Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں،قائمہ کمیٹی نے محسن نقوی کو کیا طلب

    پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں،قائمہ کمیٹی نے محسن نقوی کو کیا طلب

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیٸرمین پی سی بی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

    قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا چیئرمین ثناء اللہ دستی خیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیٸرمین پی سی بی کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا,ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوئی مقدس گائے نہیں، کیا پی سی بی عہدےداران کوئی آسمانی مخلوق ہے؟ محسن نقوی وزیرداخلہ ہونگے تو اپنی جگہ ہونگے،لیکن کمیٹی کےسامنےمحسن نقوی کو جواب دیناپڑےگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور محسن نقوی کو طلب کر لیا، اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا،تین دن میں متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قائمہ کمیٹی نے پی سی بی کوکابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    قائمہ کمیٹی اجلاس میں ثناء اللّٰہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آتے ہوئے بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آ گئی،بھارت کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پُرامن ملک ہے، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، حکومتوں کی پالیسی کو چھوڑ کر کھیلوں کو کھیلوں کی حد تک رہنا چاہیے، ضرورت پڑی تو فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے،نگراں حکومت نے کیسے فیصلہ کرلیا کہ پی سی بی کو قائمہ کمیٹی سے نکالا جائے، نگراں سسٹم پالیسی کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • اراکین اسمبلی سے شریک حیات  و  بچوں کے اثاثوں، واجبات کے گوشوارےطلب

    اراکین اسمبلی سے شریک حیات و بچوں کے اثاثوں، واجبات کے گوشوارےطلب

    اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24مجوزہ فارم۔بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔ سیکشن 137 کے مندرجات ذیل میں بھی دیے جاتے ہیں۔ سیکشن 137- اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی۔ ہر ممبر اسمبلی و سینٹ سابقہ 30 جون تک کے اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے بصورت مجوزہ فارم۔بی ہر سال 31دسمبر سے پہلے یا 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا۔ سیکشن137 کی ذیلی شق(2)کے تحت کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا۔ 16جنوری کو ایک حکم کے تحت کمیشن 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کردے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اگرکوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس بد عنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کاروائی کرے گا۔ اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات / راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم۔بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، فارم۔بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

  • سرگودھا،بس میں آگ لگ گئی،بھوانہ بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

    سرگودھا،بس میں آگ لگ گئی،بھوانہ بس الٹنے سے چار مسافر زخمی

    سرگودھا کے علاقے چناب پل کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی

    مسافر بس میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو فوری بس سے نکالا گیا،بس میں 40 مسافر سوار تھے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھایا، ریسکیو ڈرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد سے پشاور جا رہی تھی کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی،تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے تا ہم بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ہے

    دوسری جانب بھوآنہ ،امین پور روڈ سیم پل کوسٹر بس روڈ کنارے الٹ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق بس بھوآنہ سے فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی، حادثے کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے تین معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے ،زخمیوں میں شازیہ زوجہ ناصر 30 سال سکنہ ابراہیم ٹاؤن،نوشین نواز دختر محمد نواز 30 سال سکنہ کلری،اللہ دتہ ولد اکرم علی 60 سال سکنہ بھوآنہ،گڑیا بی بی زوجہ ناصر علی 55 سال سکنہ بھوآنہ شامل ہیں.

  • مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا،محسن نقوی

    مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا،محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    سینیٹ، تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانےکاترمیمی بل،سب کمیٹی قائم

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے سکولوں کی نصابی کتب میں تولیدی عمل کو نصاب کا حصہ بنانے کے حوالے سے ترمیمی بل پر سب کمیٹی بنادی گئی بل پر اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے طلب کرلی گئی ۔بل کی محرک سینیٹر قرۃ العین مری نے کہاکہ بچیوں کی بلوغت کے ساتھ جلدی شادی ہوجاتی ہے اس لیے ان کو اس حوالے سے تعلیم دینا ضروری ہے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے بلوچستان کے 3 ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹس ہیں کہ وہ خودکش بن رہے ہیں۔

    منگل کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرپرسن بشرہ انجم بٹ کی زیر صدارت ہوا ۔سینیٹر کامران مرتضیٰ اور فلک ناز نے شرکت کی جبکہ سینیٹر شہادت اعوان اور قرۃالعین مری نے بطور محرک شرکت کی۔کمیٹی میں قرہ العین کی طرف سے ایوان میں پیش کیا گیا بل فیڈرل سپرویژن آف کریکولر ٹیکسٹ بک اینڈ مینٹیننس آف سٹنڈرڈ آف ایجوکیشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی ۔قرۃ العین نے کہاکہ بل میں ری پروڈکشن (تولیدی عمل) کے عمل کو کتابوں میں پڑھایا جائے گا ۔ بچیوں کی جلدی شادی ہوتی ہے ان کو اپنے جسم کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا ہے اس طرح ان کو پتہ چل جائے گا۔وزارت نے بل کی حمایت کردی اور کہاکہ اس بل کے لیے سب کمیٹی بنادی جائے ۔ ذہنی صحت کو بھی اس بل میں شامل کیا جائے ۔سب کمیٹی سینیٹر کامران مرتضیٰ کی زیرصدارت بنادی گئی ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے کو ٹیبو بنادیا گیا ہے یہ حقیقت ہے ۔

    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال
    سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہاکہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے، 137 اساتذہ نے بیان حلفی دیا ہے کہ سنیارٹی کلیم نہیں کریں گے، ان اساتذہ کو 18 نومبر کو مستقل کیا گیا ہے،ایف پی ایس سی کے ذریعے مستقل ہونے والے ملازمین ان سے سینیرز ہوں گے، ان 137 اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلہ سے منسلک ہو گا، ان کے بیان حلفی عدالت میں جمع کروائیں گے، چئیرپرسن کمیٹی بشری بٹ نے کہاکہ خوش آئیند ہے کہ کمیٹی کی مداخلت سے ان اساتذہ کا معاملہ حل ہوا، ملازمین عدالتوں سے حکم امتناعی لے کر کمیٹی کو رجوع کرتے ہیں، آئندہ عدالت میں زیر التواء کوئی مقدمہ کو کمیٹی میں نہیں لیں گے،

    سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ بیرون ملک سکالرشپ پر جانے والوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں اس لیے میرا ایجنڈا موخر کردیا جائے جب تک یہ مکمل تفصیلات نہیں دیئے جاتے ہیں۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے کوٹے پر دیگر صوبوں کے لوگ بیرون ملک سکالر شپ پر جارہے ہیں بیرون ملک جانے والے طلبہ سے جو دستاویزات لی جاتی ہیں اس کی ڈرافٹنگ صحیح نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے جو طلبہ تعلیم مکمل نہیں کرتے ہیں ان سے ریکوری نہیں ہوسکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کی حکومت پاکستانی طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے پاکستان کو بھی بنگلہ دیش کے طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کرنا چاہیے ۔حکام ایچ ای سے نے کہاکہ ہم تمام مطلوبہ معلومات سینیٹر شہادت اعوان کو فراہم کریں گے ۔ چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشاء کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے انہوں نے تمام ڈیٹا ایچ ای سی کو دے دیا ہے اب آپ اپنا کام شروع کردیں ۔ نمائندہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا نے کہا کہ19نومبر تک ہم نے ڈیٹا دے دیا ہے ۔6556بچوں کا ڈیٹا ہم نے دے دیا ہے حکام ایچ ای سی نے کہاکہ ہم اس ڈیٹا کا آڈٹ کریں گے اس کےبعد جو فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیں گے ۔

    کمیٹی کو پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ پر بریفنگ دی گئی ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان کا کوٹہ ہم نے ڈبل کردیا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے طلبہ کو شک کے آنکھ سے دیکھا جارہاہے بلوچستان کی تین ہزار طلبہ غائب ہیں اور رپورٹ ہیں کہ وہ خودکش بننے چلے گئے ہیں۔ قائمقام سی ای او انڈوومنٹ فنڈ نے بتایا کہ اس سے پہلے بہت زیادہ کرپشن ہوئی ہے کیس ایف آئی اے میں ہے ہم نے 116ملین روپے ریکور بھی کرلیئے ہیں اب 3ہزار سے سکالرشپ 10ہزار کررہے ہیں ۔کمیٹی نے جلدازجلد سی ای او لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگلے اجلاس میں آڈٹ رپورٹ بھی کمیٹی میں پیش کی جائے ۔وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ بلوچستان میں 4 دانش سکول بنائے جارہے ہیں ،ایجوکیشن پر سرمایہ کاری سے امن آئے گا ۔کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 1970 میں ایک غلطی بلوچستان نے کی ہے کہ دیگر صوبوں کے اساتذہ بلوچستان سے نکال دیئے گئے تھے آج تک ہمیں اس کا نقصان ہورہا ہے

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ٹوائلٹ کا عالمی دن، بھارت میں ٹوائلٹ کی کمی خواتین کیلیے پریشان کن

    ٹوائلٹ کا عالمی دن، بھارت میں ٹوائلٹ کی کمی خواتین کیلیے پریشان کن

    آج دنیا بھر میں ٹوائلٹ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد صحت و صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں بہتر سینیٹری سہولیات کی فراہمی پر زور دینا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق، دنیا میں اب بھی کروڑوں افراد بنیادی ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں، جس کے نتیجے میں صحت کے مسائل، بیماریوں کے پھیلاؤ اور بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا ہے۔اس سال عالمی دن کا موضوع "امن کے لئے صفائی” ہے، مختلف ممالک میں آج کے دن آگاہی مہمات، سیمینارز اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور عالمی اداروں کو اس معاملے پر مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ صفائی کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔یہ دن منانے کا مقصد صفائی کے عالمی بحران سے نمٹنا اور پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنا ہے جس میں دوہزارتیس تک سب کے لئے صفائی کا وعدہ کیا گیا ہے۔

    ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ کے مطابق بھارت، جو دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے، کئی سماجی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل سے دوچار ہے۔ ان میں سے ایک اہم مسئلہ ٹوائلٹ کی کمی ہے، جو نہ صرف صحت عامہ بلکہ سماجی وقار اور خواتین کی حفاظت کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔بھارت میں ٹوائلٹ کی کمی کا مسئلہ دیہی علاقوں میں زیادہ نمایاں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 15 کروڑ سے زیادہ لوگ اب بھی کھلے میں رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ مسئلہ غربت، تعلیمی کمی، اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔بھارت میں ٹوائلٹ کی کمی خواتین کے لیے خاص طور پر پریشان کن ہے۔ انہیں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے علی الصبح یا رات کے اندھیرے میں گھر سے باہر جانا پڑتا ہے، جس سے ان کی حفاظت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹوائلٹ کی کمی لڑکیوں کی تعلیم پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، کیونکہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لڑکیاں تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں۔کھلے میں رفع حاجت کی وجہ سے پینے کے پانی کے ذرائع آلودہ ہو جاتے ہیں، جس سے ڈائریا، ہیضہ، اور دیگر پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ یہ صورتحال خاص طور پر بچوں کے لیے مہلک ثابت ہوتی ہے، کیونکہ بھارت میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ اسہال ہے۔ٹوائلٹ کی کمی جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے نہ صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر ضروری ہے بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ لوگوں کو صفائی کے اصولوں اور ٹوائلٹ استعمال کرنے کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنا حکومت اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

  • مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دے دی

    مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ کے پہلے’’چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔

    پہلی بارڈائیلسزکے ہر مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ روپے تک بڑھا دیئے- امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسزاور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کئے جارہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیلسز مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور ادویات یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کا ڈائیلسز ہر صورت جاری رکھنے کا حکم بھی دیا-اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلسزیونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا-اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہمی کااظہار کیا اور24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا- محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیا-نوازشریف کینسر ہسپتال پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی- وزیراعلی مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی-پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔ سپیشلٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس، سی ای او آئی ڈیپ اور دیگر حکام بھی موجود تھے-
    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔مریم اورنگزیب

    پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود صوبائی دارلحکومت سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے ۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپریشن کے د وران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار کردیئے گئے ہیں جبکہ درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کردیئے گئے ہیں ۔خانیوال ،ملتان ،رحیم یار خان ،وہاڑی ،سرگودھا ،جھنگ ، لیہ ،بہاولنگر اور پاک پتن میں زک زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا ۔ سب سے زیادہ14بھٹے ملتان اور 8لیہ میں گرائے گئے ۔سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ پندرہ نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے اور 51کو سیل کیا گیا ۔لاہور کے انیٹری پوائٹس اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے اور سیف سٹی کیمروں سے بھی شہر بھر کی نگرانی کی جارہی ہے ۔خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کو جرمانے کئے جارہے ہیں اور زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے ۔مریم اورنگزیب نے اینٹی سموگ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح رہے گی ۔

    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ

    راولپنڈی،نصیر آباد کے علاقہ میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

    فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی ہنڈا سٹی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جو مختلف تھانوں میں ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہے، پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،ڈاکؤوں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • پیٹرول بم پھینکنا ، گاڑیاں جلانا اب پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا،شازیہ مری

    پیٹرول بم پھینکنا ، گاڑیاں جلانا اب پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ملک میں انشار پھیلانے کی کال دی گئی ہے جس کی شدید مزمت کرتے ہیں،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہے, انتشار اور تقسیم کی نہیں ،پرامن احتجاج کے نام پر پیٹرول بم پھینکنا ، گاڑیاں جلانا اب پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،ہمیں احتجاج سے مسئلہ نہیں، انتشار اور نفرت کی سیاست کرنے پر افسوس ہوتاہے، یوٹرن، جھوٹ ،الزامات، دنگا فساد اور لشکر کشی اس ٹولے کا وطیرہ بن چکا ہے،پی ٹی آئی میں جو سمجھدار لوگ تھے وہ خاموش اور غیر ذمہ دار لوگوں کو پارٹی کی باگ دوڑ دیدی گئی ہے،ایسے عناصر ملک نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کی خوشنودی میں لگے ہیں جو اپنی ذات کی خاطر کچھ بھی کرسکتاہے،ہمارے لئے ملک اہم ہے،کوئی سیاسی جماعت ملک سے بالاتر نہیں،یہ لوگ حکومت میں تھے تو ملک کو نقصان پہنچایا اور اب اپوزیشن میں بھی بیٹھ کر بھی عوام کی کوئی فکر نہیں،چیئرمین پی پی پی نے تو مشورہ بھی دیا تھا کہ اپنے مقدمے عدالتوں میں لڑیں اور کچھ عوام کا سوچیں،آج ایک ضدی اور گھمنڈی شخص کو خوش کرنے کے لیئے ملک کو بار بار نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں گمراہ کیا جارہا ہے، عمران نیازی اپنے بچوں کو عیش و عشرت میں رکھ کر اس قوم کے بچوں کو گمراہ کررہا ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی اور سالمیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، جب ملک ترقی کریگا تب ہم سب ترقی کرینگے،

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کی قیادت اور کارکنان نے بےشمار تکلیفیں برداشت کی ہیں مگر انتشار نہیں پھیلایا،ہم نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ملک کی ساکھ کو کبھی نقصان نہیں پہنچایا، صدر آصف زرداری نے “پاکستان کھپے” کا نعرہ لگایا تو چیئرمین بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کیا، ہماری قیادت نے سخت ترین جیل کاٹی، صدر زرداری نے بےگناہ 13 سال کی جیل کاٹی،پی ٹی آئی بتائے جیل میں ہر قسم کی سہولت کتنے قیدیوں کو ملتی ہے؟ پاکستان میں استحکام کی خاطر ہمیں اتحاد اور امن کو فروغ دینا ہوگا، سیاست کو خدمت سمجھتے ہوئے ہمارے بڑوں ایک الگ ملک حاصل کیا،اس وقت ملک کو ہر پاکستانی بھائی، بہن، بزرگ، بیٹی اور بیٹے کی ضرورت ہے، پاکستان میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہمیں مل کر نفرت، انتشار اور تقسیم کا خاتمہ کرنا ہوگا،

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی