پاکستانی علاقوں پر بار بار فائرنگ اور معصوم لوگوں کو سیدھی گولیوں کا نشانہ بنانے والے بھارتی حکمرانوں نے پاکستان پر الزام دیتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور سید حیدر شاہ کو ہفتہ کے روز دفتر خارجہ میں طلب کیا اور پاکستان پر 17 جولائی کو مقبوضہ کشمیرمیں کنٹرول لائین پرواقعہ کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت تین عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے مضحکہ خیز الزامات لگاتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔
Author: Khalid Mehmood Khalid
-

قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تو اس وقت صرف 3 سپیشل اکنامک زون تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قلیل مدت میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے 7 سپیشل اکنامک زونز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں آج دوسرے سپیشل اکنامک زون ”قائداعظم بزنس پارک“ کے منصوبے پر آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون شروع کیا گیا۔ انشاء اللہ ہم بہت جلد بہاولپور میں بھی سپیشل اکنامک زون بنائیں گے جو جنوبی پنجاب کا پہلا سپیشل اکنامک زون ہوگا۔ وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں قائداعظم بزنس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک 1536 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور 5 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 200 ایکڑ اراضی پر صنعتی کارکنوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے قریب ہونے کی وجہ سے قائداعظم بزنس پارک کا منصوبہ خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ قائداعظم بزنس پارک میں 653 صنعتی یونٹس قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پنجاب میں کورونا کی وجہ سے متاثرہ کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کیلئے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا جو کہ ایک تاریخ ہے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے تحت متعدد چھوٹے ٹیکس ختم کئے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپویشن نے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے 12 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو 25 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 121سال کے بعد پنجاب کے دوسرے بڑے آبپاشی منصوبے جلالپور کینال پراجیکٹ کاآغاز کیاگیا۔ پنجاب میں گریٹر تھل کینال کے منصوبے پر کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ کس عمر خان کینال کا منصوبہ بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔ خانکی بیراج کا بھی افتتاح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اوررہنمائی میں پنجاب ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ اپوزیشن سر توڑ کوشش کے باوجود موجودہ حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں مزید میگا پراجیکس بھی آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن،رہنمائی اور پالیسیوں کے مطابق معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی خوشحالی آئے گی۔
-

وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقعہ پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے وزیراعظم کو منصوبہ پربریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر عملدرآمد کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور واٹر کنزرویشن کے لئے سختی سے عملدرآمد کی خصوصی تاکید کی اور کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت اور لاہور شہر کی رہائشی ضروریات پورا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے پیدا ہونے والی مشکل معاشی صورتحال میں اس منصوبے سے لوگوں کو نوکریاں دینے میں مدد ملے گی۔ خصوصااس پراجیکٹ سے لاہور کے رہائشیوں کے لیے پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کےحوالے سے ہر رکاوٹ ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انپوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں اور واٹر کنزرویشن کا خاص خیال رکھا جائے۔
وزیر اعظم کی چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ منصوبے میں زیادہ سے زیادہ مقامی طور پر تیار کیا جانے والے مٹیرئیل استعمال کیا جائے تاکہ مقامی صنعتوں کو ترقی ملے۔ انپوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی طرز پر جدید اور ماڈرن سٹی کا قیام عمل میں آئے گا ۔ ٹائم لائنز کے تحت منصوبے کا جلد از جلد آغاز کیا جائے۔
اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ محمد عمران، مشیر وزیر اعلیٰ برائےخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے شرکت کی۔ -

کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھ کر آرڈیننس جاری کروانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھ کر خاموشی سے خفیہ انداز سے آرڈیننس جاری کروایا جو سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ سے بالا بالا فیصلے کرکے پارلیمنٹ پر مسلط کریں۔ انہوںنے کہا کہ جس انداز سے کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ایسا فیصلہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر یا وزیراعظم کرتے تو انہیں ملک دشمن قرار دے کر سزا بھی دے دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس انداز سے من مانی کر رہے ہیں اس عمل سے ان کے لاڈلے ہونے کا تاثر مضبوط ہورہا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایک دن احسان اللہ احسان کی طرح کلبھوشن کو بھی فرار کرایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نے ادویات کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عوام پر ادویات کی قیمتوں کا بم گرانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وباءکے دوران صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں مگر پاکستان میں وباءکے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔
-

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے کئی ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کےمختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی لاہور میں ملاقات۔ ممبران میں ملک محمد عامر ڈوگر، زوالفقار علی خان، سید فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، ملک عمر اسلم خان، مہر غلام محمد لالی، ریاض فتیانہ، ملک کرامت علی
کھوکھر، رائے محمد مرتضی اقبال، احمد حسین ڈیہڑ، میاں محمد شفیق،طاہر اقبال، نیاز احمد جکھڑ اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک تھے۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل، اور فلاحی و ترقیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے فوری حل اور فلاحی، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ممبران اس ضمن میں عوام الناس سے مستقل رابطے میں رہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے حوالے سے درپیش انتظامی مشکل کی صورت مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں آپ سے ملاقات کا مقصد صوبائ حکومت سے موثر رابطے اور کوارڈینیشن میں مزید بہتر ی لانا ہے تاکہ صوبائ حکومت ممبران کو ان کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ممکنہ معاونت فراہم کرے۔ وزیراعظم نے بھکر ، خوشاب، مظفر گڑھ اور لیہ کے عوام کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ تھل کینال منصوبے کے آغاز کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔ اس منصوبے کا آغاز جلد ہو گا۔ ممبران اسمبلی نے ملک میں کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے دانشمندانہ حکمت عملی، ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور خصوصی طور پر تھل کینال منصوبے کے فیصلے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ممبران کو انتظامی امور میں درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی تاکہ عوام کے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے۔ -

19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ صدر آزاد کشمیر
آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پرتسلیم شدہ پیدائشی حق، حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے۔لیکن کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ 19جولائی 1947کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے،آج ہی کے دن سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعہ ہونا تھا۔ بھارت کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرمنخرف ہو گئے جس کے نتیجے میں حق خوداراردیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ 19جولائی 1947کو کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔اور اقوام عالم میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق پیدا کریں۔ میں اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے نظریہ الحاق پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
-

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا
آج پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، چیرمین کمیٹی شہریار آفریدی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف و دیگر ممبران کشمیر کمیٹی /پارلیمنٹیرینز کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا منصب سنبھالنے پر شہریار آفریدی کو مبارکباد دی۔ چیرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے آغاز میں شہدائے کشمیر کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں ممبران کمیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر و خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات اور اس کے بعد خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات اور ان مضمرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 40 سے زیادہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے روابط ہوئے اور ان روابط ، میں میں نے ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے، مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر سیکورٹی کونسل اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کیے اور ان خطوط میں بھی میں نے بھارتی عزائم کے باعث پورے خطے میں امن و امان کو درپیش خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ چیرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت یہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے
-

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمد
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ آمدکے موقعہ پر

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری معظم احمد خان، اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی

علالت کے دوران، جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا -

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس۔ مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں مودی کی طرف سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ اجلاس میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وہ کشمیری شہداء کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ جس کا متن یہ ہے:-
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم دشمن غیر قانونی اور غیرانسانی اقدامات شدید مذمت کرتی ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارتی وزیراعظم مودی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی اقدامات کی مذمت کرتی ہے،
بھارتی وزیراعظم نے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے کیا،
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے بھارتی اقدامات کیخلاف اقوام متحدہ میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے،
مودی کھلم کھلا اقوام متحدہ اور بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،
حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قراردادوں اور قوانین کے تحت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔
-

کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے بھارت کو رسمی طور پر آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بار سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی سفارت کار کو کلبھوشن تک قونصلررسائی دی گئی تھی، جس میں بھارت کی بدنیتی سامنے آئی تھی، بھارتی سفارت کار کا کہنا ہم یہ قونصلر رسائی ہی نہیں چاہتے تھے،اس دوران کلبھوشن بھارتی سفارت کاروں کو پکارتا رہا اور وہ چلے گئے۔ کلبھوشن کہتا رہا مجھ سے بات کریں اور سفارت کارچلتے بنے۔
