Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بچے کی حوالگی کیس، جسٹس محسن اختر کیانی نے بچےکو ساتھ بٹھا لیا

    بچے کی حوالگی کیس، جسٹس محسن اختر کیانی نے بچےکو ساتھ بٹھا لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے نو عمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں یا ماں باپ کو عدالتوں میں نہیں آنا چاہیے، فیصلہ آسان ہے لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے، بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کے خلاف ہو جاتا ہے، 7 سال یا بڑا بچہ خود کو ہینڈل کررہا ہوتا ہے، بچے کو اسی لیے ساتھ بٹھایا کہ یہ خود بتائے کس کے ساتھ رہنا ہے، کسی کے بھی ساتھ زبردستی نہیں کرسکتے، جہاں والدین ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے وہاں بچے بھی ان کی عزت نہیں کرتے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں بدلہ لینے کی جگہ نہیں اور نہ وکیل ٹولز ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی، میں اس بچے سے ساتھ ساتھ پوچھ رہاہوں یہ اپنا نظریہ رکھتا ہے، منفی اثرات ختم کرنا چاہئیں،عدالت نے والدین سے سوال کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں اور کیا ڈیوٹی ٹائمنگ ہے جس پر والد نے کہا کہ میں سرکاری ادارے میں ڈائریکٹر ہوں اور 9 سے4 ڈیوٹی ٹائمنگ ہیں جب کہ والدہ نے کہا کہ میں بھی سرکاری ادارے کام کرتی ہوں اور ان کے ماتحت ہوں۔ عدالت نے والد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اہلیہ کی اپنے فیملی ممبران سے ملاقات کرائیں تاکہ غلط فہمیاں نہ ہوں، عدالت نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ آپ کے سامنے ہے، ساری وہ باتیں ہیں جو اس بچے کو جج بنا کر حل کی جاسکتی ہیں، ماں باپ دونوں نے بچے کو اس سطح پر لانا ہوتا ہے جہاں وہ آسانی محسوس کرے، مجھے لگتا ہے، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہیے۔

  • اب ریاست سے ملک ریاض کا گریبان کوئی نہیں چھڑا سکتا۔خواجہ آصف

    اب ریاست سے ملک ریاض کا گریبان کوئی نہیں چھڑا سکتا۔خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اب ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی، حکومت ملک ریاض کو عرب امارات سے واپس لائے گی اور ان پر تمام مقدمات چلائے جائیں گے، ریاست نے بالاخر تین دہائیوں کی چھوٹ کے بعد ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال لیا ہے، اب سب کا احتساب ہو گا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیب نے سب سے بڑی زیادتی کرنے والے شخص کے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہے، نیب اب صحیح نیب بنا ہے پہلے سب 2 نمبر کام تھا، ملک ریاض صاحب کہتے تھے میں باہر کاروبار کرنے کو حرام سمجھتا ہوں، اب وہ کہتے ہیں میں دبئی میں چھا گیا ہوں لوگ کیسے اپنی زبان سے پھرتے ہیں،میں نے کئی بڑے اینکرز کے سامنے ملک ریاض پر سوالوں کے جواب دئیے جو بعد پروگراموں سے کاٹے گئے، ہم سیاست دان تو آپ کا سافٹ ٹارگٹ ہیں،میڈیا جن کا نام نہیں لے سکتا مقدس گائے سمھتا ہے، احتساب کا عمل اب وہاں تک پہنچ گیا ہے،ملک ریاض نے ان لوگوں کو بھی پیسے دیےجنہوں نےدہشتگردی کی بنیاد رکھی۔

    بحریہ ٹاؤن میں جو بھی زمینیں ہیں سب بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ میں دیکھتا ہوں مجھے آج کتنی کوریج ملتی ہے ملک ریاض کا نام آجائے تو اسکرینز پر خاموشی چھا جاتی ہے،میڈیا مالکان اپنے اسٹوڈیو پر ایک پیسہ خرچ نہیں کرتے ان کے دفتروں میں انٹرویو دینے جائیں تو اسٹوڈیو ایسے ہیں جیسے فلموں کے آخر میں کوئی اسٹور دکھایا جاتا ہے جہاں ہیرو اور ولن کی لڑائی ہوتی ہے، اگر ملک ریاض سمجھتے ہیں کہ ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تو وہ وقت اب چلا گیا۔ اب ریاست ان پر ہاتھ ڈالے گی، ان کو ہم دبئی سے واپس لائیں گے۔ اس مافیا کو ریاست کے اندر ریاست چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بحریہ ٹاؤن میں جو بھی زمینیں ہیں سب بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، اب ریاست سے ملک ریاض کا گریبان کوئی نہیں چھڑا سکتا۔ انصاف ہو گا اور احتساب ہوگا، ریاست پاکستانیوں کو خبر دار کرتی ہے کہ اگر آپ ان کے کاروبار میں پیسہ لگاتے ہیں تو آپ کا پیسہ ڈوب سکتا ہے،

    پاکستان میں صحافت آزاد نہیں، بحریہ ٹاؤن کی قومی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کوئی یہ بتا دے کہ ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا؟ القادر یونیورسٹی کو کالج کا درجہ دینا بھی کالج کی توہین ہے،پاکستان میں صحافت آزاد نہیں، بحریہ ٹاؤن کی قومی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے، جب ادارے حرکت میں نہ آئیں تو اللہ کی پکڑ آ جاتی ہے، میں جب بات کرتا ہوں تو میری بات کو روکنے کے لئے میڈیا پر دولت کی دیوار کھڑی کی جاتی ہے ،حکومت ملک ریاض کو عرب امارات سے واپس لائے گی، اس حوالے سے معاہدہ موجود ہے، القادر ٹرسٹ کو حسن نواز کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے ، حسن نواز کی پراپرٹی کی بھی این سی اے نے تحقیقات کیں ، حسن نواز والے معاملے کی تحقیقات میں کچھ نہیں چھپایا گیا،

    میڈیا جن کے احتساب کا نام لینے کی جرات نہیں کر سکتا ان کا احتساب ہو گا ، خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا جن کے احتساب کا نام لینے کی جرات نہیں کر سکتا ان کا احتساب ہو گا ، پاکستان میں دوغلا پن جاری رہے گا تو جمہوریت کا سلسلہ اصل روح کے مطابق نہیں آسکتا، صحافت، سیاست اور عدلیہ میں دوغلے پن کا خاتمہ ہونا چاہیے، آج کی پریس کانفرنس میں صحافی اور ان کے کیمرے بھی کم ہیں، معلوم نہیں میری بات سنائی بھی جائے گی، یا نہیں، میری بات چیت کہیں سیلف سینسر شپ کی نذر نہ ہوجائے۔

    صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی،خواجہ آصف

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    ملک ریاض مفرور، بحریہ ٹاؤن دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، نیب

    ملک ریاض مفرور ہے، وہ پاکستان نہیں آتے،خواجہ آصف

    ملک ریاض کا دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح

    بحریہ ٹاؤن کراچی میں دھوکہ،ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کے وارنٹ جاری

    بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

    جتنا مرضی ظلم کرو، میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔ملک ریاض

  • شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

    شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

    شیر افضل مروت اپنے جواب میں کہا کہ شوکاز نوٹس میں مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے حوالے سے جاری کیا گیا۔ میں نے اپنے بیان میں یہ کہا تھا کہ اگر سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کا تبصرہ میری ساکھ کے لیے نقصان دہ تھا، اور اس نے پارٹی میں میرے کردار کو متاثر کیا۔ اس سے پہلے بھی پنجاب کے ایک ایم پی اے نے پارٹی کے بانی عمران خان کو میرے بارے میں گمراہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں مجھے بغیر وضاحت کا موقع دیے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

    شیر افضل مروت نے اپنے جواب میں یہ بھی شکایت کی کہ جب بھی انہوں نے پارٹی فورمز پر اپنی تشویشات اور خدشات کا اظہار کیا، کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا جائے گا اور انہیں حل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر عمران خان مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں تو وہ یہ فیصلہ کرلیں، کیونکہ وہ آئے روز کے شوکاز نوٹسز سے تنگ آ چکے ہیں۔

    سیف علی خان حملہ،گرفتار ملزم کے والد نے بیٹے کو بے گناہ کہہ دیا

    انسانی اسمگلنگ،سدباب کیلئے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس قائم

  • سیف علی خان حملہ،گرفتار ملزم کے والد نے بیٹے کو بے گناہ کہہ دیا

    سیف علی خان حملہ،گرفتار ملزم کے والد نے بیٹے کو بے گناہ کہہ دیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہوئے حملے کے بعد وہ مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کچھ اہم معلومات شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، لیلاوتی اسپتال کی جاری کردہ اس میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کچھ ایسی معلومات سامنے آئی ہیں جو ملزم شریف الاسلام شہزاد کو بچا سکتی ہیں

    رپورٹ کے مطابق، سیف علی خان پر حملہ کے دوران انہیں پانچ مختلف جگہوں پر چوٹیں آئی ہیں، جن میں پیٹھ، کلائی، گردن، کندھا اور کہنی شامل ہیں۔ ان چوٹوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
    پیٹھ کے بائیں طرف 1-0.5 سینٹی میٹر کا زخم
    بائیں کلائی پر 5 سے 10 سینٹی میٹر کا زخم
    گردن کے دائیں طرف 15-10 سینٹی میٹر کا زخم
    دائیں کندھے پر 5-3 سینٹی میٹر کا زخم
    کہنی پر 5 سینٹی میٹر کا زخم
    یہ میڈیکل رپورٹ ایسی معلومات فراہم کرتی ہے جس کے مطابق ملزم شریف الاسلام شہزاد پر قتل کی کوشش کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کی حالت میں اتنی سنگینی نہیں پائی گئی کہ ملزم پر بی این ایس کی دفعہ 109 کے تحت قتل کی کوشش کا الزام عائد کیا جا سکے۔

    دوسری جانب، ملزم شریف الاسلام شہزاد اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم کا مقصد چوری کرنا تھا اور سیف علی خان کے فلیٹ سے ملنے والے فنگر پرنٹس ملزم کے فنگر پرنٹس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ فنگر پرنٹس ڈکٹ پائپ پر پائے گئے جس کا استعمال ملزم نے عمارت پر چڑھنے کے لیے کیا تھا۔

    تاہم دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص دیکھا گیا ہے، اس کی شہزاد سے مشابہت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ فوٹیج میں دکھایا گیا شخص شہزاد سے مختلف نظر آ رہا ہے، جس کے باعث اس معاملے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    شریف الاسلام شہزاد کے والد محمد روح الامین فقیر نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو شخص نظر آ رہا ہے، وہ ان کا بیٹا نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کے بیٹے کے بال کبھی اتنے لمبے نہیں ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی کی وجہ سے ہندوستان آیا تھا اور یہاں اس کو باضابطہ کام کرنے کی اجازت تھی، جہاں اسے اچھے تنخواہ اور اعزازات ملے۔ میرےبیٹے کو کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے،

    اغوا کا ڈرامہ ،والد سے لیا تاوان،مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی نے استاد کے بیٹے سےکی شادی

    مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

  • اغوا کا ڈرامہ ،والد سے لیا تاوان،مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی نے استاد کے بیٹے سےکی شادی

    اغوا کا ڈرامہ ،والد سے لیا تاوان،مدرسہ میں پڑھنے والی لڑکی نے استاد کے بیٹے سےکی شادی

    کراچی: شہرِ قائد میں ایک لڑکی نے اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے والد سے لاکھوں روپے تاوان وصول کرلیے، جس کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق سات ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی کے کیس کا نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

    پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ لڑکی دراصل اپنے مدرسے کے معلم کے بیٹے، ولید کے ساتھ شادی کرکے پنجاب چلی گئی تھی۔ گزشتہ دسمبر میں لڑکی کے والد کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پیغام موصول ہوا جس میں 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پیغام کے بعد، لڑکی کے والد نے تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مقررہ جگہ پر پہنچا ئی،پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مسفرہ (لڑکی) اور ولید کو حراست میں لے لیا ہے۔ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا جاچکا تھا۔

    درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مدعی محمد اسحق فیملی کے ہمراہ رہائش پزیر ہوں اور مدرسہ میں قاری ہوں میری بیٹی مسمات مسفرہ دختر محمد اسحاق عمری 15 سالہ جو کہ جامعیہ مسجد مدرسہ سلیمانیہ بلاک 06 PECHS کراچی میں عالمہ کا کورس کر رہی ہے مورخہ 08.07.2024 کو اپنی بہن مسمات تسمیہ کے ہمراہ بس اسٹاپ ملیر سے نادر اپنک بس نمبر 9-R پر بیٹھ کر روانہ ہوئی اور بوقت 0750 بجے نرسری بس اسٹاپ نزد پی ایس او پمپ پر اتر کر سروس روڈ کی طرف گئیں میری بڑی بیٹی تسمیہ اقراء اسکول کی طرف روانہ ہوئی جبکہ میری چھوٹی بیٹی مسفرہ جو کہ مدرسہ سلمانیہ کیلئے سروس روڈ سے حبیب بینک والی گلی کی طرف گئی لیکن اپنے مدرسہ نہیں پہنچی جس پر میں نے مدرسہ کی انتظامیہ سے بھی معلومات کی جنہوں نے بتایا کہ مسفرہ مدرسہ نہیں آئی ہے جس کے بعد میں نے اور میرے گھر والوں نے اپنے طور پر اپنے عزیز و اقارب درشتہ داروں و دیگر جگہوں پر معلومات کی لیکن میری بیٹی مسفرہ نہیں ملی مجھے قوی یقین ہے کہ کوئی نا معلوم شخص، اشخاص نامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی مسفرہ دختر محمد اسحاق کو اغوا کر کے لے گیا ہے اب تھانہ رپورٹ کو آیا ہوں قانونی کاروائی کی جائے

    ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشت گردی کے حامی غیر ملکیوں کیخلاف نیا صدارتی حکم نامہ

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشت گردی کے حامی غیر ملکیوں کیخلاف نیا صدارتی حکم نامہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا دہشت گردی کے حامی غیر ملکیوں کیخلاف نیا صدارتی حکم نامہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے حامی غیر ملکیوں کے خلاف ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کا مقصد امریکی قومی سلامتی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس حکم نامے کا عنوان ’امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں اور دیگر قومی سلامتی و عوامی تحفظ کے خطرات سے محفوظ رکھنا‘ رکھا گیا ہے۔

    اس نئے حکم نامے کا بنیادی مقصد ایسے غیر ملکیوں کی شناخت اور جانچ پڑتال کرنا ہے جو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس میں خاص طور پر ان افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جو حماس اور حزب اللّٰہ کی حمایت کرتے ہیں، اور ان افراد کے خلاف سخت اقدامات کی تجویز دی گئی ہے جو ان تنظیموں کے ساتھ وابستہ مظاہروں یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اس کے تحت ایسے افراد کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔صدارتی حکم نامے کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی، محکمۂ خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ایسے افراد کے بارے میں سخت نگرانی اور جانچ پڑتال کریں گی تاکہ ان خطرات کی فوری شناخت کی جا سکے جو امریکی قوم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس میں خاص طور پر ان غیر ملکیوں کو ہدف بنایا جائے گا جو پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں اور امریکا مخالف نظریات رکھتے ہیں یا نفرت انگیز نظریات کی ترویج کر رہے ہیں۔

    یہ حکم نامہ خاص طور پر ان غیر ملکیوں کی سخت جانچ کا تقاضا کرتا ہے جو مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیاء اور شمالی افریقا جیسے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں سے امریکا آتے ہیں۔ ان افراد کے ویزا کی جانچ بھی سختی سے کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امریکا میں داخل ہونے والے افراد ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنیں۔

    مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس حکم نامے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ داخلی اور عالمی سطح پر ایک بڑا تنازعہ پیدا کرے گا اور اسے ٹرمپ کے گزشتہ دورِ اقتدار میں جاری کردہ ’مسلم بین‘ کے حکم نامے سے ملتا جلتا سمجھا جا رہا ہے، جس میں مسلمانوں اور ان ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد کو امریکی آزادی کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تاکہ وہ نفرت یا تشدد کو فروغ نہ دے سکیں۔

    صدر ٹرمپ کے ناقدین، شہری حقوق کے ادارے اور مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم گروہ نے اس حکم نامے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم نسلی امتیاز کو فروغ دے سکتا ہے، مسلمانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے اور آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کا باعث بن سکتا ہے۔اس حکم نامے پر آنے والے دنوں میں امریکا اور عالمی سطح پر مزید بحث اور تنازعات کی توقع کی جا رہی ہے

    انسانی اسمگلنگ،سدباب کیلئے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس قائم

  • انسانی اسمگلنگ،سدباب کیلئے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس قائم

    انسانی اسمگلنگ،سدباب کیلئے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس قائم

    پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    وزیرِ اعظم نے اس سنگین مسئلے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ اعظم نے اجلاس میں بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اور ان کی گرفتاریوں کے عمل کو تیز کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ "ہم انسانیت کے قاتلوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑیں گے اور ان کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے گی۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے بشمول وزارت خارجہ کو انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت اور اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اب تک چھ منظم انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور 12 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ 25 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے تین اہم افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ مزید یہ کہ 16 افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا چکے ہیں تاکہ ان کی بیرون ملک فرار کی کوششوں کو روکا جا سکے۔اجلاس میں ایف آئی اے کے مشتبہ اہلکاروں و افسران کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بیرون ملک جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے اجلاس میں موجود حکام کو ہدایت کی کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو مکمل طور پر بے نقاب کریں اور انہیں عبرتناک سزا دلوائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ "غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس پر ہم سب غمگین ہیں۔” انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو ہر صورت سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔یہ اجلاس وزیرِ اعظم کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عزم و ارادے کی ایک اور واضح مثال ہے، جس کا مقصد نہ صرف پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے بلکہ ملک کو عالمی سطح پر انسانوں کی اسمگلنگ کے خلاف ایک مضبوط پیغام بھی دینا ہے۔

    بھیک دینے اور لینے والے پر مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

  • بھیک دینے اور لینے والے پر مقدمہ درج

    بھیک دینے اور لینے والے پر مقدمہ درج

    مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک بھکاری کو بھیک دینے کا معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اندور انتظامیہ شہر کو بھکاریوں سے پاک بنانے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے ایک ایسا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت بھیک دینے اور لینے والوں کے خلاف کارروائی کی بات کی گئی تھی۔اندور کی انتظامیہ کے اس حکم کے مطابق، اب شہر میں کوئی بھی شخص کسی بھکاری کو بھیک دینے کی صورت میں پولیس کارروائی کا شکار ہو گا۔ اس تازہ واقعے میں بھیک دینے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے پولیس نے اس معاملے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس نے دو ایف آئی آر درج کی ہیں، ایک بھیک دینے والے شخص کے خلاف اور دوسری بھکاری کے خلاف۔یہ کارروائی ‘انسداد بھیک دستہ’ کے افسر کی شکایت پر کی گئی ہے، اور پولیس نے بی این ایس (بھارتیہ نیائے سنہیتا) کی دفعہ 223 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جو کسی سرکاری حکم کے خلاف عمل کرنے پر لاگو ہوتا ہے۔

    اندور انتظامیہ کا مقصد شہر کو بھکاریوں سے پاک بنانا ہے، جس کے تحت دسمبر 2024 میں ایک حکم جاری کیا گیا تھا جس میں بھیک دینے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے شہر بھر میں بیداری مہم بھی شروع کی تھی۔اندور میں بھیک دینے پر قانون کے مطابق دفعہ 223 کے تحت ایک سال کی سزا اور 2500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ تازہ کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، مگر ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔‘‘

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اندور میں بھیک دینے اور لینے کے خلاف یہ قانونی کارروائی یکم جنوری 2025 سے نافذ ہو چکی ہے۔ اسی ماہ، اندور کے ضلع مجسٹریٹ آشییش سنگھ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھیک نہ دیں اور اس سلسلے میں آگاہی پیدا کریں۔ ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں بھیک مانگنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور کئی بھکاریوں کی بازآبادکاری بھی کی گئی ہے۔اندور انتظامیہ کی یہ مہم شہر کو صاف ستھرا بنانے اور بھیک مانگنے کے مسئلے کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد عوامی جگہوں پر بھیک مانگنے والوں کی موجودگی کو کم کرنا ہے۔

    مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن کو 60 دن میں فیصلے کا حکم

  • مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

    مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 7 زخمی

    مہاراشٹر کے شہر بھنڈارا کے جواہر نگر میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں بدھ کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ افسوسناک حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید افراتفری مچ گئی، اور امدادی کارروائیاں فوراً شروع کر دی گئیں۔حکام کے مطابق، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ فیکٹری کے قریب سے اٹھتا ہوا دھواں پورے علاقے کو گھیر چکا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد فیکٹری کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد اندر پھنس گئے تھے۔ موقع پر موجود امدادی ٹیموں نے فوری طور پر بچاؤ کا عمل شروع کیا، اور اب تک پانچ افراد کو فیکٹری کے ملبے سے نکال کر بچا لیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر نیشنل ہائی ویز نتن گڈکری سمیت دیگر سیاستدانوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس حادثے میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔راج ناتھ سنگھ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دھماکے کے بعد گہرے دکھ میں ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوینڈر فڑنویس نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد کئی افراد فیکٹری کے اندر پھنس گئے تھے، جن میں سے پانچ کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، اور ایس ڈی آر ایف (اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسکیو فورس) اور ناگپور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔

    موقع پر موجود افسران کے مطابق، دھماکے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ دھماکے کی وجوہات کو جاننے کے لیے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات،  چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کےدورہ چین کے ثمرات، چھ ہفتے میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ کا آغاز ہو گیا

    پنجاب میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہو گیا،بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کے لیے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کے لئے ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان وے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کیے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی،پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کے لئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا،چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی،ایگریکلچر سیکٹر کے لئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا،پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا، بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی،17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی،اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی،اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کراے گی،چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی، اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا،اے آئی فورس ٹیک روبوٹک فارمنگ، سیڈز، ویدر فورکاسٹ، زمین کی فرٹیلیٹی بڑھانے میں بھی معاونت کرے گی ،اے آئی فورس ٹیک ماڈرن ایگریکلچر فارمنگ میں پانی کے کم از کم استعمال سے پیداوار کے حصول کے لئے رہنمائی کرے گی،ڈیجیٹل پلانٹیشن، ڈیجیٹل لیب کے قائم، سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ اور ایڈوانس ریسرچ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس سے شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مسٹر ہان وی کا کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید اے آئی مشینری کے ذریعے کوڑے کو مؤثر طریقے سے جمع، ٹرانسپورٹ اور ٹھکانے لگایا جائے گا- سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اے آئی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ور صفائی کا معیار بہتر ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا تھا
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد نے ای ایگریکلچر مشینری کے لئے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے فارن انویسٹمنٹ کے لئے بے مثال کامیابی حاصل کی

    حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے،عرفان صدیقی

    قومی اسمبلی سے منظور شدہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہیں۔لاہور پریس کلب