Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ضمنی انتخاب: بلوچستان میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

    ضمنی انتخاب: بلوچستان میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

    کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے 26 جنوری کوصوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی )قائم کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان ای سی پی کے مطابق اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    ای سی پی کے مطابق عوام ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی سینٹر کے عملے سے ای میل complaints@ecp.gov.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہےکنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

    25 جنوری تک ای ایم سی سی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں پولنگ کے دن 26 جنوری کو ایم ای سی سی نتائج موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا عوام مذکورہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC) سنٹر کے عملہ سے ای میل پربھی رابطہ کر سکتے ہیں،کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

    آئین اور قانون کی پاسداری ہر ادارے کی ذمہ داری ہے، شرجیل میمن

    الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہےفیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایا ت بھیجی جا سکتی ہیں 25 جنوری تک EMCC میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شکایات جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پولنگ کے دن 26 جنوری کو ای ایم سی سی (EMCC) نتائج کے موصول ہونے تک مسلسل کام کرے گا۔

    نشئی شوہروں سے تنگ دو خواتین نے آپس میں شادی کر لی

  • پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ پیر 10 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگاان دو میچوں کے بعد کراچی میں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    پی سی بی کے مطابق نئے تیار ہونے والےقذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں اور نشر یاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہتر ین تجربے کو یقینی بنائیں گی تماشائیوں کےتجربے کو مزید بلند کرنے کے لیے دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ دو ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • سابق بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیا

    سابق بھارتی فوجی نے بیوی کو قتل کرکے پریشر ککر میں ابال دیا

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں سفاک سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکرے
    کئے اور انہیں پریشر ککر میں ابال دیا-

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں بطور سکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے 45 سالہ سابق فوجی گرو مرتی نے مبینہ طور پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،35 سالہ وینکاٹا مادھوی کے خاندان نے 16 جنوری کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ کرائی-

    پولیس انسپکٹر ناگا راجو نے کہا کہ خاتون کے والدین نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی، مقتولہ کا شوہر بھی ان کے ساتھ آیا تھا، ہمیں شک ہوا اور اس سے پوچھ گچھ کی، اس نے جرم کا اعتراف کر لیا اس شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی لاش کے باتھ روم میں ٹکرے کئے اور انہیں پریشر ککر میں ابالا، اس نے ہڈیاں الگ کیں، ہڈیوں کو کوٹنے کے بعد دوبارہ ابالا، وہ 3 دن تک گوشت اور ہڈیاں پکاتا رہا، اس کے بعد مبینہ طور پر اس نے انہیں پیک کر کے جھیل میں پھینک دیا۔

    برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان ایووین کا سامنا،ریڈ الرٹ جاری

    رپورٹ کے مطابق ملزم کے دعووں کی تصدیق کی جا رہی ہے، جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مبینہ قتل کیوں اور کیسے ہوا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیامقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیاخاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔

    وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئیایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایاکہ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی اورخاتون کو اس کے شوہر عرفان نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہےمقتولہ اورملزم عرفان نے چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی ملزم عرفان نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ گھر سے اپنی بیٹی کی لاش اٹھا لو۔

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    پولیس کے مطابق ملزم عرفان صادق آباد کا رہائشی ہے اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں مقتولہ خاتون کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا داماد نشے کا عادی ہے اوراکثر نشے کی حالت میں ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا ، جس پر بیٹی ناراض ہوکر میکے آجایا کرتی تھی لیکن ملزم عرفان اسے فون کرتا تھا تو بیٹی گھر بسانے کی خواہش میں واپس چلی جایا کرتی تھی۔

  • برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان  ایووین کا سامنا،ریڈ الرٹ جاری

    برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان ایووین کا سامنا،ریڈ الرٹ جاری

    لندن: برطانیہ میں شدید طوفان ایووین کیلئے موسمی وارننگ جاری کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ایووین کل برطانیہ میں شدید تباہی مچا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان کا سامنا ہے لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محمکہ موسمیات نے طوفان کو ’’ایووین‘‘ کا نام دے دیا، طوفان ایووین جمعہ کو برطانیہ سے ٹکرائے گا۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں موسلا دھار بارش اورشدید برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، شمالی آئرلینڈ کیلئے سرخ وارننگ، انگلینڈ اور ویلز کیلئے زرد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی5 دن انتظار نہیں کرسکتی، عرفان صدیقی

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں کل 100 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں، 10 انچ تک برفباری کا امکان ہے، شمالی انگلینڈ، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی ویلز میں سخت حالات کا انتباہ جاری کی گیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محمکہ موسمیات کی جمعہ اور ہفتہ کو طوفانی ہواؤں سے متعلق یلو وارننگ جاری کی ہے طوفانی ہواؤں کے سبب تیز بارش، بجلی منقطع ہونے اور سفری مشکلات کا سامنا رہے گا تیز ہوائیں جمعہ سے انگلینڈ کے شمالی اور مغربی حصوں، ویلز، ناردرن آئرلینڈ اور جنوبی اسکاٹ لینڈ میں چلیں گی-

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    محکمہ موسمیات نے سرخ موسم کی نایاب وارننگ جاری کی ہے کیونکہ طوفان ایوین برطانیہ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جھونکے آئیں گے اور ‘اڑنے والے ملبے کے نتیجے میں جان کو خطرہ ہے’ برطانیہ کے کچھ حصے تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں کیونکہ ملک کل ‘غیر معمولی’ سمندری طوفان سے چلنے والی ہواؤں، موسلا دھار بارش اور شدید برف باری سے متاثر ہے۔

    برطانیہ کو آج صبح ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا کیونکہ کل کے لیے ریڈ ویدر وارننگ جاری کر دی گئی تھی جس میں شمالی آئرلینڈ کو صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور سکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں بشمول گلاسگو اور ایڈنبرا کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    طوفان کے اثرات کے خدشات اتنے شدید ہیں کہ شمالی آئرلینڈ میں اسکولوں کو کل بند کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اسٹورمونٹ کے وزیر تعلیم پال گیون نے کہا۔ سکاٹ لینڈ میں 12 حکام کے اسکول بھی بند رہیں گے۔

    اس سے قبل امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیاامریکی ریاست الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی شدید برف باری کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    افلوریڈا میں بھی شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نیو اورلینز میں 8 انچ جبکہ مولینو میں ساڑھے 5 انچ تک ریکارڈ برفباری ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور برفانی طوفان کی وجہ سے 3 ہزار 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں، 8 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    نیشنل ویدر سروس نے جنوبی مغربی ریاستوں میں 3 کروڑ لوگوں کو برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے، ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا ہے، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    غزہ: عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں اور بنا پھٹے بموں کی بڑی تعداد برآمد

  • مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ  پی ٹی آئی5 دن انتظار نہیں کرسکتی، عرفان صدیقی

    مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی5 دن انتظار نہیں کرسکتی، عرفان صدیقی

    اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، ہماری اپیل ہو گی آپ مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی لاجک سمجھ نہیں آئی کہ وہ 5 دن انتظار نہیں کرسکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں اب بھی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہے، ہماری اپیل ہو گی کہ وہ اس امر کو نہ چھوڑیں، سیاست میں مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہوتے ہیں، اگر آپ سیاسی، جمہوری رویوں کے اندر رہنے اور مذاکرات کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو بھی آپ مذاکرا ت کی طرف آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ایما یا حکم پر مذاکرات کے سلسلے کو ختم کر رہے ہیں مذاکرات کا یہ عمل ان کی پیش رفت پر شروع ہوا تھا، 5 دسمبر کو انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی تھی اور خود خواہش کی تھی کہ ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس سے قبل ان کی بہت سی معرکہ آرائیاں ہو چکی تھیں، 9 مئی، فائنل کال اور 24، 25، 26 نومبر بھی ہو چکا تھا۔

    اوچ شریف: خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، دو افراد زخمی

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی نے محسوس کیا کہ ان کے پاس معرکہ آرائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ باقی رہ گیا ہے تو انہوں نے ایک کمیٹی بنادی، انہوں نے ایوان میں بھی خواہش کا اظہار کیا کہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم نے 7 اتحادی جماعتوں کےارکان پرمشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی جس کے بعد ہمارے درمیان سنجیدگی سے بات چیت شروع ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے اجلاس میں طے پایا کہ وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، دوسرے اجلاس میں نہیں لائے، اس کے بعد 16 جنوری کو وہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے کر آئے پی ٹی آئی کو 5 دسمبر سے 16 جنوری تک اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرنے میں 42 روز لگے، اور ہم سے یہ تقاضا ہے کہ ہم 7 دن میں ان تمام نکات کا جواب بھی دے دیں اور ہماری شرائط کے مطابق جوڈیشل کمیشن قائم کریں، جن ججوں کا ہم نے کہا ہے اس میں ان کو شامل کیا جائے۔

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان مطالبات کو بڑی سنجیدگی سے لیا، ہماری کمیٹی بیٹھی، ہم نے غور و فکر کیا، لیکن آج انہوں نے کہا ہے ، وہ میرے لیے بڑا افسوسناک ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ایسی جماعت جو ہم سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتی تھی، جو سمجھتی تھی کہ یہ چور اور ڈاکو ہیں، ان کے قریب نہیں جانا، ان سے ہاتھ نہیں ملانا۔

    انہوں نے کہا کہ راضی ہونے کے بعد مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ان 7 دنوں میں ایسی کیا چیز ہوئی ہے، واضح کردوں کہ اس دن کے اعلامیے میں لکھا تھا کہ دونوں کمیٹوں کے دوران طے پایا کہ 7 کاروباری روز کے اندر اپوزیشن کے مطالبات پر اپنا باضابطہ تحریری مؤقف دے گی ہمارے خیال کے مطابق 7 کاروباری روز 28 جنوری کو پورے ہوتے ہیں، اور ہم اس حوالے سے اب بھی بڑی تندہی سے کام کر رہے ہیں، تاہم وہ جس بے تابی سے آئے تھے، اسی بے تابی سے جا رہے ہیں، ہم انہیں کہتے ہیں کہ ابھی کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، موسم خوشگوار ہونے دیں۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک
    سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جو آپ پہلے کرتے رہے ہیں وہ 6 دن بعد بھی ہو سکتا ہے، ہم 28 جنوری کی تاریخ اسپیکر قومی اسمبلی کو دے چکے ہیں کہ آپ اجلاس بلائیں، 7 جماعتیں جب متفق ہو جائیں گی، جو تقریباً ہو چکی ہیں۔

    حکومتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے بڑے صبر و تحمل سے اسے آگے بڑھایا، ہم نے دیکھا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی کال چل رہی ہے، وہ باہر پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ پیسے نہ بھیجو، ہم نے اس پر تصادم نہیں کیا، ہم نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ عمران خان کو روکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو جو بھی اعتراضات ہیں، ہم لکھ کر دے دیں تاکہ ہم اپنی جو ایکسرسائز کررہے ہیں، اس کے بارے مٰں کوئی فیصلہ کر سکیں، ہماری کمیٹی قائم ہے، ہم مزید ملاقات کریں گے اور مشاورت کریں گے، 7 جماعتیں مل کر باضابطہ ردعمل ضرور دیں گی۔

    لائیوسٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی تقریبِ حلف برداری

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں-

  • وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    وزیراعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو خط ،امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا د

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی ہےاس سے قبل پیر کو نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کرامریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےمتمنی ہیں، یہ 2 عظیم ملک برسوں سے اپنے لوگوں کے لیے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 20 جنوری کو نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا باضابطہ خط بھیجا اور اس کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی نئے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20جنوری کو امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی پر بہت کم بات کی تاہم انہوں نے امریکا کو اندرونی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بے شمار سخت اقدامات اٹھانے کی بات کی تھی۔

    جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن

  • پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی،پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے،تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

  • ترمیمی ایکٹ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا متاثر نہیں ہوگا، عطااللہ تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہیں۔

    باغی ٹی وی: عطااللہ تارڑنے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے تحفظ کی جانب اہم قدم ہے، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں قواعد وقت کی ضرورت ہیں، ڈ یجیٹل میڈیا پر کوئی کچھ بھی کہہ دیتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر صحافت کے نام پر الزام تراشی کی جاتی ہے، پیکا ترمیمی بل ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈے کی کوئی جواب دہی نہیں ہے۔

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کی تعریف وضع کی گئی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ کا دائرہ کار ڈیجیٹل میڈیا تک محدود ہے، ترمیمی ایکٹ سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا متاثر نہیں ہوگا،قانون سازی سے ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، صحافتی تنظیموں سے مشاورت پر یقین رکھتے ہیں، پی آر اے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پی بی اے اور اے پی این ایس سمیت سب کو دعوت ہے کہ وہ آئیں اس پر بات کریں۔

    بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا سے لاکھوں کمانے والے ٹیکس کیوں نہیں دیتے؟ کیا وجہ ہے جو انتہاپسندانہ نکتہ نظر جو کہیں بیان نہیں ہو سکتا وہ سوشل میڈیا پر زیادہ وائرل ہوتا ہےڈیجیٹل میڈیا پر الزام تراشی اور کردار کشی ہوتی ہے لیکن کوئی نوٹس نہیں ہوتا، ترمیمی بل سے ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ ملے گا، ورکنگ جرنلسٹس کو موقع ملے گا کہ وہ اپنا روزگار محفوظ کر سکے سوشل میڈیا پر خود ساختہ صحافی نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

  • ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    ژوب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں مؤثر کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 22 اور 23 جنوری کی رات پاک افغان بارڈر پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے جبکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے کہتا آیا ہے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مزدوروں کو اگر محنت کا صلہ ملے تو ہمارا معیشت کا نظام چل سکتا ہے، بلاول بھٹو

  • ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان میں 10 سال کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ باربار اسلام آباد پرچڑھائی کی کوشش کرتا ہے،آج جس پروگرام کا افتتاح کیا ہے، یہ ہماری ڈریم ٹیم نے ورلڈ بینک کے ساتھ ملکر شراکت داری فریم ورک بنایا ہے۔

    بلوچستان پاکستان کے لئے جانیں دینے والے شہداء کی سرزمین ہے،مریم نواز شریف

    وزیراعظم نے کہا کہ آج تاریخی اور خوشی کا دن ہے، عالمی بینک نے ہر شعبے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے، ہم صدر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں، شراکت داری کا فریم ورک 10 سال پر محیط ہوگا، 10سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے آج ہونے والی اصلاحات کئی دہائیوں پہلے ہوجانی چاہیے تھیں، شراکت داری فریم ورک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی۔

    قومی اسمبلی میں پھر ہنگامہ آرائی ، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

    انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کا پاکستان کے سسٹم پر اعتماد ہے اور عالمی بینک نے ہائیڈل، توانائی اور اداروں میں اصلاحات سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اس پروگرام کے تحت 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں جو آفت 2022 میں پاکستان میں آئی تھی وہ بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔

    دنیا صرف مذمتیں کرتی رہی،ٹرمپ نے غزہ میں سیز فائر کرادیا،تجزیہ :شہزاد قریشی

    شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کو تعلیمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں جب کہ 20 ارب ڈالر کے ساتھ پرائیوٹ انویسٹمنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گےمجھے یقین ہے کہ جس محنت کے ساتھ یہ پروگرام تشکیل پایا ہے، اسی محنت اور جذبے کے ساتھ اس پر عمل پیرا ہوں گے تو پاکستان یقیناً بلندیوں کو چھوئے گا اور پاکستان عظیم بنے گا، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

    جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن