Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے،عرفان صدیقی

    حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے،عرفان صدیقی

    حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف جو بھی بات کرنی چاہتی ہے وہ سپیکر سے کریں،

    سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا ، اگر وہ اگلے اجلاس میں آتے ہیں تو کمیشن اور دیگر مسائل پر بات ہوگی ، ہم 28 جنوری کے اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے ،تحریک انصاف کی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کے حکم پر فیصلہ کر چکی ہے ،تحریک انصاف مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں ہے، حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے، پی ٹی آئی 28 جنوری کو آئے اور حکومت کا جواب سنے۔

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی صورت میں حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس کے بعد مذاکرات کی بحالی کا مشروط عندیہ دیا ہے، جس میں انہوں نے کمیشن کے قیام کو بنیادی شرط قرار دیا ہے۔

    اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکراتی عمل میں واضح سرد مہری دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے سیاسی افق پر بے چینی اور عدم استحکام کے آثار بڑھتے جا رہے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کو 60 دن میں فیصلے کا حکم

    قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب

  • خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کو 60 دن میں فیصلے کا حکم

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کو 60 دن میں فیصلے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

    عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ اس پر فیصلہ کرے۔ حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری لاء اور الیکشن کمیشن نے اس بات کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا کہ انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے ہیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ 60 دنوں کے اندر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کرے اور اس بارے میں تمام ضروری اقدامات کرے۔

    اس فیصلے کے بعد اب الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے کہ وہ جلدی اور مؤثر طریقے سے اس معاملے کا حل نکالے تاکہ صوبے میں انتخابات کے حوالے سے پیدا شدہ ابہام ختم ہو سکے۔

    کیا شہباز شریف 5 سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ بلاول سے صحافی کا سوال

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

  • کیا شہباز شریف 5 سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ بلاول سے صحافی کا سوال

    کیا شہباز شریف 5 سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ بلاول سے صحافی کا سوال

    پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم کو کسی نے رول بیک کیا تو نہیں مانیں گے، ساتھی ججز کو چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ساتھ دینا چاہیے،

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ماحول افسوسناک ہے، بینچ چاہے آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا، آئین و قانون کا احترام کرنا ضروری ہے اور ان کو ماننا لازمی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات پیدا کرنے کے بجائے آسانیاں فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ عدلیہ کا نظام مزید مستحکم ہو سکے۔ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ادارہ ختم نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور ادارہ اس ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا تو عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

    اسی دوران بلاول بھٹو نے پیکا ایکٹ پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت کی جاتی تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی۔ بلاول بھٹو نے حکومت سے اپیل کی کہ کسی بھی قانون یا قدم کے حوالے سے اتفاقِ رائے پیدا کرنا ضروری ہے، تاکہ کوئی بھی فیصلہ تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ حکومت کو فیصلے کرنے سے پہلے عوامی نمائندوں، میڈیا اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مشاورت کرنی چاہیے تاکہ ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار کا تحفظ ہو سکے۔پی ٹی آئی کے دور میں بھی پیپلز پارٹی نے پیکاایکٹ کی مخالفت کی تھی ،پیپلز پارٹی کی اپنی سوچ ہے، حکومت کو مشاورت کرنی چاہئے،

    بلاول زرداری سے سوال کیا گیا کہ :کیا شہباز شریف 5 سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس کے جواب میں بلاول نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور کہا کہ انشاءاللہ،

    بلاول نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہر ملک کی اپنی پالیسی ہوتی ہے، چین اور امریکہ کے مابین کیا حالات ہیں،چین کے صدر کو دعوت ملنے کے بعد امریکہ کے لئے ضروری تھا کہ بھارت کی بھی نمائندگی ہو، پاکستان کی پالیسی اپنی جگہ قائم دائم ہے،پاکستان کے نیو کلیئر اثاثے بھٹو کے تحفے،بینظیر کی امانت ہیں، پیپلز پارٹی کبھی بھی سودا کرنے کو تیار نہیں ہو گی، کچھ بھی ہو جائے، میری ٹرمپ کی حلف برداری میں جانے کی خبر جھوٹ تھی میڈیا سے پوچھیں کیوں چلائی، البتہ ناشتے کی دعوت پر میں جاؤں گا، میں حکومت کا حصہ نہیں ،اسلئے یہ آفیشیلی پروگرام نہیں ہے، ہم کابینہ کا حصہ بھی نہیں بن رہے،

    قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

  • قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب

    قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے.

    صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کے لئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کے لئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کے لئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے عجلت میں کثرت رائے سے ترمیمی ایکٹ مںظور کر لیا گیا ہے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ازادی اظہار کی اڑ میں ہم کسی بے لگام ازادی کے حق میں نہیں لیکن اس طرح بغیر مشاورت مسلط کئے گئے قانون قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ یکسر مسترد کرتے ہیں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی جو بھی احتجاجی عمل ترتیب دے گی لاہور پریس کلب اس پر عمل کرے گا .

    صدر ارشد انصاری نے کہا کہ عدالتوں میں جانے کااپشن بھی استعمال کریں گے احتجاج کے لئے ہر طریقہ استعمال کرتے ہوئے اس پیکا ترمیمی ایکٹ پر مزاحمت کریں گے۔

    وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،خالد مسعود سندھو

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

  • وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،خالد مسعود سندھو

    وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا جائے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے باوجود ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں اور عوامی مسائل کو ترجیح دیں مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہیں حکومت کو چاہیے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جو ڈیشل کمیشن کے قیام کو عمل میں لانے کے مطالبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اقتصادی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل ایک مثبت سیاسی کلچر میں فروغ پائے جہاں اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے لیے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مزاکرات کو جاری رکھنے کی خواہش مند ہے تا کہ ملک میں عدم استحکام کی فضا کو ختم کیا جائے.

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

  • انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت وقاص ریاض کے نام سے ہوئی،ملزم کو چناب نگر چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا،چنیوٹی گینگ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے،اس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 5 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزمان نے مجموعی طور پر 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کئے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے،ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے،ملزمان متعدد شہریوں سے رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے،چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں،چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں،جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

    ڈائریکٹر فیصل آباد زون ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں،انسانی سمگلروں کی زیر استعمال کروڑوں مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کر دئیے گئے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، جس سے گوادر کی فضائی سروس میں ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 197 آج صبح 9 بج کر 41 منٹ پر گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہوئی۔

    مسقط سے یہی طیارہ پی کے 198 کے طور پر دوپہر میں گوادر واپس آئے گا۔ اس سے قبل 20 جنوری کو گوادر ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوا تھا، تاہم اس وقت تک صرف قومی ایئر لائن کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے اور یہاں ایئر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فی الحال پی آئی اے گوادر کے لیے اے ٹی آر طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، جیسے جیسے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گوادر کے لیے ایئر بس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد گوادر کے فضائی سفر کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے۔نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا آغاز نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان کے لیے خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی سطح پر سفر کی سہولت ملے گی بلکہ بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی گوادر کی معیشت اور سیاحت کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

    سیف علی خان کی سیکیورٹی کے لیے ممبئی پولیس کی اضافی تعیناتی

  • چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

    چاہت فتح علی خان کی متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصویر پر تنقید

    پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر، چاہت فتح علی خان، کو حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ، ماڈل، اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر بنوانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    چاہت فتح علی خان حال ہی میں متھیرا کے مشہور ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے، اور شو کے دوران کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جس دوران انہوں نے متھیرا کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان پر شدید تنقید کی۔ بہت سے ٹرولرز نے کہا کہ متھیرا اس صورتحال میں بے آرام اور گھبرائی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، "اسے ہراساں کرنا کہتے ہیں”، جبکہ دوسرے نے کہا کہ "یہ گلے لگنے کی ناکام کوششیں ہیں”۔

    اس کے علاوہ، کچھ سوشل میڈیا پر یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ آیا ایسی تصاویر کا بنوانا کسی حد تک مناسب ہے یا نہیں، اور گلوکار کی جانب سے اس قسم کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس تنازعے کے بعد، چاہت فتح علی خان کو اپنی حرکتوں پر وضاحت پیش کرنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    کوئٹہ: جبل نور القرآن میں قرآن پاک کے قدیم نسخے ،اوراق چوری

    وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات

  • کوئٹہ: جبل نور القرآن میں قرآن پاک کے قدیم نسخے ،اوراق چوری

    کوئٹہ: جبل نور القرآن میں قرآن پاک کے قدیم نسخے ،اوراق چوری

    کوئٹہ شہر کے مغرب میں واقع جبل نور القرآن میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور اوراق کی چوری کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم چوروں نے تقریباً 150 قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری کر لئے، جنہیں شیشے توڑ کر نکالا گیا۔

    جبل نور القرآن کے انچارج اجمل خان کے مطابق، یہ قدیم نسخے اور اوراق ایک سرنگ میں محفوظ تھے، جنہیں خصوصی طور پر شیشے کے ڈسپلے کیسز میں رکھا گیا تھا۔ چوروں نے ان کیسز کو توڑ کر قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری کر لئے، جس سے ایک سنگین مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جبل نور القرآن میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے اوراق موجود ہیں اور ان کی چوری نے ایک عظیم ثقافتی اور مذہبی نقصان پہنچایا ہے۔ اجمل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بروری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    جبل نور القرآن کا شمار کوئٹہ کی اہم مذہبی اور ثقافتی جگہوں میں ہوتا ہے، جسے 1992 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہاں پہاڑوں کو تراش کر سرنگ بنائی گئی تھی اور ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور شہید اوراق کو محفوظ کیا گیا تھا۔یہ چوری کا واقعہ نہ صرف کوئٹہ کے عوام بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے، کیونکہ یہاں کے قرآن پاک کے نسخے تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور چوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات

  • عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کے لیے کی گئی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کیے گئے معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔ اس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ "امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔”

    اس دوران عدالت میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ امریکی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کرایا گیا۔ وزارت خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل ایک رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس کی سماعت مزید دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے تاکہ اس پر مزید غور کیا جا سکے اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بحث کی جا سکے۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی مدت صدارت کے آخری دنوں میں اپنے بیٹے سمیت کئی قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کیے تھے۔ تاہم، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کے باوجود، جو بائیڈن نے ان کی رہائی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔اس پیشرفت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو چکی ہیں

    امریکی صدر نے 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام نہیں

    عافیہ صدیقی کی رہائی، وطن واپسی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

    عافیہ صدیقی کی رہائی، وطن واپسی کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

    عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی حکومت پر پھٹ پڑیں