Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس امین الدین  خان کی سربراہی میں 7 رُکنی آئینی بینچ قائم

    جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رُکنی آئینی بینچ قائم

    اسلام آباد،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شبلی فراز، شیخ آفتاب ، عمر ایوب ، روشن خورشید بروچہ اور پاکستان بار کونسل کا نامزد ممبر اختر حسین بھی اجلاس میں شریک تھے

    جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رُکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے آیا، جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے مخالفت کی،آئینی بینچ کا قیام، جسٹس امین الدین خان سربراہ ہوں گے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان ممبر ہوں گے۔آئینی بینچ میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے دو دو، خیبر پختون خوا سے ایک جج شامل کیا گیا ہے

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا۔جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹیاں قائم
    جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر آئینی بنچز کمیٹی میں جسٹس امین الدین خان (سربراہ آئینی بنچ) ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس امین الدین خان (سربراہ آئینی بنچز) شامل ہیں،

    سپریم کورٹ، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری
    جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہونگے۔سپریم کورٹ،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا
    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر آئینی بینچز میں شامل ہیں،جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس حسن رضوی آئینی بینچز میں شامل ہیں،جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں،چاروں صوبوں کی نمائیندگی سے بینچ کے ججز کی دو ماہ کیلئے منظوری دی گئی ،آئینی بینچ کے ججز کی منظوری سات ،پانچ کے تناسب سے کی گئی ،،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن ارکان کو اجلاس میں خیر مقدم کیا۔چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن ارکان کو نامزدگیوں پر مبارکباد پیش کی۔کمیشن کے رکن عمر ایوب نے اجلاس کورم کم ہونے کی نشاندہی کی۔جوڈیشل کمیشن ارکان نے ووٹنگ سے عمر ایوب کے کورم کے اعتراض کو مسترد کیا ،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیشن ارکان نے چیئرمین کمیشن کو سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق فیصلہ کے اختیارات دیئے۔

  • توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ پر پھر فردجرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کر لی،عدالت نے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عمران خان کے وکلا نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیئے، پبلک پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی،اگلی سماعت پر سلمان صفدر بریت کے حق میں دستاویزات جمع کروائیں گے ،

    دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے،پبلک پراسیکیوٹر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی اور کہا کہ بریت کی درخواستیں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش ہیں ،عدالت فرد جرم عائد کرنے کیلئے تین ، چار تاریخیں دے چکی مگر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جارہی،عدالت توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرے ۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے حق میں کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتے ہیں وقت دیا جائے ،عدالت نے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی

  • امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

    امریکی صدارتی انتخابات،کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین

    امریکی صدارتی انتخابات، کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پوری دنیا کی نظریں امریکہ کے انتخابات پر مرکوز ہیں

    5 نومبر کا دن،امریکہ بھر میں پولنگ اسٹیشن کھل چکے، انتخابی دن کا آغاز ایک نیا سیاسی سفر ،جس کی کامیابی اور شکست کا انحصارووٹرز کی رائے پر ہونا ہے، انتخابی مہم کے آخری روز ،رات کو، دونوں صدارتی امیدواروں، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کملا ہیریس نے اپنی آخری مہم کی تقریریں کیں۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل حریف نائب صدر کمیلا ہیریس نہیں، بلکہ وہ "شیطانی ڈیموکریٹک نظام” ہے جس نے ملک کو تقسیم کیا ہوا ہے۔ وہ اپنی سیاسی سوچ کو انتہائی طاقتور انداز میں پیش کرتے تھے اور اپنے حامیوں کو یقین دلاتے تھے کہ ان کا جیتنا امریکہ کی عظمت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔

    دوسری جانب، کملا ہیریس نے اپنی مہم کا اختتام ایک مضبوط پیغام کے ساتھ کیا۔ وہ ٹرمپ کا ذکر کیے بغیر، پورے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ "ہم ایک دہائی سے خوف اور تقسیم کے سیاست کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس صفحے کو پلٹ کر ایک نیا دور شروع کریں۔”

    دن کے آغاز میں ہی، نیو ہییمپشائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں، ڈکس ول ناچ میں، ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ یہاں پر تین ووٹ پڑے، اور یہ ووٹ ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان برابر تقسیم ہو گئے،یعنی ہر ایک کو تین تین ووٹ ملے۔

    کمیلا ہیریس کی آخری ریلی ایک شاندار تقریب تھی۔ اس میں مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا نے "گڈ بلیس امریکہ” گایا، اور اوپرا وِنفری بھی اسٹیج پر آئیں۔ اوپرا نے نئی نسل کے ووٹرز کو اہم پیغام دیا اور خبردار کیا کہ "اگر ہم نے اپنا ووٹ نہ دیا، تو یہ ممکن ہے کہ ہمیں کبھی دوبارہ ووٹ ڈالنے کا موقع نہ ملے۔”یہ پیغام خاص طور پر اُن نوجوان ووٹرز کے لئے تھا جو پہلی بار انتخابی عمل میں حصہ لے رہے تھے، اور یہ ایک بیداری کا پیغام تھا کہ ووٹنگ کا حق ہمارے مستقبل کی سیاست کی تشکیل کرتا ہے۔

    ٹرمپ کی آخری ریلی میشی گن میں ہوئی، جہاں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا اختتام کیا۔ یہ وہی ریاست تھی جہاں انہوں نے پہلے بھی تین بار اپنی مہم کا اختتام کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے وعدے دہرائے،اس ریلی میں ٹرمپ نے اپنے بچوں کو بھی اپنے ساتھ اسٹیج پر بلایا، اور ان کے ساتھ مل کر قوم کے سامنے اپنی سیاسی کامیابیوں کو سراہا۔

    امریکہ میں یہ انتخابی دن ایک نہایت اہم موقع ہےجس میں نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے لوگ بھی اس کے نتائج کے منتظر ہیں۔ دونوں امیدواروں نے اپنی آخری ریلیوں میں اپنی سیاست کی نوعیت کو واضح کیا،انتخابات کے دن کا آغاز اس بات کا غماز تھا کہ ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔

    امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

    امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

  • پاکستان اس ماہ کوپ29کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا،احسن اقبال

    پاکستان اس ماہ کوپ29کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا،احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال سےاقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے موقع پر پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے،کوپ29 کی تیاریوں اور اقتصادی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے ساتھ وابستہ ہے. پاکستان اس ماہ کوپ29کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا.کوپ29 کانفرنس میں پاکستان ماحولیاتی ترجیحات کو اجاگر کرے گا.پاکستانی وفد کانفرنس میں علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے پر توجہ دے گا.پاکستان پویلین میں گول میز مباحثے کا انعقاد کیا جائے گا.پاکستان ایس ڈی جی ایس کو پارلیمنٹ کے ذریعے قومی ایجنڈے کا حصہ بنا چکا ہے.پاکستان کے ترقیاتی منصوبے اقوام متحدہ کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں.وزارتِ منصوبہ بندی میں 17 ٹاسک فورسز قائم کی جائیں گی.ٹاسک فورسز قومی و صوبائی سطح پر منصوبوں کی نگرانی کریں گی.ایس آئی ایس سی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے. سرمایہ کاری اور معاشی اصلاحات سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،

  • کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    کراچی،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو غیر ملکی زخمی

    شہر قائد کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہو گئے

    واقعہ سائٹ ایریا کی ایک کمپنی میں پیش آیا، سیکورٹی گارڈ نے اچانگ گولیاں چلا دیں جس کی وجہ سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی کسی بات پر غیر ملکی شہری سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی گارڈ نے گولیاں چلا دیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔زخمی ہونے والے دونوں چینی باشندوں کو لیاقت نیشنل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ زیر علاج چینی باشندوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،اور کہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کے حملے میں غیر ملکی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعہ سے متعلق انکوائری کر کے حقائق کا پتہ لگایا جائے،انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا ہے کہ فیکٹری گارڈ نے جھگڑے کے بعد چینی شہریوں پر فائرنگ کی،انہوں نے فیکٹری کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی واضح کیا کہ آیا چینی شہری وہاں کام کرتے تھے

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    سفرکٹھن لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ میں اڑھائی فیصدکمی کی ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک نے گزشہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی.پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم کرکے 15فیصد پر لایا گیا ہے.پالیسی ریٹ کا 15فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے.پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگرشعبوں کیلئے اچھی خبرہے.پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا.پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی.معاشی اشاریئے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں.معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے. میرا سعودی عرب اور قطرکا دورہ مفید رہا.سعودی ولی عہد نے ملاقات میں پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.میرے دورے کے تناظرمیں ہماراوفدسعودی عرب گیاہے.شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے.بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے.آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرکے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے.محنت سے کام کرنے پرکامیابی ضرور ملتی ہے.سفرکٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرورکامیاب ہوتی ہیں،

    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی
    وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ۔وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2025 میں پاکستان کا حج کوٹہ 210 , 179 ہو گا جسے حکومت پاکستان اور نجی شعبے میں 50:50 کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔ حج پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کو اس سال حج کے حوالے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومتی کوٹے کے حوالے سے کمپیوٹرآئزڈ بیلیٹنگ کی جائے گی۔ 1000 نشتیں ہارڈ شپ کیسز کے لئے مختص ہوں گی۔ 300 نشستیں مزدوروں یا کم آمدنی والے ملازمین، جو کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ یا ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے رجسٹر ہوں گے، کے لئے مقرر کی گئی ہیں ۔ روڈ ٹو مکہ کی سہولت اسلام آباد اور کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گی۔ حج گروپ آرگنائزرز وزارت مذہبی امور کے ساتھ سروس پرووائیڈر معاہدے پر دستخط کریں گے اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ان آرگنائزرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کے حوالے سے اس مرتبہ ناظم کا نیا عہدہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر 100 حجاج کے لیے ایک ناظم مقرر ہو گا۔ ان ناظمین کا انتخاب ویلفیئر اسٹاف میں سے ہی کیا جائے گا۔ کابینہ کو مزید بتایا گیا کہ دوارن حج انتقال اور زخمی ہونے والوں کے لئے معاوضہ بڑھایا گیا ہے۔ انتقال کرنے والے حجاج کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حجاج کی سہولت کے لئے ایک خصوصی حج مینجمنٹ ایپلی کیشن بنائی گئی ہے اور حجاج کی تربیت کے حوالے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے حج بیلٹنگ میں ایسے افراد کو ترجیح دینے کی ہدایت کی جو پہلی مرتبہ حج کی ادائیگی کریں گے ۔ وفاقی کابینہ نے مزید ہدایت کی کہ حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالےسے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت منصوبہ بندی کی سفارش پر سعید اقبال، معظم احمد، مدیحہ خالد، عثمان حیدر اور محمد سجاد فاروقی کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں بطور پرائیوٹ ممبران تقرری کی منظوری دے دی-فاقی کابینہ نے وزارت خزانہ و محصولات کی سفارش پر فارن کمرشل فنانسنگ فیسیلیٹی کی لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ LIBOR سے سیکیورڈ اوور نائیٹ فنانسنگ ریٹ SOFR پر منتقلی کے معاہدے کی بعد از وقوع /دستخط توثیق کردی-وفاقی کابینہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری دے دی- وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی درجہ بندی کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پورٹس اینڈ شپنگز ، کراچی اور بحریہ کلاسیفیکیشن سوسائیٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے دی۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

    امریکی انتخابات،غزہ جنگ نے عرب،مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف کیا مائل

    ٹرمپ یا ہیرس؟ غزہ کی جنگ نے بہت سے عرب اور مسلم ووٹرز کو جل سٹائن کی طرف مائل کر دیا
    امریکا میں صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں ٹرمپ اور کملا ہیرس کے مابین مقابلہ ہے تا ہم امریکہ میں غزہ جنگ کو لے کر مسلم ووٹرز نے ٹرمپ اور ہیرس کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے

    ایک روشن لیکن سرد دوپہر میں، ڈیٹرائٹ کے مضافاتی علاقے ڈیئر بورن میں درجنوں مظاہرین ایک سڑک کے کونے پر کھڑے ہو کر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔”ٹرمپ اور ہیرس، تم چھپ نہیں سکتے، نسل کشی کے لیے کوئی ووٹ نہیں!” ایک حجاب پہنے نوجوان خاتون نے بُل ہارن پر نعرہ لگایا۔ پرجوش نعرے مظاہرین لگا رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ ہم ٹرمپ اور کملاہیرس کو ووٹ نہیں دیں گے

    اگر اگلے امریکی صدر کے لیے نہ ٹرمپ ہو نہ ہیرس، تو پھر کون؟
    مظاہرہ کرنے والی "ابنڈن ہیرس” مہم نے گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹائن کی حمایت کی ہے، ایسا لگتا ہے کہ سٹائن غزہ اور لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوران عرب اور مسلم کمیونٹیز میں مقبول ہو رہی ہیں، جیسا کہ عوامی رائے کے سروے بتاتے ہیں۔اگرچہ گرین پارٹی کی امیدوار کا صدر بننا بہت کم امکان ہے، لیکن ان کے حامی انہیں ایک اصولی انتخاب سمجھتے ہیں، جو مستقبل میں تیسری پارٹی کے امیدواروں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

    حسن عبدالسلام، جو "ابنڈن ہیرس” مہم کے شریک بانی ہیں، نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹرز ان کی مہم کے موقف کو اپنا رہے ہیں، یعنی دونوں بڑی جماعتوں کو چھوڑ کر سٹائن کی حمایت کرنا۔عبدالسلام کا کہنا تھا کہ”وہ نسل کشی کے خلاف ہمارے موقف کی بہترین نمائندگی کرتی ہیں، "ابنڈن ہیرس” مہم ووٹرز کو ہیرس کی حمایت نہ کرنے پر زور دے رہی ہے، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اتحادی کو غزہ اور لبنان میں جارحیت کے دوران ہتھیار فراہم کرنے کے وعدے کی وجہ سے ہیرس کو ووٹ دینا بے ضمیر ہے، جس میں 46,000 سے زیادہ افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

    عبدالسلام نے سٹائن کی تعریف کی کہ وہ بڑی جرات کے ساتھ دونوں بڑی پارٹیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، خاص طور پر ڈیموکریٹس کے حالیہ حملوں کے باوجود،الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے عبدالسلام کا کہنا تھا کہ "ہیرس کی شکست کی ذمہ داری لے کر ہم سیاسی منظرنامے کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمہیں ہمیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے تھا،”

    علاوہ ازیں 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ملک کی سب سے بڑی مسلم سول رائٹس اور وکالت کی تنظیم، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے خری انتخابی سروے کے نتائج جاری کیے تھے، یہ سروے 30 اور 31 اکتوبر کے دوران 1,449 رجسٹرڈ مسلم ووٹرز کے ساتھ کیا گیا اور اس میں 95 فیصد ووٹرز نے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا، گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹائن اور نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان مسلم ووٹرز کی حمایت تقریباً برابر ہے، جہاں جل اسٹائن کی حمایت 42.3 فیصد جبکہ کملا ہیرس کو 41 فیصد حمایت حاصل ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم کمیونٹی میں محض 10 فیصد حمایت کے ساتھ پیچھے رہ گئے ہیں۔

    مذکورہ سروے کے مطابق جل اسٹائن (گرین پارٹی) کو 42.3 فیصد جبکہ کملا ہیرس (نائب صدر) کو 41.0 فیصدی مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی (ریپبلکن) پارٹی کو مسلمانوں کی 9.8 فیصد اور چیز اولیور (لبرٹیرین) کو 0.6 فیصد حاصل ہے، غیر یقینی صورتحال میں 0.9 فیصدی مسلمان ہیں جبکہ ووٹ نہ دینے والوں کی تعداد 5.4 فیصدی ہے۔

    امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

  • امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    امریکی انتخابات،ٹک ٹاک نے نوجوانوں کےسیاسی خیالات بدل ڈالے

    امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخاب میں نوجوان ووٹرز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا، جن میں سے بیشتر پہلی بار ووٹ ڈالنے والے تھے۔ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے انتخابی مہم کے دوران ان نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا، جو اب اپنے سیاسی فیصلے کرنے کی عمر تک پہنچ چکے ہیں۔

    کولمبیا یونیورسٹی کے کولمبیا میگزین کی رپورٹ کے مطابق، جنریشن زی 40 ملین سے زیادہ ووٹرز پر مشتمل ہے، جن میں سے آٹھ ملین نئے ووٹرز ہیں۔ اور سوشل میڈیا کا ان پر اثر و رسوخ کم نہیں کیا جا سکتا، جیسا کہ ایڈن کون،مرفی، جنریشن زی فار چینج کے بانی نے سی این این کو بتایا۔ ان کے مطابق، ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو صدارتی امیدواروں اور ان کی مہمات کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد کی ہے۔ ایڈن کون مرفی نے کہا، "نوجوانوں کے لئے کلیدی مسائل موسمیاتی تبدیلی، تولیدی انصاف، اسلحہ کا تشویشناک استعمال، اور جو بائیڈن کا اسرائیلی حکومت کے لیے غیر مقبول حمایت ہیں۔ نوجوانوں نے ٹک ٹاک پر معلومات کا تبادلہ اس انداز میں کیا کہ اس سے ان کے سیاسی خیالات میں تبدیلی آئی اور امیدواروں کی حمایت بڑھ گئی۔

    ایک اور اہم پہلو یہ تھا کہ نئے ووٹرز میں سے زیادہ تر کو پہلے والے سیاسی سکینڈلز، جیسے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "ایکسیس ہالی ووڈ” ٹیپ، کا علم نہیں تھا۔ لیکن سوشل میڈیا نے ان نوجوانوں کو ان سکینڈلز سے آگاہ کیا۔ ایڈن کون مرفی نے کہا، "ہم اس وقت پانچویں اور ساتویں جماعت کے درمیان تھے جب ایکسیس ہالی ووڈ کی ٹیپ سامنے آئی تھی۔ ہم ٹرمپ کے بدزبانی اور غیر اخلاقی رویوں کے عادی ہو گئے ہیں، لیکن یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں ان نوجوانوں نے نہیں سنا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ ٹک ٹاک نے ان نوجوانوں کو ان واقعات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں چونکا دیا۔”

    یہ بات واضح ہے کہ ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے نوجوانوں میں سیاسی آگاہی کو تیز کیا ہے اور انہیں اپنے انتخابی فیصلوں میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اس کے ذریعے سیاست میں شامل ہونے والی نئی نسل کی آواز میں طاقت آئی ہے، اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں زیادہ آگاہ اور متحرک ہو گئے ہیں۔

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

  • ایرانی وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

    ایرانی وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کی ہے

    ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انکی نائب وزیراعظم و پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے، وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں وزراء نے پاکستان اور ایران کے درمیان طویل المدتی تعلقات کو اجاگر کیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرحدی انتظامات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے بڑھانے کے امکانات کو مزید تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
    ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج اپنے بھائی سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، مشرق وسطیٰ کی بحرانی صورتحال، بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے اور احتساب کی ضرورت پر تفصیلی بات ہوئی،ہم نے فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،ایران پر اسرائیلی حملوں کی پاکستان کی بروقت اور شدید مذمت جو ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی پر بات ہوئی،ہم نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی فوجی جارحیت، بے گناہ شہریوں کی نسل کشی اور مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی،ہم 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خود مختار ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے مطالنے کا اعادہ کیا

    قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد ہوئی ہے،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں جہاں وہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر پاکستان کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف و دیگر سے ملاقات کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون اور بات چیت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

  • کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    کملا ہیرس کی کامیابی کے لئے بھارت کے مندروں میں دعائیں

    امریکی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے حامی نہ صرف امریکہ میں ان کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں، بلکہ ان کے حامی بھارت کے جنوبی صوبے تمل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں تھولاسندرا پورم میں بھی ان کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں تاکہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکیں۔

    کملاہیرس کی کامیابی کے لیے گاؤں تھولا سندرا پورم کے مندر میں پوجا کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری ہے،گاؤں تھولا سندرا پورم میں ایک دکان کے مالک جی مانی کندن کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے لئے مندر میں خصوصی دعا کی گئی، اگر کملا جیت گئیں تو ہم یہاں بھارت میں جشن منائیں گے،مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کے نانا کے نام کے ساتھ ان کا نام بھی کندہ ہے جو کہ عطیہ دینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔گاؤں تھولا سندرا پورم میں کملا ہیرس کے فلیکس لگائے گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کملا ہیرس منتخب ہو گئیں تو ہمیں بھی خوشی ملے گی کیونکہ امریکی صدر ہمارے گاؤں کا ہو گا،گاؤں والے پرجوش ہیں اور کملا ہیرس کی تصویریں گھروں، دیواروں پر آویزاں کر رکھی ہیں.

    کملا ہیرس کے نانا، پی وی گوپالن، ایک صدی سے زیادہ پہلے تھولاسندرا پورم میں پیدا ہوئے تھے۔ بعد ازاں وہ چنئی شہر ہجرت کر گئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے طور پر گزارا،کملا ہیرس کی والدہ، شیاملا گوپالن، بھارتی علاقے چنئی میں پیدا ہوئیں اور 1958 میں محض 19 سال کی عمر میں امریکا منتقل ہو گئیں۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور پھر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی،شیاملا گوپالن نے چھاتی کے کینسر پر تحقیق کر کے عالمی شہرت حاصل کی،شیاملا نے 1963 میں ڈونلڈ ہیرس سے شادی کی، جو جمائیکا سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے کالج ساتھی تھے۔کملا ہیرس اور ان کی چھوٹی بہن مایا امریکا میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائیں۔ کملا ہیرس اکثر اپنی والدہ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی ہیں،شیاملا گوپالن کا 2009 میں کینسر کے باعث انتقال ہو گیا، اور کملا ہیرس اپنی والدہ کی اسھیاں (راکھ) کو ہندو رسومات کے مطابق سپردِ آب کرنے کے لیے چنئی آئی تھیں،تھولاسندرا پورم گاؤں کو چار سال قبل عالمی توجہ اس وقت ملی جب کملا ہیرس امریکہ کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔

    کون بنے گا وائیٹ ہاؤس کا مکین،پہلا حیران کن نتیجہ موصول

    امریکی صدارتی انتخابات،فیصلہ کن دن،ٹرمپ اور کملا کی نظریں کن ریاستوں پر

    کملا کی آخری ریلی،میوزک سپراسٹار لیدی گاگاکی شرکت،مداحوں کو پرجوش کر دیا

    انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟