Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ڈی چوک احتجاج میں اراکین اسمبلی کیوں نہیں آئے، زرتاج گل نے کیا پردہ فاش

    ڈی چوک احتجاج میں اراکین اسمبلی کیوں نہیں آئے، زرتاج گل نے کیا پردہ فاش

    رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

    فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کورٹ ٹرائل میں آج پہلی پیشی ہوئی اور تاریخ ملی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوئی دہشت گرد پیش نہیں ہوتا البتہ پی ٹی آئی قیادت و کارکن پیش ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی ورکرز کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں، چار روز قبل بانی پی ٹی آئی نے خود میرا نام ملاقات کیلئے دیا، چار گھنٹے طویل انتظار کے بعد ملاقات نہیں کروائی گئی، جیل میں ان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے،شہباز شریف نے خود اعتراف کیا تھا یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، اب انہوں نے گھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، 26 ویں غیر آئینی ترمیم کر کے آئین پر شب خون مارا گیا۔

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کو اغوا کیا گیا رہائی کے وقت انکی ویڈیو ریلیز کی گئی،ایک معزز شخص، وکیل کی اس طرح ویڈیو جاری کرنا انسانیت کی بھی تذلیل ہے، انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے ٹھیکہ لے رکھا ہے، وکلا، خواتین ان کی زد میں ہیں، کوئی محفوظ نہیں، اس بار جو بجٹ کا ویژن دیا گیا تھا شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیا گیا ہے اب پی آئی اے،اداروں کو بیچ کر یہ سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں، پانامہ میں انہی دو تین خاندانوں کی جائیدادیں نکلی تھیں،پھر ملک میں کون سرمایہ کرے گا، ضمیر فروشی کے لئے ایک ایک ارب دیا جاتا ہے لیکن پی آئی اے کے لئے کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں، نواز شریف تو پی آئی اے کو بھی اپنی جیب میں رکھنا چاہتے ہیں،مریم نواز سے کارکنان پوچھیں کہ گلے کی سرجری کے لئے پاکستان بنا جا رہی ہیں، چالیس سال ان کی حکومت رہی لیکن ان کا علاج یہاں نہیں ہو سکتا، نواز شریف کا بھی نہیں، جائیدادیں ان کی باہر ہیں،ہمارے اوپر تو پہلے ہی زندگی تنگ ہے، اب آ پ کی تنگ ہونی ہے، ہم کیا کر سکتے ہیں، ہم نے ضمیر فروشی نہیں کی، حق کے ساتھ کھڑے ہیں، انکی کچھ خواہشات پوری نہیں ہوئیں اس لئے ایک اور آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں، یہ غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کارکن مایوس ہو گئے ہیں یا پارٹی میں اختلافات ہیں، ہم تو 8 فروری کے الیکشن کے وقت نہیں ڈرے جب ظلم اور جبر کے پہاڑ توڑے گئے، صرف ڈی چوک احتجاج میں ہمارے ایم این ایز نہیں آئے کیونکہ 26 ویں ترمیم کی وجہ سے انھیں منع کیا گیا تھا، ورنہ ہمارے اراکین اسمبلی ہر احتجاج میں آتے تھے اور آئیں گے،

    قبل ازیں زرتاج گل پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کے ہمراہ 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئیں، عدالت نے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی،

  • پٹاخوں پر پابندی پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ بھارتی سپریم کورٹ برہم

    پٹاخوں پر پابندی پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ بھارتی سپریم کورٹ برہم

    پٹاخوں پر پابندی پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ بھارتی سپریم کورٹ برہم ہو گئی

    سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر پابندی کی خلاف ورزی پر نئی دہلی حکومت اور پولیس سے جواب طلب کر لیا ،فصلوں کو آگ لگانے پر پنجاب اور ہریانہ حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا گیا، بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ پٹاخوں سے آلودگی پر قابو نہیں پایا جاتا ،افراتفری کی صورتحال پیدا ہوتی ہے،مستقبل میں ناکامی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، نئی دہلی حکومت پٹاخوں پر مستقل پابندی لگانے پر غور کرے،دیوالی کے اگلے روز نئی دہلی میں آلودگی میں اضافہ ہوا

    سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی،دوران سماعت حکومت کی جانب سے جمع شدہ رپورٹ پر عدالت نے کہا کہ اس بار آلودگی بڑھ گئی ہے،ہم دہلی حکومت کو آلودگی سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام کے بارے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہیں،بھارتی سریم کورٹ نے کہا کہ دہلی پولیس کمشنر کو پٹاخوں پر پابندی کے حوالہ سے اقدام پر حلف نامہ دینا ہو گا، کہ اگلے سال ایسا نہیں ہو گا، پنجاب و ہریانہ ریاستوں کے ذریعہ پرالی جلانے سے متعلق پچھلے 10 دنوں کی تفصیلات کے بارے میں بھی حلف نامہ داخل کروانا ہو گا

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا

    امریکی انتخابات،دونوں جماعتوں کا کچھ نشستوں کے لیے سخت مقابلہ

    امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ بمقابلہ ہیرس،الٹی گنتی شروع

  • ایران میں فوجی طیارہ تباہ،بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق

    ایران میں فوجی طیارہ تباہ،بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق

    ایران میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق ہوگئے ،حادثہ جنگی مشقوں کے دوران پیش آیا،ایران کی پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی آج صبح تربیتی مشن کے دوران طیارے کے حادثے میں پائلٹ کے ہمراہ ہلاک ہو گئے ہیں،یہ مہلک حادثہ ساراوان علاقے میں "سیکیورٹی شہداء” کی یاد میں ہونے والی ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے ہلاک شدگان کی شناخت کمانڈر حمید مازندارانی او ر پائلٹ حمید جانداقی کے طور پر کی ہے۔ دونوں افراد انقلابی گارڈز کی زمینی فوج میں خدمات انجام دیتے تھے.

  • اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد، والد بیمار،شوہر ضمانت پر،بولے،نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں

    اداکارہ نرگس پر تشدد کا معاملہ دوسرا موقف بھی سامنے آگیا ،اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے ایک بیان میں اداکارہ کے ساتھ تعلق ختم نہ کرنے کا بھی اشارہ دیا

    مقدمہ میں نامزد ملزم ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کروالی،عدالت نے 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کی،انسپکٹر ماجد بشیر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے۔میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نرگس پرتشددکامعاملہ،اداکارہ نرگس کے والد ادریس بھٹی کی طبعیت خراب ہو گئی، اداکارہ کے والد کی حالت بگڑنےپرانہیں مقامی ہسپتال داخل کروادیا۔اداکارہ نرگس والدکوہسپتال لیکرگئی،وہ دل اور گردوں کےعارضےمیں مبتلا ہیں، اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ بیٹی پہ ہونیوالے ظلم کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پرپہنچ گئے۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نرگس پر شوہر کے تشدد کا معاملہ، کیس کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تحقیقاتی یونٹ کو منتقل کر دی گئی ہے،خصوصی یونٹ کی خاتون آفیسر نرگس کے تشدد کے کیس کی تفتیش کریں گی۔ انسپکٹر ماجد بشیر، جو نرگس کے شوہر ہیں، تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے اور وہ 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ تین روز قبل انسپکٹر ماجد بشیر نے گھر میں نرگس پر تشدد کیا تھا۔ڈیفنس سی پولیس نے نرگس کی مدعیت میں انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں نرگس کے چہرے، گردن اور کمر پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ تحقیقاتی پولیس نرگس، گھریلو ملازمین اور اداکارہ کے بھانجے کے بیانات بھی قلمبند کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اداکارہ پر تشدد کا نوٹس لیا تھا۔ ایس ایس او آئی یو خواتین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ایک خصوصی یونٹ ہے۔

    اداکارہ نرگس پر جائیداد ہتھیانے کیلئے شوہر کا تشدد، مقدمہ درج

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ طور پربہیمانہ تشدد

    لڑکابن کر لڑکیوں سے شادی کر کے بیرون ملک فروخت کرنیوالی "نرگس” گرفتار

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    لیہ،لڑکی سے زیادتی،اینیمل سیکس ویڈیو،اصل مجرم کون تھا؟ ہوا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

  • سات فرانسیسی خاندانوں کا ٹک ٹاک پر مقدمہ

    سات فرانسیسی خاندانوں کا ٹک ٹاک پر مقدمہ

    فرانسیسی خاندانوں نے ٹک ٹوک کے خلاف مقدمہ دائر کیا
    سات فرانسیسی خاندانوں نے سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے ان کے نوجوان بچوں کو نقصان دہ مواد سے روشناس کرایا، جس کی وجہ سے دو بچوں نے 15 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ یہ خبر پیر کے روز ان کے وکیل نے بتائی۔

    مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کا الگورتھم ان سات نوجوانوں کو خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے، اور کھانے کی بیماریوں کو فروغ دینے والے ویڈیوز سے متاثر کرتا رہا۔ وکیل لوری بوٹرون نے براڈکاسٹر فرانس انفو کو بتایا کہ یہ یورپ میں پہلی بار اس طرح کا مشترکہ مقدمہ ہے۔انہوں نے کہا، "والدین چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک کی قانونی ذمہ داری کو عدالت میں تسلیم کیا جائے۔” یہ ایک تجارتی کمپنی ہے جو صارفین، خاص طور پر نابالغوں کو مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ لہذا، انہیں اپنی مصنوعات کی خامیوں کا جوابدہ ہونا چاہئے۔

    ٹک ٹاک، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح، اپنے ایپ پر مواد کی نگرانی کے معاملے میں طویل عرصے سے تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ میٹا ، جیسے فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ، اسے امریکہ میں سینکڑوں مقدمات کا سامنا ہے جو ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں نے لاکھوں بچوں کو اپنی پلیٹ فارمز کی طرف راغب اور عادی بنا دیا، جس سے ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی۔ٹک ٹاک نے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، کمپنی نے پہلے کہا ہے کہ وہ بچوں کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ کمپنی کے سی ای او شاؤ زی چیو نے اس سال امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ کمپنی نے ان نوجوانوں کی حفاظت کے لئے اقدامات میں سرمایہ کاری کی ہے جو اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

    ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

    ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

    انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا

    امریکی انتخابات،دونوں جماعتوں کا کچھ نشستوں کے لیے سخت مقابلہ

    امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ بمقابلہ ہیرس،الٹی گنتی شروع

    کیا ٹرمپ 2016 کی فتح کو دوبارہ حاصل کر سکیں گے؟

    مارے جانے والے گلہری نے جعلی ٹرمپ پوسٹ کے بعد انتخابات میں حیران کن بحث پیدا کر دی

    امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، کروڑوں ووٹ کاسٹ

    ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران ،بشریٰ پیش،وکیل صفائی کو ملاجرح کا آخری موقع

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران ،بشریٰ پیش،وکیل صفائی کو ملاجرح کا آخری موقع

    راولپنڈی،اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی

    سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے،معاون وکیل فیصل چودھری کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پر اعتراض کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ 36 سماعتیں ہوچکی ہیں بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل نہیں کررہے، کیس کو غیر ضروری طول دیا جارہا ہے وکیل صفائی کا جرح کا حق ختم کیا جائے10بجے سماعت کا وقت ہے وکیل صفائی پیش نہیں ہوئے، عدالت نے وکلاء صفائی کو بدھ کے روز دس بجے تک جرح کرنے کا آخری موقع دیا،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دینگے ،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 نومبر صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی

  • عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ،ذاتی معالج نے صحتمند قرار دے دیا

    عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ،ذاتی معالج نے صحتمند قرار دے دیا

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

    عمران خان کے ذاتی معالج بھی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم میں شامل تھے ،میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں پمز اسپتال کے تین ڈاکٹروں اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے شرکت کی،چار ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹہ تک عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے۔عمران خان کے طبی معائنہ کے بعد عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور میڈیکل بورڈ نے کچھ اضافی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

    دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جو شوکت خان کے ڈاکٹر ہیں ان پمز ہسپتال کی ٹیم کے ساتھ گئے، انھوں نے بتایا کہ خان کی صحت ٹھیک ہےیہ صرف اس وجہ سے ہوا ہے انھوں نے جو 5 دن کمرے میں بند رکھا، آپ نے دیکھا کہ انتظار پنچھوتا کس طرح واپس آئے ہیں، انتظار کا قصور کیا تھا، آپ ایک بندے کو اٹھا کر لے گئے،بانی پی ٹی نے کہا کہ ضلِ شاہ کو بھی انھوں نے ٹارچر کیا تھا،

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، میڈیکل ٹیم عمران خان کے طبی معائنہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائےگی

    شرجیل میمن نے 26ویں ترمیم کو بلاول بھٹو کا دور اندیش اقدام قرار دیا

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ہمیشہ آمریت کی آلہ کار رہی ہے،شرجیل میمن

  • چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے،

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے آئین کو بار بار توڑا جا رہا ہے،ایک دفعہ نکلیں گے یہ آخری مرتبہ ہو گا، چاہے کچھ بھی ہو جائے سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے، صوابی جلسہ میں قرارداد پیش کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور پھر فیصلہ کن مارچ کریں گے، بجلی، گیس منہگی ہے، عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، ہم عوام کی آزادی کے لیے نکلیں گے، چاہے کچھ بھی ہو جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت سے متعلق سوال پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز میرے لیے اہم نہیں، آپکو ٹیشن زیادہ ہے ان کے لیے دعا کردیں،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کو تعلیم دینا ریاست اور حکومت کی ذمے داری ہے، 14 ہزار بچے اس پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کر چکے ہیں، ہمیشہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جنہیں یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے، خود پر اعتماد کو کبھی بھی نہ کھوئیں، خود پر اعتماد کریں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، فیصلہ کیا ہے کہ کوئی اسکول بغیر فرنیچر کے نہیں ہو گا، آپ ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں، ہم نے بلڈنگ نہیں تعلیم دینی ہے، اسپتال نہیں علاج دینا ہے، قبائلی اضلاع پر زیادہ توجہ دیں گے، فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں میں کوئی بھی بچہ زمین پر نہیں بیٹھے گا، جن اسکولوں میں فرنیچر نہیں انہیں ہر صورت فرنیچر فراہم کریں گے۔

  • بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، بھارت سے ہوا کا رخ پاکستان کی طرف ہے، چین جیسا ملک چھبیس سال سے سموگ سے لڑرہا ہے،

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہلی آج سموگ میں ایک نمبر پر اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو ترانوے اور لاہور دو سو اسی کے قریب ہے، چھوٹے بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھیں گی، جیسے ہی ہوا کا رخ اس طرف آتا ہے انڈیکس تبدیل ہوتا ہے، فارن آفس کے ذریعے خط بھیجا جائے گا،کل ایک خبر چھپی جس میں بتایا گیا کہ باقی صوبوں کی مالی حالت ٹھیک ہے پنجاب کی بری ہے، تین جون دو ہزار پچیس کو پنجاب واحد صوبہ ہوگا جو چھ سو تیس کا سرپلس بجٹ دے گا، پنجاب کو انیس سو باون کے بعد سے گندم کے قرض کے تمام پیسے ادا کردیئے ہیں، پنجاب نے ڈھائی سو ارب روپے واپس کردیئے ہیں، چھپن ارب روپے سالانہ پنجاب گندم کی مد میں ادا کرتا تھا، دو سو سات ارب سیکنڈ کوارٹر کے لئے رکھا گیا ہے،دو سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کو پنجاب میں شامل کرلے تو پنجاب سرپلس ہے، مختلف نئے اکاؤنٹ کھول کر کام کیا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور میں اخراجات پر کنٹرول کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا، پنجاب نے ٹی بلز میں 200ارب روپےسرمایہ کاری بھی کی ہے، آئی ایم ایف ٹی بلز کو کیش بیلنس کی شکل میں لیتا ہے،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا روسٹرم پر آ کر رونا ایک اچھی حکمت عملی ہے، ہم نے مریم نواز کی آنکھیں سوجی ہوئی تو دیکھی ہیں لیکن اُنہیں کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا، وہ ایک مضبوط اعصاب کی مالک ہیں،بشریٰ بی بی کی مرضی اوراجازت سےن لیگ کیخلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی تھیں،بقول بانی پی ٹی آئی کے رسیدیں تو ان کو دینی پڑیں گی،گنڈاپور اپنی ہی نوعیت کا نمونہ ہے جو اللہ نے بھیجا ہے،انہوں نے کوئی ایک نیا اسپتال یا تعلیمی ادارہ نہیں بنایا،ان کی بارہ تیرہ سال سے صوبے میں حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں آگ لگی، ریسکیو کی گاڑیوں میں ڈیزل ختم ہوگیا، انہوں نے پنجاب کو دیکھ کر کہا کے پی میں ہم بھی ایئر ایمبولینس لائیں گے،

    پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ہوتا،پی آئی اے کو خریدنے کا پنجاب حکومت کا کوئی ارادہ نہیں، کاروبار کے حالات کو سازگار بنانا حکومت کا کام ضرور ہوتا ہے، کل گورنر سندھ بھی پی آئی اے والے معاملے پر بات کررہے تھے، کوئی بھی صوبائی حکومت اپنی ایئرلائن کو لانچ کرسکتی ہے، فی الحال صوبہ پنجاب میں ایسی کوئی تجویز نہیں،مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے ہوگا۔

    بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں ،اپنے وکیلوں کو بھی کھری کھری سنا دیں

    بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

    بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

    وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

    شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

  • سندھ اسمبلی،آئینی بینچ کے قیام کے لئے قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی،آئینی بینچ کے قیام کے لئے قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی ا جلاس، آئینی بینچ کے قیام کے لیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی

    26 ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبہ سندھ میں آئینی بنچ کے قیام کے لئے قرارداد کثرت رائے سےمنظور کی گئی،127 اراکین نے قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی ،جماعت اسمبلی کے رکن نے قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کی،ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر رائے شماری میں حصہ لیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان بننے کا انتظار کررہے تھے،صحیح وقت پر ہم قرار داد لے کر آئے ہیں ، اب جوڈیشل کمیشن بنی ہے اس کے بعد ہم نے قرار داد پیش کی ،26ویں آئینی ترمیم سےتمام صوبے مستفید ہوں گے ،بلاول بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں کو مطمئن کیا ،پی ٹی آئی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں اپنے دو ممبران دئیے ہیں ، ہمیں ججز کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا ہے ،

    بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

    بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

    مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں