Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بشریٰ بی بی کے قوم سے ویڈیو خطاب پر اپنا تبصرہ کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آج کی تقریر نے عمران خان کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچایا  جتنا وہ تصور کر سکتے تھے۔ اس تقریر میں بشریٰ بی بی نے مولانا فضل الرحمان کو اپنی حمایت کے لیے بھیجے گئے تین پیغامات کا ذکر نہیں کیا۔مبشر لقمان نے علی امین گنڈاپور کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط رہیں، کیونکہ حالات کسی ممکنہ قربانی  کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

    ایکس پرایک اور پوسٹ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اس بات پر ناراض ہیں کہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے نے ان کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی رقم ان کے پاس جمع نہیں کروائی۔ اطلاعات کے مطابق، بشریٰ بی بی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ فوری طور پر رقم چاہتی ہیں،کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ کئی افراد نے رقم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دے دی ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے درمیان بات چیت نہیں ہو رہی، اس لیے دونوں ایک دوسرے سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کر سکتیں۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے قوم سے خطاب میں سعودی عرب اور جنرل ر باجوہ بارے متنازعہ باتیں کی ہیں جس ٔپر حکومت کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے تو وہیں پی ٹی آئی کہہ رہے کہ بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، یہ بیان ذاتی ہے یا پارٹی کا بشریٰ خود وضاحت دیں گی، بشریٰ بی بی 24 نومبر کے احتجاج کے لئے پشاور سے متحرک ہیں اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو بندے لانے اور پیسے جمع کرنے کا بھی ٹاسک دیا تھا،

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • ملک کا نظام عدالتوں ،پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا،عدالت

    ملک کا نظام عدالتوں ،پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا،عدالت

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،

    راولپنڈی پولیس کے حکام اور درخواست گزار علی اعجاز بٹر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔ راولپنڈی پولیس کے آر پی او اور جیل سپرنٹینڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کیس،غیر مشروط معافی چاہتے ہیں ، سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بیان حلفی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کے حوالے سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا ، ہم سوچ بھی نہیں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کریں ، عدالت نے کہا کہ ان کے بیان حلفی کے مطابق دو بجے وہ اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تھے چار بجے تک وہ موجود رہے ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ بچے بچے کو معلوم تھا کورٹ نے آرڈر کیا تھا آپ کہہ رہے ہیں ہمیں یہ آرڈر معلوم ہی نہیں ،ریجنل پولیس افسر راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بتا دیں کہ آپکو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات روکنے کا کس نے کہا تھا تو کارروائی آپکے نہیں بلکہ اُن کے خلاف کروں گا ورنہ مجھے آپکے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی،

    شعیب شاہین نے کہا کہ ہم گیٹ کے اندر موجود تھے اس کی ویڈیوز موجود ہیں ،اپوزیشن لیڈر کو گھسیٹتے ہوئے لیکر جاتے ہیں ،کوئی اور بندے نہیں تھے وہ صرف 5 بندے ہی موجود تھے

    عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کی عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کے دوران شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چار چار گھنٹے مجھے اڈیالہ جیل کے گیٹ پر بیٹھایا جاتا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ شعیب صاحب غصہ ان پر نکال رہے ہیں غصہ کسی اور پر نکالیں ،

    عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،عدالت نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل اور آر پی او راولپنڈی کی غیر مشروط معافی منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کاروائی شروع نا کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آر پی او راولپنڈی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی معافی قبول کر لی عدالت نے کہا کہ آپکو یہ آخری بار موقع دیا جا رہا ہے،عدالت نے ہدایات کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

    شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام ہی ایسا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ شعیب صاحب ملک کا نظام ایک یا دو عدالتوں سے ٹھیک نہیں ہو گا،آپ کے ملک کا نظام عدالتوں کے ہاتھ سے نکل کر پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل کر کہیں اور جا چکا ہے ،

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

  • فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے سے مستعفی

    فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے سے مستعفی

    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں

    فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو ارسال کیا، اپنے استعفے میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے، ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتی، بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں تھیں تا ہم نومئی کے واقعہ کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑا تھا اور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں فردوس عاشق اعوان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا تھالیکن اب وہ مستعفی ہو گئی ہیں،

  • بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مفادات کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اقدام مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،سیاسی قوتیں اپنے مقاصد کیلیے خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہیں،پاکستان اور سعودی عرب برادر ملک ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،  ہمیں سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر پر فخر ہے، پاکستان بھی سعودیہ سے قریبی تعلقات پر فخر کرتا ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہیں، کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہیں، اب سٹوری فلوٹ کردی گئی کہ باجوہ نے کسی سے بات کی اس نے کسی اور سے بات کی، یہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جا سکتے ہیں، اب شریعت کارڈ کا بھی استعمال ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جس ملک پر الزام لگایا وہیں اپنی بیٹی کی شادی کی، اسی ملک نے انہیں تحائف دیے جنہیں بشریٰ بی بی نے بلیک مارکیٹ میں بیچ دیا۔

    دوسری جانب مشیراطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی خود وضاحت کریں گی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا مؤقف ہے،بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ اور کوئی تنظیمی ذمے داری نہیں،پارٹی کا مؤقف تو پارٹی کا چیئرمین یا سیکریٹری جنرل ہی بیان کرے گا، بشریٰ بی بی کا اپنا نکتۂ نظریہ ہے، اس کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے،عمران خان کو سعودی عرب نے سزا دلوائی یا حکومت سے ہٹایا اس پر پارٹی نے آج تک بیان نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔

    بشری بی بی کے شریعت ختم کرنے کےالزام،جنرل باجوہ کا ردعمل

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    24 نومبر حتمی ، سب نکلیں،بشری بی بی کا برقع میں خطاب

  • تمام سکولوں کو بچے کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم

    تمام سکولوں کو بچے کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سکولوں کو بچے کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ سکولوں کے بچے سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں۔ جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کردیا جائے ۔کوئی سکول والدین کو لکھ کر نہ بھیجے کہ ہم بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے۔ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرے۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے۔محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔

    عدالت نے تین سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کاروائی منگل کے روز تک ملتوی کردی ،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس کا یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملہ

    روس نے یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس پر جدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ کیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق، اس صنعتی کمپلیکس میں یوکرین بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا،حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک ہنگامی خطاب میں بتایا کہ اس کارروائی کے لیے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپرسونک ہتھیار نصب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل ایک سیکنڈ میں 3 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے اور دنیا میں کوئی دفاعی نظام اسے روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ پیوٹن نے یوکرین کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

    دوسری جانب، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ روسی میزائل حملہ جنگ کو مزید بڑھا دے گا،نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔

    قبل ازیں یوکرین نے برطانوی فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائلز روس کے اندر اہداف پر داغے ہیں،اگرچہ برطانیہ اور یوکرین نے ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے روس میں استعمال کی تصدیق نہیں کی، لیکن برطانوی میڈیا میں ان کے استعمال کی وسیع پیمانے پر رپورٹیں گردش کر رہی ہیں۔ٹیلیگرام پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جن میں روس کے کورِسک علاقے میں ان میزائلوں کے ملبے کو دکھایا گیا ہے۔ کورِسک یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا علاقہ ہے۔برطانیہ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ برطانوی ٹینک، اینٹی ٹینک میزائلز اور دیگر فوجی سازوسامان یوکرین کی دفاعی حکمت عملی کے تحت روس کے اندر استعمال ہو سکتے ہیں۔تاہم، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال پر پابندیاں عائد تھیں۔

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    عدالت نے وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیا ہے۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا گیا، تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ 3 روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت ملزم کا انتظار تو نہیں کرسکتی۔

  • وزیرِ اعظم  کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا  لائحہ عمل پیش

    وزیرِ اعظم کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا لائحہ عمل پیش

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل پیش کر دیا گیا

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملکی آئی ٹی برآمدات اگلے پانچ سال میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف دیا تھا. وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے وزیرِاعظم کو شعبے کے مختلف حصوں کی اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں. وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تعلیم و تربیت کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں.آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کا پیش کردہ لائحہ عمل بہترین ہے، اب اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں.آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے پیش کی گئیں اصلاحات کی راہ میں حائل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مل کر تعاون کریں.آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کی میں بذات خود نگرانی کرونگا. پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اور ہنر دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک لائحہ عمل تیار کرے.پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خلیجی ممالک میں طلب موجود ہے، اس حوالے سے بھی تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے. وزیرِاعظم نے آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے واضح اہداف وضع کرنے اور ہر اقدام کے حوالے سے معینہ مدت کے تعین کی ہدایت کی،وزیرِاعظم نے آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کے نفاذ اور مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کو آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے ہر شعبے کی استعداد سے آگاہ گیا. آئی ٹی شعبے کو ترجیح بنانے کے ویژن کے نتیجے میں گزشتہ چار ماہ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ای -گورننس کے حوالے سے پاکستان عالمی رینکنگ میں 14 درجے بہتر ہوا، 2500 نئی آئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ پاکستان کی آئی ٹی رینکنگ 79 سے بہتر ہو کر 40 ہو گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 5 برس میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات کے حوالے سے 15 ارب ڈالر، ٹیلی کام برآمدات سے 1 ارب ڈالر جبکہ ڈیجیٹائیزیشن سے 10 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف رکھا گیا ہے. اجلاس کو آئی ٹی شعبے کی برآمدات کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو مجوزہ لیبر مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت صنعتوں سے طلب کا ڈیٹا استعمال کرنے کے بعد تعلیمی اداروں کے تعاون سے افرادی قوت کی استعداد بڑھا کر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. اجلاس کو آئی ٹی شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں بالخصوص فری لانسرز کو ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی پیمنٹ گیٹ ویز کے حوالے سے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے اس پر جلد عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں. اجلاس کو ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لائحہ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا. وزیرِ اعظم نے معینہ مدت میں اس پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں. اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • کلیئر بتا دوں مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے،وزیر داخلہ

    کلیئر بتا دوں مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،کلیئر بتا دوں مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے،

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت بلایا تھا،24نومبر کو بیلاروس کا وفد اسلام آباد آرہا ہے،اس دوران اسلام آباد میں موبائل سروس بند ہوگی،اجازت کے بغیر جلسے جلسوس کی اجازت نہیں دے سکتے ،پوری ٹیم اپنے انتظامات پورے کرے گی، پنجاب پولیس، رینجرز ایف سی سب مل کر فرائض انجام دیں گے،

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی سے رابطہ رہتا ہے ، کرم واقعے میں 38افراد جاں بحق ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت سے امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوتی رہتی ہے،خیبرپختونخوا ملک کا اہم صوبہ ہےجہاں ضرورت ہوگی مدد کریں گے، ہم مذاکرات کر کب رہےہیں ؟ڈیڈ لائن تب ہوتی ہے جب مذاکرات ہو رہے ہوتے ہیں ،افغان شہری پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں، آ کر ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں ، دھمکیاں دیں پھر کہیں مذاکرات ہوں ،یہ نہیں ہو گا ، اجازت کے بغیر اسلام آباد میں جلسے و جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بیرسٹرگوہر بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، ہمارا مقصد ہے کہ ریڈ زون ،ڈی چوک کو محفوظ بنائیں ،

    عمران کو رہا کرنے کی "پاور” ہمارے پاس نہیں، عدالتوں سے بات کریں، وزیر داخلہ
    عمران خان کی رہائی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو رہا کرنے کی پاور میرے پاس نہیں، مقدمات کا فیصلہ ہم نے نہیں عدالتوں نے کرنا ہے،ایک عدالت نہیں ان پر کافی عدالتوں میں مقدمے زیر التوا ہیں، عدالتیں فیصلہ کریں گے، بات چیت کرنی ہے رہائی کے لیے تو عدالت سے کریں،اجازت کے بغیر کسی کو جلسہ یا جلوس نہیں کرنے دیں گے، 24 نومبر کو بیلا روس کا ایک وفد آرہا ہے، خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے،احتجاج سے کوئی نہیں روکتا جہاں جہاں آپ ہیں وہاں کریں ، اسلام آباد آکر احتجاج کیوں کیا جاتا ہے اس کا فیصلہ عوام کریں یہ کیوں کرتے ہیں ، حکومت کے ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے،ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ مذاکرات ہونے چاہئیں ،یہ نہیں ہوسکتا پہلے دھمکیاں دیں اور پھر مذاکرات کی بات کریں ،

    محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے جمعرات کی آخری ڈیڈ لائن دی ہے، جس کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کر کب رہے ہیں؟ ڈیڈ لائن اُس کی ہوگی جب ہم مذاکرات شروع ہوں گے،

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • عالمی فوجداری عدالت،اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری

    عالمی فوجداری عدالت،اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ جاری

    عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

    بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف "انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم” کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔یہ اقدام غزہ کی جنگ کے حوالے سے قانونی کارروائی میں ڈرامائی پیش رفت ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی سی سی کے 124 رکن ممالک پر یہ لازم ہوگا کہ وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کو اپنی سرزمین پر داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کریں۔

    جمعرات کو عدالت نے اسرائیل کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار پر اسرائیلی اعتراضات ناقابل قبول ہیں۔ عدالت نے کہا کہ معقول شواہد موجود ہیں کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ جنگی جرم کے طور پر جنگ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے ذمہ دار ہیں۔آئی سی سی نے مزید کہا کہ ان دونوں نے جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر غزہ کے شہریوں کو خوراک، پانی، ادویات، طبی سامان، ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا۔

    نیتن یاہو نے اس سے قبل آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کو "لغو اور جھوٹا” اور "حقیقت کا مسخ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے کسی اور جمہوری ملک کے ساتھ اس قدر "متعصبانہ رویہ” نہیں اپنایا اور یہ کہ اسرائیل قانون کی بالادستی پر قائم ہے۔

    عدالت نے حماس کے رہنما محمد ضیف کے خلاف بھی انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اگست میں غزہ پر ایک فضائی حملے کے دوران محمد ضیف کو ہلاک کر دیا تھا۔

    آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کے مطابق، اسرائیلی حکومت اور اس کے رہنماؤں پر یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکت، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی میں براہِ راست کردار ادا کیا ہے۔ اس فیصلے پر عالمی برادری میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کئی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے انصاف کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت نے اس اقدام کو متعصبانہ اور سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

    عالمی فوجداری عدالت کے مطابق، ان وارنٹ گرفتاریوں کے تحت کسی بھی ملک کو نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوگا، اگر وہ ان کے دائرہ اختیار میں آئیں۔ تاہم، اسرائیل آئی سی سی کا رکن نہیں ہے، جس کی وجہ سے ان وارنٹ پر عمل درآمد ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔