Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے ہوگا، جسٹس میاں گل حسن اونگزیب

    میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے ہوگا، جسٹس میاں گل حسن اونگزیب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید ملک پیش نہ ہو سکے تھے ، وکیل سلمان صفدر اور پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی عدالت پہنچ گئیں،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو ضمانت کیس،عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت منظور ہو جائے گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو چھوڑ دیں، اُن سے خود کو مستثنیٰ کر لیں،میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے ہوگا، جسٹس میاں گل حسن اونگزیب نے صحافیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب میں ان کا کیا کروں انکو کمرہ عدالت سے نکال دوں آپ چاہتے کیا ہیں،پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ہمیں بہت کالیں آئی ہیں کہ یہ کیا چل رہا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ میڈیا سے دور رہیں مجھے تو یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جان بوجھ کر بیمار ہوئے،

    اسلام آباد کی تمام پراسیکوشن ایجنسیز نے توشہ خانہ کیس پر ہاتھ سیدھا کیا ،وکیل عمران خان
    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تمام پراسیکوشن ایجنسیز نے اس توشہ خانہ کیس پر ہاتھ سیدھا کیا ہے نیب ، ایف آئی اے ، پولیس ، الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے پولیس نے بھی توشہ خانہ جعلی رسید کا کیس بنایا ہوا ہے ،اب ایف آئی اے یہ کیس چلا رہی ہے، میری خواہش ہے کہ عدالت کو کسی فیصلے میں Political Victimization سے متعلق آبزرویشنز دینی چاہئیں، الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا ، اس چالان میں یہ واضح نہیں مرکزی ملزم کون ہے؟ دو ملزمان ہیں اس میں دفعہ 109 میں کس کا کردار ہے کوئی واضح نہیں ، توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال سزا ہوئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد پولیس نے کیا مقدمہ بنایا ہے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کا مقدمہ بنایا ہے، توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحائف لئے گئے ہیں، اس وقت ان تحائف کی جو مالیت تھی پالیسی کے مطابق ادا کرکے لیا ہے،اس مقدمے کا اندراج ساڑھے تین برس سے زائد تاخیر سے کیا گیا، کوئی جرم نہیں ہوا،جس کیس میں جرم واضح نہ ہو تو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہو گئے، سلمان صفدر نے کہا کہ میں کچھ چیزوں کو تحریری جمع کروادونگا ، دوران سماعت سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ صہیب عباسی کہتا ہے مجھے بانی پی ٹی آئی نے تھریٹ کیا ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی تو ملاقات ہی صہیب عباسی سے کبھی نہیں ہوئی ،انعام اللہ جس کو گواہ ایف آئی اے نے بنایا ہے اس سے متعلق صہیب عباسی کہہ رہا ہے اس کی ملاقات ہوئی ،کسٹم کے تینوں افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پر پریشر نہیں تھا،اگر پریشر نہیں تھا تو انہوں نے پھر صحیح قیمت کیوں نہیں لگائی ،صہیب عباسی ایک شخص آتا ہے وہ اپنا بیان بھی قسطوں میں دیتا ہے ،گراف جیولری لسٹ پر الگ اب بلغاری سیٹ پر الگ بیان دیا ہے ،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے پی ٹی آئی حکومت کی توشہ تفصیلات خفیہ رکھنے کی پالیسی پراہم ریمارکس سامنے آئے ہیں،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت آرہی تھی کہ توشہ خانہ کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے

    ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکوٹر عمیر مجید ملک نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیا، ایف آئی اے پراسکییوٹر نے کیس سے متعلق دستاویزات عدالت میں پڑھے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے گواہوں کے بیانات پڑھے ہیں ؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ 18 ستمبر کو گواھوں کو نوٹس کیا تھا ، گواہ آئے تھے انہوں نے (پہلے سے نیب کو دئیے)بیانات کی تصدیق کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خود گواھوں کے بیانات پڑھے ہیں ؟ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ جی 19 ستمبر کو میں نے پڑھے تھے ،بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں کرایا گیا، ریاست کے تحفے کی کم قیمت لگوا کر ریاست کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان اور اُنکی بیوی دونوں نے فائدہ اٹھایا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے فائدہ ہوا؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ او پلیز، میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں،ہم پتہ نہیں کس دنیا میں ہیں ،

    توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت میں وقفہ کر دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ڈویژن بنچ کی سماعت کے بعد کیس رکھ لیتے ہیں ،

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • پیپلز پارٹی  کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو کا دورہ کیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں سحر کامران کا کہنا تھا کہ گندم کی بوائی کا عمل دیکھنا ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ مقامی کاشتکار تمام چیلنجز کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت پر مضبوط یقین رکھتے ہیں کہ وہ ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کا تحفظ کرے گی۔ سحر کامران نے سنجھورو کی کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

    سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ دورہ نہایت حوصلہ افزا تھا۔ گندم کی بوائی کے عمل کو قریب سے دیکھنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے دیہی علاقوں کے کاشتکار تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود اپنے کام سے جڑے ہوئے ہیں اور زراعت کے شعبے میں اپنی محنت اور لگن کے ذریعے ملک کی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں۔ کاشتکاروں کا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر یقین اور اعتماد ان کے مسائل کے حل کے لیے ہماری جماعت کی سنجیدگی اور کوششوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

    انہوں نے سنجھورو کی کمیونٹی کی گرمجوشی اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی اور خلوص نے اس دورے کو مزید یادگار بنا دیا۔ سحر کامران نے کہا کہ ایسے دورے نہ صرف عوامی مسائل کو قریب سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ پارٹی قیادت اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

    پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

    پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

  • بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،وزیراعظم

    بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی یومِ اطفال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج، عالمی یومِ اطفال کے موقع پر، میں پاکستان کے بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود، اور ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ہماری قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، اور ایک محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کریں، تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔پاکستان کی حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جیسے دانش اسکولز کا قیام، جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کم وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ ان اسکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں ایک روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وسائل کو متحرک کرکے خواندگی کی شرح میں اضافہ، اسکولوں کی تعمیر نو، اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمیونٹی آؤٹ ریچ اور خاندانوں کو بچوں کو اسکول بھیجنے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی مہمات کے ذریعے اسکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کے داخلے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ غذائی قلت کو دور کرنے اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لئے، حکومت نے سرکاری اسکولوں میں غذائیت کا پروگرام متعارف کیا ہے تاکہ بچوں کو صحت مند کھانا ملے جو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں معاون ہوں۔یہ تمام تر اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم اپنے نوجوان نسل کی نشوونما اور خوشحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی، اور پالیسی سازوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچے کی اہمیت ہو اور وہ خود کو محفوظ اور قیمتی محسوس کرے۔ عالمی یومِ اطفال کے موقع پر، آئیں ہم عہد کریں کہ اپنے بچوں کو قومی ترجیحات میں اولیت دیں گے، اور ایک ایسا مستقبل یقینی بنائیں گے جہاں وہ عزت، برابری، اور امید کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔

  • اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    اداکارہ نرگس پر تشدد،شوہر کی درخواست پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے

    اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کردیا ،عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زؐخموں کا جائزہ لے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،تحریری حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا،نرگس کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے، واضح رہے کہ اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر ضمانت پر ہیں اور عدالت نے انہیں کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

  • امریکی سینیٹ،اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد ،ووٹنگ رواں ہفتے

    امریکی سینیٹ،اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد ،ووٹنگ رواں ہفتے

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بدھ کو ایک قرارداد پر ووٹ دینے والی ہے، جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور اس جنگ بندی کو حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط نہیں کیا گیا۔ امکان ہے کہ امریکہ اس قرارداد کو ویٹو کر دے گا۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران نے عالمی طاقتوں کی پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غیر جانبداری کے ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔امریکہ کی ممکنہ ویٹو پالیسی نہ صرف خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی جاری رکھنے کا سبب بن سکتی ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ "غزہ میں انسانی بحران عروج پر ہے۔ بچے، خواتین، اور عام شہری جنگ کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اور عالمی برادری اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اگر امریکہ اس قرارداد کو ویٹو کرتا ہے، تو یہ ایک واضح پیغام ہوگا کہ طاقتور ممالک انسانی حقوق کو صرف اپنے مفادات کے تحت دیکھتے ہیں۔”

    غزہ میں بمباری اور مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق، خطے میں انسانی ضروریات کی شدید کمی ہو رہی ہے، اور فوری امداد کی ضرورت ہے۔یورپی ممالک سمیت کئی دیگر طاقتوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، لیکن اس قرارداد کے متن پر اختلافات موجود ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کو مذاکرات کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ دوسری طرف، مسلم ممالک نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد پر ووٹنگ رواں ہفتے ہوگی،عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی قرارداد پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ رواں ہفتے کے آخر میں ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں اسرائیلی حمایت کی اکثریت کے باعث قرارداد منظور ہونے کا امکان کم ہے

    علاوہ ازیں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوشش کے باوجود حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کو چھڑانےمیں کامیاب نہ ہوئے جس کے بعد اب اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کا لالچ دے ڈالا، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالرز دیں گے،یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو اہلِ خانہ سمیت غزہ سے انخلاء کرائیں گے

  • 24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی نے جڑوں شہروں کیلئے کمیٹی بنا دی

    24 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی نے جڑوں شہروں کیلئے کمیٹی بنا دی

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جڑواں شہروں کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت ، شعیب شاہین ، سید علی بخاری ، قاضی تنویر اور ملک عامر کمیٹی میں شامل ہیں،راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر ، شہریار ریاض ، امیر افضل ، عقیل خان ، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،کمیٹی 24 نومبر کے احتجاج کے لئے قائم کی گئی ہے جو جڑواں شہروں میں احتجاج کے معاملات کو دیکھے گی

    دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پرگئے اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے 8 ہزار پولیس اہلکار پنجاب، کشمیر اور سندھ سے مانگ لیے، پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا کر دی گئیں۔

    دوسرے صوبوں کے پولیس اہلکار 21 نومبر کی رات اسلام آباد رپورٹ کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اور ایف سی اہلکار پہلے ہی تعینات ہیں، اسلام آباد کے گردونواح میں کنٹینرز پہنچانے کا کام شروع ہوگیا ہے-

    24 نومبراحتجاج: جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہو جائےگا،عمران خان

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • سموگ میں کمی،لاہور ،ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    سموگ میں کمی،لاہور ،ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

    حکومت پنجاب کا کل سے لاہور اور ملتان میں بھی سکولز کھولنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے آج اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں لاہور اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کو 20 نومبر 2024 بروز بدھ سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا آن لائن منتقل کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اعلامیہ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال میں بہتری بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس بہتری کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں تمام تعلیمی اداروں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہ کھولے جائیں۔تمام طلبہ اور عملے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔آؤٹ ڈور کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ٹریفک جام سے بچنے کے لیے کلاس وار اسکول بند ہونے کے اوقات متعارف کروائے جائیں۔

    ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےحکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی

    ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • 24 نومبر،اتنا بڑا کراؤڈ ہوگا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی،ثناء اللہ مستی خیل

    24 نومبر،اتنا بڑا کراؤڈ ہوگا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی،ثناء اللہ مستی خیل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ثناءاللہ خان مستی خیل نے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں،تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود اتنا بڑا کراؤڈ ہوگا کہ دنیا دنگ رہ جائے گی،

    ثناء اللہ خان مستی خیل کا کہنا تھا کہ میرے ضلع بھکر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے،کافی ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے، گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں،پرانا ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع ہے،پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے،بلاول نے بھی شکوہ کیا ہے کہ وعدے کی خلاف ورزی کی ہے،اگر سرکار نے اپنے بڑے اتحادی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے تو آگے دیکھیں کیا ہوگا،مذاکرات کرنا یا نہ کرنا یہ ڈومین بانی پی ٹی آئی کی ہے،

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا ہے،جلسہ اور احتجاج ہمارا سیاسی و قانونی حق بنتا ہے، پر امن جلسے و جلوس کو ہنگامہ آرائی میں تبدیل نہ کیا جائے، پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں۔

    علاوہ ازیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ24نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریاں زور وشور سےجاری ہیں، موٹروے پر تمام قافلے جمع ہوکرعلی امین گنڈاپور کی سربراہی میں اسلام آباد جائیں گے۔

    عمران خان کی پر امن جدوجہد کی کال پر ساری قوم باہر نکلے گی’ مسرت جمشید چیمہ
    تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر کردار کشی اور انتقامی سیاست کی روایت مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں پروان چڑھی ،میرے خلاف جس وقوعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی میں اس وقت پولیس اسٹیشن میں بند تھی ،عمران خان کی پر امن جدوجہد کی کال پر 24نومبر کو ساری قوم باہر نکلے گی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد جمشید اقبال چیمہ اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لئے جو کام کرنے والے ہیں اس کی بجائے لووں کا کاروبار اور روزگار بند کیا جارہا ہے ،گزشتہ سال بھی سموگ کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پہلے نمبر پر تھا لیکن سارا سال کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور جب سموگ کی ابتر صورتحال ہوئی تو پنجاب کی وزیر اعلیٰ گلے کی خراش کا علاج کرانے سوئٹر ز لینڈ چلی گئیں اور یہ عذر پیش کیا گیا کہ اس کا علاج صرف دنیا کے دو ممالک میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر کردار کشی اور انتقامی سیاست کی روایت مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں پروان چڑھی ، انہوں نے ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کی والدہ کے خلاف تضحیک آمیز کردار کشی مہم چلائی ،آج اس دور میں خواتین کے خلاف جس طرح کی بد ترین انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ میں سیاسی ورکر ہوں اور مجھے میرے ملک کا آئین پر امن جدوجہد کا حصہ بننے کا حق دیتا ہے ۔میں اور میر ے ساتھ دیگر کارکنان جس جگہ سے گرفتارہوئے سب کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا لیکن انتقامی کارروائی کی سیریز کو جاری رکھتے ہوئے میرے خلاف چار نئے مقدمات درج درج کر لئے گئے ۔ مجھے بتایا جائے میں نے کہاں پولیس کو زخمی کیا ، مجھے42دن جیل میں رکھا گیا ۔جس وقوعہ کی میرے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی میں اس وقت لٹن روڈ پولیس اسٹیشن میں تھی ۔اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ اس نا انصافی اور انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لے ۔انہوںنے کہا کہ ذہنی اذیت پہنچانے کیلئے میرے سیل کا پانی او ربجلی گھنٹوں بند رکھا جاتا ۔ جب مجھے پیشی پر عدالت لایا جاتا تو گاڑی میں گندے ٹائر اور کچرا ڈال دیا جاتا ، مجھے چار چار گھنٹے قیدیوں کی گاڑی میں بٹھا کر شہر کے چکر لگوائے جاتے ۔میرا بیٹا کینسر سروائیول ہے لیکن مجھے جب پیشی پر لایا جاتا تو کئی کئی گھنٹے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ میں مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہوں بلکہ یہ تلخ حقائق ہیں جو میں سامنے لا رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردنہیں ہیں جو ہمارے ساتھ دہشتگردوں سے برا سلوک کیا جاتاہے ،ہم پاکستان کے پر امن شہری ہیں ،یہ وطن ہمارا ہے ہم اس کے اندر آئین وقانون کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پر امن جدوجہد کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، وہ ملک کے سپر سٹار ہیں، انہوں نے عوام کو تین کینسر ہسپتال دئیے نمل یونیورسٹی دی ،ان کے ساتھ یہ سلوک اس لئے کیا جارہا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں ،ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ مینڈیٹ چوری کر کے ایسے ٹولے کو مسلط کر دیا گیا ہے جسے عوام نے چنا ہی نہیں ۔جمشید اقبال چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں زراعت کوسپورٹ کرتی ہیں لیکن یہاں الٹا ہے ،ہمارے دور میں کسانوں کی 2600ارب روپے آمدن بڑھی تھی ۔ آج 30فیصد کپاس ، اتی ہی مکئی اور15فیصد چاول کی پیداوار کم ہو رہی ہے ، جب زراعت کی پیداوار کم ہو تی ہے تو اس سے انڈسٹریل پیداوار بھی کم ہو جاتی ہے ۔ہم اپنے دور میں گیس کی قیمتیں کم کر کے یوریا کھاد میں 400 ارب کی سبسڈی دیتے تھے ، ہمارے دور میں جو بوری 2ہزار کی تھی آج وہ کسان 4500میں خرید رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دبائو میں زراعت پر ایک ہزار ارب روپے کا ٹیکس لگانے جارہی ہے جس سے زراعت کا جنازہ نکل جائے گااور پاکستان جیسا ملک فوڈ سکیورٹی کا شکار ہو جائے گا اور یہ بڑی خطرناک صورتحال ہو گی ۔ کسان ،سول سوسائٹی اور میڈیا حکومت کو متنبہ کریں ، اگر حکومت بضد رہی تو پچیس کروڑ لوگوں کو بھوک سے مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا، زراعت پر ٹیکس لگانے سے ایک کروڑ گھرانہ بیروزگار ہوجائے گا ۔

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کے پی صوبہ مالی مشکلات کے ساتھ سکیورٹی مسائل کا شکار ہے ،

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بنوں میں چار لوگوں کو گولیاں ماری گئیں کے پی سات اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کروایا گیا، کے پی کا وزیر اعلی الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے تمام سرکاری وسائل کو استعمال کرکے اعلان جنگ کررہا ہے، وہ وسائل جو عوام پر خرچ ہونے چاہیں یا بشری بی بی پر خرچ ہو رہا ہے،مکافات عمل ہے خان جو دوسری خواتین کے متعلق کارڈز استعمال کرتا رہا وہ آج بہن و بیوی کی شکل میں تھپڑ پڑ رہا ہے، باپردہ و غیر سیاسی خاتون کیا جلسوں کی تیاری کرتی ہے وہ ریمورٹ کنٹرول سے وزیر اعظم کو چلا رہی تھی، ثبوت دیکھ رہے ہیں غیر سیاسی خاتون ٹارگٹ دے رہی ہے ہر ایم پی اے پانچ اور ایم این اے دس ہزار لوگوں کو لائے گا،سیاست میں حصہ لینا کیا ہوتا ہے سیاسی پلاننگ سیاست میں حصہ لینا ہوتا ہے، پھر معصومیت سے کہتے ہیں سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو کیا یہ ایم این اے ایم پی ایز کو سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی تھی، پنجاب کے ایم پی اے کو اجلاس میں بولنے کی اجازت نہ دی جو بولا اسے باہر نکال دیا گیا، مریم بی بی تو سینئر سیاستدان ہیں، بشریٰ بی بی مذہب کارڈ کھیل رہی ہیں، غیر سیاسی خاتون سیاسی تقریر کرتی ہے، جلسوں اور جلوسوں کی پلاننگ کرتی ہے، وہ آج ٹارگٹ دے رہی ہے، جتنی کیلکولیشن بشریٰ بی بی نے کی ہے، وہ اُن کی تعلیمی قابلیت کے عین مطابق ہے، پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے،خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں لگ رہا، جبکہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو جواب نہیں دیا۔

    24 نومبر کی احتجاجی کال، وزارت داخلہ کا سخت ترین اقدامات کا فیصلہ

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی پر اراکین کا عدم اعتماد

    بشریٰ بی بی کی ویڈیو”لیک”ہونے کا خطرہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    24 نومبر احتجاج:بشریٰ بی بی کی تمام اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آنے کی ہدایت

  • وزیراعظم شہباز شریف کا شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شوگر ملوں، شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے

    وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں، شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے، شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے .

    وزیراعظم نے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس سے چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہو سکے گی اور قیمتوں میں توازن رہے گا،ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی، سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں،