Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےعالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر آج آئی سی سی پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں اس وقت لگائی جا رہی ہیں جب آئی سی سی نے امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر کے اس فیصلے سے امریکی شہریوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہل خانہ پر مالیاتی پابندیاں اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ اس کا مقصد آئی سی سی کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے سے روکنا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے گزشتہ سال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ آئی سی سی نے ان پر جنگی جرائم کے الزام عائد کیے تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹس جاری کیے تھے۔اس کے علاوہ، عالمی فوجداری عدالت نے سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کے لیے مناسب بنیادیں موجود ہیں۔عالمی عدالت نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں میں احتیاط نہیں کی اور جنگی ہتھیاروں کے طور پر بھوک کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں قتل، ایذا رسانی اور دیگر غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری غزہ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں ہیں۔

    اس فیصلے کے بعد امریکہ کی طرف سے آئی سی سی پر عائد کی جانے والی پابندیاں عالمی سطح پر ایک نیا تنازعہ پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ معاملہ عالمی سیاست میں اہمیت اختیار کر چکا ہے، اور دیکھنا یہ ہوگا کہ اس کے اثرات کس طرح مرتب ہوتے ہیں۔

  • احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے یوم تاسیس کی تقریب،مبشر لقمان مہمان خصوصی ہوں گے

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے یوم تاسیس کی تقریب،مبشر لقمان مہمان خصوصی ہوں گے

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر 18 فروری کو تقریب ہو گی،سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔تقریب منگل کو دن 12 بجے الہ آباد روڈ کنگن پور قصور میں منعقد ہو گی،اس تقریب میں مختلف شخصیات کے علاوہ صحافی، سماجی کارکنان اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد بھی موجود ہوں گے۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج کے لیے کی جانے والی اہم کوششوں اور ہسپتال کی کامیابیوں پر بات چیت کی جائے گی، اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح اس ادارے نے کمیونٹی کے افراد کی زندگیوں میں بہتری لائی ہے۔یوم تاسیس کی یہ تقریب نہ صرف احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی کامیابیوں کا جشن ہو گی بلکہ اس کے ذریعے تھیلیسیمیا جیسے پیچیدہ مرض کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے چیئرمین محمد سعید کا کہنا ہے کہ راہ عزم و وفا اور خدمت خلق کے دو سال مکمل الحمدللہ ، خدمت کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ڈونرز، کارکنان، زمہ داران اور اہل علاقہ کو ہسپتال کی اب تک کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی آئندہ کے منصوبوں پر بریفننگ اور وسائل و ضروریات، اخراجات پر آگاہ گیا جائے گا۔ ہم احباب سے اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں تھیلیسیمیا کے سینکڑوں مریض بچے آپ کے منتظر رہیں گے۔ آئیں دیکھیں کہ آپ کا تعاون کتنی زندگیاں بچا رہا ہے۔ آپ کی سپورٹ سے کتنے دیے روشن ہیں کتنے پھول تروتازہ ہیں۔اس فقید المثال پروگرام میں ملک بھر کی نامور سیاسی و سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات و سرکاری افسران تشریف لارہے ہیں۔

  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپووا کے زیر اہتمام تقریب

    5 فروری 2025یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک ہیریٹیج ہوٹل لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عزم دہرایا گیا۔

    تقریب کے شرکاء نے کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گا۔تقریب میں اپووا عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ، تقریب میں سال 2025 کےلئے عہدے داران کو نوٹیفکیشن بھی ایشو کیے گئے۔ نوٹیفکیشن میں عہدے داران کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر عہدے داران میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں شرکاء کے لئے پرتکلف بوفے ناشتہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔تقریب میں سنیئر صحافی ندیم نظر،سماجی و سیاسی شخصیت ریاض احمد احسان ،معروف قانون دان سعدیہ ہما شیخ،صدارتی ایوارڈ یافتہ لکھاری حاجی عبدالطیف کھوکھر ،مصنف کتاب الکثیرا عبدالصمد مظفر،بانی اپووا ایم ایم علی،وائس چیئرمین حافظ محمد زاہد ۔مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ،نائب صدور سفیان فاروقی اور اسلم سیال،صدر خواتین ونگ سحرش خان،جنرل سیکرٹری مدیحہ کنول،ساجدہ اصغر،نبیلہ اکبر،اظہر حسین بھٹی،محمد توصیف ملک،محمد معاویہ،ایمن سعید،قرۃ العین خالد،لاریب اقرء،نادر فہمی،اویس چوہدری،ندیم صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔جبکہ چئیرمین اپووا زبیر احمد انصاری طبعیت ناسازی کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

  • اڈیالہ جیل جانے سے روکے جانے پر فیصل چودھری کی درخواست

    اڈیالہ جیل جانے سے روکے جانے پر فیصل چودھری کی درخواست

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر پی ٹی آئی کے بانی، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کو داخلہ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

    جیل کے عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فیصل چودھری کو دو گھنٹے تک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھا کر واپس جانے کا کہا گیا۔جس کے بعد فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں وکیل ہیں اور ان کے تمام مقدمات میں ان کا وکالت نامہ جمع ہے، مگر جیل عملے نے داخلی دروازے پر انھیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

    فیصل چودھری نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جی ایچ کیو کیس کی سماعت مقرر کی تھی، لیکن جیل عملے نے انھیں اندر جانے سے روک دیا۔ اس پر انھوں نے احتجاج کیا، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں انہیں دو گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا گیا۔فیصل چودھری نے درخواست میں یہ بھی تحریر کیا کہ جیل عملہ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے ہمراہ آئے سائلین کو بھی ہراساں کرتا رہا۔ انھوں نے درخواست کی کہ جیل انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چودھری کی درخواست وصول کرلی ہے،

  • بابر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت کیوں نہ آئی

    بابر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت کیوں نہ آئی

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے خلاف خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

    جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی اور اہم ریمارکس دیے۔لاہور ہائیکورٹ میں سابق کرکٹ کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں انہوں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بابر اعظم کی طرف سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے دوران سماعت سوال کیا کہ مدعیہ خاتون کو طلب کیا گیا تھا اور وہ کہاں ہیں؟ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا ایکسڈنٹ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مزید سوال کیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کب سے کب تک ہیں؟ جس پر بیرسٹر حارث عظمت نے جواب دیا کہ میچز مارچ تک جاری رہیں گے۔

    جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی سماعت کو اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے تاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران بابر اعظم کو کسی قسم کی پریشانی یا ڈسٹربنس کا سامنا نہ ہو۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے بعد کیس کی سماعت کی جائے گی۔اس درخواست کی سماعت اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے، اور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے مقدمہ کے اندراج کے حکم کو معطل کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ خاتون حامیزہ کی طرف سے لاہور کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر بابر اعظم کے والد، بھائی، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے اور دیگر افراد ہراساں کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے ہامزہ نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کو بابراعظم نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھ

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے  بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

  • بابر اعظم کی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ؟

    بابر اعظم کی ویڈیو لیک ہونے کا خطرہ؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم مشکل میں پھنس گئے،

    بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کا فون گم ہوگیا ہے جس کے باعث ان کے تمام رابطے بھی ضائع ہو گئے ہیں۔بابر اعظم نے کہا، "میرا فون گم ہوگیا ہے اور اس میں تمام رابطے بھی ضائع ہو گئے ہیں، اس لیے اگر کسی کو فوری طور پر جواب نہ ملے، تو براہ کرم صبر کریں۔ جیسے ہی فون ملے گا، میں سب سے رابطہ کر لوں گا۔”

    یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بابر اعظم کی مصروفیت اور اہم معاملات کی وجہ سے کئی افراد ان سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ان کے اس بیان کے بعد مداحوں اور فالوورز نے انہیں تسلی دی اور جلد فون ملنے کی دعا کی۔

    بابر اعظم کی اس گمشدہ فون کی خبر نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، بابر اعظم کے فون گم ہونے پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہی ہو گا جس کو بابر کا فون ملا ہو گا.ایک صارف کا کہنا تھا کہ اب بابر کا فون گم ہونے کے بعد بابر اعظم کی ویڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاید میں ہی فون گم ہونے کا سٹیٹس لگاتا تھا لیکن یہاں توبابر بھی…

  • نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

    نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نو مئی کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،

    اس سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی آج عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کیس میں ایک اور گواہ سب انسپیکٹر احمد یار کا بیان ریکارڈ کیا گیا، جس میں انہوں نے حملے کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔ تاہم، بجلی کی بندش کے باعث گواہ کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہو سکا۔ عدالت نے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ نو مئی 2023 کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ اس کیس میں کئی اہم شخصیات اور پی ٹی آئی کے رہنما شامل ہیں، جن پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے مزید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تاکہ کیس کا فیصلہ بروقت اور شفاف طریقے سے کیا جا سکے۔

  • پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی نے ایک بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا۔

    سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں، جنہیں دہشتگردی کی بڑی کاروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔یکورٹی فورسز نے ایک کمپاؤنڈ میں چھپائے گئے اینٹی پرنسل مائنز، راکٹ لانچر، گرینڈ لانچر، گرینڈ، پرائما کارڈ اور سیفٹی پن بھی برآمد کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے ہیں، جو تخریبی منصوبوں کی تکمیل میں استعمال ہونے والے تھے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اسلحے اور گولہ بارود کا استعمال دہشت گردوں کی جانب سے کسی بڑی تخریب کاری کے لیے کیا جانا تھا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

    یہ کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے امن کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کا غماز ہے، جس کے نتیجے میں چمن اور دیگر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو شکست دی گئی ہے۔

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ

    بھارتی ایئر فورس کا ایک لڑاکا میراج 2000 طیارہ ریاست مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ 2 نشستوں والا لڑاکا طیارہ تھا جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک علاقے میں پیش آیا۔

    حادثے کے بعد بھارتی ایئر فورس کے حکام نے بتایا کہ دونوں پائلٹس، جو اس طیارے میں سوار تھے، اس حادثے میں محفوظ رہے اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارے کی کریش کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اور حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔بھارتی ایئر فورس کے ترجمان نے کہا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور ایئر فورس نے فوراً امدادی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ پائلٹس نے ایمرجنسی کے دوران کامیابی سے طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔

    یہ حادثہ بھارتی ایئر فورس کے طیاروں کی سلامتی کے حوالے سے ایک اور سوالیہ نشان ہے، خصوصاً اس بات کے بعد کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فضائیہ کے کچھ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

  • ٹرمپ  کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے قائدین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان ،امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ ہے،ٹرمپ فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کر رہے ہیں، غزہ پر امریکی صدر کی مداخلت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے.جنگوں کے خاتمے کے دعویدار ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا.

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، ترجمان تابش قیوم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین کے عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی بیرونی طاقت کو نہیں دیا جا سکتا۔ ٹرمپ کا غزہ کی تعمیر نو کے نام پر زمینوں پر قبضے کا عندیہ دینا دراصل فلسطینی عوام کی خودمختاری اور آزادی کو سبوتاژ کرنے کی ایک مذموم سازش ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،فلسطینیوں نے آزادی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے ہی اسرائیل کو جنگ بندی کے لئے مجبور کیا ،ٹرمپ کا غزہ پر قبضے بارے بیان ناقابل قبول ہے، ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات نے اسرائیل کو مزید شہہ دی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہو۔غزہ کے باسیوں کو ٹرمپ یا امریکہ نہیں امت مسلمہ کی مدد کی ضرورت ہے، بھارت کو کشمیر اور اسرائیل کو فلسطین سے نکلنے کے لئے مجبور کرنا ہوگا تاکہ امن کا قیام ممکن ہو سکے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں خالد مسعود سندھو، سیف اللہ خالد ،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی سمیت عالمی دنیا امریکی عزائم کے خلاف سخت اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اگر امت مسلمہ نے آج بھی خاموشی اختیار کی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے مذاکرات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اصولی مؤقف پر ہونے چاہئے،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم کی ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی مودی سرکار کے لئے پیغام ہے کہ پاکستانیوں کا بچہ بچہ اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے،حکومت پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ پورے شدو مد کے ساتھ عالمی سطح پر اُٹھائے اوربھارتی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرے.