Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جرمنی میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ

    جرمنی میں ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ

    جرمنی میں چاقو بردار شخص نے ڈے کیئر سینٹر سے آئے ہوئے بچوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیاکے مطابق جرمنی کے شہر اسکافنبرگ کے ایک پارک میں چاقو بردار شخص نے بچوں پر حملہ کردیا، حملے میں 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک 41 سالہ شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر پارک سے چھلانگ لگائی اور ریل کی پٹریوں پر بھاگنے لگا جس کے باعث اسکافنبرگ میں ٹرین سروس مختصر طور پر معطل کر دی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد حملہ آور کو حراست میں لے لیا جو افغان باشندہ ہے اور تارکین وطن کی حیثیت سے پناہ گزین کیمپ میں رہ رہا تھا پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جسے بطور گواہ پیش کیا جائے گا تاہم فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ وہ حملہ آور کا ساتھی تھا۔

    :پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر فارغ

    مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور افغان پناہ گزین کا نفسیاتی علاج بھی کرایا گیا تھا جرمنی کے چانسلر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وضاحت کریں کہ ملزم ابھی تک جرمنی میں کیوں اور کیسے رہ رہا تھا۔

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ایک سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں راہ گیروں کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے، اسی طرح جون میں اسلام مخالف ریلی میں افغان شخص نے گستاخ رسول پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا، اگست میں مغربی شہر سولنگن میں ایک اسٹریٹ فیسٹیول میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور پولیس نے ایک شامی پناہ گزین کو گرفتار کیا تھا۔

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

  • :پی آئی  اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر  فارغ

    :پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر فارغ

    کراچی:پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔

    زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے،برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں-

    سیما حیدر حاملہ مہا کمبھ میلے میں دودھ عطیہ کا اعلان

  • زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

    زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

    کراچی: زبیر موتی والا نے چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا، کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیرخزانہ کو ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکیلئےخط

    پیکا ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور

  • آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مذاکرات نہیں مذاق ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتے تھےبانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر پھرتے رہیں گے، سارے مزے پی ٹی آئی والوں کیلئے اور مشکلات بانی پی ٹی آئی کیلئے، ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے، جگ ہنسائی کرنے کیلئے اب یہ بیرون ملک کوئی لیٹر بھی لکھ دیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا، اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ، مذاکرات کیلئے مخلص ہونا ضرور ی ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی، قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی، خیبرپختونخوا میں مال کا بازار گرم ہے سب مزے کر رہے ہیں اور جو باہر ہیں انہوں نے کسی سمجھوتے کے تحت جیل بردا شت نہیں کی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا تھا کہ ہماری بات ہوگئی ہے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے، نا کوئی تحریک نااحتجاج ہے، کچھ عرصے بعد ٹرمپ کارڈ کا پورا دھواں نکل جائے گا تو یہ مذاکرات کیلئے لیٹ جائیں گے۔

  • چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیرخزانہ کو  ایف بی آر  کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکیلئےخط

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیرخزانہ کو ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکیلئےخط

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری روکنےکے لیے خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے 1010 گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کمیٹی کو تحفظات ہیں،کمیٹی ممبران نےگاڑیوں کی خریداری میں اوپن بڈنگ نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے عمل کو مس مینجمنٹ اور ممکنہ بدنیتی سمجھاگیا، گاڑیوں کی خریداری کے عمل میں شفافیت پر سمجھوتا کیا گیا، خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانا بنیادی اصول ہے، گاڑیوں کی خریداری کے بڈنگ پراسس میں باقی کمپنیوں کو شمولیت ملنی چاہیے، اس پروکیورمنٹ پراسس کو فوری روکنے کے لیے وزیرخزانہ کردار اداکریں۔

    صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی،خواجہ آصف

    خط میں مطالبہ کیا گیا کہ اے جی پی آر کو جاری پرچیز آڈر کینسل کر دیاجائے اور گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم کی ادائیگی نہ کی جائے، وزارت خزانہ ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکے لیے ہدایات دے، مالیاتی صورتحال اور شفافیت کو برقرار نہ رکھنا بددیانتی ہوگی۔

    سیما حیدر حاملہ مہا کمبھ میلے میں دودھ عطیہ کا اعلان

  • غزہ: عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں اور بنا پھٹے بموں کی بڑی تعداد برآمد

    غزہ: عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں اور بنا پھٹے بموں کی بڑی تعداد برآمد

    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں برآمد ہوئی ہیں-

    باغی ٹی وی : ”الجزیرہ“ کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سے غزہ کے محکمہ شہری دفاع اور طبی عملے کی جانب سے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے، جبکہ بنا پھٹے بموں کی بڑی تعداد برآمد ہوئی ہے-

    غزہ کی شہری دفاع کے سربراہ محمد باصل نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے بھاری مشینری کی تباہی اور انسانی وسائل کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تقریباً 10 ہزار فلسطینی شہداء کی لاشیں ابھی تک ملبے تلے دبی ہیں، جنہیں نکال کر دفنانا ممکن نہیں ہو سکا –

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    اقوام متحدہ کے مطابق، 42 ملین ٹن ملبے میں موجود بارودی مواد کو صاف کرنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم درکار ہوگی، جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 5 کروڑ ٹن ملبہ جمع ہو چکا ہے جسے صاف کرنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں، جب کہ اس پر 1.2 ارب ڈالر لاگت آئے گی،اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں غیر پھٹے بارودی مواد کی صفائی کے لیے کم از کم 10 سال درکار ہوں گے۔

    دریں اثنا، جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے مطابق، جنگ بندی کے چوتھے روز 808 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جو امریکہ، مصر، اور قطر کے تعاون سے ممکن ہوا۔

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    غزہ کی بحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے اور علاقہ دوبارہ آباد کیا جا سکے۔

  • کپتانوں کا ایونٹ،کیا  روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کپتانوں کا ایونٹ،کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے-

    باغی ٹی وی :میگا ایونٹ کیلئے کیپٹنز میٹ میں شریک 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہونا ہے تاہم آئی سی سی آفیشلز نے کپتانوں کی میٹنگ کیلئے روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں ہے ،اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان جانے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے، بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی سے زور دے کر کہہ چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

  • چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    لاہور: آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملے گی شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں، اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیئے گئے ، چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    فخرزمان، محمد رضوان، بابر اعظم ، سلمان آغا، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم ،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر، محمد حسنین اورعباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

    واضح رہے کہ خوشدل شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے 3 ناقابل شکست 73 ، 59، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں، خوشدل شاہ نے قومی ٹیم کی طرف سے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میں 199 رنز بنائے اور 2 وکٹیں لی ہیں جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022 میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

  • کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

    ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما سمیت 4 معروف شخصیات کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر ایجنسی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سگندھا مشرا، کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا، اداکار راج پال یادیو اور کپل کو قتل کرنے کی ای میلز موصول ہوئی ہیں پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دھمکیاں بیرون ملک سے موصول ہوئی ہیں۔

    بی این ایس کی دفعہ 351(3) کے تحت ایک نامعلوم شخص کے خلاف امبولی پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہےای میل میں لکھا تھا کہ ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ یہ ضروری ہے ہم آپ کی توجہ ایک حساس معاملے کی طرف دلائیں، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا آپ کو ہراساں کرنے کی کوشش نہیں ہے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری سے لیں۔

    پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پولیس کے مطابق ای میل بھیجنے والے نے اختتام پر نام ‘بِشنو’ لکھا ہوا تھا ،ای میل میں ان مشہور شخصیات سے 8 گھنٹے میں جواب طلب کیا گیا ورنہ انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ اعتبار سے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ای میلز کا آئی پی ایڈریس پاکستان سے ٹریس ہوا ہے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    کامیڈین کپل شرما نے حال ہی میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، ان سے پہلے سگندھا مشرا اور ریمو ڈی سوزا نے بھی یہی میل موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی راج پال یادیو کو یہ میل گزشتہ سال 14 دسمبر میں موصول ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 17 دسمبر کو پولیس میں شکایت درج کرائی، یہ میل راج پال یادیو کے میل کے اسپام باکس میں پڑی تھی۔

    راج پال یادیو نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ میں نے امبولی پولیس اور سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی ہے، اس کے بعد میں نے کسی سے اس پر بات نہیں کی، میں ایک فنکار ہوں اور میں اپنی پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ کرنا چاہتا ہوں، ایجنسیاں اس معاملے کو دیکھیں-

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    یہ واقعہ 16 جنوری کو بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے کے چند دن بعد پیش آیا ہے حملہ آور کا مقصد چوری بتایا گیا تھا، پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار

    ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار

    لاہور: علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دے دیا اور کہا ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے حوالے فتویٰ جاری کردیا ، جس میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی ،ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیا گیا ہے۔

    فتوے میں علمائے کرام کا کہنا ہے کہ جان لیوا کھیل اسلام میں ممنوع ہیں، پتنگ بازی اور ون وہیلنگ جیسے کھیل خودکشی کے مترادف ہیں، ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے،اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

    پی ایف یوجےکی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت

    علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، ”یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں“،اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع کر چکی ہے ،صرف 20 روز میں ون ویلنگ کرنے والے 151 افراد گرفتار کئے گئے، پتنگ بازی کرنے پر 150مقدمات درج کئے جا چکے،ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا، پولیس جان لیوا کھیلوں کی روک تھام کیلئےسخت کارروائی جاری رکھے گی، والدین سے گزارش ہے بچوں کو غیر قانونی، غیر شرعی سرگرمیوں سے روکیں۔

    حافظ نعیم کی حماس کے سربراہ سے ملاقات