Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    کرینہ کپور نے سیف کو کیوں چھریاں ماریں؟ہسپتال رپورٹ،مزید سوالات

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میری چڑیل انڈیا گئی ہوئی تھی،وہاں سے سیف علی خان پر حملے کی اندر کی خبر لے کر آئی ہے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چڑیل خبر لے آئی اور اصل خبر مجھے دے دی، سیف علی خان، کرینہ کپور،جو حملہ ہوا،ممبئی پولیس جو ڈھونڈ رہی ہے، میری چڑیل وہ سب لے آئی، دو نمبریاں کر رہے، میڈیا میں کچھ اور بیان کچھ اور، میں رپورٹ سیف علی خان کی میڈیکل کی شیئر کرتا ہوں اس میں اس کے زخموں بارے لکھا اور لکھا کہ ہسپتال میں جو لے کر آیا بندہ اس کا نام افسر ہے، ابھی تک افسر نام کا بندہ کہیں بھی نہیں ہے،کسی بھی بیان میں، نہ پولیس کے، نہ ڈاکٹر کے، ابھی تک جو جھگڑے ہو رہے تھے وہ یہ کہ تیمور لے کر گیایا جہانگیر،یا کوئی اور،تصویریں تو چھوٹے بیٹے کی تھیں کہ تیمور رکشے ہپر سیف کو لے کر گیا تھا اور یہ بتایا گیا تھا کہ ہسپتال ڈیڑھ دو منٹ دور ہے، اب ڈھائی بجے وہ نکلے، رکشے میں بیٹھے، سڑکیں خالی،ٹریفک جام نہیں، کرفیو نہین اور وہ سیدھا اسے ہسپتال لے کر گیا، لیکن ہسپتال کہہ رہا کہ یہ چار بج کر 11 منٹ پر ہمارے پاس آئے، چڑیل کی رپورٹ بڑی خوفناک ہے، افسر نامی بندہ سیف کو لے کر آیا، 5 ڈاکٹر جنہوں نےپریس کو بتایا تھا کہ اسکا چھوٹا بیٹا آیا تھا،وہ اب کدھر ہے، یہ افسر کون ہے،کہاں سے آ گیا، کون بندہ ہے، یہ رکشہ ڈرائیور بھی نہیں ہے، اس کا نام کچھ اور ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف علی خان نے آج پولیس کو بیان دے دیا ہے اور کچھ چینل کو خرید بھی لیا گیا ہے جس طرح آج تک،وہ کہہ رہا ہے کہ ہر ایک رپورٹ میچ کر رہی ہے،لگ بھگ ہر چیز میچ کر رہی ہے حالانکہ کسی کی سٹیٹمنٹ میچ نہیں کر رہی، ڈاکٹر نے جو پہلے سٹیٹمنٹ دی اور جو میڈیکل رپورٹ آئی اس میں تضاد ہے، میرا تمام بھارتی میڈیا کو چیلنج ہے کہ میری یہ رپورٹ، میڈیکل رپورٹ فیک ہے یا غلط ہے،اگر بھارتی میڈیا میں سے کوئی بھی کہہ دے کہ یہ رپورٹ غلط ہے تو میں مانتا ہوں، بہت بڑا چیلنج دے رہا ہوں مجھے چڑیل پر اعتبار ہے وہ صحیح کاغذ لے کر آئی ہے،رپورٹ میں انٹری کا ٹائم اور نام دیکھئے گا جو لے کر آیا، ان دونوں چیزوں سے پچھلی ساری رپورٹ غلط ثابت ہوں گی، سیف علی خان نےیہ بیان دیا کہ میں اور کرینہ اپنے بیڈ روم میں تھے ہمیں نیچے سے چیخوں کی اواز ائی ہم دونوں نیچے گئے وہاں ایک اجنبی کمرے میں تھا اور بیٹا میرا رو رہا تھا، میڈ اونچی آواز میں بات کر رہی تھی میں نے پکڑنے کی کوشش کی،میں اور کرینہ……یہ سیف علی خان کہہ رہا ہے پولیس کو بیان میں، کہ کرینہ اور میں ایک ساتھ نیچے آئے، اگر یہ لوگ اوپر تھے تو ریا کپور،کرشنا کپور کیسے پوسٹ کر رہی تھیں کہ ہم پارٹی میں تھے،اس وقت انسٹا پر پوسٹ وہ کر رہی تھیں، ڈھائی بجے، سوا دو بجے انہوں نے انسٹا پر پوسٹ کی، آدھا میڈیا بھارت کا یہ بتاتا تھا کہ کرینہ وہاں نہیں تھی پارٹی میں تھی، کرشمہ کا گھر قریب ہی ہے کرینہ کے گھر کے تو وہ وہاں تھی، سونم ،ریا بھی وہاں تھیں، میں کہہ رہا تھا کہ ایسا نہیں ہے،کرینہ کمرے میں موجود تھی، اس کا حلیہ دیکھ کر ایسے لگ رہا تھا ویڈیو میں جو وہ گارڈ سے باتیں کرتے نظر آ رہی وہ حلیہ پارٹی والا نہیں ہے،اسکو تو اگر موت کا فرشتہ بتا کر آئے گا توپہلے یہ میک اپ کرے گی

    مبشر لقمان کامزید کہنا تھاکہ ممبئی پولیس یہ کہہ رہی ہے کہ ہم نے جو تحقیقات کی جتنے بھی چوکیدار تھے وہ سو رہے تھے،یہ بات سمجھ آتی ہے؟ ہضم ہو رہی ہے کہ ایک نہیں دو نہیں چھ گارڈ بلڈنگ کے ایک ساتھ سو رہے ہیں،ایک ساتھ لوگ نماز تو پڑھتے ہیں باجماعت ہو کر،یہ باجماعت سونے کا پہلی بار سنا،پھر کسی نے نہیں دیکھا اس کو جو سیڑھی سے چڑھ رہا ہے اور پائپ کے راستے سے اوپر جا رہا ہے،پورے ممبئی میں کوئی نہیں دیکھ رہا،جن لوگوں کی دو کی تصویریں پہلے دکھاتے رہے وہ لوگ کون تھے،اور وہ وہاں پر کیا کر رہے تھے رات کو ڈھائی بجے،یہ ملزم بنگلہ دیش سے آیا اور ریسلر ہے یہ پروفیشنل، سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں چوری کی نیت سے آیا اس پر چوری کا پرچہ کاٹا گیا، اغواکی کوشش، اقدام قتل کا نہیں کاٹا گیا،اس نےچوری کرنی تھی تو 12 ویں منرل پر کیوں گیا، پہلی دوسری منزل پر کر لیتا، اسکو خواب ائی تھی کہ سیف علی خان کے گھر جانا ہے، کرینہ نے خود بیان دیا کہ میری جیولیری کو ہاتھ تک نہیں لگایا ،کچھ نہیں اٹھایا،جوتے پہنے اس نے وہاں سے اٹھا کر،اور پھر دوبارہ غائب ہو گیا، کمرے میں بند کیا لیکن دوبارہ سے غائب ہو گیا، سب کچھ ہو گیا کسی نے گھر میں سے پولیس کو کال نہیں کی،پولیس کو کسی نے نہیں بتایا، کرینہ گھر میں ہے، دوسرے لوگ گھر میں ہیں ، ملزم نے چوری نہیں کی، چوری کی نیت کا پرچہ کٹا لیکن چوری نہیں ہوئی تو چوری کا پرچہ کیسے کٹ گیا، اسکے بعد وہ غائب ہوا، 12 فلور وہ پھر نیچے آیا تب بھی گارڈ سوتے رہے.

    سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی

    ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا

    سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

    سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل

    سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

    خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

    سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار

    سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

    سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

    کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

    زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی

  • ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

    ن لیگ کی حمایت،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

    اسلام آباد ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انتخاب کیا، پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی کے جنید اکبر کا نام ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تجویز کیا،مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی ،پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہو گئے،

    چیرمین پی اے سی کے انتخاب کے لیے ارکان پہنچے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کا عمل شروع ہوا،چئیرمین پی اے سی کےلئے پی ٹی آئی نے نیا پینل سپیکر کو دیا،شیخ وقاص اکرم کا نام واپس لے لیا گیا۔عمر ایوب، جنید اکبر،عامر ڈوگر،خواجہ شیراز اور عازل بازئی کے نام شامل تھے، سب نام واپس لئے گئے، صرف جنید اکبرکا نام رکھا گیا،

    ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ تھا پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے ، حکومت نے اپوزیشن سے پانچ نام مانگے تھے، تین خطوط اپوزیشن کو بھیجے گئے ۔

  • پولیس کی مبینہ ہراسانی،چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    پولیس کی مبینہ ہراسانی،چینی سرمایہ کار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کے مبینہ طور پر چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہراسانی کے معاملے پر سماعت کی۔

    یہ درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، سی پیک سکیورٹی، ملیر پولیس کے حکام، چینی سفارت خانے اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسلسل ہراسانی اور بھتہ خوری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں چینی سرمایہ کاروں کے کاروباری معاملات متاثر ہو رہے ہیں اور وہ اس صورت حال کو مزید برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔ درخواست گزاروں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی ہراسانی کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ وہ اپنے کاروبار کو چھوڑ کر واپس چین چلے جائیں گے۔

    درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ ائیرپورٹ سے لے کر چینی سرمایہ کاروں کی رہائش گاہوں تک پولیس کی جانب سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ ائیرپورٹ پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور رشوت دینے پر ہی پولیس حکام ان کی گاڑیوں میں رہائش گاہ تک پہنچاتے ہیں۔چینی سرمایہ کاروں کو ان کی رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی کے نام پر محصور کر دیا جاتا ہے اور باہر تالے لگا دیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آزادانہ نقل و حرکت کا حق نہیں ملتا اور وہ کاروباری میٹنگز نہیں کر پاتے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام، خاص طور پر آئی جی سندھ، اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے معاملے کی مزید تفصیلات کے لیے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

    واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین آمیز پوسٹ پر مقدمہ درج

    مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹربنانےکا منصوبہ

  • عافیہ صدیقی، حکمرانوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا،تابش قیوم

    عافیہ صدیقی، حکمرانوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کی جانب سے اپنے بیٹے کی سزا معاف کرنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل مسترد کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ انصاف کے دہرے معیار پر عمل پیرا ہے،

    ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس کی مکمل تائید کرتے ہیں امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ تابش قیوم نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مسلم لیڈرز ایک عافیہ صدیقہ کی رہائی میں ناکام ہوئے دیگر ملکوں کے رہنماﺅں نے اپنے اپنے قیدیوں کو آزاد کرایا مگر ہمارے حکمرانوں نے غفلت کا مظاہرہ کیا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر مؤثر اقدامات کرے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں

    پارہ چنار میں پیش آنے والے واقعات افسوس ناک،علما آگے بڑھیں،تابش قیوم

    پاکستان کا میزائل ، ایٹمی پروگرام امن اور تحفظ کی ضمانت ہے،تابش قیوم

    رمضان کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے، تابش قیوم

  • واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین آمیز پوسٹ پر مقدمہ درج

    واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین آمیز پوسٹ پر مقدمہ درج

    پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں وہ ایک واٹس ایپ گروپ کا ممبر اور ایڈمن تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے توہین آمیز مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

    مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ معہ شبیر حسین 1925 عام 666/C سرکاری گاڑی نمبری 756/GAA جس کا ڈرائیور خرم جاوید C702 ہے،گشت پر موجود تھے کہ سوشل میڈیا پروزیر اعلی پنجاب کے بارے میں توہین آمیز بیہودہ قسم کی جس میں Dirty Language استعمال کی گئی پوسٹ ملاحظہ ہوئی جو کہ کسی حافظ ظہار امین ولد محمد امین قوم رحمانی سکنہ بستی فریدہ آپا 16/SP نے اپنے موبائل نمبر 6948726-0304 سے اپلوڈ کی جو کہ (پاکستان کے ٹائیگر گروپ) میں کی گئی، مذکورہ گروپ کا ایڈ من آصف فرید ولد عبد الجبار سکنہ گلی نمبر ا محله شهید نگر پایا گیا پوسٹ مذکورہ کو بصورت یوایس بی رو برد گواهان بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لیا گیا اس طرح حافظ ظہار امین نے جان بوجھ کر غیر اخلاقی تو ہین آمیز پوسٹ سوشل میڈیاپر اپلوڈکر کے جبکہ آصف فرید مذکور نے یہ جانتے ہوئے کہ مذکورہ پوسٹ غیر اخلاقی توہین آمیز اور غیر قانونی ہے ڈیلیٹ نہ کر کے بلکہ دیگر گروپ ممبران کو پوسٹ دیکھنے کا موقع فراہم کر کے عوام الناس میں انتشار پھیلانے کی کو شش کی.

    پولیس کی جانب سے اس گرفتاری کو عوامی امن و امان کے قیام کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے، اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی توہین آمیز سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

    شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

    سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے

  • شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

    شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

    بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا

    ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق،”یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے””بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونےکےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا””ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی””ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار، اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اُٹھائے اور تنقید بھی کی تھی””جمعرات 23 جنوری کو ضمانت پر رہا ہونے والے افراد کوپہلے ہی قتل کے الزام سے بری کیا جا چکا ہے” "انسانی حقوق کو بالائے طاق رکھتے ہوئےان قیدیوں کے مقدمات بغاوت کے ایک دہائی سے زائد عرصے بعد بھی التوا کا شکارتھے””ان افراد کی رہائی شیخ حسینہ واجد کی 15سالہ مطلق العنان حکومت کا تختہ الٹنے کے چند ماہ بعد عمل میں آئی ہے”

    16 سال سے جیلوں میں قید نیم فوجی اہلکاروں کی رہائی کی خبر پھیلتے ہی جیلوں کے باہر قیدیوں کے رشتہ داروں نے جمع ہونا شروع کر دیا،رہا ہونے والے 38 سالہ عبدالقاسم نےکہا،”میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں اپنی فیملی کے پاس واپس جا رہا ہوں۔‘‘ رہا ہونے والے مردوں میں سے ایک کی 40 سالہ شریک حیات شیولی اختر نے اس موقع پر کہا کہ،’یہ سب ایک خواب لگ رہا ہے””اگر حسینہ واجد اقتدار میں ہوتی تو میرے شوہر کبھی بھی جیل سے باہر نہیں آ سکتے تھے۔‘‘”شیخ حسینہ کے دور میں کوئی انصاف نہیں تھا”ہمارے ساتھ، جو ہوا، وہ غیر منصفانہ تھا” "میرے شوہر کو بغاوت یا قتل کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا”
    "جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ بی ڈی آر میں نئے نئے تھے۔‘‘

    "شیخ حسینہ کے دورحکومت میں بنگلہ دیش میں2009ء کی دو روزہ بغاوت کی بنیاد دراصل عام فوجیوں میں برسوں سے پائے جانے والے غصے کو ٹھہرایا گیا”،یہ فوجی اپنی تنخواہوں میں اضافے اور اپنے ساتھ ہونے والے سلوک میں بہتری کی اپیلیں کرتے رہے، جنہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا

    واضح رہے کہ یہ تحقیقات شیخ حسینہ کے دور میں کی گئی تھیں، شیخ حسینہ کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ وہ فوج کو کمزور کرنے اور اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کے منصوبے کے تحت بغاوت کو منظم کرنے کی سازش میں خود ملوث تھی،شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد سے، تشدد میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مہم چلاتے رہے،ان مطالبات پر نئی عبوری حکومت نے گزشتہ ماہ عمل درآمد شروع کیا

    مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹربنانےکا منصوبہ

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

  • حکومت کی ترجیحات عوام کے مفاد میں نہیں ، رانا جبران

    حکومت کی ترجیحات عوام کے مفاد میں نہیں ، رانا جبران

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے ملک میں ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 ملز بند ہو چکی ہیں، جن میں سب سے زیادہ 147 ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں بند ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش کی بنیادی وجہ مہنگی بجلی اور بدترین معاشی صورتحال ہے۔ حکومت کی معاشی ناکامی کی وجہ سے صنعتکاروں کو اپنے کاروبار چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں محنت کشوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معاشی ریفارمز کے دعوے صرف کاغذی سطح پر ہیں۔ درحقیقت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت اپنے افسران اور وزیروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری اور دیگر صنعتوں کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی، مالی امداد، اور دیگر اقدامات کے ذریعے ملز کی بندش کا سلسلہ روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مفادات کو ترجیح دے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے، نہ کہ صرف اپنے وزیروں اور اعلیٰ افسران کی مراعات میں اضافہ کرے۔ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ہر سطح پر مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی اور جب تک مزدوروں کی مشکلات کا حل نہیں نکلتا، اس جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

    اب ریاست سے ملک ریاض کا گریبان کوئی نہیں چھڑا سکتا۔خواجہ آصف

  • مکیش امبانی کا  بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹربنانےکا منصوبہ

    مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹربنانےکا منصوبہ

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ بھارت کے شہر جام نگر، گجرات میں شروع کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا سینٹر کا مقصد بھارت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔ریلائنس انڈسٹریز کی اس شراکت داری کا مقصد بھارت میں اے آئی کے شعبے میں جدید انفرا اسٹرکچر کا قیام ہے، جس سے نہ صرف بھارت کی ٹیکنالوجی کی صنعت کو ترقی ملے گی بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی اہمیت بڑھے گی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مکیش امبانی کی کمپنی نے اے آئی سیمی کنڈکٹرز خریدنے کے لیے معروف امریکی کمپنی NVIDIA سے شراکت داری کی ہے۔NVIDIA ایک عالمی سطح پر معروف کمپنی ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹرز کے شعبے میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ کمپنی نے اکتوبر 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ ریلائنس کے ساتھ بھارت میں اے آئی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں تعاون کرے گی۔ اس کے تحت، NVIDIA کی طرف سے ریلائنس کے ڈیٹا سینٹر کو بلیک ویل اے آئی پراسیسرز فراہم کیے جائیں گے۔ تاہم، اس سپلائی کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

    ستمبر 2024 میں ریلائنس انڈسٹریز اور NVIDIA نے بھارت میں اے آئی سپر کمپیوٹرز اور لارج لینگوئج ماڈلز (LLMs) کی تیاری کے لیے شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔ اس شراکت داری سے بھارت میں اے آئی کے جدید ترین تکنیکی وسائل کی تیاری اور تحقیق میں تیزی آئے گی، جو کہ عالمی سطح پر بھارتی ٹیکنالوجی کو ایک نئی پہچان دے گا۔بھارتی حکومت بھی اس منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اے آئی منصوبوں کو سپورٹ فراہم کرے گی اور اس کے لیے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور اقتصادی نمو کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

    اگرچہ اس منصوبے کے لیے حکومتی سپورٹ موجود ہے، تاہم بھارت میں چپس تیار کرنے والی صنعت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے برسوں کی محنت اور بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی ترقی کے تیز رفتار مقابلے میں بھارت کو اپنے قدم جمانے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔مکیش امبانی کی قیادت میں ریلائنس انڈسٹریز کا یہ منصوبہ بھارت میں نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا انقلاب لانے کی کوشش ہے بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی حیثیت کو بھی مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے، تو بھارت اے آئی کی دنیا میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر سکتا ہے۔

    سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

  • سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے

    سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے

    سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا بن گیا ،ویڈیو وائرل،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے.

    نجی ٹی وی پر ایک وی لاگ میں اینکر نے دعویٰ کیا ہے کہ معمر رانا کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ٹھیک طرح سے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے، اپنی مووی” باپ” کی پروموشن کے لئے آئے تھے، جس میں وہ بیٹی کے لئے فکر مند تھے ،خود بھوکا رہ کر بیٹی کو پالتے ہیں اور اچھا مستقبل چاہتے ہیں لیکن جب وہ پروموشن کے لئے آئے تو بالکل الٹ، یعنی شراب پی کر آ گئے، سکرین پر جو دیکھ رہے ہیں اسے حقیقت میں دیکھتے ہیں تو بالکل الٹ ہوتا ہے، اچھا شریف، نیک جب حقیقت دیکھتے ہیں تو برعکس ہوتا ہے، ہم جس ملک میں رہتے ہیں اسلامی ملک ہے، شراب پینا حرام ہے، قومی ہیرو شراب پی کر آئیں گے اور فلم کی پروموش کریں گے جس میں مثبت بات کی گئی، میرے پاس کوئی الفاظ نہیں کچھ کہنے کو…

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

  • ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

    ارنب گوسوامی واحد اینکر جو سیف علی خان کیس حل کرنے کے قریب ہے،مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ارنب گوسوامی بھارت کا واحد اینکر ہے جو سیف علی خان پر حملے کے کیس کو حل کرنے کے قریب ہے؟ کیا کرینہ کپور کا اس سے کچھ تعلق ہے؟ کیا وہ کچھ جانتی ہیں؟ جلد ہی وقت یہ بتائے گا۔ "بھوتوں کی باتیں”۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان نے سیف علی خان پر حملے کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا اور بھارت کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ واحد اینکر ہیں جو سیف علی خان پر حملے کے کیس کو حل کرنے کے قریب ہیں۔مبشر لقمان سیف علی خان پر حملے کو لے کر متعدد وی لاگ بھی کر چکے ہیں اور انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں نہ کہیں کچھ چھپایا جا رہا ہے، سیف علی خان پر حملہ ہوا تو کرینہ گھر میں تھی، ملازم گھر میں‌تھے، کسی نے حملہ آور کو نہ پکڑا، ہسپتال چھوٹا بیٹا لے کر گیا، گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیور نہیں تھا تو رکشے پر سیف علی خان کو جانا پڑا، مبشر لقمان سوا اٹھا چکے ہیں کہ اس کیس میں کرینہ کپور کا کوئی تعلق ہو سکتا ہے، کیا وہ کچھ جانتی ہیں؟

    مبشر لقمان نے اس بیان کے ذریعے اس کیس پر مزید روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے ،مبشر لقمان کا خیال ہے کہ ارنب گوسوامی اس معاملے کو جلد ہی حل کر لیں گے، لیکن اس میں کرینہ کپور کا کردار ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

    سیف علی خان پر گھر میں حملہ ہوا تھا ،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں اس کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بے قصور ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے اور پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کا چہرہ بھی نہیں مل رہا، جس وجہ سے پولیس تحقیقات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں.

    واضح رہے کہ 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا،مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا،سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد گھر کی گاڑی کے بجائے رکشہ میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا،اسپتال پہنچنے پر سیف کا آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا اور اداکار کو تقریباً 6 دن کے بعد منگل کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

    سیف علی خان کیس میں نیا موڑ،کرینہ کپور ملوث؟ بیٹے نے کیسے جان بچائی

    ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ

    سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا

    سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

    سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل

    سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

    خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

    سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار

    سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

    سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر

    سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

    سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

    کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

    زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی