Baaghi TV

Author: Khalid Mehmood Khalid

  • پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد

    پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور کا انعقاد

    پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کے دوسرے دور میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کے نائب وزیر خارجہ لو ژاؤ ہوئی کی وڈیو لنک پر مشاورت ہوئی جس میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے تعاون میں اضافے، سی پیک اور دوطرفہ معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقعہ پر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہار سٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک باہمی احترام، ایک دوسرے کی سالمیت و خود مختاری کے لئے احترام، مساوی استفادے وترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے خواہاں ہیں

  • کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر شدید گولہ باری۔ فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی۔ پاکستان کی جوابی کارروائی

    کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر شدید گولہ باری۔ فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی۔ پاکستان کی جوابی کارروائی

    بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ باغی ٹی وی کو کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ‏لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر سول آبادی پر شدید گولہ باری کی۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں عام شہری 72 سالہ بزرگ خاتون مقصودہ بیگم شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی اور اس کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

  • امریکہ سے اومنی ایئرکاخصوصی طیارہ 28 جولائی کوملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپاکستان پہنچےگا

    امریکہ سے اومنی ایئرکاخصوصی طیارہ 28 جولائی کوملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپاکستان پہنچےگا

    سول ایوی ایشن نے امریکی چارٹرطیارےکواسلام آبادایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔امریکی کمپنی اومنی ایئرکاخصوصی چارٹر طیارہ 28 جولائی کوپاکستان پہنچےگا۔ خصوصی پرواز اواےای423 ملک بدرکیےگئے114پاکستانیوں کولےکرپہنچےگی۔ سی اے اے نےامریکی سفارت خانےکی درخواست پرخصوصی طیارےکولینڈ کرنے کی اجازت دی ہے جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےوزارت خارجہ کی ہدایت پراجازت نامہ جاری کیا۔ امریکہ سےملک بدرہونےوالےپاکستانیوں سےمتعلق وزارت خارجہ کوآگاہ کردیاگیا۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے ایس او پی کےتحت طیارےکے عملےکوایئرپورٹ پراترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ قریشی

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیر خارجہ قریشی

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلی عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقعہ پر کہا کہ بھارت کی ہندتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان, مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی و علاقائی فورم پر اٹھا رہا ہے اور بھارت سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
    اجلاس میں بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور انہیں مزید اجاگر کرنے کیلئے کیلئے مختلف تجاویز کو زیرغور لایا گیا۔ اجلاس میں افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

  • حکومت نے عدالت سے کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعاکردی

    حکومت نے عدالت سے کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعاکردی

    حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ حکومت نےحال ہی میں جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت 6 صفحات پرمشتمل ایک درخواست دائر کی ہے اورعدالت سے کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔




  • وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

    وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر آئی آر ایس ایمبیسڈر ندیم ریاض نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئ عمارت کا افتتاح کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر آنسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے محققین سے خطاب بھی کیا۔ اور انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت میں منتقلی پر پریذیڈنٹ ایمبیسڈر ندیم ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی نئی عمارت تکنیکی حوالے سے مکمل فنکشنل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیزکی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے،ہمیں خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین عالمی سطح کی تحقیق کو منظرعام پر لانا ہوگا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مزہد کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال خصوصی توجہ کی متقاضی ہے ان بدلتے ہوئے حالات میں ہمیں بہترین حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔ اکیسویں صدی کو ایشا کی صدی کہا جاتا ہے جہاں چین ایک بڑی معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے ہمیں اس حوالے سے بھی چین کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ اس موقعہ پر وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور پریذیڈنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

  • ڈاکٹر معید یوسف اورشہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ڈاکٹر معید یوسف اورشہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقوام متحدہ اور بین

    الاقوامی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور جارحانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔ معید یوسف نے مزید کہا کہ 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا۔ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • دو روز قبل کرونا وائرس سے مرنے والے مریض کی لاش اب بھی وارڈ میں

    دو روز قبل کرونا وائرس سے مرنے والے مریض کی لاش اب بھی وارڈ میں

    دنیا کی سب سے بڑی جموریت اور انسانی حقوق کی دعویدار بھارتی حکومت کرونا سے مرنے والے اپنے شہریوں کی لاشوں کو لاوارث چھوڑ رہی ہے
    بھارتی ریاست بہار کے سرکاری ہسپتال کے ایک وارڈ میں دو روز قبل دم توڑنے والے کرونا وائرس کے شکار مریض کی لاش ابھی تک موجود ہے
    جب کہ وارڈ میں موجود دیگر مریضوں اور ان کے لواحقین کی انتظامیہ سے متعتدد بار اپیل کے باوجودلاش کووہاں سے ہٹایا نہیں گیا۔وارڈ میں مسلسل پڑے رہنے سے شدید بد بو اور تعفن پھیلنے کے باوجود انتظامیہ اس معاملے پر توجہ نہیں دے رہی۔

  • بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے

    بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو نشانہ بنا رہا ہے

    آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے دنیا بھر خاص طور پر برطانیہ میں زیر تعلیم طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے عوامی رائے عامہ تیار کرنے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ناجائز اور غاصبانہ قبضہ کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کریں۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ میں قائم پاکستان لیڈر شپ ایسوسی ایشن آف سٹوڈنٹس اینڈ ایلومنائی (پلاسا) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد جس کی قیادت طالب علم رہنما عدیل احمد کر رہے تھے نے جموں وکشمیر ہاؤس میں صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی اور اُن سے اپنی تنظیم کی سرگرمیوں اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی گفتگو میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے غیر قانونی قبضہ کو دوام بخشنے اور کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر آواز بلند کرنے والے نوجوانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہا ہے، انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے، پیلٹ گنوں کے استعمال سے انہیں بصارت سے محروم کر رہا ہے اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار کر کے انہیں جیلوں اور ملٹر عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج یہ سب کچھ اس لئے کر رہی ہے تاکہ آزادی اور حق خودارادیت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کیا جا سکے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیرکے نوجوان بھارت کے آگے جھکنے کے لئے تیار نہیں اور اُن کا یہ عزم ہے کہ وہ اپنا جمہوری اور جائز حق، حق خودارادیت لے کر رہیں گے اور اس جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نوجوان ہی ہراول دستہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ برطانیہ کی کوین میری یونیورسٹی، کنک کالج اور سٹی یونیورسٹی لندن سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں پلاسا کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آئندہ آنے والے تین چار عشروں کے حالات اور قومی ضروریات کو سامنے رکھ کر اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے آپ کو جدید علوم، سائنس و ٹیکنالوجی، کاروباری مہارتوں اور حکومت اور گورننس سے متعلق علوم سے آراستہ کر کے پاکستان کو دنیا کا ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی ممکن ہے اور نہ ہی بھارت کے مسلمان محفوظ ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے قائد عدیل احمد نے صدر سردار مسعود خان کا برطانوی جامعات اور کالجز تک پہنچنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ صدر برطانیہ بھر میں پھیلی ہوئی جامعات کے طلبہ تک پہنچ کر انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں اور اس مقصد کے لئے پہلے سے کام کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔ طلبہ کے وفد نے آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات کے وائس چانسلر ز حضرات سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی

    بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بن گئی

    بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا ویرپن کو تامل ناڈو یوتھ ونگ  کا نائب صدر بنادیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، دو ریاستوں(کرناٹک اور تمل ناڈو) اورویسٹ  گھاٹ کے پورے جنگلی علاقے میں ویرپن کی دہشت تھی۔ اس پر پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران سمیت 150 سے


    زیادہ  لوگوں کو قتل کرنے کا الزام لگایاجاتا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہی اس پر 100سے زیادہ  ہاتھیوں کے شکار کا بھی الزام ہے۔ حالانکہ، اس کی پہچان چندن اسمگلر کے طورپر تھی۔ اس کو سال 2004 میں پولیس نے ایک مقابلے  میں مار دیا تھا۔اب ویرپن کی29سالہ بیٹی ودیا ویرپن بی جے پی کے تامل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بنائی گئی ہیں۔ مقامی یونیورسٹی سے لا گریجوایشن کرنے والی ودیا کرشناگری میں بچوں کے لیے ایک اسکول بھی چلاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری ایک نئے مستقبل کااشارہ ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں کسی خاص کمیونٹی سے نہیں جڑی ہوں، میراانسانیت میں بھروسہ ہے اپنے والد ویرپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا نے کہا، ‘میں نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران انہیں صرف ایک بار دیکھا تھا، جب میں کرناٹک میں ہنور کے پاس گوپی ناتھم میں اپنے دادا کے گھر پر تھی۔ وہاں قریب ہی ایک جنگل تھا، تب میں مشکل سے چھ یا سات سال کی تھی۔ جہاں ہم کھیلتے تھے، وہاں وہ آئے اور کچھ دیر مجھ سے بات کی پھر چلے گئے۔ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ اچھا کام کرو، ڈاکٹر بننے کے لیے اچھے سے پڑھو اور لوگوں کی خدمت کرو۔’ انہوں نے کہا، ‘لیکن جب وقت کے ساتھ میں دنیا کو سمجھنے لگی تب وہ اپنی زندگی جی چکے تھے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ان کے آس پاس کے حالات  تھے جس نے انہیں ایک غلط راستہ چننے کے لیے مجبور کیا۔ لیکن ان کی کچھ کہانیاں مجھے سماج کی خدمت کرنے کے لیے حوصلہ دیتی ہیں۔