Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بابا گورو نانک  کے جنم دن کی تقریبات،3 ہزاربھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات،3 ہزاربھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    بابا گورو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے3ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے پاکستان آمد پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر ،پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و دیگر نے یاتریوں کا پر تپاک استقبال کیا ۔

    واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےدہلی گورودارہ مینیجمینٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ پپا نے کہا جس جوش و جذبے سے ہمارا استقبال کیا گیا ہم اس پر حکومت پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔ ہمیں یہاں پر آکر بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔ شرمنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر گرنام سنگھ جسل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت عزت اور پیار ملتا ہے۔جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ یاتریوں کا استقبال دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی اقلیتوں سے بے انتہا پیار اور انکا احترام کرتے ہیں ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور واپسی پر حسین یادیں لیے روانہ ہوتے ہیں۔

    ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر کا کہنا ہے کہ ،مہما نو ں کو بہترین ٹرانسپور ٹ کے سا تھ دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔یا ترقیوں کو واہگہ بارڈر پر لنگر پیش کیا گیا اور واہگہ بارڈر سے اسپیشل بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ کیا گیا ۔

    بابا گورو نانک جنم دن کی مرکزی تقریب آج 15 نومبر گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔جس میں وفاقی و صوبائی وزرا مہمان خصوصی ہوں کے جبکہ مذہبی و اقلیتی رہنماؤ شرکت کریں گے۔ بھارت سمیت دنیا بھر ےسے ا ٓئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔جبکہ بعد ازاں سکھ مذہبی رسومات کے مطابق پالکی کا خصوصی جلوس بھی نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب کے بعد سکھ یاتری 16 نومبر کو گورو دوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کرتے ہوئے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں ایک دن قیام کریں گے ۔یاتری 18نومبر کو حسن ابدال سے کرتارپور ناروال میں گورودوارہ دربار صاحب پہنچیں گے جہاں ایک دن قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ۔یاتری 20 نومبر کو براستہ گوجرانوالہ گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے ۔ بھارتی سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل ہونے پر 23 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے

  • ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں  کی سفیر مقرر

    ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کی سفیر مقرر

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، ثانیہ مرزا نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

    دبئی اسپورٹس کونسل کا یہ پروگرام دبئی کے وژن کے مطابق کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں کھیلوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر نامزد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کا قیام 2005 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد دبئی کو کھیلوں کا مرکز بنانے، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرنے اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو 29 رنز سے شکست

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ،پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی،آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔

    قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94رنز کا ہدف دے دیا، آسٹریلیا نے 7 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 93رنز بنائے ہیں،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سرفہرست رہے،آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم دوسرے اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے جیک فریزر کو 9 رنز پر پولین پہنچا دیا اس کے بعد گلین میکسویل آئے اور 43 رنز کی اننگ کھیل کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے 10 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے،مارکس سٹونس 21 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے دو ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا، لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا،اس وقت برسبین میں بارش رک چکی ہے جس کے بعد امپائرز نےپچ کا معائنہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہر اننگز میں 7 اوورز کا کھیل ہو گا، پاکستانی ٹیم کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آج آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور وہ فائنل الیون کے حوالے سے وہی فیصلہ کریں گے جو ٹیم کے حق میں بہتر ہوگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیزل وڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، اور جوش انگلس اس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس فارمیٹ میں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں مقابلہ ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان ٹیم کے لیے یہ موقع خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ انہوں نے حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر اپنے سفر کو مزید کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • پی ٹی آئی احتجاج کی کال انارکی پھیلانے کی کوشش ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی احتجاج کی کال انارکی پھیلانے کی کوشش ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کو اب کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کاکہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی کال کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال رہے ہیں، سوائے ایک صوبے کے جہاں ان کی حکومت ہے اور وزیر اعلی خود لوگوں کو لاتا ہے ،26ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ چیزیں پی ٹی آئی کو اچھی نہیں لگیں، پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، کیا یہ وہی عمران خان نہیں تھے جنہوں نے 2018 کے جعلی انتخابات میں جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد خود ایکسٹینشن نہیں دی تھی، جب عمران کا اقتدار جا رہا تھا اور انکو نظر آ رہا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو رہی تو کیا عمران خان نے باجوہ کو نہیں کہا تھا کہ لائف ٹائم کی ایکسٹینشن دینے کوتیار ہوں، لوگ اب عمران خان کی کال پر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جہاں انکی حکومت ہے وہاں سے وزیراعلی گاڑیاں بھر کر لاتے ہیں، کراچی میں جلسے جلوسوں پر کوئی سختیاں نہیں کی گئیں پھر بھی لوگ نہیں نکلتے، عمران خان کی کال کو اب لوگوں نے سیریس لینا بند کر دیا ہے، ہر مہینے اس طرح کی کال دے کر کیا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا چاہ رہے ہیں، جب ملک میں معیشت بہتر ہو رہی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو دوبارہ انارکی کی کوشش ناکام ہو گی، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اور پھر کل خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی یہ کون سی سیاست ہے،

    پریمیم نمبر پلیٹوں کی دوسری نیلامی یکم دسمبر کو ہوگی،شرجیل میمن
    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کراچی اور حیدرآباد میں بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں،کوئی بھی نان رجسٹرڈ گاڑی اب سڑکوں پر نہیں آسکے گی کراچی سے انٹر سٹی اور غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کر دیا کراچی میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے،پریمیم نمبر پلیٹوں کی دوسری نیلامی یکم دسمبر کو ہوگی ،پریمیئم نمبر پلیٹوں کی آن لائن نیلامی سے 7 کروڑ روپے حاصل ہوئے،پریمم نمبر پلیٹوں سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کی ہاؤسنگ اسکیم کو دی جاتی ہے،سندھ حکومت کے منصوبوں کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے،

  • بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں،

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی کے معاملے پر بھی برطانوی حکام سے رابطے میں ہے، اور خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے،پاکستانی شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعثِ احترام ہیں،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے باکو میں کاپ29 سربراہ اجلاس میں شرکت کی،ریاض میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں فلسطین پرپاکستان کے موقف سے دنیا کوآگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا دور ہ کررہے ہیں۔ افغانستان سے متعلق روسی صدرکے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔ترجمان دفترخارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے،پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا، پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔کشمیر میں سیاسی قیدیوں پر سنجیدہ تحفظات ہیں، اُن میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کو گنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیا ہے، بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں، محمد ولی کے متلعق ہمارے پاس کوئی تفصیلات نہیں ماسوائے جو پولیس حکام نے شئیر کی۔ افغان حکام پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیں،

    چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی خبریں ہیں، پاک چین دوستی کو ان پروپیگنڈہ سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے،چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، پاک چین دوستی اس طرح کی قیاس آرائیوں سے خراب نہیں ہو سکتی.

  • 24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    24 نومبر احتجاج کی کال،بشریٰ بی بی متحرک،اراکین پنجاب اسمبلی کو بلا لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو کل پشاور طلب کرلیا گیا

    تحریک انصاف کے چوبیس نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوگی،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی اراکین اسمبلی کو پہنچائیں گی،وزیر اعلیٰ کے پی کے سے بھی احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، بشریٰ بی بی اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گی، پنجاب کے اراکین اسمبلی کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے

    دوسری جانب چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے،یہ عمران خان کا حکم ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،24 نومبر کو احتجاج ہو گا جس کے لئے سب نکلیں،

    علاوہ ازیں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے،پتہ چل گیا کہ فیض حمید بھی پکڑے گئے، اسکے بعد سارا تکیہ منصور علی شاہ پر آ گیا، لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد انکی امیدوں پر پانی پھر گیا، پی ٹی آئی کا میڈیا، سوشل میڈیا چلانے والے لوگ ٹرمپ کارڈ چلا رہے ہیں لیکن اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہونےوالا

    دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی خاطر جیل میں قید نہیں ہے، عمران خان قوم کے بچوں کے مستبقل کے لئے جیل میں قید ہے۔ 24 نومبر کو کپتان نے کال دے دی ہے۔ پوری قوم نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عالم اسلام کے عظیم لیڈر عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طالب علموں، مزدوروں، لیڈرز، ورکرز، ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہمیں عمران خان سمیت دیگر سیاسی قائدین کو جھوٹے کیسز سے آزادی دلوانی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی بحالی کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے، فارم 47 کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ ہم پر امن لوگ ہیں ہم نے اپنا آئینی اور قانونی حق ادا کرنا ہے۔ سندھ کے ہر شہر سے ورکرز اسلام آباد پہنچیں۔

    تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی، علیمہ خان نے اعلان کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تائید کی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںَ 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ،یہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی اور خاتمے کے لئے بھی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی، آئین بحال ہے، عدالتیں کام کر رہی ہیں،آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوئے تھے، تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ عمران کا اپنی رہائی کا مطالبہ ہے، عمران سیاسی قیدی نہیں بلکہ توشہ خانہ،نومئی کے مقدمات میں قید ہے، دراصل 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی جانب سے نومئی کا واقعہ دوبارہ دہرانے کی ہی ایک کڑی ہے.حکومت کو اس احتجاج کے حوالہ سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی چاہئے.

  • جہانگیر بدر  مخلص جمہوریت پسند اور سچے جیالے تھے۔ بلاول

    جہانگیر بدر مخلص جمہوریت پسند اور سچے جیالے تھے۔ بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی آٹھویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مخلص جمہوریت پسند اور سچے جیالے تھے۔

    پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم کی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات اور پارٹی سے طویل و غیر متزلزل وابستگی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے مرحوم ساتھی کی یاد کو جمہوریت، سماجی انصاف، اور مساوات کے اصولوں کو فروغ دے کر زندہ رکھیں ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں جہانگیر بدر مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا بھی کی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر جہانگیر بدر کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ جہانگیر بدر کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ پارٹی کے وفادار اور پرعزم رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کی پالیسیوں اور اصولوں کی حمایت کی۔ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا، اور وہ پارٹی کے مرکزی رہنماوں میں شمار ہونے لگے تھے۔ان کی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ گذارے گئے وقت کو یاد کیا اور ان کے نظریات کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔

    جہانگیر بدر نہ صرف ایک سیاستدان بلکہ ایک مخلص انسان بھی تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ ان کی برسی کے موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔جہانگیر بدر کی وفات کے بعد ان کی کمی پارٹی میں محسوس کی جاتی ہے، اور ان کے نظریات اور اصول آج بھی پارٹی کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

  • خواجہ آصف کو چھری کے حملے کی دھمکی، وزیراعظم کی مذمت

    خواجہ آصف کو چھری کے حملے کی دھمکی، وزیراعظم کی مذمت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے وفاقی وزیر اور سینئر کابینہ رکن خواجہ آصف کو دھمکی دینے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ "میں خواجہ آصف کے خلاف اس دھمکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے شایانِ شان نہیں ہے۔”شہباز شریف نے کہا کہ "سیاسی مقصد کے تحت کھلے عام چھری کے حملے کی دھمکی دینا مجرمانہ ارادے کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔” جو بھی اس دھمکی کے پیچھے ہے، اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے برطانوی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ اس سنگین واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

    واضح رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پرآئی تھی،لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی تھی،خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کی ہے،

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان بھی سامنے آیا ہے، خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینےوالے کو نہیں پہچانتا، دھمکی دینے والے واقعےکو رپورٹ کرانے کا پراسیس چل رہا ہے

    علاوہ ازیں لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصٖف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، خواجہ آصٖف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا ، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔

    لندن میں موجود جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی ہے.

  • بھارت،ایئر پورٹ،میٹرو،وی آئی پی سیکورٹی کیلئے خواتین بٹالین کی منظوری

    بھارت،ایئر پورٹ،میٹرو،وی آئی پی سیکورٹی کیلئے خواتین بٹالین کی منظوری

    بھارت سرکار نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین کی منظوری دی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا تھا کہ مودی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خواتین کی قومی تعمیر میں شرکت بڑھانے کے لیے مودی حکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی تمام خواتین پر مشتمل بٹالین کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بٹالین ایک ایلیٹ فورس کے طور پر تشکیل دی جائے گی جو ملک کے اہم انفراسٹرکچر، جیسے ایئرپورٹس اور میٹرو ریل کی حفاظت کرے گی اور وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ اس فیصلے سے خواتین کو قوم کی حفاظت کے اس اہم کام میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

    سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ان خواتین کے لیے ایک ترجیحی انتخاب رہی ہے جو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں، اس وقت سی آئی ایس ایف میں خواتین کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے۔

    سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹرز نے نئی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز کے لیے ابتدائی بھرتی، تربیت اور مقام کے انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، ٹریننگ کو خاص طور پر ایک ایلیٹ بٹالین بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو وی آئی پی سیکورٹی نیز ہوائی اڈوں کی سیکورٹی، دہلی میٹرو ریل کے فرائض میں کمانڈوز کے طور پر متعدد کردار ادا کرنے کے قابل ہے

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • افغانستان نے بھارت میں قائمقام قونصلر کی تقرری کر دی

    افغانستان نے بھارت میں قائمقام قونصلر کی تقرری کر دی

    افغان حکومت کی بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھنے لگیں،افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت میں ایک نوجوان افغان طالب علم اکرام الدین کامل کی ممبئی میں افغانستان کے قونصل خانے میں قائم مقام قونصل کے طور پر تقرری کر دی ہے۔

    2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سےیہ طالبان کی جانب سے بھارت میں کی جانے والی پہلی تقرری ہے، بھارت نے افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل اور دیگر شہروں سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا تھا، اور افغانستان کی سابقہ حکومت کے سفارت کار بھارت چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ گزین ہوگئے تھے۔ ایک سابق افغان سفارت کار اب بھی ہندوستان میں مقیم ہیں اور افغانستان کے مشن اور قونصل خانے کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

    اکرام الدین کامل کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ کی قیادت میں ایک بھارتی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا اور کابل میں طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع، ملا محمد یعقوب سے ملاقات کی۔ طالبان کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور، شیر محمد عباس ستانکزئی نے 12 نومبر کو کامل کی تقرری کا اعلان کیا۔

    اکرام الدین کامل نے سات سال تک بھارت میں تعلیم حاصل کی ہے اور وہ اس وقت دہلی کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، وہ ممبئی میں موجود ہیں اور اپنے نئے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

    طالبان حکومت کی جانب سے بھارت میں تقرری پر بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ کامل کو افغانستان کے ایک نمائندے کے طور پر نہیں بلکہ ہندوستان میں افغان کمیونٹی کے لیے کام کرنے والے افغان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

    پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی