Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • لندن،قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات بند

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات بند

    لندن: لندن پولیس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے کیس کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے اس حملے کے حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی اور دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ واقعے کی فوٹیج کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پاکستان ہائی کمیشن نے تمام دستیاب شواہد پولیس کے حوالے کیے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چونکہ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور کوئی اور نقصان بھی نہیں پہنچا، اس لیے وہ کسی پر فرد جرم عائد نہیں کر سکتی۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مزید تحقیقات یا قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت نے 23 مبینہ ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے اور ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے تاکہ ان افراد کو ملک سے باہر جانے سے روکا جا سکے۔

    یہ واقعہ مڈل ٹیمپل میں ایک بینچر تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور کارکنوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر حملہ کیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں، جن میں ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اور اظہر مشوانی شامل تھے، نے اس احتجاجی مظاہرے میں خطاب کیا تھا۔

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

  • اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    پاکستان کے جنوبی صوبے پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کی خاتون روپ متی نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا بلکہ اقلیتی کمیونٹی کے لئے ایک نئی راہ بھی ہموار کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پاکستانی معاشرتی توازن اور اقلیتی حقوق کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

    روپ متی کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے ایک چھوٹے قصبے سنجر پور سے ہے۔ وہ فی الحال فرانس کی ایک معروف یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں خدمات انجام دینے کی آرزو رکھتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کر سکیں۔

    روپ متی کی کامیابی میں ان کے خاندان کی حمایت اور تعلیمی پس منظر کا اہم کردار ہے۔ وہ پاکستان کے مشہور مصور اور خطاط چترا پریتم کی بیٹی ہیں۔ چترا پریتم کو ان کی مصوری کے شعبے میں شاندار خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔ چترا پریتم کی فنون لطیفہ کے میدان میں گراں قدر خدمات کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا گیا ہے۔ روپ متی کی کامیابی ان کے والد کی فنون کے شعبے میں شاندار میراث کا تسلسل ہے۔

    روپ متی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز محنت، لگن، اور والدین کی دعاؤں میں ہے۔ انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں سخت محنت کی اور اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے انتھائی محنت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی ایک خاتون کے لئے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک حوصلہ افزائی ہے۔

    روپ متی نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت، تاریخ، اور کامیابیاں دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کا پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر قائم ہو۔

    روپ متی کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ اقلیتی کمیونٹیز کے افراد بھی اعلیٰ عہدوں اور مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ پیغام ہے کہ اگر انسان میں محنت، عزم، اور ایمانداری ہو تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی برادری سے ہو۔

    روپ متی کی کامیابی ایک ایسی کہانی ہے جو نہ صرف اقلیتی برادری کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کی جدوجہد اور کامیابی ایک روشن مثال ہے کہ محنت اور عزم کے ذریعے کسی بھی خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے، اور یہی پیغام ہمیں پاکستانی معاشرتی تنوع میں کامیابی کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • عمر ایوب، راجہ بشارت عدالت کے حکم پر رہا

    عمر ایوب، راجہ بشارت عدالت کے حکم پر رہا

    انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے

    عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کو رہا کردیا گیا ہے،اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ،گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنمائوں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا ۔دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا؟

    واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 5 رہنماؤں کو راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد ناصر چٹھہ پر تھانہ انجرا اٹک اور تھانہ حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں،راجہ ماجد دانیال اور ملک عظیم کو تھانہ دھمیال کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پانچوں رہنماؤں کے خلاف 24 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج کیے گئے تھے،مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    ہمیں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، ذمہ دار شہبازشریف ،محسن نقوی ہیں، عمر ایوب
    رہائی کے بعد عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں وکلا کا مشکور ہوں انہوں نے محنت کی، آج عدالت نے ضمانت منظور کی، غیر قانونی حراست میں ہمیں رکھا گیا،پولیس لائنز میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، میرے پاس پشاور ہائیکورٹ کی ضمانت تھی، عدالت نے پولیس سے پوچھا تو انکے پاس کوئی جواب نہیں تھا، عدالت نے ضمانت منظور کر کے فوری رہائی کا حکم دیا، میں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، محسن نقوی، ڈی پی او اٹک کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں کہ انہوں نے غیر قانونی کام کیا،

  • حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حقائق کو مسخ اور عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئی بھرتی پالیسی اسٹاپ گیپ اقدام ہے، اس کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، بے بنیاد الزامات اجتماعی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے، تعلیمی اداروں میں فیسوں کا تعین بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور آپریشنل اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،حکومت سندھ، تعلیم کو سستی اور مساوی بنانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے، کراچی یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا زوال وراثت میں ملا مسئلہ ہے،حکومت ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی اور جدید بنانے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہے،میگا پراجیکٹس میں تاخیر اکثر تکنیکی مسائل سمیت ناگزیر چیلنجز کی وجہ سے ہوتی ہے، نگران دور حکومت میں کام روک دینا اور کراچی میں یوٹیلٹیز کی وجہ سے بھی بی آر ٹی پروجیکٹ کو تاخیر کا سامنا ہے،ریڈ لائن منصوبے کی بڑھتی ہوئی لاگت کی بڑی وجہ عالمی افراط زر، بڑھتی ہوئی مادی لاگت اور روپے کی قدر میں کمی ہے،

  • 57 سالہ خاتون طیارے میں چھپ کر نیویارک سے پیرس پہنچ گئی

    57 سالہ خاتون طیارے میں چھپ کر نیویارک سے پیرس پہنچ گئی

    پیرس،خاتون نیویارک سے طیارے میں چھپ کر سوار ہو کر پیرس پہنچ گئی،تاہم امریکی حکام کے مطابق خاتون کو واپس بھیجا جائے گا

    فرانس کے حکام نے خاتون کو منگل کے روز واپس بھیجنے کی کوشش کی تھی، لیکن چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ایک حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایئرلائن نے اسے واپس جانے والی پرواز میں سوار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ 57 سالہ روسی شہری اور امریکی گرین کارڈ ہولڈر کو امریکہ واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    پیرس میں ہفتے کے روز ایک ویڈیو میں خاتون کو پرواز کے روانہ ہونے سے پہلے ہنگامہ کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد اُسے نیو یارک جانے والی پرواز سے بھی اُتار دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک مسافر، گیری ٹریچلر نے بتایا کہ خاتون مسلسل غصے میں آ رہی تھیں اور ان کی آواز تیز ہوتی جا رہی تھی۔ آخرکار، تین افراد نے خاتون کو قابو کیا اور اُنہیں ہینڈ کفلز اور پیلے رنگ کی ٹوسٹ ٹائیز کے ساتھ باندھ دیا۔

    ڈیلٹا ایئرلائن نے اس معاملے پر کوئی واضح بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ اُسے منگل کی پرواز سے اُتارنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔ تاہم ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ "ڈیلٹا اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ کیا ہوا تھا۔”

    ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ خاتون نے پرواز کے لئے سیکیورٹی چیکنگ سے بچ کر طیارے میں چھپنے کی کوشش کی۔ اُس نے بورڈنگ پاس چیک کرنے والے افسران کو دھوکہ دے دیا تھا۔ اگرچہ اس کے سامان کی اسکیننگ کی گئی تھی، لیکن وہ گیٹ پر شناختی تصدیق سے بچ نکلی۔ایک ذریعے کے مطابق، خاتون کا پرواز کے دوران اس لیے سراغ نہیں لگایا کیونکہ طیارہ مکمل طور پر بھرا نہیں تھا۔ کچھ مسافروں نے بتایا کہ خاتون نے باتھ رومز کے درمیان چھپ کر اپنے آپ کو پوشیدہ رکھا تھا۔

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 60 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، جیل کی حدود سے راجہ بشارت گرفتار کر لئے گئے

    9 مئی کے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے،شیخ رشید احمد،شیخ اشد شفیق،راجہ بشارت،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے،سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا،عمر ایوب کو بھی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا،وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی،مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    اس کیس میں 40 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، شہباز گل ،زلفی بخاری، حماد اظہر ،مرادسعید اشتہاری ہیں، عمر ایوب راجہ بشارت احمد چٹھہ سمیت چار ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں

    عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو پرحملہ، افواج پاکستان کو بغاوت پراکسانے کا الزام ہے،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مئی سے قبل منصوبہ بندی کرکے عسکری اہداف کا تعین اور 9مئی واقعات، ملکی داخلی، سلامتی اور ریاستی استحکام پر براہ راست حملےکاا لزام ہے،فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی طرز پر منظم منصوبہ بندی کی، پرتشدد مظاہروں سے حکومت کو دباؤ میں لانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، جولائی 2023 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی واقعات پر رپورٹ جاری کی،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 102 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 26 سرکاری عمارتوں پر منظم حملے کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،فردجرم میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں 1 66کروڑ 56 لاکھ روپے مجموعی نقصان کا تخمینہ ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی چالان تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں،ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے،ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول بم ٹائر جلا کر آگ لگائی گئی اور بلڈنگ کے شیشے توڑے دیے گئے، پاک آرمی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے، یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی کے نعرے اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کے نعرے لگائے گئے،حساس دفاتر آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو عمارات پر حملے کیے گئے، مظاہرہ اور احتجاج منظم سازش مجرمانہ کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں، چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو سخت ترین عبرت ناک سزائیں دی جائیں

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں،29 جولائی کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ یہ حکم جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

    عدالت کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ملزمان، جن میں عالیہ حمزہ، فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں، جیل ٹرائل کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ ملزمان کی عدم حاضری کے سبب ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام ملزمان کو 19 دسمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ یہ کیس جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے درج کیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور حملوں کی قیادت کی تھی، جس میں ملکی اداروں کی عمارتوں اور اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

    چیمپئنر ٹرافی،آئی سی سی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس اہم ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاملے پر تاحال کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا، اور دبئی میں آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ میٹنگ کے ملتوی ہونے کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے تجویز کردہ فارمولا پر کوئی جواب نہ آنا ہے۔آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو منعقد ہوگا، تاہم یہ میٹنگ اس وقت ہی ہوگی جب بھارت پاکستان کے موقف پر اپنا جواب دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شیڈول کے مطابق ہونے والی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی۔

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج دبئی پہنچے تھے اور وہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے تیار تھے، جس میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے تھے۔ تاہم بھارت کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹو نیشن فارمولا پیش کیا ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان نیوٹرل وینیو پر 3 ملکی سیریز کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئنز ٹرافی کے ٹو نیشن فارمولا کو تسلیم کرے گی۔

    چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی پیچیدگیاں واضح ہیں، اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کے حوالے سے کشیدگی کی وجہ سے یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔

    آئی سی سی بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو ہونے والی ہے، اور اس بات کا امکان ہے کہ اس اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری کشیدگی اور مذاکرات کا نتیجہ نکلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مداح اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،

  • فیک نیوز پھیلانے  پر 12  افراد کےخلاف  مقدمہ درج

    فیک نیوز پھیلانے پر 12 افراد کےخلاف مقدمہ درج

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اداروں کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب تک 12 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

    ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز پھیلانے اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف کارروائی ملک کے مختلف حصوں میں کی جا رہی ہے۔ ان ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے۔کراچی کے میاں ذیشان ساجد،فہیم خان،محمد اویس،عزیز احمد و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،کوئٹہ کے ساجد عدنان،محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان،عنایت اللہ،قلعہ عبداللہ کے کلیم اللہ،سوات کے اونگزیب،پشین کے سلطان محمد خان،کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کا مقصد نہ صرف جھوٹے اور بغاوتی مواد کی نشاندہی کرنا ہے بلکہ ان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا بھی ہے۔اس کارروائی کے حوالے سے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی اور اداروں کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی فرد یا گروہ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور وسیلہ ہے، جسے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ پلیٹ فارم عوامی مفاد کے لئے استعمال ہو۔

    حکومت کی طرف سے عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو نظر انداز کریں اور ایسی معلومات کو رپورٹ کریں جو ریاستی اداروں کی عزت اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچاتی ہوں۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • وزیراعظم   کی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی بارےاجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی بارےاجلاس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا

    وزیراعظم نے اپنی جاری کردہ ہدایات پر اکثر کی تعمیل کے لیے وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہا ،وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات لینے کی ہدایت کی،وزیراعظم نےملائیشیا کو پاکستانی چاول کی برآمدات مزید بڑھانے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ داتو سری انور ابراہیم کے پاکستان کے حالیہ دورے میں پاکستان سے ملائیشیا چاول کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان میں موجود خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے گا اور ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں،

    وزیراعظم نے گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کابینہ کمیٹی بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ماہرین کی آراء پر مبنی سفارشات پیش کرے گی،اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،بتایا گیا کہ روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے تحت زرعی اجناس کی تجارت کے لیے دو مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں، تاجک حکومت نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے