Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • فیک نیوز پھیلانے پر رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف درخواست

    فیک نیوز پھیلانے پر رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف درخواست

    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اور رکن پنجاب اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور، سونیا عاشر کے خلاف فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ سونیا عاشر نے سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر شیئر کی تھی جس سے زیر سماعت مقدمے پر اثر پڑا۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ان کی نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھی، جس پر لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا دی جا چکی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سونیا عاشر نے اس پوسٹ میں ملزمان کو فرضی سزا کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا، اور یہ خبر مکمل طور پر فیک تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جھوٹی خبر نے زیر سماعت مقدمے کو بری طرح متاثر کیا۔درخواست گزار نے ایف آئی اے سے درخواست کی ہے کہ سونیا عاشر کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خط لکھا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کے ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، اور ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

  • لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ،پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    ‏لاہور ہائیکورٹ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کی ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ،جسٹس فاروق حیدر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی راجہ ریاض کے توسط سے درخواست پر سماعت کی

    دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیے،پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کہ اسے چھ فاسٹ ٹریک کیا ،پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر تین برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی،ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا ہے،پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی،پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا ،پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی ،پیکا ترمیمی ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے ،عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے،عدالت پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کرے

  • ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو  خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

    ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے ٹرانس جینڈرز کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس حکمنامے کا مقصد خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے زمرے میں شامل ہونے سے منع کرنا ہے۔حکم نامے کے مطابق، امریکی وفاقی حکومت ان تعلیمی اداروں کو فنڈز فراہم نہیں کرے گی جو ٹرانس جینڈرز، خاص طور پر ٹرانس لڑکیوں اور خواتین کو، خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے اور خواتین کے لاکر رومز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے کے ذریعے "خواتین کے کھیلوں کے خلاف جنگ” کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مردوں کو خواتین کھلاڑیوں کا حق نہیں چھیننے دیں گے۔

    یہ حکم نامہ امریکہ میں جنسیت اور کھیلوں کے اصولوں کے حوالے سے جاری ہونے والی بحث کو مزید بڑھا دے گا، کیونکہ اس فیصلے کو بہت سے افراد اور گروہ مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔ بعض حلقے اسے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ دیگر نے اس پر تنقید کی ہے اور اسے ٹرانس جینڈرز کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس اقدام کے اثرات کھیلوں کے عالمی منظرنامے پر بھی پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر ان شعبوں میں جہاں ٹرانس جینڈرز کھلاڑیوں کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکار شہید،پانچ زخمی

  • لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی.

    جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت سے متعلق رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ 8 فروری کو شہر میں کرکٹ میچ اور ہارس کیٹل شو منعقد ہو رہا ہے، جبکہ جلسے کی اجازت سے متعلق مشاورت اور میٹنگز ابھی جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مزید میٹنگز بھی بلائی جا رہی ہیں،سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارچ کا اجازت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا،سرکاری وکیل نے عدالت میں عورت مارچ کی سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق خط پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 12 فروری کو منعقد کیا جائے گا اور شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عورت مارچ کے انعقاد کے لیے درخواست کب موصول ہوئی تھی؟ جس پر ڈی سی لاہور نے جواب دیا کہ یہ درخواست 29 جنوری کو موصول ہوئی تھی۔ عدالت نے سوال کیا کہ قانون میں درخواست پر فیصلے کے لیے کوئی مقررہ مدت درج ہے؟ ڈی سی لاہور نے جواب دیا کہ قانون میں اس حوالے سے کوئی مدت مقرر نہیں ہے،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا جائے گا۔ تاہم، عورت مارچ کی اجازت ملنے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

  • مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

    مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کی بے دخلی

    موریطانیہ، سینیگال، ملائیشیا، عمان، سعودی عرب، قطر سمیت 10 مختلف ممالک سے 48 گھنٹوں کے دوران 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کراچی میں 15 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

    امیگریشن ذرائع کے مطابق، عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام کرنے پر 34 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ان میں سے 2 افراد کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔عمان سے 24 پاکستانی شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر واپس بھیجا گیا۔ ان میں سے ایک شخص کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں شامل تھا، جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔ باقی افراد میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

    سعودی عرب سے 14 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ، منشیات، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس دوران انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے بے دخل کیا گیا، جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔متحدہ عرب امارات میں منشیات، چوری، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ گم ہونے اور دیگر الزامات کے تحت 19 افراد سمیت 31 پاکستانی شہریوں کو واپس بھیجا گیا۔

    ملائیشیا میں غیرقانونی امیگریشن کے الزام میں 8 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ اسی طرح، ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا اور قطر سے 9 پاکستانی شہریوں کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی، مفرور ہونے، غیر قانونی کام کرنے اور دیگر الزامات پر بے دخل کیا گیا۔یہ اقدامات غیر قانونی امیگریشن کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تعاون اور پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

  • پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار ،5 افراد گرفتار

    پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار ،5 افراد گرفتار

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 90 افراد نے پولیو کے قطرے پلانے سے صاف انکار کیا جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق، انکار کرنے والے 60 والدین کو قائل کرکے اُن کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ تاہم، جن والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا، ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں تاکہ بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    پولیو کے خاتمے کے لیے کوئٹہ میں مہم جاری ہے اور حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

    بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے گھر پرمظاہرین کا حملہ،گھر جلا کر گرا دیا

  • بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے گھر پرمظاہرین کا حملہ،گھر جلا کر گرا دیا

    بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے گھر پرمظاہرین کا حملہ،گھر جلا کر گرا دیا

    ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے بنگلا دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر پر حملہ کر کے اسے جلا دیا اور بعد میں کرین کی مدد سے گرا دیا۔

    بنگلادیشی عوام نے انڈیا کے ساتھ ملکر شیخ مجیب کی 1971 میں کی جانے والی سازش کی ایک بار پھر تسخیح کر دی ، بدھ 5 فروری کی رات بنگلادیشی عوام نےدھانمنڈی 32 میں واقع شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوابولا،عوامی ہجوم نے شیخ مجیب الرحمان کی یادگار اور رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی،عوامی ہجوم کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا، منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں گھر کی ایک منزل پر آگ کے شعلے دکھائی دے رہے تھے

    مقامی میڈیا کے مطابق،”سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی آن لائن تقریر کے بعد عوامی لیگ کے خلاف احتجاج شروع ہوا”،”سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا گیا تھا کہ "اگر شیخ حسینہ آن لائن تقریر کرتی ہیں توشیخ مجیب الرحمان کی دھانمنڈی 32 میں واقع رہائش گاہ کی طرف "بلڈوزر جلوس” لے جایا جائے”

    رات 8 بجے کے قریب مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں شیخ مجیب کی رہائش گاہ پہنچے،عوام مین گیٹ کو توڑتے ہوئے زبردستی اندر گھس گئی،مظاہرین نے رہائش گاہ میں موجود شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر کو بھی نذ ر آتش کردیا،امتیازی سلوک مخالف اسٹوڈنٹ موومنٹ کے کنوینر حسنات عبداللہ نے فیس بک پر پوسٹ کیاکہ:
    "آج رات، بنگلہ دیش کی سرزمین فاشزم سے آزاد ہو جائے گی”،مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ ’’شیخ مجیب الرحمان کا خاندان آمریت اور فسطائیت کی علامت ہے‘‘،بنگلہ دیش سے مجیب ازم کے فاشزم کے ہر نشان کو مٹا دیا جائے گا،مظاہرین کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کو واپس لا کر پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا،”دیگر شخصیات، بشمول انقلاب منچہ کے کنوینر اور جاتیو ناگورک کمیٹی کے رکن شریف عثمان ہادی نے بھی حملے کی وارننگ پوسٹ کی”،

    "گزشتہ سال5 اگست کوبھی مظاہرین نے شیخ مجیب کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور کچھ حصےکو آگ لگا دی تھی”یہ گھر بنگلہ دیش کی تاریخ میں ایک علامتی حیثیت رکھتا تھا کیونکہ شیخ مجیب نے یہاں سے نام نہاد تحریک آزادی کی قیادت کی تھی،شیخ حسینہ کے دور حکومت میں اسے ایک عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا تھا، جہاں عالمی رہنما سرکاری پروٹوکول کے تحت دورہ کرتے تھے،بنگلہ دیش میں انقلاب اور حکومتی تبدیلی کے بعد سے شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ تاحال زیرعتاب ہے،شیخ حسینہ کیخلاف عوامی غصہ اب بھی برقرار ہے اور عوام کی جانب سے احتجاج کیے جاتے ہیں،

    واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس ملک میں ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد بنگلا دیش سے فرار ہو کر بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے متعدد بار بھارت سے شیخ حسینہ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا یہ حملہ شیخ حسینہ واجد کے خلاف بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور عوامی غم و غصے کا حصہ دکھائی دیتا ہے، جس نے بنگلا دیش میں ایک نیا سیاسی بحران جنم دے دیا ہے۔

    ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روک دیا

  • کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکار شہید،پانچ زخمی

    کرک میں پولیس چوکی پر حملہ، تین اہلکار شہید،پانچ زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر کیے گئے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہیں۔ یہ حملہ کرک کے علاقے بہادرخیل میں واقع پولیس چوکی پر کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او کرک نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں تین اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام نے علاقے میں فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

    اس حملے نے خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کے لیے بڑھتی ہوئی سیکیورٹی چیلنجز کو دوبارہ اجاگر کر دیا ہے، اور حکام کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔علاقے کے عوام نے پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے، اور اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھائیں۔

    یہ واقعہ کرک میں ہونے والے حالیہ حملوں کا حصہ ہے جس نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    بلاول کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت

    لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، وزیر اعلی مریم نواز کی شرکت

  • بلاول  کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  ناشتے کی تقریب میں شرکت

    بلاول کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شریک ہوئے۔

    یہ تقریب واشنگٹن میں منعقد کی گئی، جہاں بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تک تقریباً پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ اس دعائیہ ناشتے میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری اس اہم دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے پیر کو امریکا پہنچے تھے۔ اس ہفتے امریکا میں متعدد نیشنل پریئر اور فیتھ کی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس بھی شریک ہوں گے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹو کا امریکا کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہ چکا ہے، تاہم یہ ان کی پہلی بار شرکت تھی۔

    بلاول بھٹو زرداری کی اس تقریب میں شرکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے والد، صدر پاکستان آصف علی زرداری چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ترجیح چین کے ساتھ تعلقات ہیں، اس کے بعد دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہیں.

  • صدر مملکت آصف  زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    صدر مملکت آصف زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اپنے سرکاری دورے پر چین پہنچے، جہاں چین کے عظیم عوامی ایوان (گریٹ ہال آف چائنا) میں چین کے صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    صدر زرداری کے بیجنگ پہنچنے پر چین کی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔چین کے عظیم عوامی ایوان میں ہونے والی ملاقات میں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ اپنے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ چینی بچوں نے بھی صدر آصف علی زرداری کا شاندار انداز میں خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا، جس سے دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید فروغ ملا۔اس ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سکیورٹی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبوں کی تیزی سے تکمیل پر بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وفد ارکان بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئے۔

    صدر آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔