Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • طلبا کے ہاتھ میں پتھر کیلوں والے ڈنڈے اور شیل نہیں دیکھنا چاہتی،وزیراعلیٰ پنجاب

    طلبا کے ہاتھ میں پتھر کیلوں والے ڈنڈے اور شیل نہیں دیکھنا چاہتی،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے ہونہار سکالرز شپ لانچنگ کے لئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئیں

    ہونہار سکالرز شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے ہونہار سکالرز شپ سکیم کی تفصیلات بیان کیں،ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی 15 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی طلبہ بھی سکالرشپ کی حامل کرینگے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر بھی سکالرز شپ حاصل کر سکیں گے۔ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے والی بی فارمیسی کی طالبہ حمنہ مقصود نے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہو ئے وزیر اعلی مریم نواز کاشکریہ ادا کیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام سے وسائل رکھنے والے طلباء کے خواب حقیقت بنیں گے،جو محبت اور فکر میں اپنے بچوں کے لیے محسوس کرتی ہوں، ویسی ہی پنجاب کے بچوں کے لیے محسوس کرتی ہوں،میں آج وزیراعلیٰ یا سیاسی لیڈر کے طور پر نہیں بلکہ ایک ماں کے طور پر خطاب کر رہی ہوں،میرے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں، ایک بیٹا، میں آگے چل کربتاؤن گی کہ بچوں کے لئے کیا سوچتی ہوں، جو انکے لئے سوچتی ہوں وہ ذمہ داری کم، آپکی ذمہ داری زیادہ لگتی ہے، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور ہونا چاہئے، ایک ایسی چیف ایگزیکٹو ہے صوبے کی جو آپ کے مستقبل کے لئے کام کر رہی ہے، دن رات ایک ماں بن کر سوچ رہی ہے،30ہزار اسکالر شپس میں 12 ہزار لڑکے اور 18 ہزار لڑکیاں شامل ہیں۔ہونہار سکالرشپ پروگرام میں میڈیکل کالج ، لمز ، جے آئی کے اور فاسٹ بھی شامل ہیں۔

    مریم نواز نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس پنجاب یونیورسٹی کی ڈگری ہے،میں ہونہار طلبہ کو اپنا سلام پیش کرتی ہوں، آپ کے مستقبل کے لیے دن رات سوچتی ہوں، آج طلبہ کو صرف اسکالرشپس نہیں، بلکہ میرٹ پر محنت کا صلہ مل رہا ہے، پولیس کے دستے نے آج آپ کی محنت کو گارڈ آف آنر پیش کیا ہے۔ پنجاب کا کوئی بچہ فیس نہ ہونے کے باعث اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،آپ کی تعلیم آپ کے والدین سے زیادہ میری ذمہ داری ہے، 30 ہزار اسکالرشپس کے لیے 70 ہزار درخواستیں آئیں، 60 فیصد اسکالرشپس طالبات کو مل رہی ہیں، 30 ہزار اسکالرشپس میں سے 18 ہزار لڑکیوں اور 12 ہزار لڑکوں کو مل رہی ہیں،نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنا رہے ہیں، اور انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے کمپیس یہاں لائیں گے۔کہا جاتا ہے کونسا اپنی جیب سے پیسہ لگا رہے ہیں عوام کا پیسہ ہے عوام پر لگ رہا ہے۔سیاستدان وہ ہوتا ہے جو نئی نسل پر سرمایہ کاری کرے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی ہوں، جو وعدہ کرتی ہوں وہ پورا کرتی ہوں، لیپ ٹاپ بھی لے کر آ رہی ہوں،یہ وعدہ کر کے جا رہی ہوں، یہ تین چار سال کی تعلیم نہیں دیکھ رہی آگے تعلیم حاصل کریں گے تو وہ اخراجات بھی اٹھائیں گے، میں وعدہ کرکے جا رہی ہوں،ایک ماں کے طور پر ،تعلیم حاصل کر کے نوکری نہ ملے تو یہ ناکامی،روزگار نہ ملے تو ناکامی،آج سے میں نے کام شروع کیا ہے جب آپ ایک ڈگری لے کر نکلو تو آپ کو کام کا موقع ملے، باہر ملک نہ جانا پڑے،یہی ہماری توانائیاں،محنت جو باہر جا کر کرتے اپنے ملک میں کریں تو دیکھیں ملک کتنی ترقی کرے، پاکستان کو اللہ نے بہت نعمتیں دی ہیں،بچے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں باہر جاکر پڑھنا چاہتے ہیں وہ مہنگا پراجیکٹ ہے لیکن اپنے بچوں سے زیادہ مہنگا کچھ نہیں ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ باہر جاکر پڑھنے کا بچوں کا پورا خرچہ ہم اٹھائیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنے بچوں کو محفوظ جگہ پر بٹھایا ہوا ہے اور ان پر آنچ بھی نہیں آسکتی اور قوم کے بچوں کو آپ نے مار کھانے اور مارنے کے لیے قوم کے بچوں کو رکھا ہوا ہے،میں مثبت چیز کی ترغیب دوں گی، اگر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے تو میرے بچوں کو سب سے آگے کھڑا ہونا چاہئے وہ آگے نہیں ہیں تو اسکا مطلب ہے یہ کہ درست اور محفوظ نہیں، رینجرز اور پولیس پر گولیاں چلائی گئیں،طلباء کے ہاتھ میں پتھر کیلوں والے ڈنڈے اور شیل نہیں دیکھنا چاہتی۔طالب علم پڑھتا ہوا اچھا لگتا ہے ڈی چوک میں بیٹھا ہوا اچھا نہیں لگتا۔جیل میں بیٹھے شخص سے سزا نہیں کاٹی جارہی، اس نے بار بار کال دی، ہر کال بری طرح فیل ہوئی

  • ٹک ٹاکر مریم فیصل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکر مریم فیصل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر خواتین کی نازیبا ویڈیوز کا لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ ذاتی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

    مریم فیصل کی یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب دیگر مشہور ٹک ٹاکر کی نجی ویڈیوز بھی لیک ہو چکی تھیں، جن میں کنول آفتاب، مناہل ملک، امشا رحمان، اور متھیرا شامل ہیں۔مبینہ طور پر مریم فیصل کی ویڈیو میں انہیں اپنے پارٹنر کے ساتھ ایک قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں اور بحث شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم، مریم فیصل نے اس ویڈیو کی صداقت پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے اور نہ ہی اس ویڈیو کے بارے میں عوامی طور پر کوئی وضاحت پیش کی ہے۔

    مریم فیصل ٹک ٹاک پر مقبول ہیں ۔ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مختلف نوعیت کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں خاص طور پر ڈانس ویڈیوز شامل ہیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت کی نجی ویڈیو لیک ہوئی ہو۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی ٹی وی کی میزبان متھیرا کی ایک ذاتی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں ایک قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا تھا۔ متھیرا نے اس ویڈیو کی صداقت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کے نام اور تصاویر کو جعلی مواد بنانے کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

    اسی طرح، مناہل ملک کی ویڈیوز بھی لیک ہوئیں جنہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ویڈیوز جعلی ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد امشا رحمان کی نجی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ امشا رحمان نے کہا کہ ان کی ویڈیو جعلی تھی،مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں، ان ویڈیوز کی لیکنگ سے نہ صرف ان شخصیات کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں بھی مختلف نوعیت کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔اس صورتحال میں، سوشل میڈیا پر متحرک شخصیات اور ان کے فالورز دونوں کے لیے یہ ایک حساس موضوع بن چکا ہے، جس پر سوشل میڈیا کی اخلاقی حدود اور ذاتی زندگی کی حفاظت کے بارے میں بات چیت ضروری ہو گئی ہے۔

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • 2024  میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز،یوٹیوب نے فہرست کی جاری

    2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز،یوٹیوب نے فہرست کی جاری

    یوٹیوب نے پاکستان میں 2024ء کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں مختلف کیٹگریز میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویڈیوز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان بھر میں ناظرین کے پسندیدہ لمحات، تفریحی مواد، اور معلوماتی ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل مواد کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہیں۔

    اس سال کی فہرست تین اہم کیٹگریز پر مشتمل ہے، جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں۔ ان کیٹگریز میں مختلف ویڈیوز اور چینلز نے اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے، جو پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی جھلک پیش کرتے ہیں۔2024ء میں یوٹیوب کا استعمال پاکستان میں خاصی تیزی سے بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی کری ایٹرز نے بھی بھرپور کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی مواد کے گھنٹوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی ناظرین یوٹیوب پر مزید وقت گزار رہے ہیں۔

    ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز
    اس سال کی فہرست میں انٹرٹینمنٹ کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے، جہاں مقامی ڈرامے اور ایکشن فلموں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹرینڈ ہونے والی ویڈیوز کی فہرست میں مقامی ڈرامے "عشق مرشد”، "جان نثار” اور "کبھی میں کبھی تم” شامل ہیں، جو پاکستانیوں کے دلوں میں کہانی سنانے کے فن کے حوالے سے ایک گہری محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ایکشن سے بھرپور جنوبی ہندوستانی فلموں جیسے "ٹائیگر ناگیشور راؤ” اور "اسکنڈا” نے بھی مقبولیت حاصل کی۔

    ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست:
    عشق مرشد – قسط 20 | 18 فروری 2024 | اسپانسرڈ بائے خورشید فینز، ماسٹر پینٹس
    جان نثار – قسط 1 | 11 مئی 2024 | ڈیجیٹل پریزنٹڈ بائے ہیپی لیک پینٹس
    کبھی میں کبھی تم – قسط 1 | جولائی 2024 | اے آر وائے ڈیجیٹل
    ٹائیگر ناگیشوارا راؤ | جنوبی ایکشن مووی
    اکھاڑا – قسط 1 | فیروز خان
    عبداللہ پور کا دیو داس | قسط 1
    رام پوتھینینی – اسکنڈا | نئی ریلیز 2024
    چلتی کار میں خونی آتما کے بیچ فسا دیا | سی آئی ڈی
    مہرالنساء V لب U | مکمل مووی
    رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی | منیب کو ریسکیو کر لیا | فیس ٹو فیس ودھ رجب فیملی

    ٹاپ میوزک ویڈیوز
    موسیقی کی فہرست میں پاکستانی اور بین الاقوامی فنکاروں کے گانوں کا امتزاج نظر آیا، جس میں مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے گانے شامل تھے۔ ان گانوں نے سامعین کو عالمی سطح پر یکجا کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

    ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست:
    90 – 90 نبے نبے | گپی گریو اور جیسمین سندلاس
    آج کی رات | سٹریٹ 2 تمنا بھاٹیہ
    بالو بتیاں | علی ظفر x عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی
    توبہ توبہ | وکی کوشل
    تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا | شاہد کپور
    وی ہانیاں | روی دوبے
    تو جہ ملیا | جیسی مکس سنگھ
    لہنگا | دلیت ڈوسانی
    ڈھولا سانوں چرایا ہے کچی شراب وانگو | علی حیدر لون والا
    شبھ | کینگ شٹ (آفیشل آڈیو)

    ٹاپ کری ایٹرز
    اس فہرست میں وہ یوٹیوبرز شامل ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں ناظرین کو متاثر کیا۔ ان کری ایٹرز نے یوٹیوب پر مختلف مواد فراہم کیا، جس میں فیملی بلاگنگ، لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی ویڈیوز شامل ہیں۔
    ٹاپ کری ایٹرز کی فہرست:
    رجب کی فیملی
    انایا ایشال فیملی
    ارشد ریلز
    یو آر کرسٹیانو
    ڈکی بھائی
    سسٹرولوجی
    چھوٹا علی وی لاگ
    ڈاکٹر امتیاز احمد
    شیراز ولیج وی لاگ
    فاطمہ فیصل

    گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستانی یوٹیوب کری ایٹرز نے نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے مواد سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا، "پاکستانی کری ایٹرز دنیا کو مسحور کر رہے ہیں۔ یوٹیوب پر پاکستانی مواد پر 65 فیصد سے زیادہ وقت ملک سے باہر کے ناظرین کی طرف سے آ رہا ہے، جو کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ تخلیق کار عالمی سامعین سے جڑنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔”فرحان قریشی نے مزید کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کے امکانات سے بہت پرجوش ہیں، تاکہ یوٹیوب کری ایٹرز اپنے مواد کی تیاری کو اگلے سطح پر لے جا سکیں اور ناظرین کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کر سکیں۔

    یوٹیوب کی 2024ء کی ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں پاکستانی مواد کی مقبولیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار ہوا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی کری ایٹرز نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہے ہیں۔

  • اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز لوگوں کی ہڈیاں بیچ کر کھا گئے ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ

    اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز لوگوں کی ہڈیاں بیچ کر کھا گئے ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ

    وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ ہاؤسنگ کی ضروریات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا، پالیسی سازی میں یونیورسٹیز اور ریسرچرز کا ان پٹ ناگزیر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل) میں رئیل اسٹیٹ کے موضوع پر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ نمل مبارکباد کا مستحق ہے کہ پہلی بار اس موضوع پر ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا، ہاؤسنگ کی ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ناگزیر ہے۔ ہمیں ان ممالک کے ماڈلز کی پیروی کرنا ہو گی جنہوں نے نئے آئیڈیاز سے ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ میں بے پناہ ترقی کی، اس کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں یونیورسٹیز اور ریسرچرز کا ان پٹ بھی ناگزیر ہے، رئیل اسٹیٹ اور ہائوسنگ میں شفافیت اور اشتراکیت کا فقدان ہے، سٹوڈنٹس ہمارا بیش قیمت سرمایہ ہیں جن کی شمولیت رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں نئی جہات لائے گی۔

    میاں ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ملک ہیں، یہ اتنا خوبصوت ملک ہے، میں باہر گیا، امریکہ برطانیہ میں سانس گھٹتی ہے، دنیا فٹ پاتھوں پر سوتی لاکھوں لوگوں کو مار رہے، بھیک مانگی جا رہی ہے، اسلحہ بیچنے والے ملک انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ یہاں بھوک سے کوئی نہیں مررہا،پرسکون فضا ہے کھیت کھلیان ہے، اگر قومی سوچ پیدا ہو جائے تو ہمارے سب مسئلے حل ہو سکتے، ملک کے لئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے، چین بھی تو اوپر آیا ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بننے کی سزا مل رہی ہے،اگر اس ملک کو بچانے کا کام ہو گیا تھا اور نیوکلیئر ضروری تھا، اس کی پہرہ داری کی اور پاکستان نے ایران کو ٹیکنالوجی فراہم کی،پاک آرمی ایران کیساتھ کھڑی ہوئی،جنرل ضیا کھڑے ہوئے ،بٹن لسر نے کہا انقلابی بننے کی کوشش نہ کرو اس کا انجام جو ہوتا ہے اس کا بھی آپ کو پتہ ہے۔میں نے دوست سے کہا موٹوتبدیل کرو یہاں توخوشامد چابلوسی حاشیہ برداری کرنا پڑتی ہے،یوتھ کو اپنے ویژن سے ہٹایا جا رہا ہے، جب ماٹو کو فالو نہیں کریں گے تو پھر کیا نتیجہ نکلے گا،

    وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلرز لوگوں کی ہڈیاں بیچ کر کھا گئے ہیں۔میرا محکمہ اگر یہ محکمہ جمہوریت کا حسن نہ ہوتا تو یہ انکو دیا جاتا جو ایک آدھ ووٹ پر حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔اگر یہ محکمہ ذمہ دار لوگوں کے پاس ہوتا تو بحریہ اور ڈی ایچ اے وجود میں نہ آتے،دانائی تعلیم سے تو نہیں آتی یہ تو اعلی اقدار کی وجہ سے آتی ہے۔ہم 80 فیصد پیسہ کھا جاتے ہیں اور2 فیصدمنصوبہ بندی پرلگاتے ہیں۔جاپان 70 فیصد منصوبہ بندی پر لگاتا ہے۔

  • ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ،وزیرخزانہ

    ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ،وزیرخزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اب ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی ہے گزشتہ 14ماہ کے دوران حکومت نے معاشی محاذ پرمثبت پیش رفت کی ہے،حسابات جاریہ کے کھاتوں اورمالی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے،حسابات جاریہ کے کھاتے گزشتہ کئی ماہ سے فاضل جارہے ہیں، ملکی کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،امپورٹ کور دو ہفتوں سے بڑھ کر ڈھائی ماہ کا ہو چکا ہے،اس سال کے اختتام تک ہمارے پاس تین ماہ کی درآمدات کیلئے زرمبادلہ دستیاب ہوگا،مہنگائی کی شرح کم ہوگئی ہے، نومبرمیں مہنگائی کی شرح 78ماہ کی کم ترین 4.9فیصد کی سطح پرآچکی ہے،کائبور13فیصدکے قریب ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔شرح سود میں کمی سے صنعتوں اورکم لاگت والے گھروں کی تعمیرکے شعبہ کوبھی فائدہ پہنچے گا۔

    وزیرخزانہ محمد اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صرف پالیسی فریم ورک کے حوالہ سے کام کیا جائے اورکاروبارمیں مداخلت کوکم سے کم کیاجاسکے،حکومت سبسڈی اور دیگر سہولیات ضروردیں گی تاہم مداخلت بہت کم ہوگی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ سے نجی شعبہ کوملک کی قیادت کرنی ہے،پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی نے اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیاہے جس کی عکاسی اعدادوشمارسے بھی ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ہائوسنگ کا آبادی اور آب ہوا میں تبدیلیوں جیسے دو اہم مسائل کا براہ راست تعلق ہے ،ان مسائل کے حل کیلئے ہم انتظارنہیں کرسکتے، پاکستان کی آبادی 2.5فیصدکی شرح سے بڑھ رہی ہے، چائلڈ سٹنٹنگ اوردیگرمسائل کے ساتھ ساتھ ہائوسنگ کاشعبہ بھی بڑھتی ہوئی آبادی سے منسلک ہے، آب و ہوا میں تبدیلیاں دوسرا بڑا مسئلہ ہے، 2022کے سیلاب سے پاکستان بری طرح متاثرہوا اوریہ تباہی اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ہماری آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،ہمیں موسمیاتی لحاظ سے موزوں ہائوسنگ کی طرف جاناہوگا، مورگیج فنانسنگ کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی اورفورتھ کلوژر ضروری ہے، ان مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ بینک سمیت تمام شراکت داروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ مورگیج فنانس کیلئے بعض مائیکروفنانس بینک کام کررہے ہیں اوردیگربینک بھی سامنے آرہے ہیں، اس حوالہ سے ہم ترغیبات دیں گے تاہم ماضی کی غلطیوں کونہیں دہرایاجائے گا۔

  • عظمیٰ بخاری کی گاڑی حادثے کا شکار

    عظمیٰ بخاری کی گاڑی حادثے کا شکار

    پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو لاہور کینال روڈ پر واقع جیل روڑ انڈر پاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں محفوظ رہیں۔

    عظمیٰ بخاری کی گاڑی جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثے کا شکار ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں، کہ اچانک ان کی گاڑی رکشے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے باوجود عظمیٰ بخاری نے فوری طور پر متبادل گاڑی کا انتظام کیا اور بغیر کسی تاخیر کے پنجاب یونیورسٹی روانہ ہو گئیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ محفوظ رہیں۔

    صوبائی وزیر کی گاڑی کے حادثے کی خبر کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیر اطلاعات کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ان کے قریب ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ معمولی نوعیت کا تھا اور وزیر اطلاعات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔اس حادثے کے باوجود عظمیٰ بخاری نے اپنی مصروف شیڈول کو متاثر ہونے سے بچایا اور پنجاب یونیورسٹی پہنچ کر وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کی۔

  • پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

    پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

    پشاورہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، روف حسن، زرتاج گل، نادیہ خٹک، خدیجہ شاہ داور کنڈی کی راہداری ضمانت درخواستوں کی سماعت ہوئی

    پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز، روف حسن، زرتاج گل، خدیجہ شاہ کو راہدرای ضمانت دے دی، عدالت نے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی،پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز، زرتاج گل، روف حسن، خدیجہ شاہ، نادیہ خٹک، داور کنڈی کی 27 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی، راہداری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی،عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا،جسٹس شکیل احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ کا خیال رکھنا چاہیے، نقصان ملک کا ہو رہا ہے، عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو 27 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی

    پشاور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہہمارے پارٹی کے لیڈرز اور کارکن پشاور ہائیکورٹ انصاف کیلئے آئے ہیں، خوش قسمتی سے ہمیں یہاں سے انصاف مل جاتا ہے،ہمارے لیڈر نے ہمیں پر تشدد واقعات میں ملوث ہونے کا نہیں کہا،ہمارے کارکن پرامن جہدوجہد کررہے تھے،ہمارے کارکنوں پر سنگین دفعات کے تحت پانچ پانچ پرچے درج کیے گئے، ملک کو چلانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں، جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمے داروں کو سزا مل سکے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان ہی کریں گے، مشہور سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، ایسے سلوک کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم کے پی سے تھے، ایسے رویے سے فائدہ ان کا ہوتا ہے جو ملک کی بھلائی نہیں چاہتے، ملک کے لیے سیاسی استحکام چاہیے، سیاسی استحکام کے لیے زیادہ کوشش حکومت کو کرنی چاہیے۔

  • پنجاب میں شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اصلاحات کاجامع پلان طلب

    پنجاب میں شعبہ صحت کے نظام میں بنیادی اصلاحات کاجامع پلان طلب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے کے ہیلتھ سسٹم میں فوری اور بنیادی اصلاحات کے لئے ایک جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو 10 روز کے اندر سمال ٹرم، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہیلتھ سسٹم میں درپیش مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور پر ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں فری میڈیسن کی فراہمی، ویئر ہاؤس پراجیکٹ، پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس جیسے اہم امور پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کے حل کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سسٹم میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح وزراتی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبے بھر میں صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کا جائزہ لینا اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیلتھ کے شعبے کے لیے درکار فنڈز کی فوری ریلیز کی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی کمی کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

    بچوں کی ہارٹ سرجری کیلئے بیرون ملک سرجنز بلوانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بچوں کی ہارٹ سرجری کے شعبے میں بہتری کے لیے بیرون ملک سے ماہر سرجنز کو بلوانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہارٹ سرجری میں کسی بھی صورت میں کوالٹی آف سرجری پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کی ہدایت
    وزیر اعلیٰ نے چلڈرن ہارٹ سرجری کے شعبے میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اس سے نہ صرف ہارٹ سرجری کے شعبے میں مزید ماہر ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوگی، بلکہ مریضوں کو بھی بہتر علاج کی سہولت ملے گی۔

    مریضوں کو ادویات کی فراہمی
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مریضوں کو ادویات ہر صورت میں ان کے گھروں تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فری میڈیسن کی فراہمی کے لیے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اس کے متبادل حل کے طور پر بہتر کوریئر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز کی حاضری
    وزیر اعلیٰ نے ہر بی ایچ یو (بنیادی ہیلتھ یونٹ) میں ڈاکٹرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ مقامی سطح پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

    مریم نواز ہیلتھ کلینک میں اضافی سہولتیں
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں جدید سہولتیں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان سہولتوں میں الٹراساؤنڈ، ای سی جی، سولرائزیشن اور سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہوں گے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور کلینک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

    اضافی طبی ٹیسٹس پر ادائیگی کی پالیسی
    وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹرز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک میں ایکسرے اور دیگر اضافی طبی ٹیسٹ کی سہولت دینے کے عوض ادائیگی کرنے کا حکم بھی دیا تاکہ ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور مریضوں کو تمام طبی سہولتیں دستیاب ہوں۔

    مزید پرائیویٹ ہسپتالوں کو پینل میں شامل کرنے کی ہدایت
    چلڈرن ہارٹ سرجری کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے وزیر اعلیٰ نے مزید 7 پرائیویٹ ہسپتالوں کو پینل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس اقدام سے مریضوں کو بہترین علاج کی سہولت ملے گی اور سرکاری ہسپتالوں پر دباؤ کم ہو گا۔

    صحت کے شعبے میں ضروری اصلاحات پر زور
    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عملدرآمد کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور ان کی چوری جیسے مسائل پر فوری توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا انتہائی شرمناک ہے اور اس کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

  • فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    کیا فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان قیادت کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے؟

    فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فتنہ الخوارج کے لیڈر نور ولی کے ہاتھوں کمانڈر رحیم عرف شاہد عمر اور مزید تین خوارجی طارق، خاکسار اور عدنان مارے گئے.نور ولی کی اقتدار کی ہوس ایک بار پھر عیاں ہو گئی ہے، جو اختلافات کو قتل و غارت اور خونریزی کے ذریعے حل کر رہا ہے ۔ دھوکہ دہی اور اندرونی لڑائی نے ٹی ٹی پی کی بکھرتی ہوئی قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے، فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی میں محسود اور باجوڑ کی قیادت کے حصول کے لیے تنازع اس واقعے کی بنیادی وجہ بنی ہے۔ افغان سرزمین ان کی بدامنی کا میدان جنگ بنی ہوئی ہے، جو خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے ۔

    تحریک خوارج پاکستان ٹی ٹی پی جو دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اس کا اصل میں دین کے ساتھ دور دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ مجرموں کا ایک ٹولہ ہے جو صرف اقتدار اور طاقت کے لیے سرگرم ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے یہ گروہ اپنے آپ کو دین اور اسلام کے محافظ کے طور پر پیش کرتے ہیں، مگر ان کی سرگرمیاں دین سے دور اور مجرمانہ ہیں۔ یہ تنظیم اپنے مخصوص مفادات کے لیے مسلسل خونریزی اور دہشت گردی کے راستے اختیار کر رہی ہے، اور ان کا اصل مقصد دین کی تعلیمات کی پاسداری نہیں، بلکہ صرف اقتدار اور طاقت کا حصول ہے۔

    ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات اور قیادت کی جنگ نے اس تنظیم کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ محسود اور باجوڑ گروپوں کے درمیان جاری یہ تصادم خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن رہا ہے اور یہ تحریک دراصل دین کے لبادے میں ایک دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے، جو اپنے اقتدار کے لیے بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہی ہے

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ عراق کے دوران وزیراعظم،آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ عراق کے دوران وزیراعظم،آرمی چیف سے ملاقات

    پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا، اس وقت عراق کے سرکاری دورے پر ہیں، نے عراق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کے وزیراعظم جناب محمد شیعہ السودانی، وزیر دفاع جناب ثابِت محمد سعید العباسی، وزیر داخلہ جناب عبدالامیر الشمری، اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقوں نے فوجی تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

    عراق پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز پر ایک بہترین فوجی دستے نے "گارڈ آف آنر” پیش کیا۔ اس موقع پر جنرل مرزا نے عراق کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور عراق کے مابین دفاعی حکمت عملیوں کے تبادلے، مشترکہ مشقوں اور سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اہم بات چیت کی جائے گی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔