Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

    پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کو ضمانت ملنے پر اتنی جلدی خوشیاں منانے کی ضرورت نہیں

    آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دے دی – یہ ایک روٹین کا فیصلہ ہے کیونکہ اس سے پہلے بشری بی بی کو بھی عدالت ریلیف دے چکی ہے، اس لیے ابھی خوشیاں منانے میں جلدی نا کی جائے ،عمران خان جیل سے باہر نہیں آ پائیں گے کیونکہ ابھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی بریَت کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہوئی ہے اور ٹرائل کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور اس کیس میں سزا لازمی نظر آ رہی ہے

    اِسی طرح ۹ مئی کے پانچ مقدمات میں عمران خان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور 27 نومبر کو اس کیس پر سماعت بھی ہے اور انکے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں اس لیے پنجاب پولیس ان مقدمات پر بھی گرفتاری ڈال دے گی، یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی تاریخیں ڈلتی جا رہی ہیں اور ضمانت کی درخواست پر فیصلے ہوتے نظر نہیں آتے اِسی طرح قانونی ماہرین کے مطابق یہ کیس بھی اُسی طرح نپٹایا جائے گا

    دوسری بات یہ کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ آج عمران نیازی کو اچانک ضمانت مل گئی ہے – کچھ عرصہ پہلے بشریٰ بی بی کو بھی رہا کر دیا گیا تھا – جیل میں ملاقاتیں بھی اِسی سلسلے کی کڑی ہے – پہلے ہی واضح تھا کہ پی ٹی آئی نورا کشتی کھیل رہی ہے اور 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان صرف ڈرامہ رچایا جا رہا ہے آج یہ بھی ثابت ہو گیا،

    پی ٹی آئی والے جن عدالتوں کو یہ دن رات گالیاں دیتے ہیں وہی ان کو ہر مقدمے اور اپیل میں ریلیف دیتی جا رہی ہے کس منہ سے یہ لوگ عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کے ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا یہ ٹوپی ڈرامہ بھی عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں

    عمران خان کی ضمانت،ریلیف عارضی،توشہ خانہ میں سزا کا امکان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    بشریٰ اور علیمہ میں پھر پارٹی پر قبضے کی جنگ،پارٹی رہنما پریشان

  • عمران خان کی ضمانت،ریلیف عارضی،توشہ خانہ میں سزا کا امکان

    عمران خان کی ضمانت،ریلیف عارضی،توشہ خانہ میں سزا کا امکان

    اڈیالہ جیل میں قیدسابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی ہےتاہم عمران خان کی رہائی نہیں ہو گی وہ جیل میں ہی رہیں گے، عمران خان پر نومئی کے مقدمات ہیں، پنجاب اور اسلام آباد میں درج کچھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانت نہیں ہوئی، تو وہیں عمران خان کو آج ملنے والا ریلیف عارضی ہے

    قانونی ماہرین کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کا ریلیف صرف تکنیکی بنیادوں پر حاصل ہوا ہے۔ عمران خان اب بھی توشہ خانہ سے چیزیں لینے میں قصوروار ہیں، اور دورانِ ٹرائل ان پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان موجود ہے۔عدالت میں ان پر کیس چل رہا ہے، بشریٰ بی بی بھی اس کیس میں ضمانت پر ہیں اور آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پرا سکیوٹر کو کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کیس میں پیش نہیں ہو رہیں تو ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی

    اس سے پہلے بھی توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم کردیا تھا۔ موجودہ ضمانت کا سبب نیب وکلا کی جانب سے کیس کو موثر انداز میں نہ لڑنا بتایا جارہا ہے،عمران خان کو اس کیس میں ضمانت تو مل گئی تا ہم عمران خان صادق اور امین نہیں قرار پائے، عمران خان کا توشہ خانہ کیس کا ٹرائل چل رہا ہے اور عدالت نے دوبارہ ٹرائل کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے ضمانت ملنے کے فیصلے پر مٹھائی بانٹنے والوں کو جان لینا چاہئے کہ عمران خان کو عارضی ریلیف ملا ہے، عمران خان کے لیے قانونی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں، اسی کیس میں عمران خان کو سزا بھی مل سکتی ہے

    عمران خان کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی، عمران خان کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔عمران خان کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا مسلسل تاخیر کے حربے استعمال کر رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ جب فیصلہ آئے گا تو اس کیس میں عمران خان کو سزا ہو گی، کیونکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے قانون کی خلاف ورزی کی، ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے کی بجائے بیچ ڈالے،

  • سانحہ نومئی،جی ایچ کیو حملہ کیس، ملزمان کی بریت کی درخواست خارج

    سانحہ نومئی،جی ایچ کیو حملہ کیس، ملزمان کی بریت کی درخواست خارج

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی،عدالت نے سانحہ نو مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کی درخواست بریت خارج کردی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، شیریں مزاری، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں گل اصغر خان کی بریت کی درخواست منظور مقدمہ سے بری کردیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،قبل ازیں عدالت میں سماعت ہوئی تو پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ و اکرام امین منہاس اور پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی،درخواست بریت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ اس اسٹیج پر ملزمان کی بریت نہیں بنتی، ان کی بریت ٹرائل پر اثر انداز ہو سکتی ہے، اس اسٹیج پر بریت کے فیصلے سے پراسیکیوشن کی شہادتیں متاثر ہو سکتی ہیں، امجد خان نیازی کی سرگودھا عدالت سےبریت کو بھی پراسیکیوشن نے چیلنج کیا ہے۔

  • اوریا مقبول جان کی موت کی افواہ،اظہر صدیق کی تردید، ضمانت بھی منظور ہو گئی

    اوریا مقبول جان کی موت کی افواہ،اظہر صدیق کی تردید، ضمانت بھی منظور ہو گئی

    اوریا مقبول جان کی موت کی خبریں گردش کرنے لگیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین نے اوریا مقبول جان کی موت کی دعویٰ کیا اور کہا کہ اوریا مقبول جان کو پولیس حراست میں دل کا دورہ پڑا ہے اور انکی موت ہو گئی، خبر وائرل ہو گئی تو سینئر وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خبر کی تردید کی اور کہا کہ اوریا مقبول جان کے صاحبزادے سے ابھی فون پر گفتگو ہوئی ہے،اوریا مقبول جان ماشاللہ تندرست ہیں لہذا افواہوں سے پرہیز کریں،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کر لی،29 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست ضمانت پرسماعت کی تھی،اوریا مقبول جان کیجانب سے ایڈوکیٹ میاں علی اشفاق نے دلائل دئیے،اوریا مقبول جان کو 4 ستمبر نے عدالت نے جوڈیشل کر دیا تھا بعد ازاں سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی،

    اوریا مقبول جان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان کی مبینہ پوسٹ سے کسی شخص کے متاثر ہونے کا کوئی بیان موجود نہیں ہے، کسی متاثرہ شخص کی موجودگی کے بغیر ایسی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، جبکہ اوریا مقبول جان کے خلاف ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی لاہور ہائی کورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

    قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • گورنر سندھ نے حضرت عمر کی روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی،مفتی تقی عثمانی

    گورنر سندھ نے حضرت عمر کی روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی،مفتی تقی عثمانی

    پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروق راتوں کو اٹھ کر گلیوں میں چکر لگا کر دیکھا کرتے تھے کون کس حالت میں ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بخشی، انہوں نے حضرت عمر کی روایت زندہ کرنے کی کوشش کی،

    معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی کا استقبال کیا،مفتی اعظم تقی عثمانی کو رینجرز کے دستے نے خصوصی سلامی پیش کی ،اس موقع پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس بارہا آ چکا ہوں، اس ہاؤس میں قائدِ اعظم مقیم رہے پھر متعدد صدر اور گورنر آتے رہے، گورنر سندھ متعدد مرتبہ مجھ سے ملے اور اپنے کاموں سے آگاہ کیا،ہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں، گورنر ہاؤس کا ایک دروازہ 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے جہاں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وی پی این کو غیر شرعی قرار دیئے جانے کے سوال پر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کو کیوں غیر شرعی کہا حکومت اگر مصلحت کے تحت کوئی پابندی لگاتی ہے تو ہمیں اس پہ عمل کرنا چاہیے،

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • توشہ خانہ ٹو کیس ،عمران خان کی ضمانت منظور

    توشہ خانہ ٹو کیس ،عمران خان کی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی،عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیے، عمران خان کی بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں،

    عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بشریٰ بی بی کے ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو کر فردِ جرم موخر کرانے کا معاملہ اٹھا دیا ،ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر عمیر مجید نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں ملزمان کے کنڈکٹ کا معاملہ عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، بشریٰ بی بی کی اس عدالت نے ضمانت منظور کی تھی، بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہیں جس کی وجہ سے فردِ جرم تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہو رہیں اور فردِ جرم تاخیر کا شکار کر رہی ہیں تو ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کریں، ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اس پر نوٹس جاری کر رکھا ہے،

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر نےجیولری کا تخمینہ لگانے والے پرائیویٹ شخص صہیب عباسی کا بیان پڑھا کہ اُس پر پریشر ڈال کر جیولری سیٹ کی قیمت کم لگوائی گئی تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال پوچھ لیا کہ صہیب عباسی نے تو جیولری سیٹ دیکھا تھا کیا اُس نے بعد میں جیولری سیٹ کی کوئی قیمت بتائی کہ یہ اندازاً کتنے کا ہونا چاہیے؟ وہ نہیں کہتا کہ اسکی قیمت تقریباً اتنی ہونی چاہیے لیکن مجھ پر پریشر ڈال کر کم قیمت لگوائی گئی؟

    دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انعام اللہ شاہ نے عمران خان سے منسوب کر کے دھمکی والی بات خود کر دی ہو گی، اُس نے صہیب عباسی کو خود کہہ دیا ہو گا کہ اگر ایسا نہ کیا تو تمہیں سرکاری کنٹریکٹس کیلئے بلیک لسٹ کر دینگے، ایسا ہو سکتا ہے کہ اُس نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بن کر یہ کہہ دیا ہو،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ جن تین کسٹمز افسران نے قیمت غلط لگائی اُن سے متعلق کیا کارروائی ہوئی؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ کسٹمز افسران سے کوتاہی ہوئی لیکن وہ کرمنل مس کنڈکٹ نہیں تھا، نیب کی جانب سے اُن افسران کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش نہیں کی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ چلیں کہہ دیتے ہیں کہ وہ بہت اچھے لوگ ہیں،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ میری رائے کے مطابق یہ سارا کیس تخمینہ لگانے والے پرائیوٹ شخص کی شہادت پر ہے، شہادت کا معاملہ پراسیکیوٹنگ ایجنسی کو ثابت کرنا ہوتا ہے، میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر رہا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،

    اسلام آباد کی تمام پراسیکوشن ایجنسیز نے توشہ خانہ کیس پر ہاتھ سیدھا کیا ،وکیل عمران خان
    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تمام پراسیکوشن ایجنسیز نے اس توشہ خانہ کیس پر ہاتھ سیدھا کیا ہے نیب ، ایف آئی اے ، پولیس ، الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے پولیس نے بھی توشہ خانہ جعلی رسید کا کیس بنایا ہوا ہے ،اب ایف آئی اے یہ کیس چلا رہی ہے، میری خواہش ہے کہ عدالت کو کسی فیصلے میں Political Victimization سے متعلق آبزرویشنز دینی چاہئیں، الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا ، اس چالان میں یہ واضح نہیں مرکزی ملزم کون ہے؟ دو ملزمان ہیں اس میں دفعہ 109 میں کس کا کردار ہے کوئی واضح نہیں ، توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد پولیس نے کیا مقدمہ بنایا ہے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کا مقدمہ بنایا ہے، توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحائف لئے گئے ہیں، اس وقت ان تحائف کی جو مالیت تھی پالیسی کے مطابق ادا کرکے لیا ہے،اس مقدمے کا اندراج ساڑھے تین برس سے زائد تاخیر سے کیا گیا، کوئی جرم نہیں ہوا،جس کیس میں جرم واضح نہ ہو تو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہو گئے، سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ چیزوں کو تحریری جمع کروادونگا ، دوران سماعت سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ صہیب عباسی کہتا ہے مجھے بانی پی ٹی آئی نے تھریٹ کیا ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی تو ملاقات ہی صہیب عباسی سے کبھی نہیں ہوئی ،انعام اللہ جس کو گواہ ایف آئی اے نے بنایا ہے اس سے متعلق صہیب عباسی کہہ رہا ہے اس کی ملاقات ہوئی ،کسٹم کے تینوں افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پر پریشر نہیں تھا،اگر پریشر نہیں تھا تو انہوں نے پھر صحیح قیمت کیوں نہیں لگائی ،صہیب عباسی ایک شخص آتا ہے وہ اپنا بیان بھی قسطوں میں دیتا ہے ،گراف جیولری لسٹ پر الگ اب بلغاری سیٹ پر الگ بیان دیا ہے ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے پی ٹی آئی حکومت کی توشہ تفصیلات خفیہ رکھنے کی پالیسی پراہم ریمارکس سامنے آئے ہیں،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت آرہی تھی کہ توشہ خانہ کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے

    ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکوٹر عمیر مجید ملک نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیا، ایف آئی اے پراسکییوٹر نے کیس سے متعلق دستاویزات عدالت میں پڑھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے گواہوں کے بیانات پڑھے ہیں ؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ 18 ستمبر کو گواھوں کو نوٹس کیا تھا ، گواہ آئے تھے انہوں نے (پہلے سے نیب کو دئیے)بیانات کی تصدیق کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خود گواھوں کے بیانات پڑھے ہیں ؟ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ جی 19 ستمبر کو میں نے پڑھے تھے ،بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان اور اُنکی بیوی دونوں نے فائدہ اٹھایا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ او پلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں،ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں ،

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    پاکستان کے عبوری وائٹ بال کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے ، فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی پاکستان کے لئے اچھی پرفارمننس ہے، اسکے فٹنس کے مسائل ہیں، اسکے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ فٹ ہو گا وہ اسکو سلیکشن کمیٹی موقع دے گی،ملتان سے لے کر اب تک کوئی ایسا پوائنٹ نہیں آیا، ملتان میں جو ٹیم تھی وہی پنڈی میں کھیلی، جو کھلاڑی موجود ہیں،ان سے بیسٹ الیون بنا کر پاکستان کے لئے میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ، کوچ کا ایک حد تک رول ہوتا ہے،جو میسجز ہیں وہ بڑے کلیئر ہونے چاہئے کہ کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، ریزلٹ تو ٹیم اور کپتان لے کر آتے ہیں،میرے لئے کوچنگ کوئی نئی چیز نہیں، 20 سال سے کر رہا ہوں، ابھی جو مجھے ٹاسک دیا گیا ہے، اس پر فوکس کر رہا ہوں، کوچنگ میرا پروفیشن ہے، پھر آگے جو نظرآئے گا اسکے مطابق فیصلہ ہو گا،اسد شفیق آسٹریلیا ٹور پر تھے، انکا کام یہ تھا کہ وہ کپتان سے بات چیت کریں اور ایک فائنل الیون پر بات ہو جو سلیکشن کمیٹی میں ہو، ابھی وہاں اسد شفیق نہیں بلکہ میں ہوں گا، کوچ کی جو سوچ ہو گی اسکو سلیکشن کمیٹی میں لایا جائے گا، سیلیکٹر ملکر فیصلہ کرتے ہیں،

    عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالےدنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظرآئےگی،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئےگا،آسٹریلیا کا ٹور کبھی بھی پاکستان کے لئے آسان نہیں آ رہا، ون ڈے سیریز اگر کہتے تو جیتنےجا رہے تو آسان نہیں تھا، ایک تو بہت ہی شارٹ میچ ہو گیا، دوسرے میچ میں بھی پاکستان کے چانس تھے،ہمارا اس وقت مین فوکس چیمپئنز ٹرافی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے زیادہ کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی،ہماری کوشش ہے جو کھلاڑی ٹور پر جاتا ہے جہاں سیریز ہا ر گئے تو نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے، زمبابوے میں کھلاڑیوں کو ریسٹ بھی دیا گیا، آپشن رکھنا ضروری ہوتا ہے، کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی ملکر فیصلہ کریں گے، ٹی 20 میچ میں واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔

  • پنجاب میں مفت لیپ ٹاپ کن طلبا کو ملیں گے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

    پنجاب میں مفت لیپ ٹاپ کن طلبا کو ملیں گے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےچیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کے لئے طلبہ کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کردیا

    پنجاب کے طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے2ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کاحکم دے دیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت دی،طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا ، یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، صنعت و زراعت کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے ،لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے ،طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ،کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے،پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔ ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول، 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی،پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ ہے، 18پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6کا پروسیس جاری،ایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی ،وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • کروڑوں کا فراڈ،نجی بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان پر مقدمہ درج

    کروڑوں کا فراڈ،نجی بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان پر مقدمہ درج

    کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کاروائی،کروڑوں روپے کے مالی فراڈ میں ملوث بینک ملازمین سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے ٹرسٹ فنڈز کے اکاونٹ سے کروڑوں روپے خوربرد کئے۔ملزم نے نجی ٹرسٹ کے نام سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائی،ملزم نے مذکورہ ٹرسٹ ڈیڈ پر بینک ملازمین کی ملی بھگت سے اکاونٹ کھلوایا،جعل سازی میں نجی بینک کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں،مذکورہ اکاونٹ میں شہریوں نے کروڑوں کی ڈونیشن جمع کروائی،ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا

    ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے نجی ٹرسٹ کے نام پر بنوائے گئے اکاونٹ سے کروڑوں روپے غبن کئے۔ملزمان نے مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد کے علاوہ لاہور میں بھی اکاونٹ کھلوائے،ملزمان کے خلاف لوکل پولیس میں بھی جعل سازی کے مقدمے درج ہیں،اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج تھا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • ٹک ٹاک  پر مختلف سکلز ،مقامی زبانوں میں تعلیم دی جا سکتی ہے،شزہ فاطمہ

    ٹک ٹاک پر مختلف سکلز ،مقامی زبانوں میں تعلیم دی جا سکتی ہے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ٹک ٹاک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سوشل میڈیا پر معیاری مواد کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وفد نے وزیر مملکت کو ٹک ٹاک کے پاکستان میں اقدام اور مستقبل کے پروگرامز پربریفنگ دی، ٹک ٹاک کے وفد نے ڈائریکٹر پبلک پالیسی مسٹر ایمر گیلن کی قیادت میں ملاقات کی.

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے بہت زیادہ صارفین ہیں.سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معیاری مواد کا ہونا بہت اہم ہے.ٹک ٹاک پلیٹ فارم کا تعلیمی مقاصد کیلئے بھی استعمال چاہتے ہیں.ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر مختلف سکلز ،مقامی زبانوں میں تعلیم دی جا سکتی ہے.وزارت آئی ٹی ٹک ٹاک کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی.وفد نے وزیر مملکت کو یقین دہانی کروائی کہ ٹک ٹاک پر معیاری اور سود مند مواد یقینی بنایا جائے گا، ٹک ٹاک وفد نے وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں کے ساتھ ملکرکام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل