Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نورپور شاہاں میں سی ڈی اے کا بڑا آپریشن، 300 ایکڑ سرکاری زمین واگزار

    نورپور شاہاں میں سی ڈی اے کا بڑا آپریشن، 300 ایکڑ سرکاری زمین واگزار

    سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے

    نورپور شاہان میں قانونی اور شفاف آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی، جس سے دہائیوں پر محیط غیر قانونی قبضے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہوا۔600 ایکڑ پر مشتمل قبضہ شدہ علاقے میں سے 300 ایکڑ زمین واپس حاصل کر لی گئی، جبکہ 3,500 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کر کے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی۔یہ زمین 1961 تا 1964 کے دوران مکمل معاوضے، نقد رقم اور متبادل زمین کی فراہمی کے ساتھ قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی، جس سے تمام دعوے دہائیوں پہلے ہی نمٹا دیے گئے تھے۔ازخود نوٹس کیس نمبر 1 برائے 2011 میں واضح کیا گیا کہ حاصل شدہ زمین مکمل طور پر ریاست کی ملکیت ہوتی ہے اور قابضین کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں۔

    تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے، دعوے طلب کیے گئے، سماعتیں ہوئیں، اور 19 جنوری 2026 کو تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا، جس کے خلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔آپریشن نومبر 2025 سے اپریل 2026 تک پیشگی نوٹس کے ساتھ کیا گیا، رہائشیوں کو اپنے سامان، چھتیں، حتیٰ کہ لوہے کے ڈھانچے خود ہٹانے کے لیے وقت دیا گیا، اس کے بعد مشینری استعمال کی گئی۔زمینی شواہد سے ظاہر ہوا کہ قابضین نے کئی مواد رضاکارانہ طور پر خود ہٹایا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کارروائی مرحلہ وار، انسانی ہمدردی پر مبنی اور پیشگی اطلاع کے ساتھ کی گئی۔تجاوزات میں غیر قانونی فروخت، کرایہ داری اور تجارتی استعمال شامل تھا، جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کر دی گئی ہیں۔ماڈل ولیج (1985) کو مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا، کارروائی صرف اس کی مقررہ حدود سے باہر موجود غیر قانونی تجاوزات تک محدود رہی۔

    سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے باہمی تعاون سے ریاستی رٹ بحال کرنے اور عوامی اثاثوں کے تحفظ کے لیے کارروائی کی۔ غیر قانونی زمینوں پر قبضہ اور متوازی جائیداد بازار کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، قانون کی حکمرانی قائم رہے گی۔

  • ٹرمپ پر طنز،یوٹیوب نے ایرانی حکومت کاحامی چینل معطل کر دیا

    ٹرمپ پر طنز،یوٹیوب نے ایرانی حکومت کاحامی چینل معطل کر دیا

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایرانی حکومت کے حامی ایک چینل کو معطل کردیا ہے، جو لیگو اسٹائل مصنوعی ذہانت (اے آئی) ویڈیوز کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑانے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کرچکا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ چینل پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی تھیں جن میں ٹرمپ کو مختلف طنزیہ اور فرضی حالات میں دکھایا جاتا تھا۔ ان ویڈیوز میں جنگی مناظر، عالمی رہنماؤں کے کردار اور سیاسی واقعات کو لیگو اینیمیشن انداز میں پیش کیا جاتا تھا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی توجہ حاصل کی۔یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینل نے پلیٹ فارم کی اسپام اور دھوکا دہی سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث اسے معطل کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق ایسے مواد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو صارفین کو گمراہ کرے یا پلیٹ فارم کے قواعد سے متصادم ہو۔

    دوسری جانب چینل انتظامیہ نے یوٹیوب کے فیصلے کو سنسرشپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مواد کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ طنز و مزاح اور سیاسی تنقید اظہارِ رائے کا حصہ ہیں، جنہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس چینل کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہیں اور متعدد کلپس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئے تھے۔

  • امریکی ناکہ بندی ،پاکستانی جھنڈے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر گیا

    امریکی ناکہ بندی ،پاکستانی جھنڈے والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر گیا

    پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لیا ہے، جسے امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ اس راستے سے گزرنے والا پہلا جہاز قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سمندری نگرانی کے ماحول میں سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکر کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزرا، جبکہ یہ جہاز گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت عالمی توانائی منڈیوں اور خطے کی بحری سرگرمیوں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکی بحری افواج ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے والے جہازوں پر عائد پابندیوں کے نفاذ کے دوران مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ سینٹکام کے مطابق خلیج عمان میں متعدد جہازوں کا رخ بھی موڑا جا چکا ہے۔سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس ڈیلبرٹ ڈی بلیک (DDG-119) پر تعینات اہلکار مکمل چوکس ہیں اور امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل یا وہاں سے روانہ ہونے والے جہازوں کے خلاف ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن (CVN-72) بحیرہ عرب میں ناکہ بندی کی کارروائیوں میں شریک ہے۔ اس جنگی جہاز کے ایئر ونگ میں ایف-35 سی اسٹیلتھ فائٹر طیارے، ایف/اے-18 جیٹ، ای اے-18 جی الیکٹرانک حملہ آور طیارے، ای-2 ڈی کمانڈ اینڈ کنٹرول طیارے، ہیلی کاپٹرز اور لاجسٹک معاون طیارے شامل ہیں۔

    سینٹکام نے ایک آڈیو اور ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں امریکی بحریہ کے اہلکار ایک ڈسٹرائر سے تجارتی جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں کی جانب واپس جانے کا حکم دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آپریشن خطے میں کشیدگی کے دوران وسیع تر سمندری نگرانی اور نفاذی اقدامات کا حصہ ہے۔جاری کردہ فوٹیج میں یو ایس ایس مائیکل مرفی (DDG-112) سے لی گئی ویڈیو بھی شامل ہے، جس میں خلیج عمان کے اوپر ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی دکھائی گئی ہے۔

  • طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

    طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

    گرفتار خارجی دہشتگرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا، سرغنہ فتنہ الخوارج کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے شامل ہوا۔

    سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف جرم کرلیا، کہا کہ افغان صوبہ پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ داعش، القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے، ہمیں افغانستان اور را کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی، میری تشکیل میں 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے، بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔خارجی عامر سہیل نے بتایا کہ مجھے پشاور میں علاج کی غرض سے آنے کے دوران گرفتار کیا گیا، فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں، فتنہ الخوارج صرف پیسے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہیں۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے شواہد موجود ہیں۔

  • مودی سرکار کی نام نہاد خارجہ پالیسی ناکام،امریکا کا پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان

    مودی سرکار کی نام نہاد خارجہ پالیسی ناکام،امریکا کا پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان

    بھارت کی نام نہاد خارجہ پالیسی ناکام، امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کا عوامی مفادات پسِ پشت ڈال کر امریکی دباؤ قبول کرنا بھی بے کار ثابت ہوا اور روسی تیل سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی سے اب بھارت کو توانائی کے شعبے میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی خریداری پر امریکا کی رعایت نے بھارت کو تیل سپلائی میں خلل کے باوجود اضافی ذخائر حاصل کرنے کا موقع دیا تھا اور بھارتی ریفائنریوں نے تقریباً 3 کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں مگر اب اچانک امریکی وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے مخصوص مدت تک کیے گئے معاہدے اپنی میعاد پوری کر چکے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اب بھارت کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متبادل حکمت عملی اپنانا پڑے گی اور عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال بھی اس پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

  • امن کی کوششیں،سکھ یاتریوں کا پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

    امن کی کوششیں،سکھ یاتریوں کا پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

    بیساکھی کی خوشیوں کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں، خصوصاً بھارت سے آنے والے زائرین نے پاکستان کا رخ کیا۔

    یہ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب ، ننکانہ صاحب اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آئے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور روحانی سکون حاصل کیا۔،پاکستان کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات، سیکیورٹی اور مہمان نوازی نے یاتریوں کے دل جیت لیے۔ یاتریوں نے کھلے دل سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا،ایک سکھ یاتری نے کہا، “ہم پاکستان حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں اتنی عزت دی، یہاں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے ہی گھر میں ہوں۔” ایک اور یاتری نے کہا، “یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ہمیں ہر جگہ عزت اور سہولت ملی، ہم اس مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔”

    عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں نےامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ ایک یاتری کے الفاظ تھے، “ پاکستان نے جنگ بندی کے لیے جو کوشش کی وہ قابلِ تعریف ہے، ہم اس پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، محبت اور امن ہی اصل راستہ ہے۔” کچھ یاتریوں نے زور دیا کہ دنیا کو نفرت کے بجائے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ایک بزرگ یاتری نے کہا “اگر دنیا امن سے رہے گی تو سب خوشحال ہوں گے، ہمیں لڑائی نہیں بلکہ محبت کو فروغ دینا چاہیے،”

    سکھ یاتریوں نے پاکستان کے کردار کو عالمی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ ان کے مطابق، پاکستان نے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا بلکہ دنیا کو امن، رواداری اور بھائی چارے کا ایک خوبصورت پیغام بھی دیا،

    دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں، خصوصاً بھارت سے آنے والے تقریباً 2,800 سے زائد زائرین نے پاکستان کا رخ کیا،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2,800 سے 2,843 تک ویزے جاری کیے جبکہ پہلے قافلے میں تقریباً 2,238 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

  • افغانستان میں امن دشمن گروہوں کی موجودگی سےمتعلق پاکستانی مؤقف کی تائید

    افغانستان میں امن دشمن گروہوں کی موجودگی سےمتعلق پاکستانی مؤقف کی تائید

    طالبان رجیم میں افغانستان میں امن دشمن تنظیمیں سرگرم، پڑوسی ممالک کے امن کوشدیدخطرات لاحق ہوگئے۔

    افغان طالبان رجیم اپنےغیرقانونی اورغیرآئینی اقتدارکوطول دینےکیلئے امن دشمن تنظیموں کو پناہ اوروسائل فراہم کررہی ہے۔معروف عالمی جریدہ نےافغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر امن دشمن گروہوں کی موجودگی سےمتعلق پاکستانی مؤقف کی تائید کردی۔ یورپی جریدہ ماڈرن ڈپلومیسی کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کی سلامتی کیلئےواضح خطرہ ہے۔جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے امن دشمن مشرقی افغانستان بالخصوص پاک افغان سرحدی صوبوں کنڑاورننگرہارمیں موجود ہیں۔ افغانستان میں فتنہ الخوارج اورالقاعدہ جیسی20سےزائدبین الاقوامی اورعلاقائی امن دشمن تنظیمیں سرگرم ہیں۔ اگست2021میں طالبان کے قبضےکےبعدافغانستان میں مسلح گروہوں کوسہولت کاری فراہم کی جارہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج سمیت علاقائی اوربین الاقوامی امن دشمن تنظیمیں افغانستان کوکارروائیوں کیلئےمحفوظ بیس کیمپ کےطورپراستعمال کررہی ہیں۔ امن دشمنوں کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں کےباعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکارہے

  • بشریٰ بی بی کی اسپتال منتقلی کی اطلاعات، بیرسٹر گوہر کا ملاقات،علاج کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کی اسپتال منتقلی کی اطلاعات، بیرسٹر گوہر کا ملاقات،علاج کا مطالبہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو رات کے وقت اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اہلِ خانہ کو فوری طور پر بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    ایکس پر جاری اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے، کیونکہ ان کی صحت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بھی ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے، کیونکہ علاج اور اہلِ خانہ سے رابطہ ہر قیدی کا بنیادی حق ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پنجاب حکومت کی خاموشی افسوس ناک ہے۔شفیع جان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں مسلسل غفلت برت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولتوں سے محروم رکھنا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سزا مکمل کر رہے ہیں،

  • بھارتی گودی میڈیا اپنے ہی حلقوں میں تنقید کی زد میں، جھوٹ،پروپیگنڈے پر سوالات

    بھارتی گودی میڈیا اپنے ہی حلقوں میں تنقید کی زد میں، جھوٹ،پروپیگنڈے پر سوالات

    بھارت کے نام نہاد مین اسٹریم میڈیا، جسے "گودی میڈیا” کہا جاتا ہے، ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ اس بار تنقید بھارتی صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے سامنے آئی ہے، جہاں متعدد اینکرز، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا پر جھوٹ، تعصب، نفرت انگیزی اور حکومت نواز بیانیے کو بے نقاب کیا ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بھارتی اینکر نے کھل کر کہا کہ ملک کو جتنا نقصان گودی میڈیا نے پہنچایا ہے، اتنا شاید کسی دشمن نے بھی نہیں پہنچایا۔ اینکر کے مطابق بھارت کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ وہ میڈیا ہے جو مسلسل جھوٹ، اشتعال انگیزی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے ملک کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن سندور” کے دوران بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی، جھوٹی خبریں چلائیں، کراچی پر فرضی حملوں کی خبریں نشر کیں، یہاں تک کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی گرفتاری جیسے بے بنیاد دعوے بھی کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹنگ نہ صرف صحافت کے اصولوں کے منافی ہے بلکہ اس سے بھارت کی سنجیدہ ریاستی شبیہ بھی متاثر ہوتی ہے۔اینکر نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق حالیہ کشیدگی کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔ ان کے مطابق یوٹیوب پلیٹ فارمز سے لے کر ٹی وی چینلز تک نفرت اور زہر آلود بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ ایران کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس پر بھارتی عوام کے ایک طبقے نے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ویڈیو میں اینکر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، حتیٰ کہ اسرائیل کے کئی قریبی اتحادی بھی کھل کر اس کے ساتھ کھڑے نظر نہیں آ رہے، مگر بھارتی میڈیا میں ایسے تبصرے سننے کو مل رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل بھارت کا بھائی ہے اور مزید بمباری ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، لیکن بھارتی میڈیا میں بعض آوازیں اسے جشن کے انداز میں پیش کر رہی ہیں۔ اگر بھارتی میڈیا ہندی زبان میں بھی بولتا ہے تو دنیا اس کا مفہوم سمجھ لیتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کی شبیہ متاثر ہو رہی ہے۔ صحافت کا مقصد سچ دکھانا ہوتا ہے، نہ کہ جنگی جنون اور نفرت کو ہوا دینا۔

    ایک خاتون اینکر نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی سرکاری و گودی میڈیا بھارت کو دنیا بھر میں شرمندہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم مودی کے بارے میں دیے گئے بیانات پوری دنیا نے سنے، مگر بھارتی میڈیا نے ان معاملات کو بھی سنجیدگی سے پیش کرنے کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔آپریشن سندور کے دوران ٹرمپ نے متعدد بار بھارت کا ذکر کیااور جہاز گرنے کا بتایا

    بھارتی میڈیا درحقیقت آزاد صحافت کے بجائے حکومتی بیانیے کو آگے بڑھانے، اپوزیشن کو دبانے، ہمسایہ ممالک کے خلاف اشتعال پیدا کرنے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ اگر گودی میڈیا سچائی، توازن اور ذمہ داری کے راستے پر واپس نہ آیا تو بھارت کی عالمی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

  • سرمایہ کاری گئی،ٹرمپ نے بھارت کو "آؤٹ” کرکے پاکستان کو چن لیا،سابق امریکی سفیر

    سرمایہ کاری گئی،ٹرمپ نے بھارت کو "آؤٹ” کرکے پاکستان کو چن لیا،سابق امریکی سفیر

    امریکا کے سابق سفیر اور سینئر ڈیموکریٹ رہنما راحم ایمانوئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے برسوں کی محنت سے قائم ہونے والے بھارت کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی ششانک مٹو کی جانب سے شیئر کیے گئے بیان میں رحم ایمانوئل کے حوالے سے کہا گیا کہ چار امریکی صدور نے بھارت کو امریکا کے قریب لانے کے لیے برسوں کام کیا، مگر ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں یہ تعلقات شدید دھچکے کا شکار ہوئے،ٹرمپ دور میں اب بھارت کو مکمل مسترد کر دیا گیا ہے،ہم نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں چن لیا ہے،

    ماہرین کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کروا رہا ہے،خود کو ایشیا کا ٹھیکیدار سمجھنے والا بھارت اب کہیں بھی نظر نہیں آ رہا، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، نائب امریکی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول وہ بھی اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں