Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے،چیئرمین پی ٹی اے

    وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے،چیئرمین پی ٹی اے

    وی پی این رجسٹریشن سے متعلق پی ٹی اے کا اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس ہوا

    اجلاس میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے شرکت کی،پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے سی ای او، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے حکام بھی شریک ہوئے،وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،پی ٹی اے نےرجسٹرڈ وی پی این صارفین بالخصوص سافٹ ویئر ہاؤسز، بی پی او فرمز، بینکوں، سفارت خانوں اور فری لانسرز کے لئے ڈیٹا سیکیورٹی اور انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،

    اسٹیک ہولڈرز نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی،اسٹیک ہولڈرز کا کہنا تھا کہ کاروبار کے تسلسل اور انٹرنیٹ کی محفوظ خدمات کی فراہمی ممکن بنانے کےلئے رجسٹریشن کا عمل بہتر کیا جائے، پاشا نے پی ٹی اے کی سہولت فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وی پی این رجسٹریشن کے لئے مناسب وقت دینے اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر مشاورت کے تقاضے پورے کئے جائیں،

    دوسری جانب پی ٹی اے کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے، آئین کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے وہیں کلچرل باؤنڈریز بھی ہیں، غیر اخلاقی اور ریاست مخالف مواد سے متعلق شکایات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجتے ہیں، بہت سے ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کر رہے ہیں، ہم نے دسمبر 2010ء میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے ہیں، بزنس مقاصد کے لیے وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، سوشل میڈیا کے ذمے دارانہ استعمال کے حوالے سے بچوں کو آگاہی دی جائے، ٹیکنالوجی کی حدود کا خیال ضرور رکھیں، خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے،یہ بات غلط ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کا وی پی این بند ہے، میں خود ذاتی طور پر وی پی این استعمال کرتا ہوں،

    دوسری جانب پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن ( پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وی پی این استعمال کرنے والے کو پکڑنا آسان نہیں ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے مسائل صرف پاکستان کے نہیں پورے دنیا کے ہیں۔ سجاد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وی پی این میں ڈیٹا کی ٹرانزیکشن سیکیور ہوتی ہے اگر ہم انٹرنیٹ ہی بند کر دیں گے تو مذاق بن جائیں گے۔ پاشا کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انٹر نیٹ کی رفتار میں کمی ہے ایک کمپنی نے بتایا ہے کہ سلو انٹرنیٹ سپیڈ کی وجہ سے ایک گھنٹے میں ایک ملین کا نقصان ہوا۔

    وی پی این ،سوشل میڈیا پر پابندی، پی ٹی اے سے جواب طلب

    پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے

    اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف

    فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان

    وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل

    وی پی این کا استعمال غیر شرعی،فتویٰ غلط ہے،مولانا طارق جمیل

    دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے

    غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

  • بچوں کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال محفوظ بنانا بہت اہم ہے،شزہ فاطمہ

    بچوں کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال محفوظ بنانا بہت اہم ہے،شزہ فاطمہ

    وزیرمملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دورٹیکنالوجی کادور ہے.

    شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سائبرسکیورٹی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرناضروری ہے.آن لائن پلیٹ فارمزپربچوں کے حوالے سے کئی طرح کے چیلنجزموجود ہیں. سوشل میڈیاکا مثبت استعمال یقینی بنانے کی ضرورت ہے. حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبوداورانہیں بااختیاربنانے سے متعلق متعددپروگراموں پر عمل پیراہے.الیکٹرانک وڈیجیٹل میڈیاکی مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی کیلئے مشترکہ کوششیں درکارہیں.سائبرکرائمز سے متعلق شکایات کے لیے متعددپلیٹ فارمزموجود ہیں.سوشل میڈیا کی دنیا میں بچوں کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال محفوظ بنانا بہت اہم ہے.ڈیجیٹل سیفٹی بہت ضروری ہے.ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے ساتھ ساتھ کچھ چیلنجز کا بھی سامنا ہے. بچوں کا انٹرنیٹ کا استعمال محدود کرنا ہوگا.بچوں کا سکرین ٹائم کنٹرول کرنابہت ضروری ہے .سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کے لئے باقاعدہ پالیسیاں وضع کرنا ہونگی.سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے چھوٹی عمر کے بچوں کی ذہنی صحت پر اثر پڑتا ہے.جنسی استحصال اور خود کشی جیسے کیسز سامنے آرہے ہیں،

    آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

    کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 12ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEAS-2024 کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تفصیلی دورہ کیا۔

    یہ نمائش دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے، جس میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شرکاء شریک ہوتے ہیں۔ ایئر چیف کے دورے نے قومی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں تکنیکی تعاون اور جدت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے دورے کے دوران، ایئر چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ یہ پویلین اسپیس، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر، ایرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سیمولیٹرز جیسے جدید شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے قومی شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جس میں تکنیکی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ ایئر چیف نے اسٹارٹ اپس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایرو اسپیس سیکٹر میں جدت اور ترقی کے لیے وینچر کیپیٹل ازم کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قومی صنعتوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

    اس موقع پر ایئر چیف نے غیر ملکی مندوبین سے بھی ملاقات کی، جہاں مقامی طور پر تیار کردہ ایرو اسپیس آلات کی خرید و فروخت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ ایک خود انحصار دفاعی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایئر چیف نے ایرو اسپیس سیکٹر میں موجودہ خلا کو پر کرنے اور صنعت کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ ٹیکنالوجی کے روڈ میپ کو ہم آہنگ کیا جا سکے اور پاکستان کو ایرو اسپیس انوویشن میں صف اول میں رکھا جا سکے۔

    IDEAS-2024 میں پاک فضائیہ کی شرکت، نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا عزم ظاہر کرتی ہے۔ یہ ادارہ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور قومی ترقی کی علامت بن چکا ہے، جو پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری کو فروغ دیتا ہے۔

    آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • سمیر احمد سید   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

    سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پیش کریں گے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا وعدہ کرتی ہے،دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیراحمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا۔

    ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں اور اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، ہمارے مداحوں اور سپورٹرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے،تیاریاں پہلے سے ہی اچھی ہیں، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت جاری ہے۔ ہماری تجربہ کار ایونٹس ٹیم، جس نے کامیابی کے ساتھ نو ملٹی ٹیم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جن میں سے آخری پانچ پاکستان میں ہوئی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی،میں ان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ُپرعزم ہوں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پاکستان تحریک انصاف کو 24 نومبر کو ہونے والے احتجاجی مارچ کے لیے ایک بڑا دھچکا لگا ہے،  وفاقی وزارت داخلہ نے سخت اقدامات کرتے ہوئے سرکاری مشینری، سرکاری افرادی قوت، اور عوامی وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

    وزارت داخلہ نے اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ایک باضابطہ مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل کو احتجاجی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی، احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی مشینری، گاڑیاں، اور دیگر وسائل کو لانگ مارچ کے لیے فراہم نہ کریں۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو متحرک رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    تحریک انصاف اپنے احتجاجی مظاہروں کے لیے خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد کو متحرک کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، اس حکومتی اقدام کے بعد مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ماضی کی طرح اب بھی سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پر لشکر کشی کا ارادہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط لکھا ہے،اب سوال یہ ہے کہ کیا تحریک انصاف اس پابندی کے باوجود اپنے احتجاج کو کامیاب بنا سکے گی؟ یا حکومت کے اقدامات اسے کمزور کر دیں گے؟ آنے والے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے،دفترخارجہ

    افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے،دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ بیلاروس کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان کر رہے ہیں

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان سمیت پورےخطے کیلئے خطرہ ہے۔افغان انتظامیہ کو اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کا خاتمہ کر نا چاہئے ،افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ تشویش ہے، افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں، دہشت گردی صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان سمیت ہمسایوں کے لیے بھی خطرہ ہے، افغانستان کو دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کر دیے،افغانستان کو دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، امید ہے کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔

    ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی سرگرمیوں پر رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران بیلاروس کے صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک تعاون بڑھانے سمیت اہم معاہدوں پر بات چیت کریں گے۔اسپین کے پارلیمانی وفد نے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کیں، دونوں ممالک نے درمیان تجارت سمیت تعاون بڑھانے پر بات چیت کی،برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، برطانوی وزیر نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ سمیت اہم ملاقاتیں کیں ،پاک یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا 14 واں سیشن اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال پر برطانوی رکن پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ کے درمیان خط ایک اندرونی معاملہ ہے، پاکستان سے خط کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    عمران خان کی آج یا کل رہائی، اصل کہانی کیا؟

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر وفات پا گئے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر وفات پا گئے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر وفات پا گئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کی موت کی تصدیق کی ہے، انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر کئی دنوں سے شدید بیمار تھے، گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہو گئی ہے

    نذیر جونیئر پانچ برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں،انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں،وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی ہیں جو آج تک ایک ریکارڈ ہے،نذیر جونیئر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دیے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کی وفات، وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسابق پاکستانی کرکٹر اور امپائر محمد نذیر جونئیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے اور کہا کہ محمد نذیر جونئیر نے کرکٹ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا، محمد نذیر جونئیر کی بطور کرکٹر اور امپائر کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، وزیراعظم

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےنذیر جونیئر کی کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔

    نذیر جونیئر کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر تھے، شدید علالت کے باعث پیٹ میں پانی بھرنے لگا، چھاتی میں بھی انفیکشن ہوگیا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال پہلے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔انکے بیٹے نے چند روز قبل علاج کے لئے پی سی بی سے اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ نذیر جونیئر کو فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، اپنی طرف سے ان کے علاج معالجے کی کوشش کررہا ہوں، پی سی بی نے ابتدائی طور پر بہت ساتھ دیا تھا، پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں پی سی بی اعلی ٰحکام سے اپیل ہے کہ وہ والد کے علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کریں،

  • برازیلین خاتون کے انڈرگارمنٹس سے1 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

    برازیلین خاتون کے انڈرگارمنٹس سے1 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی،برازیلین خاتون سے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد کر لی گئی

    ملزمہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچی تھی۔تلاشی لینے پر خاتون کے انڈر گارمنٹس سے کوکین برآمد کی گئی۔ملزمہ نے منشیات مائع حالت میں پلاسٹک شاپرز میں ڈال کر انڈر گارمنٹس میں چھپائی ہوئی تھیں۔ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے لیے جدید اور نت نئے طریقوں کا استعمال اے این ایف کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔اس کے باوجود بھی اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔

  • امریکا میں کاروائی،اڈانی گروپ کا مؤقف بھی آ گیا

    امریکا میں کاروائی،اڈانی گروپ کا مؤقف بھی آ گیا

    اڈانی گروپ نے امریکی محکمہ انصاف اور یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

    اڈانی گروپ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکی محکمہ انصاف خود کہتا ہے کہ فرد جرم میں شامل الزامات محض دعوے ہیں اور ملزمان کو اس وقت تک بے قصور تصور کیا جاتا ہے جب تک ان کے خلاف جرم ثابت نہ ہو جائے۔”ترجمان نے مزید کہا کہ اڈانی گروپ تمام ممکنہ قانونی راستے اختیار کرے گا تاکہ ان بے بنیاد الزامات کا جواب دیا جا سکے۔ ادارہ ہمیشہ اعلیٰ گورننس، شفافیت اور قوانین کی پاسداری کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے اور دنیا بھر میں جہاں بھی آپریشنز چل رہے ہیں، ان تمام دائرہ کاروں میں مکمل قانون کی پابندی کی جا رہی ہے۔اڈانی گروپ نے اپنے اسٹیک ہولڈرز، شراکت داروں اور ملازمین کو یقین دلایا کہ گروپ ایک قانون پسند ادارہ ہے اور تمام قوانین کی مکمل تعمیل کرتا ہے۔

    واضح رہےکہ بھارتی معروف بزنس ٹائیکون، امیر ترین شخصیت گوتم اڈانی، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور دیگر پر امریکی پراسیکیوٹرز نے بھارتی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکی شہر بروکلین، نیویارک میں درج مقدمے میں اڈانی اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت سے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے دو سو پچاس ملین ڈالر رشوت دی۔

    راہول گاندھی کا اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

  • راہول گاندھی کا اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    راہول گاندھی کا اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

    کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک بار پھر گوتم اڈانی کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف کانگریس تک محدود نہیں بلکہ "انڈیا” اتحاد اس مسئلے پر ایک ساتھ کھڑا ہے اور پارلیمنٹ میں بھی متحد ہوگا۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گوتم اڈانی کو گرفتار کیا جائے، ان سے تفتیش کی جائے، اور جو لوگ اس سازش میں ملوث ہیں، انہیں بھی پکڑا جائے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو ہائی جیک کر رکھا ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وزیرِاعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آئے گا۔”راہول گاندھی نے مزید کہا کہ امریکہ میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گوتم اڈانی نے بھارتی اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، لیکن حیرت ہے کہ وہ ابھی بھی بھارت میں آزاد گھوم رہے ہیں۔”یہ حیران کن بات ہے کہ اڈانی جیسے شخص نے دونوں ممالک کے قوانین توڑے، پھر بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔”

    راہول گاندھی نے اڈانی کے معاملے میں جے پی سی (جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی) کے قیام کی اپنی پارٹی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے اڈانی کی مبینہ محافظ مدهابی بچ کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ اڈانی کو آج ہی گرفتار کیا جائے اور مدهابی بچ، جو اڈانی کی محافظ بنی ہوئی ہیں، کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ جے پی سی کی تشکیل کا ہمارا مطالبہ اپنی جگہ برقرار ہے۔”راہول گاندھی نے انڈیا اتحاد کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ صرف کانگریس کا نہیں بلکہ پورے اتحاد کا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی تمام جماعتیں اس مسئلے پر متحد ہوں گی۔بھارت میں اڈانی کا کچھ نہیں کیا جا سکتا، چیف منسٹر دس 15 کروڑ میں اندر چلے جاتےہیں اور اڈانی نے دو ہزار کروڑ کا دھوکہ کیا لیکن کچھ نہیں ہو رہا کیونکہ مودی اسکے ساتھ ملا ہوا ہے،اڈانی پاور،مودی پاور پتہ نہیں کون سا چل رہا ہے،دونوں ایک ہیں.

    واضح رہےکہ بھارتی معروف بزنس ٹائیکون، امیر ترین شخصیت گوتم اڈانی، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور دیگر پر امریکی پراسیکیوٹرز نے بھارتی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے اور سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکی شہر بروکلین، نیویارک میں درج مقدمے میں اڈانی اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی حکومت سے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے دو سو پچاس ملین ڈالر رشوت دی۔