Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی پی ایل 2025   پلئیرز ڈرافٹ  رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    آئی پی ایل 2025 پلئیرز ڈرافٹ رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو میگا اکشن کا انعقاد کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی : آئی پی ایل2025 کی میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑ یوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے جس میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    بی سی سی آئی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق 1,224 غیر کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں، جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور3 انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    غیرملکی 409 پلئیرز میں جنوبی افریقہ 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ 52 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی ،آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

  • امریکی انتخابات: ریما نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

    امریکی انتخابات: ریما نےاپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

    واشنگٹن: اداکارہ ریما نے امریکا میں جاری انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہےانہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے-
    us elections
    ریمانے اس حوالے سے مختلف انسٹا اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ووٹ کس کو کاسٹ کیا ہے-

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ روز 5 نومبر کو 47 ویں صدراتی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس کے سلسلے میں اب پولنگ ختم ہو چکی ہے،50 امریکی ریاستوں میں سے 43 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں،امریکی صدر کے انتخاب کیلئے انڈیانا اور کینٹکی کے بعد جارجیا، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ ، ورجینیا اور فلوریڈا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہےجس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا، ٹر مپ دوسری بار امریکی صدر بننے کے قریب،جارجیا میں بھی جیت گئے،ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے امکانات بڑھ گئے ، سات میں 2 سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں،پینسلوینیا کی 19الیکٹورل نشستیں بھی ٹرمپ کے نام ہو گئی ہیں،سوئنگ اسٹیٹس پینسلوینیا ،وسکونسن اور مشی گن میں بھی ٹرمپ آگے ہیں-

  • بدوبدی کی اصل ادکارہ چاہت فتح علی خان سے نالاں

    بدوبدی کی اصل ادکارہ چاہت فتح علی خان سے نالاں

    کراچی: ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز نے برطانوی پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکارہ نے دیے گئے ایک انٹرویو میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت فتح علی خان نے ان کے گانے ’بدو بدی‘ کا مذاق اُڑایا ہے اگر چاہت اس گانے کو گانا سمجھ کر گاتے، مذاق نہ اُڑاتے تو میں آج ان کی تعریف کرتی لیکن انہوں نے اتنے سُپر ہٹ گانے کا مذاق اُڑایا ہے،اور وہ اسے معاف نہیں کر سکتی اس طرح وہ اس قسم کے سلوک سے خوش نہیں ہے جو چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کے ساتھ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس گانے کی وجہ سے فلم ہٹ ہوئی تھی، اس گانے کی اتنی ڈیمانڈ تھی کہ جب سنیما میں فلم لگتی تو شروع میں، درمیان اور پھر آخر میں بھی اس گانے کو چلایا جاتا تھا لیکن انہوں نے اتنے مشہور گانے کا مذاق اُڑانا شروع کر دیا، جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے ذیشان باری نے کہا کہ اگر چاہت فتح علی نے یہ کامیڈی نہ کی ہوتی تو یہ گانا دوبارہ منظرِ عام پر شاید نہ آتا، ان کی وجہ سے اس گانے کو نئی زندگی ملی ہے۔

    واضح رہے کہ میڈم نور جہاں کی آواز میں ریکارڈ ہونے والا گانا ’بدو بدی‘ اداکارہ ممتاز پر پکچرائز ہوا تھا، ہدایت کار اقبال کاشمیری کی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے اس آئٹم سونگ نے اداکارہ ممتاز کو راتوں رات سُپر اسٹار بنا دیا تھا، وقت کے ساتھ ساتھ ”بدو بدی“ گمنامی کے اندھیرے میں گم ہوگیا جسے چاہت فتح علی خان نے اپنی ترکیب سےدوبارہ زندہ کیا اور یہ پورے پاکستان اور عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا تھا اسے بین الاقوامی مشہور شخصیات کی جانب سے 20 ملین سے زیادہ آراء اور ردعمل موصول ہوئے۔

  • آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دیدی

    آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دیدی

    ڈبلن: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طورپر تسلیم کیا تھا، اس کے علاوہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

    آئرش ٹائمزکے مطابق حکومت نے فلسطین سے جمہوریہ آئرلینڈ کے پہلے سفیر جیلان وہبہ عبدالمجید کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جس سے مئی میں جمہوریہ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    آئرلینڈ اور ریاست فلسطین کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات اس سال 29 ستمبر کو سفارتی نوٹوں کے تبادلے کے ذریعے قائم ہوئے تھے گزشتہ ماہ، ریاست فلسطین کی حکومت نے ویانا کنونشن کے تحت یہاں فلسطین کی نمائندگی کو ایک رہائشی سفارت خانے میں تبدیل کرنے کے اپنے ارادے کے بارے میں محکمہ خارجہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا-

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

  • امریکا ہائپر سونک میزائل تجربے کیلئے تیار، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

    امریکا ہائپر سونک میزائل تجربے کیلئے تیار، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

    واشنگٹن: آج رات امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فوج ہائپر سونک میزائل تجربے کے لیے تیار ہے،انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہائپرسونک میزائل ٹیسٹ کو سالوں پہلے ہی آج کے دن کیلئے شیڈول کیا گیا تھا۔

    صدارتی انتخابات کی رات ہی جوہری ہائپرسونک میزائل کے تجربے پر کچھ امریکیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم امریکی فوج نے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میزائل تجربے کیلئے وقت کا تعین پہلےہی کیا گیا تھا۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولز بند ہونے کے چند گھنٹے بعد، ایک منٹ مین III بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ ہونے والا ہے فوجی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ "ٹیسٹ معمول کے مطابق ہے اور سال پہلے سے طے شدہ تھا۔

    ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد صرف اور صرف امریکی جوہری قوتوں کی تیاری کا جائزہ لینا اور "قوم کے جوہری روک تھام کے اعتماد اور طاقت کو تقویت دینا ہے۔”

  • مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع

    مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع

    لاہور: پنجاب کا فارمر ترقی اور جدت کی راہ پر ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بے مثال اور منفرد تاریخی سکیم کا آغاز کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: مویشی پال فارمرز کے لئے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کاچند ماہ میں آغاز کیا جائے گا،وزیراعلی مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے،پنجاب کا پہلا منفرد لائیو سٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگاسی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا،منرل مکسچراور سائلج خریدا جاسکے گا-

    لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80ہزار فارمرز مستفید ہوں گے مویشی پال فارمر27ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے
    لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لئے 2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا لائیوسٹاک فارمرز کو 4ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی 4ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی –

    امریکی انتخابات،پولنگ کا وقت ختم،نتائج آنا شروع

    مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں رجسٹریشن کے لئے PLC اور شناختی کارڈ نمبر 8070پر میسج بھیجا جا سکے گا وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر لائیوسٹاک فارمرز کی آسانی کے لئے ہیلپ لائن 0800-09211 بھی فنکشنل کت دی گئی ہے

    مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمرکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہےہیں پنجاب کے کاشتکاراور لائیو سٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گےترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے سب کوشریک کریں گے ۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

  • اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ کے دوران وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

    اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ کے دوران وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوران جنگ اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : خبررساں ادارے "اے پی” کے مطابق یوو گیلنٹ کی جگہ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے،وزیراعظم نے وزیردفاع یوو گیلنٹ کو ایک ایسے وقت میں برطرف کر دیاجب اسرائیل ایک سے زیادہ محاذوں پر جنگ میں الجھا ہوا ہے۔

    نئے وزیردفاع کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں اسرائیلی ریاست اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے مشن اور مقدس فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے۔

    نیتن یاہو اور گیلنٹ کئی مرتبہ غزہ جنگ کے معاملے پر آمنے سامنے آئے ہیں تاہم نیتن یاہو نے اپنے حریف وزیر دفاع کو برطرف کرنے سے گریز کیا تھاوزیردفاع کو برطرف کرنے کے اعلامیے میں نیتن یاہو نے برطرفی کی وجہ ان کے اور وزیر دفاع کے درمیان اعتماد کے فقدان اور اختلافات کو قرار دیا۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’جنگ کے بیچ میں وزیراعظم اور وزیردفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ جنگ کی شروعات کے مہینوں کے دوران دونوں کے درمیان پورا اعتماد تھا اور بہت ہی ثمرآور کام بھی ہوا تاہم بعد کے مہینوں میں یہ اعتماد ختم ہوگیا، گیلانٹ نے ایسے بیانات دیے جو حکومت اور کابینہ کے فیصلوں سے متصادم تھے-

    دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سیاسی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرف سے برطرفی کے بعد یوو گیلنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریاست اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ سے میری زندگی کا مشن تھا، اور رہے گا،ایک ٹیلی ویژن بیان میں، انہوں نے کہا کہ ان کی برطرفی تین چیزوں پر تنازعہ کا نتیجہ ہے: الٹرا آرتھوڈوکس ملٹری سروس کا مسئلہ، غزہ میں یرغمالیوں کو چھوڑنا، اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی سرکاری تحقیقات کا مطالبہ کرنا-

    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی بن گویر نے اس فیصلے کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ یواف گیلانٹ ’جیت‘ میں ایک رکاوٹ تھے۔

    سی این این کے مطابق گیلنٹ کی برطرفی کے بعد تل ابیب اور اسرائیل کے دیگر حصوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جب نیتن یاہو نے مجوزہ عدالتی اصلاحات کی مخالفت پر گزشتہ سال پہلی بار گیلنٹ کو برطرف کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ملک گیر مظاہرے ہوئے، نیتن یاہو کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی اپوزیشن لیڈروں نے اسرائیلیوں سے احتجاج میں سڑکوں پر نکلنے کا مطالبہ کیا۔
    israel
    یروشلم اور تل ابیب میں مظاہرے پھوٹ پڑے یروشلم میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین نے "شرم کرو” کے نعرے لگائے، تل ابیب میں، مظاہرین نے ایک مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا جبکہ غزہ میں یرغمالیوں کے اہل خانہ نے وزیر اعظم کا عرفی نام استعمال کرتے ہوئے "بی بی ایک غدار ہے” کے نعرے لگائے۔
    neetan
    ایک اسرائیلی شہری جن کا بیٹا متان ابھی بھی غزہ میں ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ "جنگ کے دوران گیلینٹ کو فارغ کرنا اور ایک ایسے آدمی جس کے پاس سیکورٹی سے متعلق تجربہ نہیں ہے، کو اس جگہ پر مقرر کرنا، یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ کوئی بھی کھڑا نہیں ہو گا۔” نیتن یاہو کے پاس جوکہ انہیں ڈیل کرنے اور جنگ کو طول دینے سے روکیں۔

    اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے اسے ’’پاگل پن کا عمل‘‘ قرار دیا کہا کہ "نیتن یاہو اپنی حقیر سیاسی بقا کے لیے اسرائیل کی سیکورٹی اور آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز) کے سپاہیوں کو بیچ رہے ہیں”جنگ کے درمیان میں یووگیلنٹ کی برطرفی پاگل پن ہے”۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے برطرف وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو دونوں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غزہ میں گزشہ ایک برس سے جاری جنگ کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی کشیدگی جاری تھی –

  • مصری فوج کا ہیلی  کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    قاہرہ: مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سوموار کے روز ایران میں بھی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا کہ ایرانی صوبے سیستان میں چھوٹا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا،حادثے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

    علاوہ ازیں پیر کو ہی بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ اتر پردیش میں آگرہ کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، طیارے نے پنجاب کے شہر آدم پور سے اڑان بھری تھی اور یہ ایک مشق کے لیے آگرہ جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا،پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا-

    بھارتی دفاعی حکام نے بیان میں کہا تھا کہ ایک مشق کیلئے آگرہ جانے والے، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے-

  • آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں خطرناک اسموگ سے سانس، گلے اور آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں پھیلنے لگیں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں اسموگ کی صورتحال سنگین ہوگئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 995 تک پہنچ گیا،حکومتی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے اسموگ کی وجہ سے آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے-

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت کے حکام رواں سال فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش کا استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں، دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا ہے کہ دہلی اور اس سے ملحقہ خطے میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے۔شمالی بھارت کا بڑا حصہ ہر سال موسم سرما میں آلودگی کا سامنا کرتا ہے-

    وزیر ماحولیات نے کہا کہ ٹھنڈی ہوائیں گاڑیوں، صنعتوں، تعمیراتی دھول، اور زرعی فضلہ دہلی اور اس کے قریبی علاقوں کو زہریلی دھند کی لپیٹ میں لیتا ہے۔2023 میں بھی آلودگی سے نمٹنے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے یہ کام سرانجام نہیں دیا جاسکا تھا،میں وفاقی وزیر ماحولیات سے درخواست کرتا ہوں کہ دہلی اور شمالی بھارت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ چکا ہے، اگلے 10 دن انتہائی اہم ہیں، ہمیں مصنوعی بارش برسانے کی اجازت دی جائے۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافہ ،سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالرکا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3 پیسے اضافے سے 278 روپے 74 پیسے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا بندش سے قبل 100 انڈیکس نے کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی، کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 بنائی ہے بازار میں آج 75 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 32 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 49 ارب روپے بڑھ کر 11858 ارب روپے ہے۔

    ادھر سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی آگئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی آگئی ہے اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔