Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حافظ نعیم کی حماس کے سربراہ  سے ملاقات

    حافظ نعیم کی حماس کے سربراہ سے ملاقات

    دوحہ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے سربراہ احمد درویش اور خالد مشعل سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سربراہ حسن درویش اورسابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی اور کہا کہ 15 ماہ ثابت قدمی سے مزاحمت پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے، اسرائیل جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہا اور پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیرنو میں اپنا فرض ادا کریں گے،ہم اس اہم موڑ پر اہل پاکستان کی جانب سے اظہار یک جہتی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔

    پی ایف یوجےکی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت

    اس موقع پر حماس کے سربراہ حسن درویش نے کہا کہ اہل فلسطین کی جانب سے پاکستانیوں اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان نے امت کے مسائل کے حل کے لیے قائدانہ کردارادا کیا ہے بحالی اور تعمیر نو میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید ر کھتے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں سے 3 دنوں میں اب تک 120 لاشیں اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں۔

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ پٹی کے اسپتالوں میں 97 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 68 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی تھیں، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبوں اور میدانوں سے اٹھائی گئی لاشوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں 56 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں بھی لایا گیا تھا۔

    فلسطین سول ڈیفنس کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 47 ہزار107فلسطینی شہید اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

  • پی ایف یوجےکی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت

    پی ایف یوجےکی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ( پیکا) ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں پی ایف یوجےکی جانب سے پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت کی گئی ہےپی ایف یو جےکا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ میں یہ ترامیم وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سےدھوکا ہےپیکا ایکٹ میں ترامیم غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف ہیں، یہ ترامیم ملک میں میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانےکی دانستہ کوشش ہیں۔

    واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 میں کہا گیا ہے کہ نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی اوراتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد، صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاترہوں گے۔

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    حکومت نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں صحافیوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ اراکین میں 10 سالہ تجربہ رکھنے والا صحافی، سافٹ ویئر انجنینئر بھی شامل ہوں گے، اس کے علاوہ اتھارٹی میں ایک وکیل، سوشل میڈیا پروفیشنل نجی شعبے سے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہو گا۔

    خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

  • 2025 کے پہلے پولیو  وائرس کیس کی تصدیق

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان میں سال 2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر( این ای او سی) کے مطابق 2025 کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا ہے ڈی آئی خان میں7 جنوری 2025 کو پہلا پولیوکیس رپورٹ ہوا جس کی تصدیق 22 جنوری 2025 کوکی گئی۔

    این ای او سی کے مطابق 2024 میں ڈی آئی خان میں پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہوئے تھے2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 73 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 22 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے تھے۔

    الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

    کوآرڈینیٹر این ای او سی کا کہنا ہےکہ سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم 3 فروری سےشروع ہو رہی ہے، ڈی آئی خان سمیت پولیو سے متاثرہ تمام اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

    مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات

  • ارکان اسمبلی  کا علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ

    ارکان اسمبلی کا علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

    خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

    حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر

  • خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

    خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لیکر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں-

    باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جوڈیشل کمیشن پر اعتراض نہیں ہے، یہ آج 9 مئی اور 26 نومبر کا کمیشن مانگ رہے ہیں جبکہ 9 مئی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک ناکام ہوئی ہے، کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے، وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کریں گے؟ایلون مسک پاکستان کے خلاف اچھی زبان استعمال نہیں کرتا، ہمارا امریکا کے ساتھ ایک تعلق ہے، ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے۔

    مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات

    خواجہ آصف نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سے پی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں، پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی، اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں دھرنا دیا، اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی چاہے تو کمیشن کیلئے تیار ہیں، 2014 کا دھرنا جنرل (ر) پاشا اور جنرل (ر) ظہیر السلام نے کرایا تھا۔

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مخالفین کیلئے جو گڑھا کھودا اس میں خود گر گئے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں مخالفین کو نشانہ بنایا، ہم نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے جو گڑھا پی ٹی آئی والوں نے مخالفین کیلئے کھودا اسی میں خود گر گئے، ڈیرھ سال یہ معاملہ کابینہ سے کیوں چھیایا گیا، میگا کرپشن کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

    رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کھا گئے، القادر ٹرسٹ کا اسلامی ٹچ دیا گیا، چوری کی پیسے سے مسجد کی تعمیر نہیں کی جاسکتی 190ملین پاﺅنڈ کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے ، برطانوی ایجنسی نے اس کیس کی تحقیقات کیں، جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وتیرا ہےپراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ، معاملے میں شہزاد اکبر کی لندن میں ویڈیو بنی کہتے ہیں ٹرسٹ بنایا، اس میں بھی مذہبی ٹچ دیا۔

  • مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے،پاکستان ائیرفورس کے لئے بے پناہ عزت ہے،پیار اور احترام سے دیکھتی ہوں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ائیر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ٹریننگ اور ڈسپلن سے فورسز مزید بلند پایہ مقام حاصل کر سکتی ہیں پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا، قوم کی ہرکامیابی پر خوشی مشترکہ ہے۔

    حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر

    انہوں نے کہا کہ ملک کوبرابھلا کہنا قطعاً پسند نہیں وطن کی بات ہوتو سب کو متحد ہونا چاہیے پاکستان سنہری مواقع کی زرخیز دھرتی ہے،بہتر سے بہتر بنائیں گے مہنگائی 38سے 4 فیصد پر آگئی، زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے چین کے سرمایہ کارپاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں جب آئے تو پاکستان سری لنکا بننے کی باتیں تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام لانچ کیا،30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کے لئے کام کررہا ہے سوچنے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام لانچ کر دیا ہے سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے وہیکل اور خاص طور پر بائیک کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ہے۔ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر شریمپ فارمنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے وائلڈ لائف سروے کیا جارہا ہے۔پولیس کو باڈی کیم، ڈرؤن اور جدید ترین آلات دیئے جارہے ہیں۔ پورے لاہور کو ری ویمپ کیا جائے گا،تجاوزات اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کر دی گئی ہےلائیو ڈیش بورڈ پر روزانہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ چیک کرتی ہوں۔پولیس اور انتظامیہ کو کے پی آئی سسٹم کے تحت بہتر کارکردگی پر انعام اور بری کارکردگی پر سرزنش کی جاتی ہے۔

    ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کرتار پور میں سکھ ٹورازم کو فروغ اور فائیو سٹار ہوٹل بھی بنانا چاہتے ہیں واہگہ بارڈر کی بیوٹی فکیشن کرکے آنے والوں کو پنجاب کا خوبصورت چہرہ د کھائیں گے۔ ریونیوجنریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ کررہے ہیں۔ پاپولیشن بڑھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ رہا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کوایک ٹریلین کا ہدف دے دیا ہے۔ معدنیات اور قدرتی وسائل کے کنٹریکٹ کا ازسرنو جائزہ لے کر ریونیو بڑھائیں گے۔پہلے پاکستانی ہیں پھر پنجابی، بلوچی، سندھی یا کچھ اور ہیں۔

    صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب اور کورس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹس کو سراہا ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پراجیکٹ زیادہ ہیں خوشی ہوئی متحرک اور سرگرم وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم سے ملنا خوشگوارتجربہ ہے۔

    مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب عام آدمی کی خوشحالی کے لئے متحرک نظر آتی ہے پنجاب کی میزبانی اور خیر مقدم کرنے پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

  • حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر

    حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیئے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیئے ہیں، حکو مت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی،موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب خریدی جب نواز شریف وزیراعظم تھےنیب کو سوال پوچھنا چاہیے تھا یہ پراپرٹی کب اور کس کے پیسوں سے خریدی گئی؟ یہ پراپرٹی حسن نواز سے خریدی گئی اور پھر دوبارہ بیچی گئی،نیب نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں بیچی گئی تھی، تحقیقات کے بعد پتا چلا ہمارے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے۔

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا حکومت اپوزیشن کے مطالبات کا تحریری جواب 28 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کی مذاکرات کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیی صدارت میں ان کے چیمبر میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات کا 28 جنوری کو تحریری جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ’ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، پی پی رہنما نوید قمر،عبدالعلیم خان، رانا ثنا اللہ، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک شریک ہوئے۔

    ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان سدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، 28تاریخ کو پی ٹی آئی کی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

    کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میٹنگ میں اپوزیشن کے خط پر تفصیلی غور کیا ہے، قانونی معاملات کو بھی دیکھا ہے، خط کاجواب ابھی تیار نہیں ہوا ،جواب تیاری کے مراحل میں ہے،ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،جتنی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اس کا ایک ایک پہلو دیکھا جارہا ہے۔

    معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے،ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا ، تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے-

    اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیئے تھے۔

  • ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

    لاہور: ”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا-

    باغی ٹی وی:پاکستان کی تاریخ کا پہلا مینارٹی کارڈکی لانچنگ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مینارٹی کارڈ50 سے75 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا، و ز یراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب کے دوران سونیا بی بی کے مینارٹی کا رڈ کے ذریعے اے ٹی ایم مشین سے ٹرانزیکشن کے عمل کا مشاہدہ کیا-

    ایوان اقبال کمپلیکس میں ”چیف منسٹر مینارٹی کارڈ”لانچنگ کی تقریب،ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی ،تقریب کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کی،اقلیتی مرد وخواتین خواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شرکا کے درمیان بیٹھ گئیں۔بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ، پنڈت لال نے دعائیں اور پراتھنا کیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف منسٹر مینارٹی کارڈ کی لانچنگ کردی،تہواروں پر مینارٹی گرانٹ 10ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دی گئی ہے-

    بشریٰ بی بی کی ترجمان کون؟نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

    پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گےصوبائی وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجابی میں خطاب کیااور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنیوالے مرد وخواتین کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے منیارٹی کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے،مینارٹیز کی حفاظت کا فرض پوری ذمہ دار ی سے نبھارہی ہوں اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے،پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھی مساوی کردار ہے-

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے کوئی بھی خطرناک صورتحال ہو تو خود نگرانی کرتی ہوں،پہلے دن ہی کہا کہ مینارٹی ہمارے لیے سرکا تاج ہیں مینارٹی بہن، بھائی، بزرگوں اور بچوں کیلئے کیا ان کو احساس ہو کہ وہ بھی پاکستانی اور پنجابی ہیں،سیاسی بیان نہیں بلکہ سب احساس ہوجائے کہ مینارٹی بھی وطن عزیزکا اتنا ہی حصہ ہیں جتنا دوسرے پاکستانیوں کا ہےحقدار کو حق ملنے پر خوشی ہے، سب مذاہب ایک مضبوط لڑی میں پروئے ہیں، سبز ہلالی پرچم بھی بھی سفید رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا-

    مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز نے کہا کہ قیامت کے دن میں اس کے خلاف گواہ بنوں گا،اقلیتوں کے بارے میں نبی کریم ؐ کی یہ حدیث اسلام کے اقلیتوں کے بارے میں رویے کا درس ہےاقلیتوں کے بارے میں میرے والد محمد نوازشریف نے ہمیشہ اقلیت کہنے سے منع کیا، تعداد میں تو کم ہونگے مگر پاکستانیت اور انسانیت میں سے کسی سے کم نہیں ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بلکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے،ہماری حکومت نے اقلیتی امور کے ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ کو بڑھایا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مینارٹی کارڈ سے 50ہزار گھرانوں ساڑھے 10ہزار روپے ہر تین ماہ ملے گا،ساڑھے 10ہزار رقم کوئی زیادہ نہیں،آئندہ چند سالوں میں اس رقم کو بڑھائیں گے50ہزار گھرانوں کو 75ہزار گھرانوں تک لیکر جائیں گے،ساڑھے 10ہزار روپے نہیں بلکہ محمد نوازشریف اور پنجاب حکومت کی طرف سے ہدیہ اور تحفہ ہے-

    190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ

    انہوں نے کہا کہ سکھ، ہندو اور عیسائی برادری کے ہر تہوار میں شامل ہونا ضروری سمجھتی ہوں سب سے پہلے مریم آباد چرچ میں گئی تو بتایا گیا کہ یہاں 103سال بعد کوئی حکمران آیا ہے ہر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہولی اورایسٹر سمیت کسی بھی مذہب کا تہوار پر اقلیتی عبادت گاہوں اور ان کے محلوں کو سجانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بلکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے منیارٹی کارڈ کے اجراء پرصوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ،ان کی ٹیم اور بینک آف پنجاب کا شکریہ ادا کرتی ہوں-

    حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کر رہی ہے،وزیر قانون

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی برادری کے عبادت گاہوں کو سجائیں گے اقلیتی برادری کو احساس دلایا ہے آپ بھی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں اقلیتی برادری کے محلوں اور مذہبی مقامات کو بھی ڈویلپ کررہے ہیں مسیحی برادری کیلئے قبرستان چند ماہ میں تیار ہوجائے گا اقلیتی برادری کے لئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 60فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی کی ترجمان کون؟نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

    بشریٰ بی بی کی ترجمان کون؟نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

    بانی ٹی وی : مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہےمسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ میں کچھ لوگوں کے لئے تھریٹ بنی ہوئی ہوں، میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے ان کا خیال تھا کہ چپ کرکے بیٹھ جاؤں گی، ان کوپتہ نہیں تھا مزاحمت کروں گی، ڈیڑھ سال میں میری وجہ سے تین مرتبہ سماعت روکی گئی ہے۔

    معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

    مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ مسرت جمشید چیمہ کوترجمان نہیں بنایا گیا، وہ میڈیا ٹاک میں میرے ساتھ کھڑی ہوں گی، بشریٰ بی بی کی ترجمان میں تھی، میں ہی رہوں گی صحافی نے سوال کیا کہ کون آپ کے آگے رکاوٹ کھڑی کررہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پردے رہنے ہی دیں۔

    اس حوالے سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کے لئے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔

    مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری

    واضح رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال یوسفزئی کا وکالت نامہ بھی چیلنج ہوا تھا اور عدالت نے وکالت نامے کے معاملے پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا-