا ہے افسران کی کارکردگی کاغذو ں پر نہیں حقیقی طور پر بہتر ہونی چاہئےوزیراعلیٰ نے فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، ساہیوال ریجن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ضلع ننکانہ صاحب، سرگودھا سمیت دیگر کو سخت الفاظ میں فیلڈ ورک بہتر بنانے کا حکم دیا۔

    لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 260وارداتیں

    ذرائع کے مطابق ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان کو بہتر کارکردگی پر شاباش دی گئی اجلاس میں وزیراعلیٰ پولیس کی جانب سے تیار کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سے تصدیق کرتی رہیں، پہلی دفعہ اجلاس میں آئی جی پنجاب افسران کے دفاع کے بجائے خاموش رہے۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

  • آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024ء کا اعلان کردیا، جس میں بھارت سے 3، جنوبی افریقا سے 2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں جنوی افریقا کی لورا وولوارڈٹ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، چماری اتھاپتھو، ہیلی میتھیوز، نیٹ اسکیور برنٹ، میلی کیر، ریچا گوشا (وکٹ کیپر)، مریزین کیپ، اورلا پرینڈرگاسٹ، دیپتی شرما اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

    sports

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان تھا جس میں کوئی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں تھی،آئی سی سی نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی اعلان کیا تھا، جس میں پاکستان سے 3 کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

    بختاور زرداری کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا