Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایران کا بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ہیلی پیڈ پر میزائل حملہ

    ایران کا بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ہیلی پیڈ پر میزائل حملہ

    ایران نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ہیلی پیڈ پر میزائل حملہ کیا، جس سے سفارتخانے کی حدود میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جنگ 15ویں روز میں داخل ہوگئی، فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔الجزیرہ کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ہیلی پیڈ پر میزائل حملہ کیا گیا، امریکی سفارتخانے کی حدود میں آگ بھڑک اٹھی،ایک عراقی سکیورٹی اہل کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج ہفتے کے روز ایک ڈرون طیارہ سفارت خانے سے ٹکرایا، جس کے دوران وہاں سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اہل کار نے مزید بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں سفارتی مشن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہو گیا ہے۔دیگر عراقی حکام نے ذکر کیا ہے کہ ایک میزائل سفارت خانے میں ہیلی کاپٹر کے لینڈنگ پیڈ پر لگا۔سفارت خانے کا یہ وسیع و عریض کمپلیکس، جو دنیا میں امریکہ کی بڑی سفارتی تنصیبات میں سے ایک ہے، اس سے قبل بھی ایران کی اتحادی ملیشیاؤں کی جانب سے داغے گئے کئی میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

    دوسری جانب امریکی قیادت مسلسل ایران کی تباہی اور قیادت کے خاتمے پر بضد ہے۔نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک بار پھر وثوق سے کہا کہ نئے سپریم لیڈر زخمی ہیں لیکن جب اُن سے میناب اسکول پر حملے کا سوال ہوا تو جواب گول کرگئے، بات یہ کہہ کر گھمادی کہ ایران میں اِس وقت افراتفری مچی ہے۔

    ایران نے اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں صیہونی ریاست پر میزائل داغ دیے۔ایران نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ مل کر اسرائیل پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا آئرن ڈوم ایک بار پھر ناکام ہوگیا، متعدد میزائل نشانے پر لگے، مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی، سائرن بجنے لگے۔ایران نے توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے پر سخت ردعمل کا اعلان کیا، کہا کہ تیل تنصیبات پر حملہ ہوا تو امریکا سے منسلک کمپنیاں نشانہ بنیں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا ہے سینٹرل کمانڈ نے میرے حکم پر ایران کے خارگ جزیرے پر بڑاحملہ کیا، یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی شدید ترین بمباری تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو میں کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے تمام فوجی اہداف کو مکمل طور پر تباہ کردیا، جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو فی الحال محفوظ رکھا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس امریکا یا عالمی سلامتی کو خطرہ پہنچانے کی کوئی صلاحیت نہیں، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایرانی فوج ہتھیار ڈال کر ملک کے باقی حصے کو بچائے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ پر قبضے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایرانی منصوبہ ناکام ہوگیا، امریکا نے دنیا کی سب سے مہلک اور مؤثر فوج تیار کر رکھی ہے۔

  • پاکستان کسٹمز نے  سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا،شرجیل میمن

    پاکستان کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا۔

    شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی،ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے،گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی،صوبائی حکومت کےادارے کےساتھ ایسا رویہ قبول نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔

    دوسری جانب سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عید الفطر کے موقع پر زائد کرایوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں،پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ حکام کو کارروائیوں کی ہدایات دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں،روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے رہی ہے، مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں،

  • ایران،اسرائیل کشیدگی، امریکی حملے اور خلیجی خطے میں سکیورٹی اقدامات تیز

    ایران،اسرائیل کشیدگی، امریکی حملے اور خلیجی خطے میں سکیورٹی اقدامات تیز

    مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران کئی اہم پیش رفتیں سامنے آئی ہیں، جن میں فوجی کارروائیاں، سکیورٹی اقدامات اور سفارتی دباؤ شامل ہیں۔ مختلف بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد مبینہ طور پر حملوں یا سکیورٹی واقعات کے مقامات کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے اور بعض صورتوں میں غلط یا غیر مصدقہ معلومات بھی پھیلا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور سکیورٹی آپریشنز کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، اس لیے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اسرائیلی میڈیا میں ایسی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ حالیہ حملوں میں نہ تو کوئی راکٹ زمین پر گرا اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل کے علاقے میں ایک یہودی بستی کی عمارت میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے، جس کی مزید تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔

    ایک اسرائیلی نیوز آؤٹ لیٹ کو نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن سمیٹنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران میں نہ تو حکومت کی تبدیلی کے آثار ہیں اور نہ ہی بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔اسرائیلی حلقے اس کارروائی کو بڑی حد تک اسٹریٹیجک کامیابی قرار دے رہے ہیں، تاہم واشنگٹن کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دو ہفتوں کے دوران امریکی فوج کو قابلِ ذکر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے،10 شدید زخمی ہیں،مجموعی طور پر تقریباً 200 فوجی مختلف نوعیت کی چوٹوں کا شکار ہوئے،یہ اعداد و شمار امریکی فوج کے لیے اس آپریشن کے دوران اب تک کے سب سے بڑے نقصانات میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

    عرب ذرائع ابلاغ کی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساحلی شہر شارجہ کی بندرگاہ کے قریب ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کی اطلاع ملی ہے۔تاہم اس واقعے کی سرکاری سطح پر ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایران کے اہم تیل کے مرکز Kharg Island پر امریکی بمباری دکھائی گئی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی "مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین فضائی حملوں میں سے ایک” ہے۔ ماہرین کے مطابق خلیج فارس میں واقع یہ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

  • لکی مروت ،سی ٹی ڈی کی کاروائی، چھ دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت ،سی ٹی ڈی کی کاروائی، چھ دہشتگرد ہلاک

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاگئی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے،سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں،مزید برآں جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

  • ایرانی حملہ،پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے پانچ ری فیولنگ طیاروں کو نقصان

    ایرانی حملہ،پرنس سلطان ایئر بیس پر امریکی فضائیہ کے پانچ ری فیولنگ طیاروں کو نقصان

    ایرانی میزائل حملے میں سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر موجود امریکی فضائیہ کے پانچ ری فیولنگ طیارے تباہ ہو گئے

    ایران کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے اہم فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں زمین پر کھڑے امریکی فضائیہ کے کم از کم پانچ ری فیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا۔امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق حملے میں طیارے مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے تاہم انہیں قابلِ ذکر نقصان پہنچا۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران امریکی فضائیہ کے کم از کم سات ری فیولنگ طیارے یا تو تباہ ہوئے ہیں یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ طیارے فضائی آپریشنز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ جنگی جہازوں کو دورانِ پرواز ایندھن فراہم کرتے ہیں۔

    فوجی ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے فضائی اڈے دنیا کے جدید ترین دفاعی نظاموں میں شمار ہوتے ہیں۔ پرنس سلطان ایئر بیس خاص طور پر امریکی اور سعودی مشترکہ فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے اور یہاں جدید فضائی دفاعی نظام تعینات ہیں۔ایسے مضبوط دفاعی انتظامات کے باوجود ایرانی میزائل کا اس اڈے تک پہنچنا اور امریکی طیاروں کو نقصان پہنچانا غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے مزید پھیلنے کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔

  • ایران پر مودی  کامنافقانہ کردار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    ایران پر مودی کامنافقانہ کردار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    یہودو ہنود کے گٹھ جوڑ اور ناپاک کردار پر بھارتی سیاستدانوں نے مودی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

    بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا نے خطے کے امن کو خراب کرنے پر مودی کے مکروہ کردار کو بے نقاب کر دیا،بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بتائے جب اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا تو مودی کے بغیر کسی اور نے اسرائیل کا دورہ کیا۔۔۔؟مودی نے نسل کشی کرنے والے اور جنگ کے دہانے پر کھڑے ملک کا دورہ کس کے مشورے پر کیا ، ایرانی سپریم لیڈر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادت حاصل کی مگر مودی کی طرح امریکا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے، مودی نے بھارت کو امریکا کے سامنے جھکانے کا کام کیا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے ،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر کاربند مودی اور نیتن یاہو کے گٹھ جوڑ پر بھارت کے اندر سے بھی کڑی تنقید ہو رہی ہے،نام نہاد خود مختاری کے دعویدار بھارت نے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چاہ بہار سے راہ فرار اختیار کی تھی ، مودی نے اسرائیل کا دورہ اور پھر ایرانی جہاز پر حملے کیلئے خفیہ اطلاعات دے کر بھی ایران کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ، مودی کی دوغلی خارجہ پالیسی اور منافقانہ کردار پر بھارت کے اندر سے سخت سوالات اٹھ رہےہیں ،

  • آپریشن غضب للحق ، قندھارمیں ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس  تباہ

    آپریشن غضب للحق ، قندھارمیں ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس تباہ

    آپریشن غضب للحق جاری ،12/13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے مؤثر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی

    ویڈیو میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح نظر آ رہے ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹس کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا، آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشتگرد تنظیمیں اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کر رہی تھیں،پاک فوج مؤثر اور طاقتور کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے،آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی،

  • افغان طالبان نے ڈرون حملے کیے ،ہدف پر پہنچنے سے پہلے مار گرایا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغان طالبان نے ڈرون حملے کیے ،ہدف پر پہنچنے سے پہلے مار گرایا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا،حملے عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش ہے، عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں،افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا،افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے،افواج دہشتگردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔

  • ایرانی  ڈرونز کا بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

    ایرانی ڈرونز کا بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

    ایرانی شاہد-136 ڈرونز نے بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بحرین، منامہ،جفیئر میں پیش آیا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم از کم دو ڈرونز نے بیس کے اندرونی حصوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دھواں اور آگ دیکھنے میں آئی۔ ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں امریکی فوج کو بھاری نقصان پہنچا اور 21 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے، تاہم یہ اعداد و شمار امریکی یا بحرینی حکام نے تصدیق نہیں کیے۔

    گذشتہ چند گھنٹوں میں امریکی اڈے اور اثاثے متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عراق اور سعودی عرب میں بھی نشانہ بنائے گئے۔ دبئی میں ایرانی ڈرون حملے کے باعث دھماکے اور دھوئیں کے ستون دیکھے گئے۔ حملہ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے قریب ہوا۔ ڈرون یا اس کے ٹکڑے عمارت پر گرنے سے عمارت کی بیرونی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

    ایرانی رہنما آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ وہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانیوں کا بدلہ لیں گے اور خلیج کے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر امریکی اڈے بند کریں۔

    سعودی عرب کی فضائی دفاعی نظام نے اطلاع دی کہ ایرانی ڈرونز کو متعدد لہروں میں مار گرایا گیا۔ عمان میں دو افراد ہلاک ہوئے جب ڈرون صنعتی علاقے میں گر گئے۔