Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سیما حیدر  حاملہ مہا کمبھ میلے میں دودھ عطیہ کا اعلان

    سیما حیدر حاملہ مہا کمبھ میلے میں دودھ عطیہ کا اعلان

    پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جانے والی سیما حیدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع ‘مہا کمبھ میلے’ میں 51 لیٹر گائے کا دودھ عطیہ کریں گی۔

    سیما حیدر، جو دو سال قبل اپنے 4 بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھارت غیر قانونی طور پرگئی تھیں، اس وقت اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں اپنے بھارتی شوہر سچن مینا کے ساتھ رہ رہی ہیں۔سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کی ملاقات ایک آن لائن گیم "پب جی” کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے نیپال میں جا کر شادی کر لی تھی۔ اس کے بعد سیما حیدر نے بھارت میں اپنے نئے زندگی کا آغاز کیا۔ اس دوران سیما حیدر نے اپنے مذہب کی تبدیلی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے سچن مینا سے شادی کے بعد ہندو مذہب اختیار کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ میلے میں 51 لیٹر گائے کا دودھ عطیہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سیما حیدر نے کہا کہ وہ مہا کمبھ میں شرکت کرنا چاہتی تھیں، تاہم حمل کی وجہ سے وہ وہاں نہیں جا سکتیں۔سچن مینا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کا ارادہ تھا کہ وہ گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیوں کے سنگم پر 51 لیٹر گائے کا دودھ پیش کریں، مگر چونکہ سیما حیدر حاملہ ہیں، اس لیے انہیں اس سفر پر جانے سے گریز کرنا پڑا۔

    پیکا ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور

    غزہ: عمارتوں کے ملبے سے مزید 200 لاشیں اور بنا پھٹے بموں کی بڑی تعداد برآمد

  • پیکا ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور

    پیکا ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اسپیشل سیکریٹری داخلہ اجلاس میں شریک ہوئے

    پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل نے اجلاس میں کہا کہ حکومت اپنے کرتوت چھپانے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانا چاہتی ہے ،پہلے فائر وال لگائی گئی اس کےباوجود آپ کا دل نہیں بھرا،آپ نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے لیے ہر جتن کرلیا ،تنقید کرنے پر تین سال کی سزا دینے کابل لایا جارہا ہے،

    ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اس بل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،آپ کی حکومت نے گاڑی میں بیس بیس کلو تک منشیات کے مقدمے دیئے،اس بل پر ووٹنگ کروالی جائے ،

    آغا رفیع اللہ نے کہا کہ دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ترمیمی بل2025 منظور ہونا چاہئے ،اس بل کی ہمارے معاشرے میں ضرورت ہے ،لیکن اس بل کے نام پر زیادتی بھی نہیں ہونی چاہئے

    200لوگوں کو ڈی چوک میں مارنے کے ثبوت کہاں ہیں،نبیل گبول
    نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کی جارہی ہے،ہماری افواج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،کہا گیا کہ 200لوگوں کو ڈی چوک میں ماردیا گیا،200لوگوں کو ڈی چوک میں مارنے کے ثبوت کہاں ہیں

    قائمہ کمیٹی داخلہ اجلاس،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی
    جمشید دستی نے کہا کہ امریکہ کی مثالیں دی گئیں امریکہ میں فارم 47کی حکومت نہیں ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جمشید دستی آپ سیاسی اور بیہودہ باتیں نہ کریں،اس بل پر ووٹنگ کروالی جائے،کمیٹی میں الیکٹرانک کرائم ترمیم بل پر شور شرابہ ہنگامہ آرائی ہوئی،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،زرتاج گل نے کہا کہ ڈی چوک میں ہمارے 14لوگوں کو شہید کیا گیا ،کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے شہداء کی مذاق اڑائے ،ڈی چوک کے شہداء ہمارے لیے انتہائی محترم ہیں،آپ لوگوں کے رویے سے لگتا ہے آپ لوگوں نے اس بل کو پاس کروانا ہی ہے ،اس بل کو اگلی میٹنگ تک لے جائیں، ہم اس کو اپنی پارٹی کے ساتھ ڈسکس کرلیں

    ڈریں اس وقت سے جب کل کو یہ بل آپ کے لیے بھی مسئلہ بنے گا ،زرتاج گل
    دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ترمیم بل 2025 کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے کمیٹی سے واک آؤٹ کردیا،زرتاج گل نے کہا کہ ہم اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے ،اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے یہ بل لایا گیا ہے،ڈریں اس وقت سے جب کل کو یہ بل آپ کے لیے بھی مسئلہ بنے گا ،جمشید دستی نے کہا کہ
    آپ کے پاس بل موجود ہی نہیں بحث کیا کریں گے ،مولانا فضل الرحمان کی طرح آپ کہ رہے ہیں کہ اس بل کے دانت نکال دیئے گئے ،پیپلز پارٹی اس بل کو منظور کروانے اور حکومت کے ہرجرم میں برابر کی شریک ہے

    سوشل میڈیا استعمال کرنے والے خبردار ،جھوٹی خبر پر 3سال قید اور 20لاکھ تک جرمانہ ہوگا ،دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز(پیکا) ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظور ہو گیا.

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

    پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے کے حکام کے مطابق ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث تھا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے پانچ سے زائد نوجوانوں کو اٹلی بھیجنے کے لیے 71 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو حالیہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    گزشتہ ہفتے، جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن کی موت ہوگئی تھی۔خبرایجنسی کے مطابق، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، اور مراکشی حکام کے مطابق کشتی میں 66 پاکستانی سوار تھے۔ اس حادثے میں 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے اس کارروائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

  • عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ،حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا جو آج تک تھا ،حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ،آج عمران خان سے میری، میڈیا کی ملاقات ہوئی، عمران خان نےد و ٹوک اعلان کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی دور نہیں ہو گا، حکومت نے بھی تک کمیشن کا اعلان نہیں کیا،ہماری خواہش تھی کہ مذاکرات آگے چلیں لیکن برف پگھل نہیں رہی، جس پر افسوس ہے، آج سے ہمارے مذاکرات ختم،اگر کمیشن بننا ہے تو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3 ججز پر بنایا جائے، مستقبل کالائحہ عمل بھی عمران خان نے دے دیا ہم جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، سیاسی پارٹیوں کو ساتھ ملائیں گے، ہمیں بیرون ملک مدد کی ضرورت نہیں، البتہ عمران خان کی رہائی کے لئے جو لوگ کوشش کر رہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بہت جلد عمران خان باہر ہوں گے، ترجمانی کی لڑائی نہیں چل رہی،مسئلہ حل ہو جائے گا

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

  • وزیراعلیٰ سندھ  سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پی اینڈ ڈی جنم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو بھی شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہا کہ حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنی کے ساتھ مختلف انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی خواہش ہے کہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر لینڈ فل سائٹ، سالڈ ویسٹ منجمنٹ اور مختلف مواصلاتی منصوبوں پر بھی کام کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ صدر آصف علی زرداری بہت جلد چین کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران کئی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ وہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر منصوبوں کو جلد حتمی شکل دیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو اتنے چکر نہ لگوائیں اور تمام فیس کی ادائیگی آن لائن ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریوینیو آفس میں بینک کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور بائیومیٹرک کا عمل درخواست گزار کے ایک ہی وزٹ میں مکمل ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیلز سرٹیفکیٹ اور ای رجسٹریشن کے لیے ون ونڈو سسٹم بنایا جائے اور ریوینیو ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لیے سمری طلب کی جائے۔ انہوں نے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو ایک دیہی اور ایک شہری علاقے کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دیا اور اس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 ہفتے کا وقت مقرر کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جن دیہوں کا ریکارڈ جل گیا یا ضائع ہوگیا تھا، ان کی ڈیجیٹلائزیشن فوراً شروع کی جائے اور مینوئل ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے سافٹ ویئر 2 ماہ میں تیار کیا جائے۔

    پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    آزادی رہی اورنہ ہی صحافت ،26کروڑ پاکستانیوں میں سے بیس کروڑ صحافی ہیں،نجم سیٹھی

  • آزادی رہی اورنہ ہی صحافت ،26کروڑ پاکستانیوں میں سے بیس کروڑ صحافی ہیں،نجم سیٹھی

    آزادی رہی اورنہ ہی صحافت ،26کروڑ پاکستانیوں میں سے بیس کروڑ صحافی ہیں،نجم سیٹھی

    لاہورپریس کلب کے زیراہتمام پروگریسورائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اورپاک میڈیافاﺅنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے ادب وصحافت کل ،آج اورکل کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا ،

    سیمینار کو معروف صحافی ،ادیب ،شاعر ومترجم خالد احمد مرحوم کے نام کیاگیا۔سیمینار کی صدارت معروف صحافی ،دانشور وتجزیہ نگار ،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کی۔مہمانان خصوصی میں سینئر صحافی سابق سینیٹر سید سجاد بخاری ،صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری ، سینئر صحافی خاورنعیم ہاشمی ، اشرف سہیل، تمثیلہ چشتی ، معروف ادیبہ بینا گوئندی ،شوکت چودہری اورسینئر نائب صدر انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان مشتاق احمد سلطان تھے۔لاہورپریس کلب کے نثارعثمانی ہال میں گذشتہ روزمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے صاحب صدارت نجم سیٹھی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے ہاں آزادی رہی اورنہ ہی صحافت ، ہم نے جب صحافت کا آغاز کیا تو ہمیں پہلے یہ سکھایا جاتا تھا کہ ایک صحافی کی کیاحدود وقیود ہیں لیکن اب 26کروڑ پاکستانیوں میں سے بیس کروڑ صحافی ہیں کیوں کہ ان کے پاس سوشل میڈیا ہے،ٹوئٹر پر کیاگیا ایک ٹوئٹ خبر سے زیادہ اثر رکھتا ہے اورلمحوں میں دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے،ا س کے باوجود کہ اب مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے ،ہمیں بہتری کی امید ہی رکھنی چاہیے۔

    خالد احمد مرحوم کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خالد احمد سے میر ا تعلق اوردوستی دہائیوں پرمحیط اوران کی زندگی کی آخری سانس تک رہی،وہ بڑے ہی کمال کے آدمی تھے ،اس دورمیں جب گوگل اور وکی پیڈیا وغیر ہ نہیں ہوتے تھے ،ہم سب کے لیے خالد احمد ہی ہماری ڈکشنری اورگوگل تھے،انہیں ہربات اورہرایشو سے متعلق انفارمیشن تھی،مجھے آج یہاں آکر بہت اچھا لگا اوریہ سن کرخوشی ہوئی کہ ہمارے دوست اب بھی انقلاب کی بات کرتے ہیں۔

    صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن اورپاک میڈیا فاﺅنڈیشن کایہ سیمینار وقت کی ضرورت تھی،اگرچہ اب وہ صحافت نہیں رہی جیسی ماضی میں ہواکرتی تھی بلکہ میرے خیال میں تو اب صحافت اورآزادی صحافت دونوں ہی نہیں رہیں،اب چیزیں بدل گئی ہیں لیکن ان میں سے سب خراب نہیں کچھ بہتر بھی ہیں اورہمیں انہیں بہتر چیزوں کو لے کرآگے چلنا ہے، لاہورپریس کلب ایسے ایونٹس کے لیے حاضر ہے۔

    پاک میڈیا فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ،سینئر صحافی ،سینیٹر (ر)سید سجادبخاری نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ مستقبل میں بھی ہرماہ اسی طرح کے پروگرامزکاانعقاد کرتے رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ادارے کی بنیاد سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے رکھی اوروہ اس کی پہلی چیئرپرسن تھیں۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے صحافت اورادب کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ سینئرصحافی ضمیر آفاقی نے خالد احمد کے بارے میں اپنامضمون پیش کیا۔قمرالزمان بھٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔بعدازاں صاحب صدارت نجم سیٹھی اورمہمان خصوصی سید سجادبخاری نے لاہورپریس کلب کی ظہیر کاشمیر ی لائبریری کابھی دورہ کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے اپنے ادارے کی شائع کردہ کتب جبکہ سید سجادبخاری نے اپنی تصنیفات لائبریری کے لیے دینے کابھی اعلان کیا۔سیمینار کی نظامت پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل جاویدآفتاب نے کی۔ سیمینار میں لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹر ی عمران شیخ ، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ ، صدرپریس گیلری پنجاب اسمبلی خواجہ نصیر ،حلقہ ارباب ذوق کے سیکرٹری نواز کھرل ، سینئر صحافی فاروق حارث ، خواجہ آفتاب حسن،مشتاق سرور ، ناصر محمود ، صلاح الدین بٹ ،ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرعدنان لودھی،ظواہرمنورسلطانہ بٹ سمیت ادب اور شعبہ صحافت سے تعلق کھنے والے افراد نے شرکت کی.

    پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے 19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں سیز فائر کا خیرمقدم کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اسرائیل کے جرائم کا احتساب چاہتا ہے اور غزہ کی صورتحال میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔

    افغان باشندوں کی ملک بدری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغان باشندوں کو امریکا یا کسی تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاہم، ابھی تک پاکستان کو اس حوالے سے امریکہ سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں پروپیگنڈا قرار دیا۔ ون چائنہ پالیسی کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان امریکہ میں نئی انتظامیہ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    سندھ طاس معاہدے پر موقف
    سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے انتظام کا بنیادی معاہدہ ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اس معاہدے کی تکمیل کو یقینی بنائے گا اور پاکستان اس معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔

    مراکشی کشتی حادثے پر افسوس
    مراکشی ساحل پر گزشتہ ہفتے کشتی کے المناک حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 25 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مراکشی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔

    پاکستان کا برکس میں شمولیت کا عزم
    پاکستان نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے اور اس پر پاکستان کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیاسی مشاورت کا دورہ کامیاب رہا، تاہم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور آج اسلام آباد میں ہو گا۔

    کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈیا سے قیدیوں کی رہائی، تبادلے کے لیے تیار ہیں،پاکستان اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔سفارتی محاذ پر یہ معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے۔دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدی موجود ہیں،یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اس کو حل ہونا چاہیے۔کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ملنا چاہیے ۔ قیدیوں کے حوالے سے دہلی میں ہمارا سفارتخانہ اور سفیر اس معاملے پر کام کر رہا ہے

    ٹرمپ کی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں،دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں، دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، مزید تفصیلات کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں،ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سرکاری طور پر پاکستان کی جانب سے امریکہ میں پاکستانی سفیر نے شرکت کی ہے،

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    وزیرِ اعظم سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  • پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور ،بھکاریوں کیخلاف آپریشن، 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی، 120بھکاری گرفتار

    پشاور: پشاور میں بھکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گداگری ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چل رہی ہے۔

    کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس دھندے میں ملوث ہیں۔ان ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔اس آپریشن میں اب تک تقریباً 120 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے بھکاری مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے ہیں جہاں یہ افراد گداگری کرتے ہوئے پائے گئے۔

    کمشنر آفس نے بتایا کہ گداگری کے خلاف اس آپریشن کا مقصد شہر میں امن و سکون کو بحال کرنا اور اس غیر قانونی سرگرمی کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنوں کا مقصد گداگری کے دھندے کو جڑ سے ختم کرنا اور شہر کو اس غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔پشاور کے شہریوں نے اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکام کی کوششوں کو سراہا ہے۔

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    رؤف حسن پر درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

  • سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کے وزیر نتیش رانے نے حالیہ دنوں میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے چاقو کے حملے پر شک کا اظہار کیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ واقعہ حقیقت ہے یا اداکار صرف اس واقعہ کو ’’اداکاری‘‘ بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

    16 جنوری کو، رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان پر ایک مبینہ بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد نے حملہ کیا، جب وہ چوری کی نیت سے اداکار کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ اس حملے میں سیف کو شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم پانچ دن بعد سیف کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    پونے میں ایک تقریب کے دوران وزیر نتیش رانے نے کہا، ’’جب میں نے سیف کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دیکھا، تو مجھے شک ہوا کہ کیا وہ واقعی زخمی تھے یا یہ سب صرف ایک اداکاری تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاسی رہنما اور بالی ووڈ کے ستارے صرف ان اداکاروں کے بارے میں فکر مند ہیں، جب ’’کوئی خان مشکل میں ہو‘‘۔رانے نے حزب اختلاف کے رہنماؤں، خاص طور پر این سی پی کے جتیندر اوہاد اور سپریہ سولے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’یہ لوگ سیف علی خان، شاہ رخ خان کے بیٹے اور نواب ملک کے بارے میں فکرمند ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی انہیں کسی ہندو فنکار کے بارے میں فکر مند ہوتے دیکھا ہے؟‘‘

    رپورٹس کے مطابق، حملہ آور محمد شریف الاسلام سیف علی خان کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا۔ ایک ملازم نے سیف کے چھوٹے بیٹے جیہ کے کمرے میں داخل ہونے والے شخص کو دیکھ کر خطرے کی گھنٹی بجائی۔ اس دوران، سیف علی خان نے حملہ آور کا سامنا کیا اور دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی، جس دوران حملہ آور نے سیف پر چاقو کے وار کیے۔ ایک گہرا زخم سیف کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا، جس کے بعد فوری طور پر سرجری کے ذریعے ان کی زندگی بچائی گئی۔

    نتیش رانے نے اس واقعے کو بنگلہ دیشی شہریوں کی غیر قانونی موجودگی سے جوڑا، اور کہا کہ ’’پہلے یہ افراد بندرگاہوں پر تھے، لیکن اب یہ گھروں تک پہنچ گئے ہیں۔‘‘ رانے کا دعویٰ تھا کہ یہ حملہ سیف علی خان کو نقصان پہنچانے یا انہیں اغوا کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے۔

    اس حملے اور نتیش رانے کے بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔ کچھ افراد نے رانے کے بیانات کو حساس مسئلے پر سیاست کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس بات پر زور دیا کہ حملہ آور کی غیر قانونی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے۔اس وقت، سیف علی خان صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں، اور یہ واقعہ سیکیورٹی خدشات اور سیاسی تنازعات کا باعث بن چکا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ سیاسی بیانات نے اس واقعے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

    سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، بڑی پیشکش

    سیف علی خان کی خاندانی جائیداد پر حکومت کے قبضے کا امکان

    سیف علی خان ہسپتال سے گھر منتقل،تصویر بھی سامنے آ گئی

    سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام

    سیف علی خان پر حملے کا ملزم قومی سطح پر ریسلنگ کا چیمپئن نکلا

    سیف علی خان حملہ،ملزم کی نمائندگی کیلئے عدالت میں وکلا لڑ پڑے

    سیف علی خان حملہ کیس،پولیس ملزم سے خون آلود کپڑے برآمد نہ کروا سکی

    سیف علی خان پر حملہ،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا

  • مشال یوسفزئی کو اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کیس،اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب

    مشال یوسفزئی کو اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کیس،اڈیالہ جیل حکام سے جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل ٹرائل میں وکیل مشال یوسفزئی کو اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ٹرائل میں بہت سے وکلاء ہوتے ہیں کوئی ایک رہ گیا ہو گا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ آپ کا یہ جواز غلط ہے کہ کوئی ایک آدھ وکیل رہ سکتا ہے،آپ 119 ملزمان کا ایک میجر ٹرائل جب وہاں کر رہے ہیں تو وکلاء تو آئیں گے،پچھلی بار بھی یہ عدالت توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے لگی تھی، آپکو یاد ہو گا کہ سپریٹنڈنٹ جیل اور پنجاب پولیس افسر کی ذاتی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی،میرے پاس اب کوئی آپشن باقی نہیں ہے توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی پڑے گی، وکیل نے کہا کہ عدالت نے ایک لوکل کمیشن تشکیل دیا تھا وہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، تبدیل کیا جائے، جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، کمیشن کو کال کی تو انہوں نے جواب ہی نہیں دیا،

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ اب تو کمیشن سپریم کورٹ کے جج کو بھی لگا دیں تو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا، اب تو سپریم کورٹ کا جج بھی وہ ذمہ داری پوری نہیں کر سکے گا، چھٹی ساتویں یا آٹھویں توہینِ عدالت کی درخواست ہے آپ کر کیا رہے ہیں؟ جیل ٹرائل کا تو فیصلہ ہو چکا اس میں نہیں جاتے لیکن یہ طریقہ درست نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے جمعہ تک ملتوی کر دی

    وزیرِ اعظم سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب