بھارت اور چین کے مابین جاری سرحدی کشیدگی کے باوجود انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے چینی کمپنی سے جانچ کٹ خریدی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اس جانچ کٹ کے لیے آرڈر حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چینی کمپنی واحد غیرملکی کمپنی ہے جب کہ بھارت نے چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہی کٹ بھارت میں بھی بنائی جارہی ہے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کووڈ 19جانچ کےلیے ایچ ایل ایل انفرا ٹیک سروسز لمٹیڈ کے ذریعے 8 مئی 2020 کو ایک ٹینڈر جاری کیا تھا۔ اس ٹینڈر کے نتائج کا اعلان 8 جون 2020 کو ہوا تھا۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے چینی کمپنی M/s Zybio. Inc سے 13.35 کروڑ روپے کی قیمت کے 13.10 لاکھ آراین اے ایکسٹریکشن کٹ خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ ایچ ایل ایل کی جانب سے جاری خریداری کے آرڈر کے مطابق ایک کٹ کی قیمت جی ایس ٹی کو ملاکر 101.92 روپے ہے جب کہ بھارت میں تیار ہونے والی کٹ پر80روپے کی لاگت آتی ہے۔ان کٹس کو ہندوستان لانے کی ذمہ داری میڈیکل آلات کی امپورٹر کمپنی لکھنؤ میں واقع پی اوسی ٹی سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ کو دی گئی ہے۔کمپنی کو جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کل پانچ مرحلوں میں ان کٹس کی فراہمی کی جائےگی۔ دریں اثنا بھارتی وزارت صحت چینی کمپنی کو آرڈر دئے جانے کی تحقیقات کررہی ہے۔
Author: Khalid Mehmood Khalid

شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نےخط لکھا ہے اور انہیں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی ہے. شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی دعوت قبول کرلی ہے

اور وہ کل دو بجے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مودی سرکار کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے آئینی ترمیم سے مسئلہ کشمیر کی مسلمہ عالمی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے اورمتنازعہ قوانین سے کشمیر میں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راجہ فاروق حیدرنے مزید لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ بھارتی کوششوں کے تناظرپر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے کل ہونے والے خصوصی اجلاس میں خطاب کریں۔ راجہ فاروق حیدربطور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیران کی خواہش ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک ایک نمائندے کو دعوت دیں تاکہ کشمیری عوام کی ایک مشکل گھڑی میں نفسیاتی ڈھارس بندھانے کا باعث بن سکے۔
سیکیورٹی کونسل کےتمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےاقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ بحث کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ سیکیورٹی کونسل کےتمام میمبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست کےدن ہندوستان نےیکطرفہ اقدامات کااعلان کیا تھا جس کوپاکستانی اور کشمیریوں نےمسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بےحدممنون مشکور ہوں چین کاجنہوں نےپاکستان کی حوصلہ افزائی کی۔ چین کابہت مفصل بیان بھی سامنے آیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پندرہ میں سے14میمبران نےاپنےخیالات ریکارڈکرائے۔ بہت سےممالک نےبھی اپنانقطہ نظرپیش کیا۔ہمارا موقف پہلےدن سےواضح رہا انہوں نے کہا کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے۔ورنہ خطےکاامن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کشمیریوں کوواضح پیغام دیناچاہتاہوں کہ آپ کامسئلہ حقیقی ہے اورپاکستان آپ کےمسئلےکےحل کیلئے کاوشیں کرتارہےگا۔ یہ مسئلہ، سلامتی کونسل کےایجنڈے پر مسلسل چلتارہا۔ صرف دوطرفہ بحث سےمعاملات کو آگے بڑھایاجاسکتاہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان کاغیرذمہ دارانہ رویہ مسلسل رہا جس سےجنوبی ایشیا کےخطےکاماحول خراب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کونسل کےاجلاس میں پاکستان کا واضح موقف پیش کرچکےہیں۔

بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا
بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کوٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف کشمیرکے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی

زاہد حفیظ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا
تازہ ترین:وزارت خارجہ نے زاہد حفیظ کو نیا ترجمان مقرر کر دیا۔اس سے قبل محترمہ عائشہ فاروقی پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ وہ ٹریننگ کورس کے لئے جائیں گی جسے مکمل کرنے کے بعد انہیں21 ویں گریڈ میں ترقی دی جائے گی

انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرخارجہ کا سینیٹ میں خطاب
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سینیٹ کے اجلاس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ آج سینیٹ جو وفاق کا نمائندہ ہے اس نے ایک خصوصی اجلاس آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر سب نے یکجہتی دکھائی۔ آج چیرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی وساطت سے پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح پوری قوم نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور جس طرح بھارتی یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی گئی وہ قابلِ تحسین ہے۔
آج تمام صوبوں میں بلکہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں جلوس نکالے۔ پاکستان کے دنیا بھر میں سفارت خانوں نے 200 کے قریب پروگرام آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیے۔ تمام سفراء کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ پاکستانی کمیونٹی اور یونیورسٹی کے طلباء کو انگیج کریں اور یہ پیغام ان تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو ایک سال بیت گیا۔ ہندوستان کی حماقتوں نے مسئلہ کشمیر کو خود بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے اس ایک سال میں جتنے مضامین چھاپے اور بھارت پر جس قدر تنقید کی گئی اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ آزاد کشمیر مظفرآباد میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان موجود ہیں۔ آج آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ پوری کشمیری قوم نے بھارت کے 5اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ 5 اگست کو ناصرف غاصبانہ قبضہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ آج مودی بابری مسجد کو شہید کر کے راج مندر کی بنیاد رکھ رہا ہے تمام مذہبی رہنماؤں اور علماء کو اس اقدام کی کھل مذمت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان دلوں اور ذہنوں کی جنگ ہار چکا ہے کشمیری ان کے رویے سے متنفر ہو چکے ہیں کشمیریوں کا بھارت نے بے پناہ معاشی نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سب اکابرین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر لبیک کہا۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ جے یو آئی ف بھی اس میں شامل ہو جاتی۔ مولانا فضل الرحمن خود کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اس فورم پر ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان، مظلوم کشمیریوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ اور کشمیر انشاء اللہ آزاد ہو گا۔
نقشہ آغاز ہے جب کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اختتام ہو گا۔ ڈاکٹرمعید یوسف
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے یوم استحصال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، معید یوسف نے کہا کہ نقشہ آغاز ہے جب کہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اختتام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو احساس ہو گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے۔ دنیا اب خاموش رہنے کی متحمل نہیں۔

یوم استحصال کشمیر:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورگورنرچوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک ریلی
یوم استحصال کشمیر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سائرن بجائے گئے۔ پاکستان اورآزاد جموں و کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر چوہدری محمد سرور،صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اورتحریک انصاف کے عہدیداران نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کرکشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
فضاء”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اورکشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہورسمیت پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک سڑک کو سرینگرکے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منا رہی ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں، انہیں کبھی نہیں بھول سکتے۔ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے،آج بھی ساتھ ہیں اورکل بھی ساتھ رہیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ قائداعظمؒ نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ہم کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔عثمان بزدارنے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔اس موقعہ پرگورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا دیں۔بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔گورنر پنجاب نے کہا ہم بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ پاکستان کشمیر کے بغیرادھورا ہے۔مودی فاشسٹ اورہٹلر کا شاگرد ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مودی نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اورپھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ 22 کروڑپاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ریلی میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،اختر ملک، نعمان لنگڑیال،اراکین اسمبلی نذیر چوہان، مسرت جمشید چیمہ،مہندر پال سنگھ، تحریک انصاف پنجاب سینٹرل کے صدر اعجاز چوہدری، پارٹی رہنماؤں و عہدیداران جمشید اقبال چیمہ، دیگر شخصیات اورعوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں. وزیرخارجہ
یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا ہے آج ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں،ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے۔ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک ان کی قیادت پابند سلاسل ہے میں ان کی وکالت کروں گا۔ میں کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا۔ بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرایض میں شامل ہے اور انشاء اللہ فتح آپ کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ4 ماہ کے لاک ڈاؤن سے، دنیا کی چیخیں نکل گئیں لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کو آج ایک سال ہو چکا ہے۔ نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصبوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبر کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کر لیں گے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کوئی قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو کوئی غاصبانہ فوج اسے دبا نہیں سکتی اور آج کشمیری کھڑے ہو چکے ہیں اور پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیر جلد اس جبر سے آزاد ہو گا۔

تمام کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا۔ عمران خان کا ٹویٹ
میں آج کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کروں گا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ۔ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے کشمیری وحشیانہ فاشسٹ فوجی محاصرے میں ہیں،پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ تمام کشمیریوں کا سفیر بنے رہیں گے،
انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال بعد میری حکومت نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ میں موثراندازمیں اٹھایا،ہم نے مودی سرکار کی ہندوتوا فاشسٹ بالادستی کو بے نقاب کیا، ہم نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے میں کشمیریوں کی امنگوں کا خیال رکھا ہےجب کہ ہم نئے سیاسی نقشے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پرقائم ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،ان کشمیریوں کی آواز بنے رہیں گے جن کی آواز بھارت نے بند کرنے کی کوشش کی۔










