Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

    ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا

    امریکہ کی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں ایک متنازع بل کو منظور کیا ہے جس کے تحت ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خواتین کی اسپورٹس میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا۔ اس بل پر ہونے والی ووٹنگ میں 218 ووٹ پڑے جن میں 2 ڈیموکریٹک ارکان بھی شامل تھے، جو کہ اس بل کے حق میں ووٹ دینے والے تھے۔

    اس بل کا مقصد یہ ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر خواتین جو پیدائش کے وقت مرد تھیں، انہیں وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین اسپورٹس ٹیموں میں کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس بل کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں خواتین کی کھیلوں کی مساوات اور مواقع کو محفوظ رکھیں گی، کیونکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کے جسمانی فرق کے سبب خواتین کی ٹیموں میں مقابلہ غیر منصفانہ ہو سکتا ہے۔خبر ایجنسیوں کے مطابق، اب یہ بل سینیٹ میں پیش ہوگا جہاں اس پر ووٹنگ کی جائے گی۔ تاہم، سینیٹ میں اس بل کے منظور ہونے کے امکانات کم ہیں اور یہ ممکنہ طور پر قانون بننے کی جانب نہیں بڑھ پائے گا۔

    امریکی سیاست میں اس نوعیت کے بلوں پر گہری بحث جاری ہے اور مختلف حقوقِ انسانی کی تنظیموں نے اس بل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کی اسپورٹس کے تحفظ کے لیے ضروری قدم ہے۔

  • انسان خطا کا پتلا ، غلطیوں کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا بڑی غلطی ہے۔ آرمی چیف

    انسان خطا کا پتلا ، غلطیوں کو نہ ماننا اور سبق نہ سیکھنا بڑی غلطی ہے۔ آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے،

    پشاور خیبر پختونخواکے سیاسی عمائدین سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے۔کیا فساد فی العرض اللّٰہ کے نزدیک ایک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سےہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے، افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے،خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا، جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سےسبق نہ سیکھنا اُس سے بھی بڑی غلطی ہے، عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے ، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر سب پارٹیوں کا اتفاق حوصلہ مند ہے مگر اس پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

    چیف جسٹس کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

    بسکونی کی پریمیئم بسکٹ رینج کو ‘ہوم برانڈ آف دی ایئر’ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024 میں اعزاز

  • شرٹ اتارو اور گھر جاؤ،دسویں کی 80 طالبات کو پرنسپل کا حکم

    شرٹ اتارو اور گھر جاؤ،دسویں کی 80 طالبات کو پرنسپل کا حکم

    پرنسپل نے 10ویں کلاس کی 80 طالبات کی شرٹ اتروا دیں،واقعہ بھارت کے ایک سکول میں پیش آیا

    دھنباد کے ڈگواڈیہہ کارمل اسکول میں 9 جنوری کو پیش آنے والے متنازعہ واقعے میں دسویں جماعت کی طالبات سے شرٹ اتروانے کے معاملے پر اسکول انتظامیہ نے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب طالبات نے امتحان کے آخری دن اپنی شرٹ پر نیک خواہشات اور آٹوگراف لکھوائے، جو کہ ایک روایتی عمل ہوتا ہے۔ تاہم، اسکول کی پرنسپل کو یہ عمل پسند نہیں آیا اور انہوں نے تقریباً 80 طالبات سے شرٹ اتارنے کا حکم دیا، جس کے بعد انہیں بغیر شرٹ کے صرف بلیزر میں گھر بھیج دیا گیا۔

    اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوگیا، اور عوام و والدین نے اس عمل پر سخت اعتراض کیا۔ متاثرہ طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر مادھوی مشرا سے ملاقات کی اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کے اس رویے نے ان کی بیٹیوں کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، جس سے ان کی امتحانی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔موقع پر کارروائی کرتے ہوئے، ضلعی افسران نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ایس ڈی ایم راجیش کمار، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نشو کماری اور دیگر حکام نے اسکول کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ کی۔ تحقیقات میں تمام فریقوں سے بات کی گئی اور والدین کے ساتھ مل کر فوٹیج دیکھی گئی، لیکن اس میں کوئی قابل اعتراض مواد سامنے نہیں آیا۔ ایس ڈی ایم راجیش کمار نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 10 گھنٹے کی تحقیقات کے بعد، اسکول پرنسپل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسی صورتحال دوبارہ نہیں ہوگی۔

    کرم میں یکم جنوری کو طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد جاری

    پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد بورڈ پر برس پڑے

  • کرم میں یکم جنوری کو طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد جاری

    کرم میں یکم جنوری کو طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد جاری

    کرم میں یکم جنوری کو طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے

    اشیاء خوردنوش اور سامان رسد پرمشتمل گاڑیوں کا دوسرا قافلہ آج پاڑا چنار کے لئے روانہ ہو گیا، علاوہ ازیں ، دونوں فریقین نے قومی بنکرز توڑنے کا آغاز کر دیا،امن معاہدے پر عملدرآمد درحقیت کُرم کے عوام کی جیت ہے ،امن کمیٹیوں نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی گارنٹی دے رکھی ہے-امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کی جرگے میں ہوا۔ قافلے کی حفاظت پولیس کر رہی ہے ،کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہونگے ۔ مقامی راہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر بےگناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں اور اشیاء خوردنوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے ۔امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں نے اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے جبکہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

    بسکونی کی پریمیئم بسکٹ رینج کو ‘ہوم برانڈ آف دی ایئر’ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024 میں اعزاز

    پنجاب:جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضہ اور دیگر جرائم پر کارروائی کیلئے عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

  • بسکونی کی پریمیئم بسکٹ رینج کو ‘ہوم برانڈ آف دی ایئر’ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024 میں اعزاز

    بسکونی کی پریمیئم بسکٹ رینج کو ‘ہوم برانڈ آف دی ایئر’ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز 2024 میں اعزاز

    سنگاپور میں منعقدہ ایف ایم سی جی ایشیا ایوارڈز2024میں بسکونی بسکٹس کی پریمیم رینج کو ’ہوم برانڈ آف دی ایئر – پاکستان‘ کیٹیگری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ریٹیل ایشیا کے زیر اہتمام یہ ایوارڈ پورے براعظم میں تیزی سے فروخت ہونے والی اشیائے صرف (ایف ایم سی جی) کے شعبے میں بہترین کارکردگی کو سراہتا ہے، جس میں ایسے برانڈز کو اجاگر کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی جدت طرازی، معیار اور صارفین کے اطمینان کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بسکونی کی پریمیم رینج کا تعارف کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ رینج کمپنی کی ترقی اور صارفین کی خدمت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے جو درآمد شدہ مصنوعات کے مساوی معیار کا تقاضا کرتی ہے۔ اس پریمیم رینج نے نہ صرف بسکٹس کے چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ، بلکہ مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے تاکہ برانڈ کا متعلقہ اور پرکشش رہنا یقینی بنایا جا سکے۔اس سنگ میل کےحصول پر اظہار خیال کرتے ہوئے بسکونی کے چیف آپریٹنگ آفیسر،محمد صابر گوڈیل نے کہا کہ ”بسکونی پریمیم رینج نے پاکستان کی مسابقتی فوڈ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام بنایا ہے جو صارفین کو اپنی دیکھ بھال یا لطف اندوزی کی صورت میں پریمیم مصنوعات پر خرچ کرنا جاری رکھتے ہیں۔ بسکونی نے نہ صرف زیادہ متنوع مصنوعات کا پورٹ فولیو تیار کیا ہے ،جو صارفین کے مختلف شعبوں کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے ، بلکہ معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران آمدنی کے ذرائع کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ ہوم برانڈ آف دی ایئر – پاکستان ایوارڈ جیتنا اس بات کی علامت ہے کہ ایک برانڈ کو پاکستان میں اشیائے صرف کے شعبے میں اپنی بہترین کارکردگی اور مارکیٹ میں مجموعی موجودگی کی وجہ سے تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم صارفین کے تاثرات اور مارکیٹ کے رجحانات کی بنیاد پر مصنوعات کی رینج میں جدت اور توسیع جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔“

    یہ اعزاز بسکونی کو نہ صرف خطے میں، بلکہ عالمی سطح پر بھی، اپنے مارکیٹ شیئر میں مزیداضافے کے لیے ایک مضبوط پوزیشن فراہم کرتا ہے۔ اپنے جدید نقطہ نظر اور عمدگی کے عزم کے ساتھ ، بسکونی، بسکٹس کی صنعت کے مستقبل کو تشکیل میں قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔آٹھ منفرد مصنوعات کے پورٹ فولیو کے ساتھ ، بسکونی پرائم نے پریمیم بسکٹس کی کیٹیگری میں نئے معیار قائم کیے ہیں۔ اس کے بہترین اور منفرد ذائقوں اور غیر متزلزل معیار نے نہ صرف صارفین کو محظوظ کیا ہے بلکہ مارکیٹ کی توقعات کو بھی نئے سرے سے بیان کیا ہےاور درآمد شدہ برانڈز کے اعلیٰ معیار کا متبادل فراہم کیا ہے۔

    کترینہ کیف نے عمران خان کومارے 20 تھپڑ

    چڑیا نہیں …..شیرنی ! تحریر:ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

  • کترینہ کیف نے عمران خان کومارے 20 تھپڑ

    کترینہ کیف نے عمران خان کومارے 20 تھپڑ

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار عمران خان کو حقیقت میں 20 تھپڑ مارے۔ یہ دلچسپ انکشاف کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

    کترینہ کیف نے بتایا کہ ’میرے برادر کی دلہن‘ کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران انہیں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا۔ تاہم، جب شوٹنگ شروع کی گئی، تو سین جاندار اور حقیقت کے قریب نہیں لگ رہا تھا، جس پر کترینہ کیف مایوس ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے اس موقع پر بتایا کہ عمران خان نے انہیں تجویز دی کہ وہ تھپڑ مارنے کی اداکاری کرنے کی بجائے حقیقت میں تھپڑ ماریں، تاکہ سین زیادہ حقیقی اور موثر لگے۔ اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے، کترینہ کیف نے شوٹنگ کے دوران تقریباً 15 سے 16 بار عمران خان کو تھپڑ مارے۔

    کترینہ کیف نے مزید کہا کہ اتنی بار تھپڑ کھانے کے بعد عمران خان نے ان سے درخواست کی کہ اب مزید تھپڑ نہ ماریں، کیونکہ وہ اور تھپڑ برداشت نہیں کر پاتے تھے۔ تاہم، اس تمام محنت کے باوجود، آخرکار انہیں خوشی ہوئی کہ نتیجہ بہت اچھا نکلا۔یہ سین اتنا کامیاب ثابت ہوا کہ فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ ’میرے برادر کی دلہن‘ ایک رومانٹک کامیڈی فلم تھی، جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں عمران خان، کترینہ کیف اور علی ظفر مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔

    پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیے جانے پر احمد شہزاد بورڈ پر برس پڑے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  • فتنہ الخوارج کی پنجاب میں آن لائن بھرتی مہم کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    فتنہ الخوارج کی پنجاب میں آن لائن بھرتی مہم کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    پنجاب میں فتنہ الخوارج کی جانب سے نوجوانوں کی آن لائن بھرتی کی مہم کا انکشاف ہوا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرکے دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کو توڑ دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد تنظیم نے صوبے کے مختلف شہروں سے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق، کالعدم تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ تنظیم نے مقامی سہولت کاری کے لیے ان افراد کی بھرتی کی تھی تاکہ اپنے دہشت گردانہ مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جانے والی سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اس آن لائن بھرتی مہم کے نیٹ ورک کو کامیابی کے ساتھ توڑا گیا۔ اس کارروائی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جو فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کے لیے بھرتی ہوئے تھے۔ گرفتار شدگان کی عمریں 16 سے 23 سال کے درمیان ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سائبر پٹرولنگ کے دوران ریاست مخالف عناصر کی نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے الگورتھمز کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی مزید دہشت گردانہ کارروائی کو روکا جا سکے۔یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اب زیادہ مستعد اور مربوط طریقے سے سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو ان کے اثرات سے بچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر چکے ہیں۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل گھر میں اکیلی موجود لڑکی قتل

  • سڑکوں کیلیے فنڈ دیں،وزیراعلیٰ سندھ  نے وزیراعظم  کو خط لکھ دیا

    سڑکوں کیلیے فنڈ دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص رقم میں کمی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے وفاق کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کم رقم مختص کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے (ایم 6) کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موٹروے کی عدم موجودگی کی وجہ سے اندرون سندھ اور دیگر علاقوں کے درمیان ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جو ملکی معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔مراد علی شاہ نے خط میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کی گئی رقم پر شدید اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے نے سندھ کے 6 منصوبوں کے لیے صرف 4.34 فیصد رقم مختص کی ہے، جو کہ انتہائی کم ہے۔ اس کے مقابلے میں پنجاب کے 33 منصوبوں کے لیے 38.65 فیصد، خیبر پختونخوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں کے لیے 23.87 فیصد اور گلگت بلتستان کے 4 منصوبوں کے لیے 4.40 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ یہ واضح ناانصافی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے کی تعمیر کے لیے جلد از جلد بجٹ مختص کیا جائے اور این ایچ اے کو ہدایات دی جائیں کہ وہ اس منصوبے پر کام کا آغاز کرے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو فوری طور پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے پر کام جلد شروع ہو سکے اور سندھ کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے منصفانہ رقم مختص کرے تاکہ صوبے کی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ملک کی معیشت کی ترقی کے لیے سندھ کا کردار مضبوط ہو۔

    جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    چڑیا نہیں …..شیرنی ! تحریر:ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

  • جو   9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ،گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر ناکام قرار دے دیا۔

    پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صرف کیمرے کے سامنے بیانات دیتی ہے، لیکن کرم میں 25 کلومیٹر کی سڑک پر ابھی تک اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دوسروں کو این آر او کا طعنہ دیتے تھے، آج وہ خود این آر او مانگ رہے ہیں۔ ان کے کرتوتوں کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوئی اور مخلوق نہیں، جسے سزا نہیں ہو سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ابھی تک پانی کا حصہ نہیں ملا، اور یہ افسوس کی بات ہے کہ دوسرے صوبے نہروں کے معاملے پر آپس میں لڑ رہے ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کا کامیاب نفاذ ممکن ہے۔ کل ہی آرمی چیف سے ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے کے امن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل گھر میں اکیلی موجود لڑکی قتل

    چڑیا نہیں …..شیرنی ! تحریر:ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

  • نکاح کے بعد رخصتی سے قبل گھر میں اکیلی موجود لڑکی قتل

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل گھر میں اکیلی موجود لڑکی قتل

    نکاح کے بعد رخصتی سے قبل لڑکی کے دل دہلا دینے والے قتل کی ایف آئی آر سامنے آ گئی

    کراچی کے علاقے کیماڑی، گلشن سکندرآباد میں ایک نوبیاہتا لڑکی خدیجہ کی خون میں لت پت لاش کی برآمدگی نے شہر میں سنسنی پھیلا دی۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ 18 سالہ خدیجہ کا قتل گھر کے اندر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی لاش کو بیڈ روم میں خون میں لت پت حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ لڑکی کے والد امام بخش کی مدعیت میں درج کیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق، امام بخش نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ ان کی بیٹی خدیجہ کو کسی نے گھر کے اندر قتل کر دیا ہے۔ جب وہ گھر پہنچے تو اپنی بیٹی کی خون میں ڈوبی ہوئی لاش دیکھی۔ امام بخش نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو نامعلوم افراد نے قتل کیا، تاہم قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامعلوم افراد کو ملزم بنایا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے لاش کی ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے، اور وہ لاش کو لے کر آبائی علاقے ڈسٹرکٹ وہاڑی پنجاب روانہ ہو گئے ہیں۔خدیجہ کے والد امام بخش نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی کا کچھ عرصہ قبل نکاح ہوا تھا، اور رخصتی ہونا ابھی باقی تھی۔ اس قتل کے وقت گھر میں بیٹی کے علاوہ کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لڑکی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہونا تھا، مگر افسوس کہ اس کے ساتھ ایسا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا جس نے سب کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔ پولیس اب تک ملزمان کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اووواووو والا انداز گیدڑوں کا ،پارٹی کہے گی تو اووواووو کریں گے، شیر افضل مروت

    کب تک گھر بیٹھی رہو گی؟ یہ حل نہیں، تحریر: حناسرور