Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سانحہ 9 مئی، اسلام آباد میں پہلا بڑا فیصلہ،10 ملزمان کو تین تین برس کی سزا

    سانحہ 9 مئی، اسلام آباد میں پہلا بڑا فیصلہ،10 ملزمان کو تین تین برس کی سزا

    9 مئی احتجاج ،اسلام آباد میں درج مقدمات میں سے پہلا بڑا فیصلہ آگیا ۔ 10 مظاہرین کے خلاف پہلا بڑا فیصلہ،ضمانت پر رہا ہونے والے دس ملزمان گرفتار،تین تین سال قید کی سزا سنا دی گئی،ملزمان کے خلاف نو مئی 2023 پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا.

    نو مئی احتجاج پر درج اسلام آباد کے مقدمات میں سے پہلے مقدمے کا فیصلہ آگیا۔پی ٹی آئی کارکنان میں دس ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ملزمان کو دہشت گردی کی دفعہ میں بری کر دیا گیا، کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات میں سزائیں سنا دی گئیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن پولیس نے 2023 میں فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے دوران مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمہ میں دس پولیس کے گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں تھیں۔ملزمان کے خلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ، دھاوا بولنا، پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

     سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    قبل ازیں رواں برس ماہ مارچ میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا پہلا فیصلہ آ یا تھا جس میں 51 ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی،سزا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی عدالت نے سنائی، گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 51 ملزمان کو پانچ پانچ برس قید کی سزا سنائی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے مقدمے کا فیصلہ سنایا،

  • عدالت میں عدم پیشی،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    عدالت میں عدم پیشی،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے مشکلات کھڑی ہو گئیں

    بشریٰ بی بی کے خلاف قائم توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے درخواست دائر کی ہے،ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی،بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں، عدالت بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظور کی تھی،بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد جیل سے رہا ہوئی تھیں اور اسکے بعد پشاور میں مقیم ہیں اور 24 نومبر کو احتجاج کے حوالہ سے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز قوم سے ویڈیو خطاب بھی کیا.

    قبل ازیں190ملین پاؤنڈکیس میں بھی آج احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کئے ہیں، عدالت نے عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • میری نازیبا ویڈیو2 ہزار میں فروخت کی گئی،متھیرا کا انکشاف

    میری نازیبا ویڈیو2 ہزار میں فروخت کی گئی،متھیرا کا انکشاف

    متنازع ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

    2021 میں متھیرا کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے وضاحت دی تھی کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں اور ان میں ان کا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے شامل کیا گیا ہے،اب متھیرا نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شخص نہ صرف ان کی بلکہ کئی اور لڑکیوں کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے محض 2،000 روپے میں فروخت کرتا تھا۔ ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد متھیرا نے فوری طور پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا۔

    نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں خودکشی پر مجبور ہوجاتی ہیں،متھیرا
    متھیرا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ افراد ان ویڈیوز کو واٹس ایپ پر محفوظ کرکے دوسروں کو آگے بھیجتے ہیں، اور ان کے نزدیک یہ لوگ زیادہ گناہ گار ہیں۔ ہ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد انہوں نے کئی سوشل میڈیا پیچز کے خلاف کارروائی کی اور ان ویڈیوز کو ہٹوایا۔نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں خودکشی پر مجبور ہوجاتی ہیں، لیکن چونکہ ان کا تعلق ایک مضبوط گھرانے اور اچھے دوستوں سے ہے، اس لیے وہ ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے باوجود متاثر نہیں ہوئیں اور اپنا کام جاری رکھا۔

    برہنہ ویڈیو لیک کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور ٹک ٹاکر کی ویڈیو لیک

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو لیک کے حوالہ سے چرچا ہے، دو معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا کی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں،اب پاکستانی ماڈل،ٹی وی میزبان متھیرا کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ انکی بھی نازیبا ویڈیو لیک ہو چکی ہیں.متھیرا اپنے کھلے اور بے تکلف انداز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، اور ان کی زندگی میں نہ صرف ان کے کام بلکہ ان کے متنازعہ بیانات بھی موضوع بحث بنتے ہیں۔ اب رپورٹس کے مطابق ایک نجی ویڈیو جو مبینہ طور پر متھیرا کی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس پر اس ویڈیو کی حقیقت اور اس کے لیک ہونے کے پیچھے کے افراد کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔متھیرا کا کیریئر ماڈلنگ سے شروع ہوا اور جلد ہی وہ رات دیر تک چلنے والے ٹی وی شو "لاؤنچ ود ماتھیرہ” کی میزبانی کے لیے بھی مشہور ہو گئیں۔ ان کی بے باک اور خودمختار شخصیت نے انہیں ایک وفادار فین بیس دیا، لیکن ان کا بولڈ انداز ہمیشہ تنقید کا بھی شکار رہا۔ پاکستانی میڈیا کی روایتی اقدار میں ان کا غیر روایتی انداز لوگوں کی نظر میں آتا تھا۔ وہ کبھی بھی اپنے حدود کو چیلنج کرنے سے گریز نہیں کرتی تھیں اور وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے کام سے ایک متنازعہ مگر قابل تعریف شہرت حاصل کی۔ان کی سب سے نمایاں فلمی کامیابی "میں ہوں شاہد آفریدی” تھی، جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ تاہم ان کا صرف فلمی کام ہی نہیں بلکہ ان کے سوشل میڈیا پر کیے گئے بے باک بیانات اور تصاویر بھی ہمیشہ بحث کا موضوع رہے ہیں۔

  • شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    شرجیل میمن کی ہدایت،محکمہ ٹرانسپورٹ کی مقبوضہ زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں

    حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 13واں اجلاس ہوا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بورڈ کے 12ویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا،محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے،جن زمینوں پر سرکاری اداروں کے دفاتر بنائے گئے ہیں، ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، نوٹسز پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے،

    بورڈ اجلاس میں ایس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی ،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ایس ایم ٹی اے بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ،بورڈ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے دو پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کانٹریکٹ ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع کی بھی منظوری دے دی ،پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی نمائندے کی جانب سے پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز جمالی کی مستقل تعیناتی کی سفارش کی گئی،اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بجیٹ 2021-22 اور 2022-23 کی بھی منظوری دی گئی .سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہناتھا کہ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا مقصد ہی عوام کو مہنگائی کے اس زمانے میں ریلیف دینا ہے،حکومت سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، بس چلانے کے خواہشمند اسٹیک ہولڈرز پیپلز بس سروس میں سرمایہ کاری کریں،

    عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں،شرجیل میمن

    متنازع منصوبوں کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں،بلاول

    پانی ہے تو زندگی ہے،چولستان نہر کی تعمیر،افواہیں اور حقائق

    سندھ کا پانی کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے، پیر پگارا

  • احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

    پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے، احتجاج بنیادی جمہوری حق ہے لیکن احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی،الجہاد کے نعرے الارمنگ ہیں، احتجاج کو احتجاج رہنا چاہئے، اجازت لیں اور پرامن احتجاج کریں، اپنے سپورٹر کویقین دلائیں کہ پرامن احتجاج ہو گالیکن جو الجہاد کے نعرے لگ رہے ہیں احتجاج کے نام پر ،یہ صورتحال صحیح نہیں ہے،ایک طرف جہاد کے نعرے،اس طرح کی صورتحال میں کھل کر بات کرنی چاہئے، ہم سب پاکستانی ہیں، سب کو امن عزیز ہے، سب کو ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا ہے، بیلا روس کے وفد نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، مذاکرات ،بات چیت اور مفاہمت سے ہی معاملات سلجھتے ہیں ، تحریک انصاف کو اپنے رویئے میں اعتدال اور بہتری لانے کی ضرورت ہے، اگر سیاسی جماعتوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے تو یہ درست نہیں، عمران خان کی حکومت میں پارلیمان چلتا رہا، طریقہ کار یہی ہے کہ دلوں میں وسعت پیدا کریں، تنگی،انتشار نکال دیں،میرے علم میں مذاکرات کے بارے میں کچھ نہیں ہے، گفتگو، بات چیت یہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، پارلیمنٹ میں تحریک انصاف سمیت سب جماعتیں ساتھ بیٹھتی ہیں،گفتگو کرتے ہیں، کچھ چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، یہ واحد راستہ ہے، الجہاد کے نعرے لگانے کا کوئی فائدہ نہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، اور حکومت سے اجازت نہیں لی، بشریٰ بی بی متحرک ہیں تو وہیں علی امین گنڈا پور بھی سرکاری وسائل ایک بار پھر احتجاج میں جھونکنے کے لئے تیار ہیں.

    کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • نومئی کے چھ مقدمے، میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت خارج

    نومئی کے چھ مقدمے، میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور، عسکری ٹاؤر حملہ سمیت 9 مئی کے6مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی
    سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا ،عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، دوران سماعت سرکاری وکیل نے محمود الرشید کی تمام ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ ملزم9مئی کی منصوبہ بندی ملوث اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود تھا،

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے 2 دسمبر کو ملزموں کیخلاف گواہوں کو شہادت کیلیے طلب کر لیا،تھانہ شادمان کو جلانے اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں گاڑیاں جلانے سمیت تین مقدمات سمیت تین مقدمات میں ملزموں کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔عدالت نےسماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ان تین مقدمات میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

  • بنوں،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 خارجی جہنم واصل،دو زخمی

    بنوں،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 خارجی جہنم واصل،دو زخمی

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل اور 2 زخمی ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں،یکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی،جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقےمیں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نےبنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، صدر مملکت نےکارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل، 2 زخمی کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نےفتنۃ الخوارج کے خاتمے تک سیکورٹی فورسز کی جانب سے کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے،مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

  • بھارتی نیوی کی آبدوز کشتی سے ٹکرا گئی،2 افراد لاپتہ

    بھارتی نیوی کی آبدوز کشتی سے ٹکرا گئی،2 افراد لاپتہ

    بھارتی بحریہ کی آبدوز گوا کے قریب ماہی گیری کے جہاز سے ٹکرا گئی، 11 افراد بچا لیے گئے، 2 کی تلاش جاری ہے

    21 نومبر کو بھارتی بحریہ کی ایک آبدوز گوا کے ساحل سے تقریباً 70 سمندری میل دور ماہی گیری کے جہاز مارتھوما سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت جہاز پر 13 عملے کے ارکان موجود تھے۔بھارتی بحریہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 11 افراد کو بچا لیا گیا۔ باقی 2 عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔بحریہ کے ترجمان کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کے کام میں بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈز بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔یہ واقعہ ممکنہ طور پر 20-21 نومبر کو ہونے والی سی ویگل کوسٹل سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس مشق کے دوران پیش آیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بھارتی بحریہ کی ایک آبدوز اور ماہی گیری کشتی کے درمیان گوا کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور تصادم ہوا، جس میں 13 ماہی گیروں کی کشتی متاثر ہوئی۔ دفاعی وزارت کے مطابق اس حادثے میں 11 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔حادثہ مارٹھوما نامی ماہی گیری کشتی اور اسکورپین کلاس آبدوز کے درمیان پیش آیا۔ بھارتی بحریہ نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، جس میں چھ جہاز اور فضائیہ کے طیارے شامل ہیں۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے مزید امدادی وسائل بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ آپریشن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ کوسٹ گارڈ کے وسائل بھی متاثرہ علاقے میں روانہ کر دیے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔”

    اسکورپین کلاس آبدوزیں بھارتی بحریہ کی طاقتور سمندری حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں، جو کئی طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں اینٹی سب میرین وارفیئر، اینٹی سرفیس وارفیئر، خفیہ معلومات جمع کرنا، مائن بچھانا اور علاقے کی نگرانی شامل ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس ان آبدوزوں میں انتہائی جدید خاموشی کی خصوصیات، کم شور پیدا کرنے والے نظام اور پانی کے نیچے یا سطح پر انتہائی درستگی کے ساتھ دشمن پر حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ حملہ ٹارپیڈو اور ٹیوب سے لانچ کیے جانے والے اینٹی شپ میزائل دونوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

    بھارتی بحریہ اور دیگر ادارے تاحال حادثے کے متاثرین کو ڈھونڈنے اور واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔

    اڈانی گروپ کو بڑا دھچکا،کینیا نے معاہدے منسوخ کر دیئے

    امریکہ میں اڈانی کے وارنٹ،وائٹ ہاؤس کا ردعمل

    امریکا میں کاروائی،اڈانی گروپ کا مؤقف بھی آ گیا

    راہول گاندھی کا اڈانی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

  • کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    کرم واقعہ،ایرانی صدر،ترجمان امریکی سفارتخانہ کی مذمت

    ترجمان امریکی سفارتخانہ جوناتھن لالی نے کرم میں ہولناک حملہ کی مذمت کی ہے

    ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کرم میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں،حملے میں درجنوں بے گناہ پاکستانی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،ہماری ہمدردی اور تعزیت ان لوگوں کے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، ہم زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، پاکستان اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے،ہم اس مشکل وقت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،

    کرم ایجنسی میں دہشت گردی، ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے،ایرانی صدر پزشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر پاکستانی حکومت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    کرم میں دہشت گردی کا واقعہ،روسی سفارتخانے کی مذمت
    روسی سفارت خانے نے بھی کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے، روسی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کُرم میں شہریوں پر حملے کی خبر ہمارے لیے انتہائی افسوس کا باعث ہے، ہم کُرم میں سفاکانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،روسی سفارت خانے کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

    کرم واقعہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس، جرگے کو پھر سے فعال کرنے کا حکم
    ضلع کرم کے علاقہ اوچت میں مسافروں کی گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے کا واقعہ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےاس گھناؤنے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور چیف سیکرٹری پر مشتمل وفد کو فوری طور پر کرم کا دورہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وفد کرم جاکر وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے، کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پہلے والے جرگے کو پھر سے فعال کیا جائے، صوبے میں تمام شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے پراونشل ہائی ویز پولیس کے قیام پر کام کیا جائے،علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت پولیس اور تمام متعلقہ ادارے مل کر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، وزیر اعلی نےحملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،

    عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے کُرم قتل عام کی شدید مذمت: اتحاد اورانصاف کا مطالبہ
    عوام پاکستان نے کُرم ایجنسی میں کم از کم 42 بے گناہ شہریوں کے ہولناک قتل عام کی بھرپور پر مذمت کی ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا یہ گھناؤنا عمل ناقابل معافی ہے اور یہ ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی دردناک یاد دہانی ہے۔ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ داروں کی شناخت اور سزا کے ذریعے فوری انصاف کو یقینی بنانے، تنازعات والے علاقوں میں کمزور لوگوں کے لیے تحفظ کی ضمانت دینے، نفرت انگیز تقریر اور غیر حل شدہ مقامی تنازعات سمیت فرقہ وارانہ تشدد کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے، اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔یہ سانحہ انتہا پسندی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ مذہبی انتہا پسندوں کی بیخ کنی کے لئے سیکورٹی پالیسی کی عدم مطابقت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کے لیے طویل المدتی پالیسی پر قومی اتحاد اور عمل کی ضرورت ہے چاہے کوئی بھی حکومت میں ہو۔ عوام پاکستان ایک ایسے پاکستان کے تصور میں یقین رکھتا ہے جہاں تمام شہری امن اور وقار کے ساتھ رہ سکیں۔

    سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی نااہلی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنوائی کے فیصلے پر عمل نہ کرنا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیشن واقعے کی وجوہات اور حکومتی و سیکیورٹی اداروں کے کردار کا جائزہ لے۔ ساجد حسین طوری نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور عوامی بے اعتمادی ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی اپیل کی۔ انہوں نے حکومت پر ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا۔

    صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں،مولانا فضل الرحمان
    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضلع کرم میں درجنوں افراد کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ضلع کرم دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوس ناک ہے ۔واقعہ حکومت ،اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے ۔صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کی اہلیت ہی نہیں رکھتیں ۔آئے روز آپریشن کے فیصلے ہوتے ہیں لیکن دہشت گردی کسی کے قابو میں نہیں ۔ مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

    واضح رہے کہ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 7 خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔مرنے والوں میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکریٹری صحافی جنان حسین بھی شامل ہیں،جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا لیکن لوئر کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

    کرم واقعہ، خود غرض بیانیے،سچائی کہیں نظر نہیں آئے گی

    مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق 40 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئیں، آج نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے واقعے کے خلاف پاراچنار میں سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے مکمل شٹر ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب میں 3 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ

    پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب میں 3 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ

    پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو احتجاج ،پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے

    حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے جمعرات کو اپنے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    موٹرویز آج شام سے بند،ٹرانسپورٹ اڈے بھی بند کرنے کا حکم،لاہور رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
    تمام موٹر وے کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔ پشاور سے اسلام آباد لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند ہوگی۔ پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن موٹروے بھی بند رہے گی۔ موٹروے آٹھ مقامات سے بند رہے گی۔ موٹروے تاحکم ثانی بند رہے گی،پشاور تا اسلام آباد ،لاہور تا اسلام آباد ،لاہور تا عبدالحکیم ،پنڈی بھٹیاں تا ملتان سیالکوٹ تا لاہور ڈی آئی جی تا ہکلہ موٹرویز رات 8 بجے بند کردی جائیں گی

    علاوہ ازیں اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم جاری کردیا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈے ہیں ان کو آج مورخہ 22 نومبر 2024 کو 8 بجے شام بند کیا جائے،تمام اڈے مالکان اپنے اڈوں کے سامنے قناعت لگا کر مکمل طور پر بند کردیا جائے،حکم ہذا پرسختی سے عمل کریں گے،عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

    علاوہ ازیں لاہور پولیس نے رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ روڈ کو بھجوا دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے۔رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

    دوسری جانب 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے،پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹیو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈؤان لوڈ نہیں ہو سکیں گی،احتجاج کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کہتے ہیں کہ 24 نومبر احتجاج کےلئے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکن صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکن مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں