Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش ہونے کا امکان،سروسز چیف کی مدت ملازمت 5 سال

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش ہونے کا امکان،سروسز چیف کی مدت ملازمت 5 سال

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، جس کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیر اعظم پاکستان نے نئی مجوزہ ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے لیا

    دوسری جانب، حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 کرنے کی تجویز بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کرنے کا امکان ہے۔ یہ فیصلہ کہ ججز کی تقرری کب کرنی ہے، جوڈیشل کمیشن کرے گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس جلد شروع ہونے والا ہے، جس میں اہم قانونی سازی کا امکان ہے۔

    سپریم کورٹ میں بنچز کی تشکیل کے لئے قائم پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، تیسرے سینئر جج کی جگہ آئینی بنچ کے سربراہ کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،سُپریم کورٹ کے ججز کی تعداد دگنی کئے جانے کا بھی امکان، تعداد 34 تک جانے کا امکان، ایک چیف جسٹس بھی شامل ہوں گے

  • عالمی امن  کو خطرات اور چیلنجز  کا سامنا ہے،آرمی چیف

    عالمی امن کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: 28ویں سالانہ کانفرنس برائے بین الاقوامی امن قائم کرنے کی تربیتی مرکز ، پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب 4 سے 8 نومبر 2024 تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں جاری ہے۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے نئے CIPS عمارت کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے تحت سیکرٹری جنرل، امن آپریشنز کے محکمے کے جین پیئر لیکروا، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام فوجی مشیر، پاکستان کے خارجہ سیکرٹری اور نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر نے بھی بطور مہمان خاص شرکت کی

    اپنے کلیدی خطاب میں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج عالمی امن نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ا اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے بہت سے امن قائم کرنے کے اقدامات جاری ہیں، لیکن بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ مہمان خصوصی جین پیئر لیکروا نے پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں شراکت کا اعتراف کیا اور پاکستان کے 28ویں IAPTC سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر تعریف کی۔

    کانفرنس کے آغاز پر، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کیا۔

  • مانیٹری پالیسی میں تبدیلی، شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی

    مانیٹری پالیسی میں تبدیلی، شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کردی۔ شرح سود ڈھائی فیصد کمی کے بعد 15 فیصد پر آگئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد شرح سود 17.5 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ معاشی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے. سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایم پی ایس اجلاس کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی، سخت زری پالیسی موقف مہنگائی میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں بدستور کردار ادا کررہا ہے،غذائی مہنگائی میں تیزی سے کمی، تیل کی سازگار عالمی قیمتوں اور گیس ٹیرف اور پی ڈی ایل ریٹس میں متوقع ردوبدل کی عدم موجودگی نے ارزانی کی رفتار بڑھا دی ،زری پالیسی موقف مہنگائی کو 7.5 فیصد ہدف کی حدود میں رکھتے ہوئے پائیدار بنیادوں پرقیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مناسب ہے،زری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے۔کمیٹی کا تخمینہ تھا کہ سخت زری پالیسی موقف مہنگائی میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں بدستور کردار ادا کررہا ہے۔ مزید برآں، غذائی مہنگائی میں تیزی سے کمی، تیل کی سازگار عالمی قیمتوں اور گیس ٹیرف اور پی ڈی ایل کی شرحوں میں متوقع ردوبدل کی عدم موجودگی نے حالیہ مہینوں میں ارزانی کی رفتار بڑھا دی ہے،ان عوامل سے منسلک اندرونی خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایم پی سی نے تخمینہ لگایا کہ مختصر مدتی مہنگائی میں، ہدفی حدود کے اندر مستحکم ہونے سے قبل ، اتار چڑھائو ا ٓسکتا ہے۔ایم پی سی نے اپنے گذشتہ اجلاس سے اب تک ہونے والی اہم پیش رفتوں کا ذکر کیاجن کے معاشی منظرنامے کے لیے مضمرات ہوسکتے ہیں۔اول، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے ای ایف ایف پروگرام کی منظوری دی جس سے غیریقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔ دوم، اکتوبر میں کیے گئے سرویز سے صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے اعتماد میں بہتری اور مہنگائی کی توقعات میں کمی ظاہر ہوئی،سوم، حکومتی تمسکات پر ثانوی مارکیٹ کی یافت اور کائبور دونوں میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ چہارم، مالی سال 25ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے کم رہی۔ آخر میں، اگرچہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی سیاسی کشیدگی کی بناء پر تیل کی عالمی قیمتوں میں کافی اتار چڑھائو نظر آیا ہے تاہم دھاتوں اور زرعی مصنوعات کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھی ہیں،ان حالات کے پیش نظر کمیٹی کا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ موجودہ زری پالیسی موقف مہنگائی کو 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں رکھتے ہوئے پائیدار بنیادوں پرقیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مناسب ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 29 اپریل 2024 کو شرح سود 22 فی صد تھی جو پانچ نومبر کو 15 فی صد تک آ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں کئی مرتبہ شرح سود میں کمی کی ہے۔ جون سے اب تک اسٹیٹ بینک شرح سود میں چار بار کمی کر چکا ہے،9 جون تک شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی،10 جون کو شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کی گئی تھی،29 جولائی کو شرح سود ایک فیصد کم کی گئی تھی،12 ستمبر کو پالیسی ریٹ 2 فیصد کم ہو کر 17.5 فیصد پر تھا

    شرح سود میں کمی،پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے.اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں 250 پوائنٹس کی کمی کردی. 250 پوائنٹس کی کمی سے شرح سود 17.5 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے. شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا. مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 7 فیصد تک آگئی. قومی و بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کی گواہی دے رہے ہیں.

  • پاک بحریہ کا  مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا،صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی

  • پڑھے لکھے نوجوان خودکش ،مسائل حل نہ ہوئے تو اسلام آباد بھی  آجائیں گے،ثمینہ ممتاز

    پڑھے لکھے نوجوان خودکش ،مسائل حل نہ ہوئے تو اسلام آباد بھی آجائیں گے،ثمینہ ممتاز

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے ہاوسنگ سوسائٹیوں کے نام پر موٹروے پر انٹرچینج دینے پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے کو پرائیوٹ کاروبار کو بڑھانے کے لئے پارٹنر نہیں بننا چاہیے این ایچ اے حکام نے بتایا کہ موٹروے انٹرچینج کے لیے ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس 4ہزار کنال زمین فی کنال 60ہزار روپے اور 50لاکھ فیس دے کر کوئی بھی انٹر جینج لے سکتا ہے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی کاروائیوں کو نوجوانوں کے فسٹریشن اور کرپشن کو قراردیتے ہوئے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان خودکش حملہ آور بن رہے ہیں اگر ان مسائل کو ختم نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بھی آجائیں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے این 25 پر موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ نہ کرنے پر ان کو بزدل قرار دے دیا ،سینیٹر ثمینہ ممتاز کے کمیٹی سے جانے کے بعد آئی جی موٹروے پولیس نے چیئرمین کمیٹی سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ میرے جوانوں کو جان کی خطرے کا سامنا یوتا ہے اس کے باجود وہ ڈیوٹی کرتے ہیں میڈم سفر کرکے چلی جاتی ہیں وہ سرداروں کے خاندان سے ہیں میں بزدل نہیں ہوں ۔کمیٹی نے این 25 میں گذشتہ 10سالوں میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی کرپشن پر رپورٹ طلب کرلی۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین پرویز اشید کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر،سینیٹر دوست علی اور سینیٹر ضمیر حسین اور سینیٹر محسن عزیز نے ان لائن شرکت کی ۔محسن عزیز کے ایجنڈا جو کہ پشاور سے نئی اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے 20 کلومیٹر اضافی فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اس لیے لیے لنک بنادیا جائے تاکہ اضافی فاصلے بچا جاسکے،چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ پہلے یہ راؤنڈ آباوٹ تھا مگر میٹروبس بنانے کے بعد اس کو بند کردیا گیا ہے ۔ پشاور سے آنے والے اسلام آباد کے انٹرچینج کے بجائے فتح جنگ سے نکلے تو وہ ائیر پورٹ جاسکتے ہیں۔ 18ٹین سوسائٹی کو اانٹر چینج دے رہے ہیں وہاں سے بھی ان جو سہولت مل سکتی ہے ۔ محسن عزیز نے کہا کہ میٹرو بس 20منٹ کے وقفے کے بعد جاتی ہے ،طلال چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں انتے یوٹرن تھے مگر انہوں نے یہاں ایک یوٹرن نہیں بنایا،لاہور کے میٹرو میں دو سیگنل ہیں یہاں بھی ہوسکتا ہے. چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ اس معاملے پر کام ہورہاہے سی ڈی اے کے ساتھ بیٹھ کر کمیٹی کو آگا کردیں گے ،سیکرٹری نے کہاکہ اس معاملے پر سٹڈی مکمل کرکے کمیٹی میں رپورٹ کردیں گے ۔

    کیپیٹل سمارٹ سٹی کو انٹرچینج بنانے کے حوالے سے سینیٹر عون عباس نے کہاکہ ایم ٹو موٹروے پر نئی کالونی کو انٹرچینج دیا گیا ۔کیا قانونی طور پر یہ این او سی دینا ٹھیک ہے؟،چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ جس پالیسی کے تحت انٹرچینج دیتے ہیں اس میں ایجوکیشن انڈسٹری ہاوسنگ سوسائٹی کے لیے انٹرجینج دیتے ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 4ہزار کنال ہوتو ان کو انٹرچینج دیا جاسکتا ہے۔ 50لاکھ فیس ہوتی 60ہزار روپے فی کنال دینے ہوں گے ۔ موٹروے پر جہاں انٹرچینج مستقبل میں بننے ہیں اس کی جلد نشاندہی کردیں گے ۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ اس سوسائٹی کا انٹرچینج بلکل موٹروے کے منہ پر ہے اس کو باقاعدہ انٹرچینج ہونا چاہیے جس طرح باقی انٹرچینج ہوتاہے ۔ حکام نے بتایا کہ 14 ادارے انٹرجینج بنانے کے لیے اجازت نامے دیتے ہیں ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ سابقہ پالیسی، موجودہ پالیسی اور جو نئی پالیسی بنائی جا رہی ہے اس کا تقابلی جائزہ کمیٹی میں پیش کیا جائے ۔سمارٹ سٹی انٹرچینج جب تک انٹرچینج مکمل شرائط پورے نہیں کرتا اس کو انٹرچینج قرار نہ دیا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی پرویز رشید نے کہاکہ اس انٹرچینج سے پرائیویٹ بزنس میں اضافہ ہورہاہے ۔ این ایچ اے اس طرح تو ہم بزنس پارٹنر بن رہے ہیں سوسائٹی کے نام پر نام نہیں ہونا چاہیے وہاں کے مقامی علاقے کے نام پر کیوں نام نہیں رکھ گیا ہے ۔ کسی انٹرچینج میں بیریر نظر نہیں آتے ہیں یہ واحد انٹرچینج ہے جہاں بیریر نظر آرہے ہیں۔ یہ افسوس ناک بات ہے۔ جو پالیسی آئے گی اس سے موٹر وے کو فائدہ ہوگا ذاتی لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا،

    سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایجنڈے جو کہ پانچ سالوں میں 46ہزار حادثات بلوچستان کے ہائی ویز پر ہوئے ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہاکہ میرے سوالات کا جواب نہیں دیا جارہاہے ،چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ ممبر این 25 کی بات کررہی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ این 25 پر حادثات زیادہ ہورہے ہیں ۔ اس کا حل چاہیے ۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ این 25 پر 4 منصوبے ہیں اور ان کی کل مالیت 40ارب ہے مگر ملتے ہر سال 5ارب ہیں اسطرح تو یہ منصوبے 10سال میں مکمل ہوں گے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ بلوچستان میں ہم سفارش کرتے ہیں جب تک ہرانے منصوبے مکمل نہیں ہوتے نئے منصوبے شروع نہ کئے جائیں۔چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ 7کروڑ سے بڑے منصوبے کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ ہوتا ہے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہاکہ بلوچستان میں کرپشن زیادہ ہے اس لیے مقامی لوگ شر پسند شاہراہوں پر حملے کرتے ہیں پہلے بھی حملے کئے گئے ہیں اب مزید حملے بھی کریں گے۔ جہاں دہشت گرد حملے کرتے ہیں اگر وہاں کام بند کردیں گے تو دہشت گردوں کو شہہ ملے گی ۔اس طرح تو مقامی لوگوں کو وہ اپنے ساتھ ملا لیں گے ۔ لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم نے خود کو دھماکے سے اڑیا ہے اگر ہم ان کی فسٹریشن ختم نہیں کریں گے تو یہ سارے بم باندھ کر اسلام آباد آجائیں گے ۔گذشتہ دس سالوں میں بلوچستان میں خرچ ہونے والے منصوبوں کے ریکارڈ دیا جائے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ بلوچستان میں جو کنٹریکٹر کام کرتے ہیں ان کو سیکیورٹی دی جائے سیکیورٹی نہیں دی جاتی جس سے ان کی مشینوں کو فراری آگ لگا دیتے ہیں۔چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ این 25 پر گذشتہ دس سال میں 26.5 ارب روپے لگائے گئے ہیں ۔ثمینہ ممتاز نے کہاکہ پیسے کھارہے جہاں پیسے لگانے ہیں وہاں نہیں لگایا جارہے ہیں. کوئلے کی کانون میں روزانہ 3 لوگ جان بحق ہوتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے خونی روڈ پر روز لوگ مررہے ہیں۔ اس لیے لوگ دہشت گردی کی طرف جارہے ہیں ۔ ہر ادارے میں کرپشن ہے ۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ خونی روڈ کے لیے پیسے نہیں ہیں کہ یہاں کام شروع ہو ہم روڈ سیفٹی کے نشانات لگادیں گے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ این 25 کے ترقیاتی کام میں گذشتہ دس سال میں ہونے والی کریشن کے کیسوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    آئی جی موٹروے پولیس نے کہاکہ این 25 میں پورے شاہراہ پر سیکیورٹی کی وجہ سے تعیناتی نہیں ہوسکتی ہے. ثمینہ ممتاز نے کہاکہ میں تو بلوچستان اکیلی سفر کرتی ہوں یہ کیوں این 25 تعینات نہیں ہوسکتے ہیں میں کئی لوگوں سے زیادہ بہادر ہوں ،سینیٹر ثمینہ کے ایوان سے جانے کے بعد آئی جی موٹروے نے بات کی اجازت مانگی ۔آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے کہاکہ میں بزدل نہیں ہوں میں نے اپنے نوجوانوں کی حفاظت کرنی ہے. سینیٹر سفر کرکے چلی جاتی ہیں میرے جوان وہاں کھڑے ہوتے ہیں باوجود کہ ان کو جان کا خطرہ ہوتا ہے جس طرح سینیٹر ثمینہ ممتاز نے مجھے بزدل کہا ہے میرے پاس 56شہید ہیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں ڈیوٹی کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں.

  • سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کا کامیاب دورہ مکمل کر کے آیا ہوں،

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے دوروں اور ملاقاتوں کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، پاکستانی وفد جلد سعودی عرب جائے گا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں لاکھوں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب اور قطر کے دورہ کے حوالہ سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں سعودی عرب اور قطر کے دورہ سے واپس لوٹے ہیں، سعودی عرب میں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے فورم سے خطاب کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے ان سے مفید بات چیت ہوئی، سعودی ولی عہد سے عشائیہ پر بھی ملاقات ہوئی، اگلے روز انہوں نے اپنی ٹیم بھی بھجوائی، سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر اور پاکستان کیلئے رائل کورٹ کے خصوصی نمائندہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں سولر، مائنز اور منرلز، زراعت اور باہمی شراکت کے دیگر شعبوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سعودی حکام کی بھی پریس کانفرنس بھی ہوئی جو بہت مفید تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان ملاقاتوں اور دورہ کے نتیجہ میں پاکستان کا وفد بہت جلد سعودی عرب روانہ ہو گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے بعد انہوں نے قطر کا دورہ بھی کیا، یہ دورہ بھی سعودی عرب کی طرح نہایت مفید اور تعمیری تھا، قطر کے امیر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ امیر قطر کی ہمشیرہ کی طرف سے پاکستان کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بہترین نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امیر قطر نے خود شرکت کی، انہوں نے ہمارے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امیر قطر نے ماضی میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جو وعدہ کیا تھا اس پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم جلد پاکستان کے دورہ پر آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں لاکھوں ہنرمندوں کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت بھجوانے کا کہا ہے، اسی طرح امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے اور ملاقاتیں انتہائی مفید اور تعمیری رہیں، پاکستان کا وفد ایک دو روز میں سعودی عرب جائے گا، آذربائیجان کے صدر نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات کی تھی، ان کی طرف سے بھی پیغام آیا ہے کہ وہ ہمارے منتظر ہیں، جلد اس حوالہ سے میں اجلاس بلاؤں گا۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں،عطا تارڑ

    وزیر اعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز قرار

    شہباز شریف نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے  ملاقات کی

     شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان  ملاقات

  • اسلام آباد ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

    اسلام آباد ،بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

    اسلام آباد پولیس نےبینک ڈکیتی میں ملوث ڈاکوکوگرفتارکرکےمال مسروقہ برآمدکرلیاہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے روز بینک ڈکیتیاں پولیس کے لئے درد سر بنی ہوئی تھیں، پولیس نے کاروائی کی ہے اور بینک ڈکیتیاں کرنےوالاملزم گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی، اسلام آباد پولیس نے ملزم سلیمان کوسرگودھاسےگرفتارکرکےسی آئی اےمنتقل کردیا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ملزم سلیمان کاتعلق ایک مذہبی جماعت سےبتایاجارہاہے، ملزم کے3بھائی ہیں جن میں سے ایک امام مسجد ہے،سلیمان تھوڑاجنونی ہے سرگودھامیں بھی اس کےخلاف چوری کےمقدمات درج ہیں ،ملزم فلموں سے متاثر ہو کر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا رہا ہے

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے لوٹی ہوئی رقم اور ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا گیا ہے، ملزم آئی ایٹ، جی 9، جی 14 اور جی 15 کی بینک ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے، ان بینک ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ سے 2 افراد کی موت ہوئی تھی

    ڈی آئی جی سید علی رضا کے مطابق بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گرفتار ڈکیت کا تعلق سرگودھا سے ہے، تمام سامان بھی برآمد کر لیا گیا، گزشتہ 3 ماہ کا ڈیٹا 3 دن میں چیک کیا گیا، سائبر انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل سرویلنس سے مدد ملی، ملزم 4، 5 سال سے اسلام آباد میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا،اسلام آباد میں کیشن وین سے کیش لوٹنے کی وارداتیں ہوئیں، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ، کیش ڈکیتی میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزم ریکارڈ یافتہ ہے،پنجاب میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم کی جانب سےایک دن میں دو دو مقامات پر فائرنگ کی گئی تھی.

  • امریکی انتخابات 2024، ڈیموکریٹس بمقابلہ ریپبلکنز کی تاریخ

    امریکی انتخابات 2024، ڈیموکریٹس بمقابلہ ریپبلکنز کی تاریخ

    امریکہ میں 1789 میں ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات کے بعد سے اب تک 59 انتخابات ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 46 صدر منتخب ہوئے۔ اس عرصے کے دوران امریکہ کے سیاسی منظر نامے پر دو جماعتوں کا غلبہ رہا۔

    امریکی سیاسی منظرنامے پر ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹیوں کی طویل تاریخ نے انہیں ایک مضبوط حیثیت عطا کی ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں ملک کی قانون سازی اور قیادت پر مکمل طور پر کنٹرول رکھتی ہیں، جس نے نہ صرف ان کی داخلی زندگی پر اثر ڈالا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اس منگل کو، امریکی شہریوں کو دو اہم امیدواروں کے درمیان انتخاب کرنا ہے، ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس، رائے شماری کے مطابق، دونوں امیدواروں کی حمایت تقریباً 45 فیصد ہے، جو کہ ایک بہت ہی چھوٹے فرق کے ساتھ ہے۔یہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ دیگر امیدواروں کے لیے ووٹوں کی تعداد بہت محدود ہے، جو تقریباً 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

    امریکہ میں ماضی میں رہنے والے صدور کی فہرست
    امریکہ میں ماضی میں رہنے والے صدور کی فہرست

    2020 میں، تقریباً 160 ملین رجسٹرڈ ووٹرز نے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیے تھے۔ جبکہ 2024 میں، اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 210 ملین تک پہنچ جائے گی، جو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں ایک اہم اضافہ ہے، اور حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت کے رجحان کے مطابق ہے۔

    امریکی انتخابات کا یہ عمل، سیاسی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی حریفانہ دوستی کو مزید پروان چڑھایا جائے گا۔ یہ انتخابات نہ صرف ملک کے مستقبل کی تشکیل کریں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب کریں گے۔

    غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا

    امریکی انتخابات،دونوں جماعتوں کا کچھ نشستوں کے لیے سخت مقابلہ

    امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ بمقابلہ ہیرس،الٹی گنتی شروع

    کیا ٹرمپ 2016 کی فتح کو دوبارہ حاصل کر سکیں گے؟

    مارے جانے والے گلہری نے جعلی ٹرمپ پوسٹ کے بعد انتخابات میں حیران کن بحث پیدا کر دی

    امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، کروڑوں ووٹ کاسٹ

    ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے

  • خواجہ سرا کے برہنہ رقص کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا کے برہنہ رقص کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار

    خیبر پختونخوا کے معروف خواجہ سرا ڈولفن ایان کو برہنہ کر کے رقص کروانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے

    خیبر پختونخوا پولیس نے خواجہ سرا کے برہنہ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور خواجہ سرا کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد کاروائی کی، پولیس نے شب قدر سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل ہونے اور برہنہ رقص کروانے کے کیس کی تحقیقات جاری ہے، جلد مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی،ویڈیو بنانے والے ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے،

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ڈی چوک احتجاج میں اراکین اسمبلی کیوں نہیں آئے، زرتاج گل نے کیا پردہ فاش

    ڈی چوک احتجاج میں اراکین اسمبلی کیوں نہیں آئے، زرتاج گل نے کیا پردہ فاش

    رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

    فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کورٹ ٹرائل میں آج پہلی پیشی ہوئی اور تاریخ ملی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوئی دہشت گرد پیش نہیں ہوتا البتہ پی ٹی آئی قیادت و کارکن پیش ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی ورکرز کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں، چار روز قبل بانی پی ٹی آئی نے خود میرا نام ملاقات کیلئے دیا، چار گھنٹے طویل انتظار کے بعد ملاقات نہیں کروائی گئی، جیل میں ان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،شہباز شریف نے خود اعتراف کیا تھا یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، اب انہوں نے گھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، 26 ویں غیر آئینی ترمیم کر کے آئین پر شب خون مارا گیا۔

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو اغوا کیا گیا رہائی کے وقت انکی ویڈیو ریلیز کی گئی،ایک معزز شخص، وکیل کی اس طرح ویڈیو جاری کرنا انسانیت کی بھی تذلیل ہے، انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے ٹھیکہ لے رکھا ہے، وکلا، خواتین ان کی زد میں ہیں، کوئی محفوظ نہیں، اس بار جو بجٹ کا ویژن دیا گیا تھا شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیا گیا ہے اب پی آئی اے،اداروں کو بیچ کر یہ سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں، پانامہ میں انہی دو تین خاندانوں کی جائیدادیں نکلی تھیں،پھر ملک میں کون سرمایہ کرے گا، ضمیر فروشی کے لئے ایک ایک ارب دیا جاتا ہے لیکن پی آئی اے کے لئے کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں، نواز شریف تو پی آئی اے کو بھی اپنی جیب میں رکھنا چاہتے ہیں،مریم نواز سے کارکنان پوچھیں کہ گلے کی سرجری کے لئے پاکستان بنا جا رہی ہیں، چالیس سال ان کی حکومت رہی لیکن ان کا علاج یہاں نہیں ہو سکتا، نواز شریف کا بھی نہیں، جائیدادیں ان کی باہر ہیں،ہمارے اوپر تو پہلے ہی زندگی تنگ ہے، اب آ پ کی تنگ ہونی ہے، ہم کیا کر سکتے ہیں، ہم نے ضمیر فروشی نہیں کی، حق کے ساتھ کھڑے ہیں، انکی کچھ خواہشات پوری نہیں ہوئیں اس لئے ایک اور آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں، یہ غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کارکن مایوس ہو گئے ہیں یا پارٹی میں اختلافات ہیں، ہم تو 8 فروری کے الیکشن کے وقت نہیں ڈرے جب ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑے گئے، صرف ڈی چوک احتجاج میں ہمارے ایم این ایز نہیں آئے کیونکہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے انھیں منع کیا گیا تھا، ورنہ ہمارے اراکین اسمبلی ہر احتجاج میں آتے تھے اور آئیں گے،

    قبل ازیں زرتاج گل پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کے ہمراہ 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئیں، عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی،