Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار، فون برآمد

    علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار، فون برآمد

    ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پیش آیا جہاں علی موسیٰ گیلانی ایک کبڈی میچ کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نامعلوم شخص نے ایم این اے علی موسیٰ گیلانی کا موبائل فون چوری کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ترجمان پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، موبائل ٹریکنگ اور خفیہ معلومات کی مدد سے صرف 12 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایم این اے کا چوری شدہ موبائل فون بھی ملزم کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی منظم چوری کے گروہ کا حصہ ہے یا ماضی میں بھی ایسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں سمیت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ترکی کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش

    ترکی کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش

    ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی۔

    غیر ملکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد سے مشرق وسطیٰ اور اس سے بہت آگے تک طاقت کا توازن تبدیل ہوجائے گا،خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ برس مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں لکھا گیا تھا کہ کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی، یہ بات نیٹو اتحاد کے آرٹیکل پانچ کی طرح ہے اور ترکیے پہلے سے نیٹو اتحاد کا رکن ہے،بلوم برگ کے مطابق ترکیے کو پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شامل کرنے کے لیے تینوں ملکوں کے درمیان معاہدہ جلد ممکن ہے۔

  • ایران میں 100 شہروں میں احتجاج پھیل گیا،47 ہلاک،2500 گرفتار

    ایران میں 100 شہروں میں احتجاج پھیل گیا،47 ہلاک،2500 گرفتار

    ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ، انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کا کہنا ہے کہ احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔

    تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہوچکی ہےجن میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں،ایران میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے جبکہ ترکیے نے استنبول سے تہران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، ایرانی میڈیا نے کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں نقاب پوش افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کے خطاب میں کہا کہ ہے امریکا کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں، ایران کے کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگے ہیں، ایران تخریب کاروں سے نمٹنے میں پیچھے نہیں ہٹے گا، احتجاج جائز ہے مگر احتجاج اور فساد میں فرق ہے، حکومت مظاہرین سے بات کرے، تخریب کاروں سے بات کرنا فضول ہے ۔

  • حیدرآباد بار کا سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار

    حیدرآباد بار کا سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے سے انکار

    وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کو حیدرآباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کی اجازت دینے سے بار ایسوسی ایشن نے انکار کردیا

    سہیل آفریدی کل حیدرآباد پہنچیں گے، جہاں مختلف تقریبات میں شرکت اور ریلی کی قیادت بھی کریں گے، حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عشرت لوہار نے بار سے خطاب کی اجازت نہ دینے کا لیٹر جاری کردیا،حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے 11 ممبران نے وزیراعلی کے پی کے کو خطاب کی اجازت دینے کی مخالفت کی، صرف ایک ممبر نے حمایت کی ،صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری نے ذاتی بناء پر وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کو خطاب کی اجازت دینے کا لیٹر جاری کیا تھا،

  • عالمی تبدیلی کے تناظر میں مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کڑی تنقید کا شکار

    عالمی تبدیلی کے تناظر میں مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کڑی تنقید کا شکار

    ہندوتوا انتہاپسندی میں مبتلا مودی کے غرور کو عالمی سطح پر سفارتی پسپائی نے مٹی میں ملا دیا

    بین الاقوامی تجزیہ نگاروں کی توثیق کے بعد بھارتی جرائد بھی بھارت میں مستقل خوف اور غیر یقینی کیفیت کا اعتراف کرنے لگے،بھارتی جریدہ دی پرنٹ نے امریکی دباؤ کے باعث بھارتی ریاست میں پھیلے خوف اور سفارتی ناکامی کا پردہ فاش کر دیا،دی پرنٹ کے مطابق؛بھارتی وزارت خارجہ امریکی صدر ٹرمپ کی مودی کیلئے تضحیک آمیز زبان کے خوف کا شکار ہے،بھارتی جریدہ کے مطابق امریکی ٹیرف میں مزید اضافہ، سخت امیگریشن قوانین اور ویزا منسوخی نے بھارتی عوام کو شدید خوفزدہ کر دیا،1971 کی جنگ میں امریکا نے کھل کر پاکستان کی حمایت کر کے بھارت کو تنہا چھوڑ دیا،امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے قریبی اتحادی بن کر مودی کو شدید حیرت اور خوف میں ڈال چکے ہیں، دی پرنٹ کے مطابق بی جے پی نے ٹرمپ کو مسلمانوں سے نفرت کرنے والا شدت پسند سمجھنے کی سنگین غلطی کی،دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کے قریبی دوستوں میں پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک شامل ہیں

    بھارتی جریدہ "فورس” بھی بھارت کی خارجہ پالیسی عالمی طاقتوں کی بدلتی بساط میں غلط سمت اختیار کرنے کا انکشاف کر چکا ہے ،ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے سخت بھارت مخالف فیصلوں نے مودی حکومت کو شدید سیاسی و سفارتی دھچکا دیا،ماہرین نے روس کے ساتھ مودی کی طاقت کے نشے میں اندھی وابستگی کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دے دیا

  • ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ  کا اظہار ناراضگی

    ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار ناراضگی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزراء؛ شرجیل انعام میمن، سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی

    وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی کارکردگی، جاری منصوبوں اور ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ بجٹ 09-2008ء میں 55 ارب سے بڑھ کر 26-2025ء میں 1,018 ارب روپے ہو گیا ،سندھ میں 13 ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع، 9,193 مکمل کیے گئے ہیں،سڑکوں، آبپاشی، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے

    ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ نے اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ ناقص کام اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،عوامی پیسے کے زمینی نتائج نظر آنے چاہئیں،محکمے نئے اعلانات کے بجائے منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے اندرونی احتساب اور نگرانی کا نظام مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی،سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پراجیکٹ (SFERP) کے سے متعلق بریفنگ دی بتایا گیا کہ سندھ حکومت کا سیلاب کے بعد بحالی منصوبوں پر کام جاری ہے،825 کلومیٹر سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی جاری ہے، 500 پانی اور نکاسی آب اسکیمیں بحال کی گئی ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کیش فار ورک پروگرام سے 1 لاکھ 39 ہزار خاندان مستفید ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بلڈ بیک بیٹر حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہی دی گئی،بتایا گیاکہ کراچی میں سڑکوں، پارکوں اور اسٹریٹ لائٹنگ میں بہتری کا عمل جاری ہے،شہری نقل و حرکت، تحفظ اور معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے،

  • پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے، عطا تارڑ

    پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے، عطا تارڑ

    فاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورننس ناکام ہوچکی، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، وزیراعلیٰ صوبے میں بہتری کے بجائے دوسرے صوبے کے دورے کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کی اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا،انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کو باتیں کستے ہیں، عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو الفاظ ادا کئے گئے وہ کسی مرد کو زیب نہیں دیتا، کیا شفیع جان اپنی بہن کے بارے میں یہ بات کر سکتا ہے، بزدل آدمی ہمیشہ عورت پر حملہ کرتا ہے، یہی شفیع جان نے کیا۔ اگر تم واقعی بہادر ہو تو مالک صاحب کے پروگرام میں جب ٹی ٹی پی کا نام آیا، تب مقابلہ کرتے، ٹی ٹی پی کی مذمت کے لیے دو الفاظ نہیں نکلتے، پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے، اسی لیے ان کے ترجمان ٹی ٹی پی کے خلاف بات کرنے سے گھبراتے ہیں، خیبرپختونخوا میں جرائم کا خاتمہ نہیں کیا جارہا، تعلیم اور صحت کا شعبہ خرابی کا شکار ہے لیکن یہ لشکر لے کر لاہور اور کراچی جارہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں۔ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، معیشت کے مثبت ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں، دنیا کے ممالک اگر ریڈ کارپٹ سے پرپل کارپٹ آپ کے لیے بچھارہے ہیں تو یہ آپ کی عزت ہے۔تنقید ہوتی ہے کہ وزیراعظم نے اتنے دورے کر لیے دعا کریں کہ وہ اس سے بھی ڈبل دورے کریں

  • کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے

    کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچ گئے، پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ترجمان کے پی حکومت شفیع جان اور صوبائی وزیر مینا خان بھی موجود ہیں، سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا اور دیگر پی ٹی آئی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پیپلزپارٹی رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔سہیل آفریدی آج کراچی کے ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایئرپورٹ سے انصاف ہاؤس جاکر رہنماؤں سے ملیں گے، وہ آج کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ کراچی کے موقع پر استقبال کیلئے کراچی ایئرپورٹ کے احاطے میں جمع پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑپڑے۔کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا، موقع پر موجود لوگوں نے کارکنان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

  • ایران کی بجائے ٹرمپ اپنے ملک کے مظاہروں پر توجہ دے،ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کی بجائے ٹرمپ اپنے ملک کے مظاہروں پر توجہ دے،ایرانی سپریم لیڈر

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ معصوم ایرانیوں سمیت ہزاروں بے گناہوں کا قاتل ہے،ایرانیوں کا قاتل کیسے ایرانی ہمدرد ہوسکتا ہے؟

    ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ چند عناصر شرپسندی پھیلا رہے ہیں،چند کم عقل ٹرمپ کی باتوں میں اجاتے ہیں،ایران کی بجائے ٹرمپ اپنے ملک کے مظاہروں پر توجہ دے، کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔اس کے ہاتھ ایک ہزار سے زیادہ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ بارہ روزہ جنگ میں کمانڈروں، سائنسدانوں اور معززین کے علاوہ عام لوگوں کے علاوہ ہمارے ایک ہزار اور کچھ ہم وطن شہید ہوئے۔ اس شخص نے کہا کہ میں نے حکم دیا تھا، میں نے جنگ کے دوران حکم دیا تھا۔ چنانچہ اس نے اعتراف کیا کہ اس کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ پھر کہتا ہے کہ میں ملت ایران کا حامی ہوں۔ اور مٹھی بھر ناتجربہ کار، لاپرواہ اور نا سمجھ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں، اسے قبول کرتے ہیں اور اس کی خواہشات کے مطابق عمل کرتے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں، بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔

  • وزیراعظم  سے  پی ایس ایل میں ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات

    وزیراعظم سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی ہے

    نمائندگان میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم "او-زیڈ ڈویلپر” کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنے والی فرم "ایف کے ایس”، کے فواد سرور شامل تھے،وزیراعظم نے ٹیم سیالکوٹ اور ٹیم حیدرآباد کے نمائندگان کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیراعظم نے کامیاب بڈنگ کے عمل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی مینیجمینٹ کو خراج تحسین پیش کیا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لئے بولی کا عمل ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا جو کہ اس کی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے میں مدد ملے گی ، یہ دو نئی ٹیمیں پی ایس ایل کے لئے تازہ ہوا کے ایک جھونکا ثابت ہوں گی ،یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ان دو ٹیموں کی بڈنگ کے لئے بین الاقوامی فرمز سامنے آئیں ؛ اس عمل سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ،سمندر پار مقیم پاکستانی ہمیشہ سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بڈنگ کے عمل میں جس طرح سے ملکی و بین الاقوامی فرمز نے دلچسپی دکھائی اس سے بین الاقوامی سطح پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ،ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے،