Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا

    ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا

    سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹہ کے نوجوان کی قسمت کُھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔جیو ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والےنوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیا۔ صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔دوسری جانب امریکہ کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی گمنام ہیرو کے مداح ہوگئے ہیں۔لانگ جمپ کرنےوالے آصف کی ویڈیو پر اولمپئن کارل لوئس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے۔

  • بھارت نےسارک چیمبر آف کامرس کےتمام فنڈز روک لئے

    بھارت نےسارک چیمبر آف کامرس کےتمام فنڈز روک لئے

    بھارت نے سارک چیمبرزآف کامرس کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دئے ہیں۔ بھارت نے چیمبر کے تمام فنڈز روک لئے ہیں۔ چیمبرز کے ذرائع کے مطابق بھارت نے سارک کے رکن ممالک نیپال، مالدیپ اور پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پیش نظر فنڈز روکے ہیں۔ آئندہ دو سال کے لئے سارک چیمبرز کی صدارت پاکستان کے پاس ہے جب کہ چیمبر کے سیکرٹری جنرل کا تعلق نیپال سے ہے۔ چیمبر کو ملنے والے تمام فنڈز نیپال میں سیکرٹری جنرل کو ٹرانسفر کئے جاتے ہیں جب کہ سارک چیمبرز کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بھارت کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ پاکستان اور نیپال مل کر سارک چیمبرز کے فنڈز بھارت کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں جب کہ اس میں بھارت کا اپنا پیسہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سارک چیمبرز کےصدر افتخار علی ملک نے جنگ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے سارک چیمبرز کے فنڈز روک رکھے ہیں جب کہ بھارت ان فنڈز کو ریلیز کرنے کے حوالے سے مثبت جواب بھی نہیں دے رہا۔ 

  • بھارت کی طرف سےایل او سی پرپاکستانی بارڈر کے ساتھ آرمی میں موجود خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کی تعیناتی

    بھارت کی طرف سےایل او سی پرپاکستانی بارڈر کے ساتھ آرمی میں موجود خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کی تعیناتی

    بھارت نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی بارڈر کے ساتھ آرمی میں موجود خوبصورت اور نوجوان لڑکیوں کو تعینات کر دیا ہے۔ بھارتی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ ہے جب بھارتی فوج کی خواتین کو ایل او سی پر ڈیوٹی دینے کے لئے احکامات جاری کئے گیے ہیں۔ان خواتین جوانوں کودس ہزار فٹ کی بلندی پر ٹنگدھر سیکٹر میں سادھنا ٹاپ پر ڈیوٹی دی گئی ہے اور ان کا تعلق آسام رائفلز سے ہے۔ خواتین فوجیوں کے اس گروپ کی قیادت کیپٹن گرسمرن کور کر رہی ہے۔ 

  • شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب

    شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب

    وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے یہاں پہنچا ہوں. چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب۔ میرے ہمراہ کشمیر کمیٹی کے اراکین بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے ہیں.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں جس کے لئےہم ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔ فاشسٹ مودی حکومت جان لےکشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑینگے۔ دشمن جان لے. کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں. بعد میں
    شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی.

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قرہشی کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر آمد

    وزیر خارجہ شاہ محمود قرہشی کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر آمد

    وزیر خارجہ شاہ محمود قرہشی کی معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر آمد۔ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے خیرمقدم کیا ۔ بعد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست یوم استحصال کے لائحہ ء عمل کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کے مسلسل جبرو استبداد اور دباؤ کے باوجود 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری مسترد کر چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

    اس موقعہ پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا دنیا بھر میں واحد وکیل ہے۔ کشمیریوں نے اپنا مستقبل مملکت خداداد پاکستان سے وابستہ کیا ہوا ہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جدوجہد آزادی میں کشمیری عوام نے جو قربانیاں دیں ان کی عصر حاضر میں مثال نہیں ملتی۔

  • کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج

    کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج

    بلوچستان سے گرفتار ہونے والے پاکستان کی جیل میں موجود بھارتی جاسوس 50 سالہ کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے اور حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاجب کہ اپریل 2017 میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے نماز عیدالاضحی گورنر ہاؤس میں ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے لوگوں کوبھی عید الاضحی کی مبارکباددی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے نماز عید کے بعد ملک کی ترقی، خوشحالی و سا لمیت کیلئے دعا کی اور کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔ بعد میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی۔

  • ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی

    ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں. شہریار خان آفریدی

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عید کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کشمیر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ یہاں پہنچا ہوں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں جب کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے. فاشسٹ مودی حکومت جان لے. کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورکشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑینگے. شہریار خان آفریدی نے کہا کہ دشمن جان لے. کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں. بعد میں شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی.

  • چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی مظفرآباد آزاد کشمیر آمد

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی مظفرآباد آزاد کشمیر آمد

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ مظفرآباد آزاد کشمیر آمدکے بعدصدر آزاد کشمیر مسعود خان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ دلیر کشمیری نو لاکھ بھارتی فوج کا مقابلہ ہتھیاروں کے بغیر کرکے جدوجہد آزادی کی تاریخ میں نئی روایت قائم کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اراکین کشمیر کمیٹی عید کے موقع پر مظفرآباد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں. ہماری آمد حکومت پاکستان اور پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیرکاز کی ببانگ دہل حمایت کا اظہار ہے. شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی اور انکی آواز دبانے کیلئے ڈریکونین قوانین کے ذریعے کشمیری میڈیا پر پابندیاں لگارہا ہے جو اقوام متحدہ کے اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہے۔ بھارت کی عالمی سطح پر پے درپے ناکامیاں اور وزیر اعظم عمران خان کی مسئلہ کشمیر کیلئے جدوجہد عکاس ہے کہ کشمیر کی آزادی کی منزل قریب ہے.

  • بھارت نے سارک چیمبرکی مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا

    بھارت نے سارک چیمبرکی مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا

    بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے سارک چیمبرز آف کامرس کے حوالے سے کئی اہم نوعیت کے فیصلے کر لئے ہیں۔ بھارتی حکومت جسے سارک چیمبرز کی صدارت پاکستان کے پاس ہونا ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا۔ اس نے مختلف بزنس کیٹیگریز میں قائم کی گئی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک پاک بھارت اعلی سطحی بات چیت کا آغاز نہیں ہوتا تمام اسٹینڈنگ کمیٹیاں اپنا کام روک دیں۔ سارک چیمبرز کی صدارت آئندہ دو سال کے لئے نیپال کے پاس جانی تھی لیکن نیپال کی درخواست اور سارک چیمبرز آف کامرس کے مروجہ قوانین کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز صنعت کار افتخار علی ملک کو یہ صدارت سونپ دی گئی جس کی تائید اور منظوری تمام رکن ممالک نے دی۔ تاہم اب بھارت کی کوشش ہے کہ آئندہ دو سال میں پاکستان کی صدارت ختم ہونے تک سارک چیمبرزآف کامرس کو غیر فعال کر دیا جائے اور اسلام آباد میں سارک کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی میٹنگز میں بھارتی تاجروں کے وفود کو شامل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی تاجر افتخار علی ملک کو صدر منتخب کئے جانے پر بے حد خوش ہوں اور انہیں اس حوالے سے کوئی اعتراض نہیں تاہم بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں سارک چیمبرز آف کامرس کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دینا چاہتی۔ اس سلسے میں سارک کے موجودہ صدر افتخار علی ملک کے ساتھ بات کی گئی تو انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔